03/06/2024
میرا چاچا ہیرو ہے!
کافی دنوں سے آپ سب دیکھ رہے ہونگے سوشل میڈیا پر سب میری کزن Sajida Jan کو اسکی ڈگری مکمل ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں جو کہ ایک فخر اور اعزاز کی بات ہے پوری فیملی کے لئے۔
اس دوران مجھے ایک انسان کا خیال آیا جس کا اس کامیابی کے پیچھے ایک اہم کردار ہے۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ ساجدہ جان کے والد محترم چاچا مومن جان ہیں۔
چاچا مومن جان پیشے سے ایک ترکھان ہیں اور ایک نیک اور عبادت کے پابند انسان ہیں۔ اس کے علاؤہ وہ سماجی اور volunteer کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اور اس وقت امامی اسماعیلی volunteer جماعت خانہ دلسندھی کے صوبیدار بھی ہیں۔
ان سب مصروفیات کے ساتھ چاچا نے سب سے زیادہ اپنے بچوں کی تعلیم پر فوکس کیا۔ محدود وسائل کے باوجود چاچا نے اپنے تمام بچوں کو شروع سے ہی اچھے سکولوں میں پڑھایا اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انہوں نے اپنے تمام بچوں کو آغا خان ہایئر سیکنڈری سکولز میں داخلہ کروایا جن کا شمار گلگت بلتستان کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ چاچا نے دن رات محنت ومشقت کی اور اپنے بچوں کی ہر ضرورت کو پورا کیا اور ان کو کسی چیز کی کمی ہونے نہیں دیا۔ آج اگر ان کے بچے اچھے سکول اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں یہ سب ان کی محنت اور قربانی کا نتیجہ ہے۔
ان کے سب سے بڑے صاحب زادے ڈاکٹر Abdullah Jan Shamoon نے آغا خان ہایئر سکینڈری سکول گلگت سے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے MBBS مکمل کی اور تین سال سول ہسپتال طاؤس میں خدمات سر انجام دینے کے بعد اس وقت لاہور کے ایک اعلیٰ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سے FCPS کا کورس مکمل کر رہے ہیں۔
بڑی بیٹی Hasina Jan جس نے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے شعبہ فزکس میں ماسٹرز مکمل کرنے کے بعد ٹیچ فار پاکستان کے ساتھ منسلک ہیں۔
ان سے چھوٹی بیٹی Perveen Jan نے پچھلے سال ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سے MBBS مکمل کی اور House Job کر رہی ہیں۔
ان سے چھوٹی بیٹی sajida jan نے UWC Costa Rica سے فل سکالرشپ پر تعلیم مکمل کرنے کے بعد St Lawrence university New York سے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی ہے اور آگست میں وہ اپنی PHD کی ڈگری شروع کرے گی۔
اور سب سے چھوٹے صاحب زادے Karim Ullah Jan اس وقت IBA Karachi سے فل سکالرشپ پر اپنا بیچلرز ڈگری مکمل کر رہے ہیں۔
اس ساری کہانی سے ہم سب کو یہ سبق ملتا ہے کہ ارادے نیک اور حوصلے بلند ہو تو کامیابی اپ کی قدم چومتی ہے۔ اور چاچا پورے معاشرے کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کو اور ان کے بچوں اور کامیابیوں سے ہم کنار کریں۔ (آمین)