GK Riders Gujar Khan

GK Riders Gujar Khan The World is tooo Big I Want To See This on Bike.. Alhumduillah Bike tour 70% Pakistan Is Done...

Bike Tourism
Women Bike Training Institute
Tourist Guides
Northern Area Tourist

انا لله و انا الیه راجعون جی کے رائیڈر کلب گوجرخان کے چئیرمین محسن شہزاد کی دادی محترمہ ڈھوک راجپوتاں مطوعہ میں وفات پا ...
06/01/2024

انا لله و انا الیه راجعون
جی کے رائیڈر کلب گوجرخان کے چئیرمین محسن شہزاد کی دادی محترمہ ڈھوک راجپوتاں مطوعہ میں وفات پا گئیں ہیں نماز جنازہ دن 2 بجے ڈھوک راجپوتاں مطوعہ میں ادا کیا جائے گا نماز جنازہ میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں

01/01/2024
انا للہ وانا الیہ راجعون 😢 انتہائی افسوس  کہ ہمارے سوات کا یہ نوجوان انعام منیر جو کہ کچھ دن پہلے  گودر پاس ٹریک میں دوس...
03/08/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون 😢

انتہائی افسوس کہ ہمارے سوات کا یہ نوجوان انعام منیر جو کہ کچھ دن پہلے گودر پاس ٹریک میں دوستوں سے بچھڑ گیا تھا آج اس کی میت مل گئی تمام احباب سے دعاوں کی درخواست۔
گھر والوں اور ٹریکنگ والوں کیلئے بہت بڑا سانحہ اللہ تعالی ہمارے بھائی کو جنت اور گھر والوں کو صبر نصیب فرمایے۔ آمین

‏شیرنی جن لمبے نوکیلے دانتوں سے اپنا پانچ سو کلو کا شکار کرتی ہے انہی دانتوں سے اپنے بچے کو بغیر خراش کے محفوظ جگہ پر من...
08/01/2023

‏شیرنی جن لمبے نوکیلے دانتوں سے اپنا پانچ سو کلو کا شکار کرتی ہے انہی دانتوں سے اپنے بچے کو بغیر خراش کے محفوظ جگہ پر منتقل کرتی ہے۔
قسمت بھی جب آپ کو گردن سے دبوچ لے تو کچھ دیر صبر سے کام لیجئے گا ہو سکتا ہے وہ آپ کو خطرے سے نکال کر کسی محفوظ مقام پر لیجا رہی ہو

آج زندہ ہیں کل گزر جائینگے کیا پتا کب بچھر جائے گئے ناراض نہ ہونا ہماری میری شراتوں سے یاروں یہی وہ پل ہیں جو کل ہمیں یا...
07/01/2023

آج زندہ ہیں کل گزر جائینگے کیا پتا کب بچھر جائے گئے
ناراض نہ ہونا ہماری میری شراتوں سے یاروں یہی وہ پل ہیں جو کل ہمیں یاد آئیں گئے۔😘😍🥰
اسلام وعلیکم!!! 🤝
امید کرتا ہوں تمام دوست خیر خیریت سے ہوں گئے۔ یہ ہیں جی میرے بہت ہی اچھے دوست (ذکی بھائی) ۔۔۔۔ انکی اور میری ملاقات یوٹیوب کے ذریعے سے ہوئی تھی رہتے تو ہم دونوں ایک شہر میں ہی ہیں اور مزے کی بات گاوں بھی ایک ہی ہے۔ ذکی بھائی پچھلے 6 سے 7 سال سے آسٹریلیا میں رہاش پذیر ہیں 2021 میں ہی وہ پاکستان آئے۔۔ اور انہیں میری طرح بائیک ٹور کا کافی شوق تھا۔ خیر انہوں نے یاہاما YBR 125 پہلے سے لے رکھی تھی ۔ اور کسی لونگ ٹور کی تیاراں کر رہے تھے کہ یوٹیوب پر میری ویڈیو دیکھی ۔ انہوں فورا میری زبان اور لہجے سے پہنچان لیا۔ اپنے ہی علاقے کا بندہ لگتا ہے پھر انہوں نے رابطہ کیا۔ ایک دن ملاقات رکھی۔ کافی بائیک رائیڈ کی باتیں وغیرہ ہوئیں۔ خیر اسی طرح رابطہ ہوتا رہا اور اک ٹور کا پلان چل رہا تھا۔ کرتے کراتے وہ دن آہ گیا جس دن ہم پہلا ٹور کیا۔ (گوجر خان سے سوات کلام) یہ سفر میرا ذکی بھائی کے ساتھ پہلا سفر جو فروری کے شروع میں کافی سردیوں کے دنوں میں کیا ۔ ہی سفر 3 دن اور دو راتوں پے مشتمل تھا۔ مزے کی سارا کا سارا سفر رات کو سخت سردی میں کیا اسلام آباد سے 7 بجے اور سوات منگورا میں 4 بجے پہنچے وہاں Swat Riders Club کے آفس رات بسر کی اور صبح انکی کی تمام ممبر کے ساتھ ملاقات ہوئی اور کالام کی طرف روانہ ہو گئے۔ خیر کلام پہنچے تو کچھ بڑا ایڈوانچر کرنے کو دل کیا ۔ کیمپ ہمارے پاس تھے۔ وہاں برف کے اوپر کیمپنگ🗻 کا پروگرام کر لیا۔ واہ کیا وہ رات تھی آسمان🌌 پہ تارے نیچھے بورنفائر 🔥 کیا نظارہ تھا۔ اوپر سے چاند کی روشنی جب برف پر پڑتی تھی واہ😍 ہر طرف سفیدی ہی سفیدی مزہ آہ گیا۔ وہاں ہم نے باربی کیو کیا میوزک نائٹ اور بورنفائر 🔥 نہ بھولنے والا ایڈوانچر کیا۔ سب سے مزے کی با 25c- پر Ashu Forset میں کیمپنگ کی ۔ صبح ہوئی اور واپسی کی تیاراں شروع کر دی۔۔ یہ میرا ذکی بھائی کے ساتھ پہلا سفر تھا۔ اس کے بعد میں اور ذکی نے کافی سفر کیا۔
Gujar Khan To Kotli Tatta Pani
Gujar Khan To Neelum Vally
Gujar Khan to Nanga Peer
Gujar Khan To Lahoure
آج ذکی بھائی واپس آسٹریلیا گئے ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے۔ان کے ساتھ جتنا بھی سفر کیا۔ فل انجوائے کیا۔ اللہ پاک بھائی کو ہمیشہ خوش رکھے۔ کامیاب کرے۔
Zaki Bahi Miss You Alot 🥰😔😔

Open Invitation From GK Riders Club Gujar Khan.《Bike Rally At Gujar Khan.》 World Mountain Day 11 Decembers 2022 Sunday
10/12/2022

Open Invitation From GK Riders Club Gujar Khan.《Bike Rally At Gujar Khan.》 World Mountain Day 11 Decembers 2022 Sunday

Open Invitation From GK Riders Club Gujar Khan.《Bike Rally At Gujar Khan.》 World Mountain Day 11 Decembers 2022 Sunday
09/12/2022

Open Invitation From GK Riders Club Gujar Khan.《Bike Rally At Gujar Khan.》 World Mountain Day 11 Decembers 2022 Sunday

سردیوں کے لیے لکڑی کے چنے کی تیاری۔  سب سے پہلے اسے ایک مردہ درخت ملتا ہے اور اس کے لیے سوراخ کھودنا شروع کر دیتا ہے۔ ہر...
26/11/2022

سردیوں کے لیے لکڑی کے چنے کی تیاری۔
سب سے پہلے اسے ایک مردہ درخت ملتا ہے اور اس کے لیے سوراخ کھودنا شروع کر دیتا ہے۔ ہر سوراخ بہت معاشی طور پر بنایا جاتا ہے کیونکہ اگر سوراخ بڑا ہو تو دوسرے پرندے باآسانی اس کو چرا سکتے ہیں۔ اگر سوراخ تنگ ہے تو، نٹ ٹوٹ سکتا ہے اور ناکام ہوسکتا ہے. موسم گرما کے اختتام پر، لکڑہارے کے "زیورات" ختم ہو جاتے ہیں، جب کہ بالواں پختہ ہو کر درخت میں اپنی جگہ لے لیتا ہے۔ ایک بڑے درخت کے تنے میں تقریباً 50,000 آکورنز ہو سکتے ہیں، جس سے پرندے کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

26/11/2022

tour swat bazar

25/11/2022

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars – they help me earn money to keep making content that you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars.

My New Bike Alhumduillah 31 july 2021 اسلام و علیکم جی ۔۔۔۔۔۔ امید کرتا ہوں تمام دوست خیر خیریت سے ہوں گئے اللہ پاک تمام...
21/11/2022

My New Bike Alhumduillah
31 july 2021
اسلام و علیکم جی ۔۔۔۔۔۔
امید کرتا ہوں تمام دوست خیر خیریت سے ہوں گئے اللہ پاک تمام دوستوں کو خوش رکھے آمین ۔۔۔اس دعا سے آج کا سفر نامہ شروع کرتے ہیں۔۔۔ 31 جولائی 2021 ۔۔ یہ وہ دن جس دن میں نے سوزوکی جی ایس 150 لی یہ میری زندگی کی پہلی بائیک تھی اس سے پہلے ہمارے گھر ایک ہی بائیک تھی جو کہ والد صاحب کہ تھی اسی پر بائیک چلانا سیکھا تھا۔۔۔ یہ بات ہے دسمبر 2020 کی جب میرا یوٹیوب چینل مونوٹائز ہوا تھا خوشی کہ وہ پل بھی کبھی نہیں بھولائے جا سکتے اس دن میرے سامنے ایک ویڈیو آئی جو کہ لاہور کے مشہور ولاگر Being A Travel (BilalAzam) کی تھی اس وقت انکی سکردو کی سیرز چل رہی تھی ان کی وہ ویڈیو دیکھ کہ ایک بار منہ سے سبحان اللہ نکلا اور اسی ٹائم دل میں ارادہ بنا لیا۔ ایک دن میں بھی ایسے ہی پاکستان بھر کا سفر کروں گا۔ بس اس دن سے بائیک ٹور کے خواب دیکھنے شروع کر دیے۔۔۔ وہ کہتے ہیں نہ اچھی نیت اور خلوص دل سے کوشش کی جائے دنیا کا کوئی بھی خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔ بس 2021 کا آغاز ہوا سوچھا تھا کہ نیا سال ہے اللہ پاک کے بابرکت نام سے شروع کرتے ہیں کیا پتہ تھا کیا سے کیا ہو جائے گا بات ہے 17 جنوری 2021 کی اچانک نارمل سی طبیت خراب ہوئی ہم سے اسے ہلکا سا بخار سمجھ کر زیادہ توجہ نہیں دی اور اپنے اپنے کام میں مصروف ہو گئے۔ ان دنوں مجھے ایک نوکری کی آفر ہوئی میں بھی اسی میں مصروف ہو گیا۔ ابھی کام کیے مہینہ ہی ہوا تھا کہ طبیت پھر سے خراب ہو گئی اور اس بار ایسی طبیت خراب ہوئی کہ 5 مہینے گزر گئے کچھ سمجھ نہیں آیا کیا ہوا کیا اب حالات بھی کافی خراب ہو چکے تھے اور خواب بھے ادھورے ہونے لگے تھے۔ لیکن ہار نہیں مانی اللہ پاک نے صحت عطا کی۔ پھر سے اپنا کام شروع کر دیا۔ اب بائیک والا خواب بھی بھول چکا تھا۔ پھر اچانک ایک دن میرا دوست Muhammad Waqar ملا میں نے اس سے باتوں باتوں میں بائیک کے بارے میں پوچھا اس نے مجھے بتایا کہ بھائی کیا ضروت ہے اتنی مہنگی بائیک لینے کی آجکل سوزوکی والے قستوں پر بغیر سود کی بائیک دے رہے ہیں میں نے یہ بات سن کر اپنے دوست راجہ مسعود صاحب سے بات کی۔ کیونکہ انہوں نے بھی ٹور کے لئے بائیک لینا تھا۔ خیر میرے پاس پیسے نہ ہونے کی میں نے اپنا پروگرام تھورا آگے کر دیا۔۔ تب تک راجہ مسعود نے بائیک لے لی تھی کیونکہ بائیک بک کروانے کے 30 دن کے بعد آتی ہے۔ جسے ہی ان کی بائیک آئی اگلے دن میں نے بھی اپنی بائیک کروا دی۔ بس اب انتظار تھا۔ کب بائیک آئے گی خیر دن رات انتطاز کرنے کے بعد 31 جولائی 2021 کو فائنل وہ دن آہ گیا جس دن کا بہت ٹائم سے انتظار تھا۔ 31 جولائی میرے لئے بہت بڑا دن تھا۔ شائد کہ ان لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ جب بائیک لے کے اپنی شاپ پہ آیا ابو کو بائیک دیکھائی ابو نے بھی بائیک چلائی اور مجھے مبارک باد دی دعا دیتے ہوئے گھر راونہ کر دیا۔ گھر آیا امی کو بائیک دیکھائی امی بھی کافی خوش تھی۔ خیر اس دن کو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ 2021 کا سب سے خوبصورت دن یہ میرا پہلا قدم تھا اپنی منزل لی طرف ۔۔۔انشاءاللہ اگلے سفر نامے میں اپنے پہلے سفر کا لکھنا ہے۔۔۔ میں اپنے ان حسین پلوں کو سفر نامے کی شکل دے کے کر زندگی بھر کےلیے بچانا چاہتا ہوں اسلئے آپ دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر دیتا ہوں۔۔۔ اللہ پاک میرے تمام دوستوں کو ہمیشہ خوش رکھے کامیاب کرے آمین آمین۔۔
واسلام آپ کا دوست بھائی محسن شہزاد

اب تک کی زندگی میں جو میں نے سیکھا ہے وہ یہ کہ پریشانی کسی مسلے کا حل نہیں، ناامیدی اور مایوسی کبھی منزل کی جانب دروازے ...
09/11/2022

اب تک کی زندگی میں جو میں نے سیکھا ہے وہ یہ کہ پریشانی کسی مسلے کا حل نہیں، ناامیدی اور مایوسی کبھی منزل کی جانب دروازے نہیں کھول سکتی اور منفی سوچ کبھی آگے قدم نہیں بڑھانے دیتی۔
پریشانیوں میں مسکرانا، ناکامیوں میں بھی پرامید رہنا اور مخالف ہوا کے چلنے کے باوجود بھی ثابت قدم رہنا منزل کو قدموں میں کھینچ لاتا ہے۔
جس رب نے زندگی عطاء کی، زندگی کو مقصد عطاء کیا، جو زندگی اور موت کا مالک ہے اور جس نے رزق کا وعدہ کیا ہے وہی ہے جو محنت کرنے والوں اور ثابت قدم رہنے والوں کو پہاڑوں سے ٹکرانے کی ہمت عطاء کرتا ہے، وہی ہے جو مسافروں کے دلوں سے پرخطرناک راستوں کا خوف زائل کرتا ہے اور وہی ہے جو اس کی قدرت پہ یقین رکھ کر چلنے والوں کو منزلوں تک پہنچاتا ہے۔
ورنہ موت تو برحق ہے۔۔۔ ملک الموت کے لئے نا تو پہاڑ کی چوٹی دور ہے نا گھر کا بستر۔ نا اس کے آنے کا وقت پہاڑوں کے خطرناک راستے بدل سکتے ہیں نا اپنے گھر کی دہلیز۔
جب سے اس حقیقت کو دل میں جگہ دی ہے الحمدللہ کوئی خوف یا روکاوٹ راستے میں نہیں آئی۔ اور زندگی میں جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں اپنے اندر سے ڈر کو ختم کریں ایک بار اچھی نیت اور اللہ پاک پر یقین رکھ کر اپنے خواب اپنی منزل کی قدم اٹھا کر تو دیکھے ۔ پھر اللہ پاک کا کمال دیکھیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں جہاں کی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔ یقین کریں کہ دکھ درد تکلیف امتحان اسی پر آتے ہیں جس کو اللہ پسند کرتا ہے۔ ان تمام پریشانیوں کا حل صرف اور صرف صبر ہے۔ ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کریں۔ اور اپنے آپ پہ غرو فکر کریں۔ اللہ تعالی بڑا ہی بے نیاز ہے کرم کرنے والا ہے۔ اللہ پاک آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے ، کامیاب کرے آمین۔
واسلام آپکا دوست ، بھائی محسن شہزاد




At Chitral Museum
24/08/2022

At Chitral Museum

Address

Gujar Khan City
Gujar Khan
47850

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GK Riders Gujar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GK Riders Gujar Khan:

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Gujar Khan

Show All