Sidhu Travel & Tours

Sidhu Travel & Tours Servicing travel agents only since 2018, Travel Impressions makes “your success our destination”
(3)

''Pakistan''
Pakistan is considered to be very beautiful in terms of "Tourism" in the world Pakistan and the provinces in Pakistan are examples of their own culture,
Names of provinces of Pakistan
These provinces fall under the regional rotation in Pakistan
Sindh
Punjab
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit-Baltistan
Azad Kashmir
For details on the best tourist spots in these provinces, please contact us on the numbers below,
+923403078894

‏إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون"May Murad Sadpara's soul rest in peace. This unsung hero dedicated his life to saving cou...
13/08/2024

‏إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون

"May Murad Sadpara's soul rest in peace. This unsung hero dedicated his life to saving countless climbers lost in the mountains, only to meet his own fate on the formidable K2 peak while waiting for help. We honor his memory and celebrate his selfless spirit, which will continue to inspire generations to come."

Cloudy Lulusar Lake - Upper Naran 💦🌧️☔️❤️
19/06/2023

Cloudy Lulusar Lake - Upper Naran 💦🌧️☔️❤️

Karakorm highway
19/06/2023

Karakorm highway

..۔۔۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔۔۔۔.....اطلاع عام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  آج سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔۔محتاط سفر کے ساتھ ساتھ سیاحوں سے گز...
09/06/2023

..۔۔۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔۔۔۔.....اطلاع عام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔۔محتاط سفر کے ساتھ ساتھ سیاحوں سے گزارش ہے کہ گیسٹ ہاوسز میں کمروں کی پیشگی بکنگ کرائیں۔۔کیونکہ آج اور کل تاوبٹ میں تازہ ترین معلومات کے مطابق گیسٹ ہاوسز مکمل طور پر بک یو چکے ہیں۔۔۔۔
پاکستان سے مظفرآباد/ نیلم ویلی آنیوالے سیاحوں کی گاڑیوں کوجناب وزیر اعظم/ حکومت آزاد کشمیر نےکسی بھی پولیس،میونسپل کارپوریشن کی چیک پوسٹ،چونگی پر کسی بھی قسم کے ٹیکسز سے مستثنی قرار دے رکھا ھے۔کوہالہ ،قلیاں،راڑہ،امبور،برارکوٹ لوہار گلی،گوجرہ،چہلہ بانڈی، پٹہکہ،دیولیاں یاچلہانہ کسی بھی چیک پوسٹ پر اگر کوئی اہلکار سیاحوں کی کسی گاڑی سے کسی قسم کا ٹیکس طلب کرے تو فورا ان نمبرات پر اطلاع کریں۔ 03456236963۔۔۔ 03441088898.... 03015999553......03424921195 (میونسپل کارپوریشن مظفرآباد)

فیری مڈوز سے مرشد نانگاپربت کا خوبصورت نظارہ 😍
08/06/2023

فیری مڈوز سے مرشد نانگاپربت کا خوبصورت نظارہ 😍

🚨GREAT NEWS FOR TRAVELERSBabusar top has officially opened today (7th June 2023) for all kind of tourist vehicles Now pe...
08/06/2023

🚨GREAT NEWS FOR TRAVELERS
Babusar top has officially opened today (7th June 2023) for all kind of tourist vehicles
Now people can easily travel to Hunza and Skardu via Naran-Babusar route.

05/06/2023
Passu Cones, Pakistan 😍
05/06/2023

Passu Cones, Pakistan 😍

Rati Gali Zero Point, Dawarian Neelum Valley AJK
04/06/2023

Rati Gali Zero Point, Dawarian Neelum Valley AJK

مرگ ،استور،‏منی مرگ جنت تو نہیں لیکن جنت نظیر ضرور ہے‏چلم چوکی سے برزل ٹاپ 12 کلومیٹر ہے، برزل ٹاپ کی اونچائی 13800، فٹ ...
04/06/2023

مرگ ،استور،
‏منی مرگ جنت تو نہیں لیکن جنت نظیر ضرور ہے

‏چلم چوکی سے برزل ٹاپ 12 کلومیٹر ہے، برزل ٹاپ کی اونچائی 13800، فٹ ھے استور اور برزل ٹاپ کی دوسری طرف تقریباً 15 کلومیٹر اترائی پہ مِنی مرگ موجود ھے منی مرگ جہاں گرمی ہو تو سبزے سے ڈھکے پہاڑ نرم گھاس سے لہلہاتے اور کھیت خوبصورت میٹھے پانی کے جھرنے اور چشمے نغمے گاتی ہوا آپ کی آنکھوں کو جما کے رکھ دے گی
‏سردی ہو تو سفید رنگ کی چادر اوڑھے پہاڑ برف پوش وادی گھروں کی چھتوں پہ کٸ کٸ فٹ برف گہری خاموشی اور بادل آپ کے سر پہ ایسے جیسے کی شفیق کا سایہ ہو۔
‏ یہ وادی 1948 سے پہلے سرینگر اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارت کی اہم گزر گاہ تھی اب بارڈر پہ ہونے کی وجہ سے سخت سیکورٹی ہے

‏ آپ کو اس جنت کو دیکھنے کے لیے کرنا یہ ہے کہ اپنے قومی شناختی کارڈ کو ساتھ رکھیں اپنی گاڑی ہو تو 4×4 ہو باٸیک ہو تو 150 ہو تو پھر مزہ دوبالا ہو گا نہیں تو جیپ بکنگ کروانی پڑے گی.

اڑنگ کیل - وادئ نیلم (آزاد کشمیر)
04/06/2023

اڑنگ کیل - وادئ نیلم (آزاد کشمیر)

ڈپریشن سے نکلنے کا ایک حل آوارہ گردی بھی ہے کسی ایک جگہ بیٹھ کر زندگی کا انتظار نہ کریں نکل جائیں کھلی ہوا میں اور آزادا...
04/06/2023

ڈپریشن سے نکلنے کا ایک حل آوارہ گردی بھی ہے کسی ایک جگہ بیٹھ کر زندگی کا انتظار نہ کریں نکل جائیں کھلی ہوا میں اور آزادانہ سانس لیں اپنی پسند کی چیزوں میں اپنے آپ کو غرق کریں اور پھر دیکھے زندگی کتنی بڑی نعمت ہے 😊

نلتر ہندوکش رینج میں آتا ہے مگر یہاں کے کچھ پہاڑوں کی ارضیاتی مماثلت ہمالیہ کے ساتھ بہت زیادہ ہے۔  ہندوکش مجموعی طور قرا...
04/06/2023

نلتر ہندوکش رینج میں آتا ہے مگر یہاں کے کچھ پہاڑوں کی ارضیاتی مماثلت ہمالیہ کے ساتھ بہت زیادہ ہے۔ ہندوکش مجموعی طور قراقرم کی طرح سبزے سے عاری پہاڑی سلسلہ ہے۔ فقط آبادی کی جگہ پر ویجی ٹیشن نظر آتی ہے مگر نلتر میں یہ پہاڑ پورے کا پورا سر سبز اور گھنے جنگل سے ڈھکا ہے۔

Saif-ul-Malook Lake Naran🥰
03/06/2023

Saif-ul-Malook Lake Naran🥰

جس ہفتے بابوسر کھلتا ہے، اس ہفتے تازہ تازہ برف کٹنے کی وجہ سے رستہ بہت ہی ذیادہ خوبصورت ہوتا ہےتو اس ہفتے بابوسر ٹاپ کھل...
03/06/2023

جس ہفتے بابوسر کھلتا ہے، اس ہفتے تازہ تازہ برف کٹنے کی وجہ سے رستہ بہت ہی ذیادہ خوبصورت ہوتا ہے
تو اس ہفتے بابوسر ٹاپ کھل جائے گا انشاء اللہ

جو احباب ٹریکنگ اور ہائیکنگ کے شوقین ہیں وہ فیری میڈوز جاسکتے ہیں، جن کے پاس وقت اور بجٹ مختصر ہے انکے لیے ناران، جو احباب پانچ دن میں خدمت کرکے بیگم کو ساری زندگی خوش رکھنا چاہتے ہیں انکے لیے ہنزہ کا ٹور 🤐 اور جو لوگ جنت کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں وہ سکردو یا کشمیر کا ٹور بک کروالیں۔۔۔

Sidhu Travel & Tours  𝗽𝗿𝗲𝘀𝗲𝗻𝘁𝘀 𝗺𝗼𝘀𝘁 𝗲𝗰𝗼𝗻𝗼𝗺𝗶𝗰𝗮𝗹 & 𝗹𝘂𝘅𝘂𝗿𝘆 𝗛𝗼𝗻𝗲𝘆𝗺𝗼𝗼𝗻 𝗣𝗮𝗰𝗸𝗮𝗴𝗲𝘀 𝘂𝗻𝗱𝗲𝗿 𝘁𝗵𝗲 𝘀𝘂𝗽𝗲𝗿𝘃𝗶𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝘁𝗮𝗹𝗲𝗻𝘁𝗲𝗱 𝗮𝗻𝗱 𝗲𝘅𝗽𝗲𝗿𝗶𝗲...
02/06/2023

Sidhu Travel & Tours 𝗽𝗿𝗲𝘀𝗲𝗻𝘁𝘀 𝗺𝗼𝘀𝘁 𝗲𝗰𝗼𝗻𝗼𝗺𝗶𝗰𝗮𝗹 & 𝗹𝘂𝘅𝘂𝗿𝘆 𝗛𝗼𝗻𝗲𝘆𝗺𝗼𝗼𝗻 𝗣𝗮𝗰𝗸𝗮𝗴𝗲𝘀 𝘂𝗻𝗱𝗲𝗿 𝘁𝗵𝗲 𝘀𝘂𝗽𝗲𝗿𝘃𝗶𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝘁𝗮𝗹𝗲𝗻𝘁𝗲𝗱 𝗮𝗻𝗱 𝗲𝘅𝗽𝗲𝗿𝗶𝗲𝗻𝗰𝗲𝗱 𝘁𝗲𝗮𝗺.

We are focusing specially for Astore valley Astore is one of the most beautiful place in the world.Experience the joy of a private, customized family trip with Nature Seekers!
Make memories that will last a lifetime and explore the world together

We offer booking of hotels, Airline tickets, comfortable transportation (Car, Brv & Prado), Professional & experienced driver/guide, excursions and many more.

𝗙𝗼𝗿 𝗽𝗿𝗶𝘃𝗮𝘁𝗲 𝗵𝗼𝗻𝗲𝘆𝗺𝗼𝗼𝗻 𝗽𝗮𝗰𝗸𝗮𝗴𝗲𝘀 𝘄𝗲 𝗻𝗲𝗲𝗱 𝗳𝗼𝗹𝗹𝗼𝘄𝗶𝗻𝗴 𝗱𝗲𝘁𝗮𝗶𝗹𝘀.
1. Number of days
2. Area interested in visiting
3. Departure City
4. By road or by Air
5.No of persons.
• Dates and days of the tri0340 3078894 Accommodation (Standard/Deluxe/Luxury).
Let's make memories that will last a lifetime!

𝐅𝐨𝐫 𝐂𝐨𝐦𝐩𝐥𝐞𝐭𝐞 𝐏𝐚𝐜𝐤𝐚𝐠𝐞:
𝐂𝐚𝐥𝐥 / 𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐚𝐩𝐩
0340 3078894

Parachinar Pakistan 🇵🇰 through my lens.
02/06/2023

Parachinar Pakistan 🇵🇰 through my lens.

 #کالام  #اوشوجنگل  #مہوڈنڈجھیل آو کالام کی سیر کو چلیں۔۔۔۔تصاویر کےلیے حافظ سلمان کاغذی صاحب کا شکریہسطح سمندر سے 6841 ...
02/06/2023

#کالام #اوشوجنگل #مہوڈنڈجھیل
آو کالام کی سیر کو چلیں۔۔۔۔
تصاویر کےلیے حافظ سلمان کاغذی صاحب کا شکریہ
سطح سمندر سے 6841 فٹ بلندی پہ واقع یہ قصبہ اب شہر کا روپ دھار چکا ہے، بیسیوں برس پہلے کے لوگوں نے جو کالام دیکھا اب یہ اس سے بہت مختلف قصبہ ہے، یہاں لاہور جیسی سہولیات ہیں، پیزا ہٹ کھل رہے ہیں برگر شوارمے کے پوائنٹ کھل چکے ہیں اور بازاروں میں اب انار کلی بازار جیسی رونق لگتی ہے، کالام بازار میں ہر قسم کےہوٹل اور گیسٹ ہاوس موجود ہیں، بڑی بڑی دیوہیکل عمارتوں کا ایک جنگل آباد ہے۔
لیکن کالام کے ڈی این اے میں اسکی قدرتی خوبصورتی کا موروثی حسن اب بھی چھلکتا ہے، بازار کے ساتھ ساتھ بہتا تیز دھار دریا اپنی موجوں میں مقاطیسی کشش رکھتا ہے، پانی کے ساتھ ساتھ نیچے کو جاتی سڑک بحرین سے ہوتی ہوئی اس وادی سے دور میدانی علاقوں کی طرف لے جاتی ہے، کالام کا حسن دیکھنے کا سب سے پیارا مقام گرین ٹاپ ہے اس جگہ کا نام بویون گاوں ہے، کالام سے بائیں ہاتھ لگ بھگ بیس سے تیس منٹ کی چڑھائی پہ آپ اس خوبصورت مقام پہ پہنچتے ہیں جہاں آلو اور ٹماڑ کے کھیت پہاڑوں کے اوپر کاشت ہوتے ہیں، جہاں اوشو جنگل، کالام بازار، دریائے سوات اور پہاڑوں سے لٹکتی ہوئی آبشاروں کا نظارہ ایک ہی نظر میں ہوتا ہے،
کالام ایک دلفریب وادی ہے جو مینگورہ سے 99 کلومیٹر (62 میل) کے فاصلے پر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات کے کنارے وادی سوات کے شمالی بالائی علاقوں میں واقع ہے، یہ علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جو اپنے خوبصورت پہاڑوں، جنگلوں اور جھیلوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ کالام ہی دریائے سوات کی جنم کی بستی ہے جہاں دریائے گبرال اور دریائے اوشو کی دو بڑی معاون ندیاں بغل گیر ہو کر دریائے سوات کو جنم دیتی ہیں ۔کالام بازار سے کچھ فاصلے پہ اوشو یا کالام جنگل ہے جہاں آپ کیمپنگ کرسکتے ہیں اگر کیمپ نہیں لے کر آئے تو یہاں کیمپ سائٹ موجود ہے جہاں آپ رات قیام کرسکتے ہیں،
اس جنگل سے آگے اوشو گاوں ہے، کالام سے آٹھ نو کلومیٹر سفر بن جاتا، اس سے آگے اوشو گلیشئر آتا ہے اس کے بعد پانچ کلومیٹر مزید چلیں تو چشمہ آب شفا آتا ہے، لوگوں کا عقیدہ ہے اسکے پانی سے شفا ملتی ہے، اس چشمے سے پانچ کلومیٹر میٹر آگے جانے پہ مٹلتان آبشار آتی ہے یہ کافی بڑی اور لمبی آبشار ہے، کالام سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پہ مہوڈنڈ جھیل ہے، مہوڈنڈ ایک خوبصورت جھیل ہے جو خوب صورت پہاڑوں سے گھیری ہوئی کالام کی دلکش جھیل ہے، اسکے بعدبالترتیب سیف اللہ اور نصرللہ نامی جھیلیں آتی ہیں اسکے بعد آپ چترالی علاقہ میں داخل ہوجاتے ہیں،
اوشو میں سڑک کنارے بازار میں جو دکانیں ہیں وہ بہت قابل دید ہیں، جہاں پہاڑوں سے نکلنے والی سلاجیت اور شہد کے علاوہ خشک میوہ جات کی فروخت ہوتی ہے، دکانوں کے باہر قدرتی فریج بنائے گئے ہیں اس مقصد کیلیے چشموں کے برفیلے پانی کو پائپوں کے ذریعے لاکر دکانوں کے سامنے سے گزارا گیا ہے پھر ان پائپوں میں سوراخ کرکے اسکے نیچے لکڑی کے خانوں میں جوس اور بوتلیں رکھی ہوتی ہیں، پائپ سے پانی گزرتا ہے تو ان سوراخوں سے پانی کی پھوار بوتلوں اور جوس کے ڈبوں پہ پڑتی ہے، جس سے یہ ٹھنڈے ہوتے ہیں، گوکہ یہ میکانزم ہر پہاڑی علاقہ میں ہے لیکن دکانوں کا خاص ڈیزائن اور دکانوں کے زینوں کے سامنے اس طرح سے فریج کا یہ نظارہ شاید اسی جگہ ملتا ہے اگر آپ صبح کالام بازار پہنچیں تو ان سارے علاقوں کو دیکھ کر شام تک واپس اوشو جنگل یا کالام بازار میں کیمپ کرسکتے ہیں، کالام سے ایک رستہ بائیں ہاتھ اتروڑ سے ہوتا ہوا باڈگوئی پاس کے ذریعے دیر کوہستان (کمراٹ، جندرئی) کو ملاتا ہے،
کالام سے نکلتے ہی ایک بڑا آہنی پل آتا ہے اسی پل کیساتھ اوپر کو اٹھتاہوا رستہ اناکر گاوں تک جاتا تھا اور اس سے آگے چھ سات گھنٹے کا پیدل ٹریک جنگل کے بیچ سے ہوتا ہوا اندراب جھیل کے کنارے تک لے جاتا تھا، جہاں طلسم کدہ تھا جہاں پریاں اترتی تھیں اور انسان کم ہی جاتے تھے، یہاں پانی کا رنگ قدرے نیلا ہے اسے بلیو واٹر کے نام سے جانا جاتا ہے
اگر آپ یہاں نہیں جانا چاہتے تو آپ اتروڑ کی طرف چلتے جائیے، گھنٹہ بھر میں آپ اتروڑ پہنچ جائیں گے، اس کے رستے میں ایک پکنک پوائنٹ دھماکہ جھیل بھی آتی ہے، یہاں چائے پئیں، پکوڑے کھائیں، کشتی میں بیٹھیں اور دوبارہ گاڑی میں بیٹھ کر آگے جائیے، اتروڑ پہنچ کر آپ شاہی باغ، کنڈول جھیل، پری جھیل، سپن خوڑ جھیل کے علاوہ بہت سے خوبصورت مقام دیکھ سکتے ہیں، اچھا اتنا کچھ بتایا ایک بات یاد رکھیے گا صفائی کا ضرور خیال رکھیے گا کیونکہ یہاں اترمے والی پریاں پھر ناراض ہوتی ہیں، یار وطن بھی تو اپنا ہے ناں لالہ تو صاف بھی ہم ہی نے کرنا ہے،

سفر نامہ :- عمرفاروق_عارفی

NARAN UPDATE📣جھیل سیف الملوک کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اور بابوسر روٹ پے کام جاری ہے اور بہت جلد بابوسر ٹوپ ٹریفک...
02/06/2023

NARAN UPDATE📣
جھیل سیف الملوک کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اور بابوسر روٹ پے کام جاری ہے اور بہت جلد بابوسر ٹوپ ٹریفک کیلۓ کھول دیا جاۓ گا. ۔اس کے بعد آپ ہنزہ اور سکردو جانے کے لیے ناران کا راستہ استمعال کر سکتے ہیں۔۔😍
Stay tuned with us for more update.

جو لوگ رتی گلی جھیل دیکھنا چاہتے ھیں آج کی تازہ تصویر اور یاد رہے رتی گلی تاحال بند ہے جو موسمی صورت حال میں بہتری آنے ک...
02/06/2023

جو لوگ رتی گلی جھیل دیکھنا چاہتے ھیں آج کی تازہ تصویر اور یاد رہے رتی گلی تاحال بند ہے جو موسمی صورت حال میں بہتری آنے کی صورت میں انشاءاللہ جلد کھول دی جائے گی۔

یہ منظر کنڈل شاہی سے جاگراں ریزورٹ کی طرف جانے والی سڑک پر تقریباً 8 کلومیٹر سفر کرنے کے بعد شال گاؤں سے پہلے آتا ہے ، و...
02/06/2023

یہ منظر کنڈل شاہی سے جاگراں ریزورٹ کی طرف جانے والی سڑک پر تقریباً 8 کلومیٹر سفر کرنے کے بعد شال گاؤں سے پہلے آتا ہے ، وادیِ نیلم آزاد کشمیر..

سیرو تفریح کیلئے چند سفری گزارشات 1) فجر کے فوراً بعد سفر شروع کریں اور مغرب تک اپنی منزل تک پہنچ جائیں ۔ رات کے وقت پہا...
02/06/2023

سیرو تفریح کیلئے چند سفری گزارشات

1) فجر کے فوراً بعد سفر شروع کریں اور مغرب تک اپنی منزل تک پہنچ جائیں ۔ رات کے وقت پہاڑوں پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔
2) گرمیوں کے موسم میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بھیڑبھاڑ ہوتی ہے اس لیے سفر پر جانے سے پہلے اپنے لیے رہائش کا انتظام یقینی بنائیں تاکہ وہاں جا کر پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
3) گاڑی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار نہ کریں ۔ گنجائش سے کم لوگ ہوں تو سفر بھی اچھا گزرتا ہے اور تفریح کا مزہ بھی آتا ہے ۔
4) پہاڑی شاہراوں پر سفر کرنا ہو تو گاڑی کا پٹرول ٹینک ہر وقت فل رکھیں ۔
5) پہاڑی شاہراوں پر لینڈ سلائیڈنگ یا بعض اوقات کسی احتجاج کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے راستہ بند ہو جاتا ہے اس لیے اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں ۔
6) پہاڑی شاہراہوں پر بارش اور برفباری میں سفر کرنے سے اجتناب کریں ۔ برفباری میں سفر کرنا ہو تو گاڑی کے ٹائروں کو لوہے کی چین ضرور لگائیں ۔
7) اپنے بچوں اور خواتین کو دریا ، ندی نالوں اور جھیلوں کے قریب جانے یا پانی میں اُترنے سے منع کریں ۔ پہاڑی علاقوں میں پانی ناقابل برداشت حد تک ٹھنڈا ، توقع سے زیادہ گہرا اور بہاؤ تیز ہو سکتا ہے ۔ سیاح خاص طور پر بچے اور خواتین عدم واقفیت کی وجہ سے سیلفیاں لینے کے چکر میں دریا میں اتر جاتے ہیں اور حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
8) تقریباً ہر گاڑی کے دروازے میں کچرے دان بنا ہوتا ہے اپنا ہر قسم کا کچرا اُس میں رکھیں اور جہاں بڑا کچرے دان پڑا ہو وہاں خالی کریں ۔ سٹرکوں پر یا تفریحی مقامات پر کچرا نہ پھینکا کریں ۔
9) جس علاقے کا سفر کرنا ہو وہاں کے موسم کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے اور موسم کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کریں ۔
10) سردی سے حفاظت کیلئے گرم کپڑے ، بارش سے بچنے کیلئے چھتری اور برساتی ساتھ رکھیں ۔ عموماً خواتین اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر پہاڑی علاقوں میں چلی جاتی ہیں۔ کوشش کریں کہ جوگر پہن کر جائیں یا کم از کم ساتھ رکھیں ۔
11) ہائیکنگ کا ارادہ ہو تو چھڑی اور جوتے ضرور ساتھ لے کر جائیں ۔
12) ہرعلاقے کی اپنی ثقافت اور روایات ہوتی ہیں اُنکا احترام کریں ۔
13) ضرورت سے زیادہ کھانے پینے سے پرہیز کریں ۔
14) نیشنل ڈش چائے پکوڑا ، چپس اور تلے ہوئے تمام کھانوں کی بجائے فریش فروٹس کا استعمال کریں ۔
15) راستہ میں بچوں کو پچاس ، سو کا نوٹ دے کر اُن کو بھکاری بنانے کی بجائے اُن کیلئے گھر سے سکول بیگ کی مختلف چیزیں یا کھانے پینے کی اشیاء لے کر جائیں ۔
16) ابتدائی طبی امداد کا سامان اور بنیادی ضرورت کی ادویات ہر صورت اپنے ساتھ رکھیں ۔
17) ملک کے اندر سفر کریں یا ملک سے باہر ہم اپنے شہر یا ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اپنے اچھے اخلاق اور ہرکات سے اپنے علاقے کی بہترین نمائندگی کریں۔

اور آخر میں پھر سے سیاحوں سے گزارش ہے کہ کچرا پھینکے سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کریں شکریہ💝

Beautiful View of Minimerg, Astore Valley
02/06/2023

Beautiful View of Minimerg, Astore Valley

Neelum Valley Azad Kashmir
02/06/2023

Neelum Valley Azad Kashmir

Hazara Expressway 🇵🇰
02/06/2023

Hazara Expressway 🇵🇰

Address

Latifabad Unit No #02 Hyderabad Sindh
Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sidhu Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sidhu Travel & Tours:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Hyderabad

Show All