Tourism swat

Tourism swat Tourism Swat are committed to deliver the best services to our guests. I do believe you will Enjoy t I do believe you will Enjoy the tour with us .

24/10/2024

Lahore to Naran

23/03/2024

It's the beauty of Kalam.🇵🇰👍👇

اس جگہ پر کون کون گئے ہیں ؟
25/02/2024

اس جگہ پر کون کون گئے ہیں ؟

31/10/2023

سردیوں میں سوات نہ گھوما تو مطلب کچھ نہیں گھوما

Recent weather kalam valley.
11/07/2023

Recent weather kalam valley.

02/05/2023
  جابجا یہ بکھرے ہوئے پھولوں کی وادی مہوڈنڈ جھیل سے تازہ ترین عکاسی آج کل دلفریب مناظر پیش کرتے ہے،  تمام سیاح حضرات متو...
30/04/2023


جابجا یہ بکھرے ہوئے پھولوں کی وادی مہوڈنڈ جھیل سے تازہ ترین عکاسی آج کل دلفریب مناظر پیش کرتے ہے،

تمام سیاح حضرات متوجہ ھوں گرمیوں کی چھٹیاں منانے کیلئے اس بار جنت نظیر وادی مہوڈنڈ جھیل کالام سوات کا رخ کریں جو چاہتا ہیں جنت کا نظارہ کریں وہ ان جگوں کو دیکھے ان میں ایک عجیب سا سکون ھے جو انسان کو اپنی طرف کھینچتا ہیں گرمی کے ستائے میہمان جب اس سرد جگہ کے مزے لینگے تو بار بار چلے آئنگے وادی مٹلتان میں الیون ابشار ،کھانشئ میڈوز،چمیرین ویلی ،مٹلتان گلیشیئر ، ابشار ،چشمہ شفاء پاکستان کے سب سے خوبصورت جھیل مہوڈنڈ۔ جھیل کنڈیل شائی، ڈونچارابشار جھیل ڈیشئ،گزورجبہ،پلان شائی ،اگر کسی نے نہ دیکھی ھو تو اس نے کچھ نہیں دیکھا ہیں مطلب یہ دنیا کے ایسے نظارے ہیں جس میں انسان آکر ایک عجیب کشمکش کا شکار ھوتا ہیں چاروں طرف برف پوش پہاڑے بیچو بیچ رنگ برنگے پھول ٹھنڈے چشمے پہاڑوں پر ہلکی سی برف کی سفید چادر جو انتہای خوبصورت نظارہ پیش کر رہی ہیں گرمیوں کے چھٹیاں کی خوشیوں کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے وادئ کالام سوات کے ان حسین جگہوں کا رخ کریں امید ہیں ایسے نظارے پہلے کبھی نہ دیکھے ھونگے اس میں بسنے والے لوگ بے حد میہمان نواز اور خوش اخلاق لوگ ہیں سیاح حضرات وادی کالام تک اپنی کسی بھی گاڑی میں سفر کر سکتے ہیں اور یہاں سے ان خوبصورت نظاروں کا رخ کرنے کیلئے 4x4 کی سہولت موجود ہیں جو آپ کو انتہائ رعایت کے ساتھ ان دلکش نظاروں کی سیر کرائنگے وادی کالام میں موجود ہینی مون ،بلوآوشن ،ایگل نسٹ، جیسے بہت ساری ہوٹلز موجود ہیں جو جس میں پر سکون کمرے اچھے ریٹس کے ساتھ مہمانوں کیلئے دستیاب ہیں ۔👇
اس وادی کا ٹور کیلئے ہم سے رابطہ کرے ۔شکریہ 03429464185✅Watsapp

27/04/2023
27/04/2023

حسین وادی بحرین کی درال پل بحال ہونے کے بعد عید کی خوشیاں سیاحتی مقامات پر منانے والے سیاحوں کی موجیں لگ گئیں۔
بڑی تعداد میں سیاح عید کی چھٹیاں منانے وادی کالام پہنچ گئے۔

   اور اس کے مشہور سیاحتی مقاماتوادی کمراٹ جسے اس کی قدرتی خوبصورتی کے بدولت ملکہ حسن بھی کہا جاتا ہے خیبر پختونخواں کے ...
27/04/2023


اور اس کے مشہور سیاحتی مقامات
وادی کمراٹ جسے اس کی قدرتی خوبصورتی کے بدولت ملکہ حسن بھی کہا جاتا ہے خیبر پختونخواں کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے دیر کوہستان کے بلند و بالا پہاڑوں میں واقع ایک خوبصورت سیاحتی مقام کا نام ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لئے دو راستے مستعمل ہیں۔ ایک سوات کے طرف سے باڈگوئی پاس سے ہوتے ہوئے جبکہ دوسرا راستہ دیر کے طرف سے آتا ہے۔ سوات کے طرف سے آنے والے دوست صرف فور بائی فور گاڑی میں باڈگوئی پاس کے ذریعے تھل کمراٹ آسکتے ہیں کیونکہ باڈگوئی پاس ایک پہاڑی راستہ ہے۔ اور دیر کے طرف سے تھل تک کوئی بھی گاڑی آتی ہے۔ پاتراک یا راجکوٹ تک ایک بہترین روڈ بنا ہوا ہے البتہ راجکوٹ سے لے کر تھل تک کبھی خوشی کبھی غم والی بات ہے لیکن کار وغیرہ آرام سے آ سکتی ہے۔ تھل سے آگے کمراٹ جانے لئے جیپ وغیرہ ہائر کرنی ہوگی کیونکہ آگے جیپ ٹریک ہے۔ ویسے تو پوری وادی کمراٹ دیکھنے کی قابل ہے لیکن کچھ مقامات ایسے ہیں جنہیں دیکھے بغیر واپس آنا میرے خیال میں کمراٹ کی حسن کی توہین ہوگی۔

1 : جامع مسجد دارالاسلام تِھل۔۔

بظاہر اس مسجد کا کمراٹ کے قدرتی خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اس مسجد کو دیر کوہستان کی سب سے قدیم اور مشہور مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے،اس لئے اسے دیکے بغیر آنا زیادتی ہوگی۔ یہ مسجد دیر کوہستان کے سب سے آخری گاوں تِھل میں واقع ہے۔ تِھل بازار سے آگے دریائے پنجگوڑہ کے عین کنارے واقع اس مسجد کے دو حصے ہیں، بالائی منزل جستی چادروں سے 1999ء میں تعمیر کی گئی ہے۔ جبکہ زیریں حصہ 1865ء میں تعمیر کیا گیا ہےـ 1953 میں اس مسجد میں ہونے والے آتشزدگی کی وجہ سے اس کا ایک حصہ متاثر ہوا۔ جس کو مقامی لوگوں نے دوبارہ تعمیر کیا۔ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ سوائے چھت دیواروں کے باقی پوری مسجد دیار کی لکڑی سے بنی ہے، درختوں کے بڑے بڑے تنے ستونوں کے طور پر استعمال کئے گئے ہیں، دیواروں اور ستونوں پر کلہاڑی اور دیدہ زیب رنگوں سے آرائش کی گئی ہے کہ آج کے مشینی دور کا انسان حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یاد رہے اس وقت لکڑی کاٹنے کی مشین آری وغیرہ نہیں تھے۔ مقامی لوگوں نے اپنے قدیم آوزاروں سے دیواروں اور ستونوں پر بہت ہی خوبصورت کنندہ کاری کی ہے۔ دریائے پنجگوڑہ کے کنارے واقع داردی فن تعمیر کے اس شاندار نمونے کو دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں لوگ آتے ہیں ـ مسجد میں تصویر کھینچے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔۔

2: کوتگل آبشار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تِھل بازار سے نکل کر کمراٹ کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ایک چڑھائی آتی ہے، ساتھ میں دو چار دکانیں ہیں، آگے جا کر ایف سی کی چیک پوسٹ آتی ہے، دراصل کمراٹ صرف اس جگہ کا نام ہے۔ پوری وادی کو کمراٹ کا نام باہر کے لوگوں نے دیا ہے۔ ایف سی چیک پوسٹ سے آگے والے علاقے کو سری مئی کہا جاتا ہے جہاں ہر سال کمراٹ فیسٹول منعقد ہوتا ہے۔ اس سے آگے روئی شئی کا میدان آتا ہے، جہاں اس ہموار میدان کا اختتام ہوتا ہے وہی سیدھے ہاتھ پر کوتگل ابشار بلندی سے گرتا ہے۔ یہ بالکل مین روڈ سے نظر آتا ہے، اس ابشار کو دیکھنے کے لئے آپ کو تھوڑے دور تک پیدل جانا پڑے گا۔ کم سے کم آدھا گھنٹہ آپ کو پیدل ہموار راستے پر جانا پڑے گا، دور سے یہ ایک عام سا جھرنا نظر آتا ہے لیکن نزدیک پہنچنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک حسین اور سحر انگیز ابشار ہے۔۔۔۔۔۔

3 : لال گاہ آبشار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لال گاہ ابشار کمراٹ ویلی کا سب سے مشہور ابشار ہے، اونچائی سے گرنے والا اس ابشار کا سرد برفیلا پانی اونچے برف پوش پہاڑوں پر موجود گلیشئیر سے پگھل کر آتا ہے۔ صبح کے وقت اس کی روانی دیکھنے لائق ہوتی ہے، سرد برفیلا پانی جب اونچائی سے گر کر راستے میں پتھروں سے پٹخ کر جب زور سے زمین پر گرتا ہے تو اس خوش کن نظارے سے انسان مسحور ہو کر رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

4 : کالا پانی ( کالا چشمہ ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کالا چشمہ جسے کچھ لوگ کالا پانی بھی کہتے ہیں، کمراٹ میں واقع ایک چشمے کا نام ہے۔ جس کا پانی ہلکا سا کالا نظر آتا ہے جس کی وجہ سے اسے کالا چشمہ کہتے ہیں۔ مقامی کوہستانی زبان ( گاوری داردی ) میں اسے کیشین دیرا اوس یعنی کالے پتھروں کا چشمہ کہتے ہیں۔ لفظ دیر گاوری زبان میں بڑے بڑے پتھروں کے لئے مستعمل ہے، یہ بڑے بڑے کالے پتھر اس چشمے کے ارگرد موجود ہیں جس کی وجہ سے چشمے کا پانی کالا نظر آتا ہے ورنہ نہ تو اس کا پانی کالا ہے اور نہ اس کانام کالا پانی ہے ۔۔

5 : نبل

کالا پانی کےسامنے والے علاقے کو نبل کہتے ہیں، یہاں دیار کےگھنے جنگل ، وسیع و عریض سرسبز میدانوں کے علاوہ ایک چھوٹا سا آبشار بھی ہے

6 : دوجنگا

دو جنگا کمراٹ کا آخری مقام ہے جہاں تک گاڑی جاسکتی ہے۔ اس سے آگے روڈ ختم ہوجاتا ہے اور مزید آگے پیدل جانا پڑتا ہے۔ دوجنگا کا ہمارا علاقائی تاریخ میں بہت اہم کردار ہے، ہماری لوک کہانیوں کے مطابق اس دوجنگا سے آگے خزان کوٹ کا مقام ہمارے آباء واجداد کی آخری پناہ گاہ تھی۔ کہتے ہیں کہ جب دشمن کا زور بڑھ گیا تو مقامی لوگوں نے زیریں علاقوں سے نقل مکانی کرکے خزان کوٹ کے گھنے جنگل میں بستی بسائی اور یہاں رہنے لگےـ اسی دوجنگا کے قریب بتوٹ کے میدان میں مقامی لوگوں نے اپنے مذہب اور اپنی دھرتی کو بچانے کے لئے آخری فیصلہ کن جنگ لڑی تھی، مقامی لوک کہانیوں کے مطابق مقامی کوہستانی ( گاوری داردی) قبائل نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ لیکن ناکافی اسلحے اور دشمن کی زیادہ تعداد کی وجہ سے مغلوب ہوگئےـ کہا جاتا ہے کہ اس جنگ میں یہاں صدیوں سے مقیم قدیم داردیک مذہب کے پیروکار کوہستانی لوگ زیادہ ترمارے گئے۔ جو بچ گئے انہیں پکڑا گیا، کچھ بھاگ گئے اور کمراٹ کے ان گھنے جنگلات میں کھو گئے۔ اگر آپ نے خزان کوٹ دیکھنا ہے تو دوجنگا سے تقریباً پندرہ بیس منٹ کے فاصلے پر ہے، راستے میں ایک چھوٹا سا جنگلے والا رنگین پل آئے گا، اس پل کو جیسے ہی کراس کرو تو راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، سیدھے ہاتھ والا راستہ روشن بانال، جارکھور بانال اور کونڈل بانال سے ہوتے ہوئے سوات کوہستان کے علاقے شاہی باغ کی طرف نکلتا ہے۔ اور ناک کے سیدھ میں اگر جاو گے تو آگے خزان کوٹ کا علاقہ شروع ہوتا ہے، اس سے آگے راستے میں تھوڑی سی اونچائی پر چڑھنے کے بعد چھاروٹ بانال کا علاقہ شروع ہوتا ہے، بانال ہم داردی گاوری لوگ موسم گرما کے چراگاہ کو کہتے ہیں، چھاروٹ بنال میں راستہ پھر دو حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے، سیدھا راستہ ایز گلو بانال، گورشی بانال شازور بانال اور پھر شازور جھیل تک جاتا ہے، پھر وہاں سے آگے چترال کے علاقوں کی طرف نکلتا ہے۔ دوسرا راستہ کاشکیکن پاس سے ہوتے ہوئے چترال کے علاقوں کی طرف نکلتا ہے، کاشکین پاس ایک قدیم راستہ ہے جسے ہمارے لوگ چترال جانے کےلئے صدیوں سے استعمال کرتے
#

 یہ جگہ( جبہ) کے نام سے جانا جاتا ہے یہ سوات مینگورہ سے تقریبآ 150 کلومیٹر شمال کے طرف اوشو کالام کا ایریا میں واقع ہے۔ ...
27/04/2023



یہ جگہ( جبہ) کے نام سے جانا جاتا ہے یہ سوات مینگورہ سے تقریبآ 150 کلومیٹر شمال کے طرف اوشو کالام کا ایریا میں واقع ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کے یہاں تک سڑک نہیں ہے مہوڈنڈ جھیل سے آگے تقریبآ 2سے ڈائی گھنٹے پیدل سفر ہے ۔۔۔

10/02/2023

Snowfall kalam ❄

Address

Street/49 Abpara Arcade G-6/1 Islamabad
Islamabad
44000

Telephone

03429464185

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tourism swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tourism swat:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Islamabad

Show All