Mountaineer tour Pakistan

Mountaineer tour Pakistan You can make your time in the mountains memorable with us, we will give you the best quality service

26/01/2025
Guss witch place ?
16/01/2025

Guss witch place ?

18/11/2024

اینٹارکٹیکا؟ — جی نہیں، پاکستان 😍😨🌨️      اگرچہ پاکستان ایک گرم مرطوب ملک تصور ہوتا ہے مگر پھر بھی حیرت انگیز طور پر دنی...
29/10/2024

اینٹارکٹیکا؟ — جی نہیں، پاکستان 😍😨🌨️
اگرچہ پاکستان ایک گرم مرطوب ملک تصور ہوتا ہے مگر پھر بھی حیرت انگیز طور پر دنیا میں انٹارکٹیکا کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں، تقریباً 7 ہزار 253۔ ایک اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دنیا میں 7 ہزار میٹرز سے بلند چوٹیاں صرف جنوبی ایشیا میں ہیں، اور ان میں 112 چوٹیاں صرف اکیلے پاکستان میں ہیں۔ ان میں 5 چوٹیاں 8 ہزار میٹرز سے بلند ہیں۔ پاکستان بے شک ایک گرم ملک ہے مگر یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 75 ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ جانتے ہیں کہاں؟

•••

— in Pakistan.

26/10/2024
مشکپوری ٹاپ۔ ڈونگا گلیمشکپوری ٹاپمری جو کبھی ایک خوبصورت سیاحتی مقام تھا اب ایک کنکریٹ جنگل بن چکا ہے۔ اس قدرت کی قدرتی ...
26/10/2024

مشکپوری ٹاپ۔ ڈونگا گلی
مشکپوری ٹاپ
مری جو کبھی ایک خوبصورت سیاحتی مقام تھا اب ایک کنکریٹ جنگل بن چکا ہے۔ اس قدرت کی قدرتی صناعی حد درجہ خوبصورتی اور ٹھنڈے خوشگوار موسم کے ساتھ ساتھ ایک درمیانے درجے کی ہائیکنگ جو فیملی بچوں وغیرہ کے ساتھ با آسانی کی جا سکتی ہیں سے لطف اندوز ہونے کیلئے خیبرپختونخوا میں واقع مشکپوری ٹاپ ضرور دیکھیں۔

مری ایکسپریس وے کی بجائے پرانی کشمیر ہائی وے سے جائیں ادھر کے خوبصورت نظاروں کو انجوائے کریں اور مری سے کوئی 30 کلومیٹر تقریباً ایک گھنٹے کا راستہ ایوبیہ کے موڑ سے تھوڑا آگے نتھیا گلی سے 6 کلومیٹر پہلے ڈونگہ گلی آتا ہے۔ یہاں سے اوپر مشکپوری ٹاپ کے لیے راستہ جاتا ہے۔

ڈونگہ گلی گاڑی پارک نہ کریں بلکہ گاڑی اوپر لے جائیں وہاں پر گاڑی پارک کریں۔ ٹریک تقریباً ایک گھنٹے کا ہے۔ کم سٹیمنا والے آرام سے رکتے ہوئے جائیں تو دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ہلکا سا بیک پیک پانی اور فروٹ وغیرہ کے ساتھ۔ مناسب جوتے جو ہائیکنگ میں مدد گار ہوں اور ایک ضروری چیز ہائیکنگ سٹک ضرور لیکر جائیں۔ لوکل لوگ اسے تیسری ٹانگ کہتے ہیں اور خاص طور پہ واپسی پہ اترتے ہوئے گھٹنوں پر اضافی بوجھ سے بچاتی ہے۔ وہاں سٹکس ٹریک کے انٹری پوائنٹ پر کرائے پہ بھی مل جاتی ہیں۔

مشکپوری ٹاپ پہ زیادہ انجوائے کرنے کیلئے زیادہ وقت دیں اس لئے صبح جلدی روانہ ہوں تاکہ اوپر جلدی پہنچیں اور سارا دن گزار سکیں۔ ٹاپ پر نہایت عمدہ اور مزیدار چائے اور پکوڑے مل جاتے ہیں۔
مغرب سے ایک یا دو گھنٹے پہلے واپسی کر لیں۔

— at Mushkpuri Top.

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع...
23/10/2024

نیلم ویلی جانے کیلے متبادل راستہ۔
ویسے تو نیلم ویلی جانے کیلے ایک ہی راستہ ہے جسے نیلم ویلی روڈ کہتے ہیں مظفرآباد سے شروع ہوکر تاوبٹ تک جاتی ہے لیکن آج میں اپکو ایک متبادل راستے کی سیر کرواتا ہوں
مظفرآباد سے جب آپ نیلم کی جانب سفر شروع کرتے ہیں تو دیولیاں کے مقام سے ایک پکی روڈ بائیں جانب مڑ جاتی ہے جس پر مچھیارہ نیشنل پارک کا بورڈ بھی لگا ہوا یہ روڈ دراصل دفاعی روڈ ہے اور فائرنگ کے دوران متبادل راستے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے پہلے اس روڈ کی حالت کافی خراب تھی اور سفر کرنے کے قابل نہیں تھی لیکن اب یہ روڈ مکمل تعمیر ہوچکی ہے اور کارپٹٹڈ روڈ ہے ۔ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ اس روڈ پر سفر شروع کرتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں آپ کو محسوس ہونے لگتا ہیکہ آپ ایک دوسری جنت میں داخل ہوچکے ہیں ۔
اس روڈ پر خوبصورت وادیاں ، گھنے جنگلات ، ٹھنڈے چشمے ، آبشاریں بلند چوٹیاں اور ایک جھیل بھی واقع ہے جسے سر کہتے ہیں ۔
جب آپ ٹاپ پر پہنچتے ہیں تو سامنے چنچ پہاڑی ہے اور گھنا جنگل ہے جہاں تمام قسم کی جنگلی حیات دانگیر جنگلی مرغ ،مرغ زریں ریچھ اور اس طرح کی ساری جنگلی حیات موجود ہیں ۔ اوپر ٹاپ پر پہنچنے کے بعد دوسری جانب سے نیچے اترنے سے پہلے گلی اتی ہے جس سے پیر پنجال کی بیشتر چوٹیوں کا نظارا کیا جاسکتا ہے ۔
گوگل دھوپ نامی چوٹی جس کی بلندی 11 ہزار فٹ سے زیادہ یے اس روڈ پر ہے اور چوٹی پر جانے کیلے جیپ کا راستہ بھی ہے ۔
ڈبراں گاوں ایسا ہی ایک گاوں ہے جیسے اڑنگ کیل
جب آپ ڈبراں سے نیچے اترتے ہیں تو لیسواہ کٹھیاں گاوں اتا ہے جو اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے بل کھاتی روڈ گھروں کے درمیان سے گزرتی ہے۔
اس کے بعد لیسوا گاوں اتا ہے جہاں بازار ہے اور ضرورت زندگی کی چیزیں دستیاب ہیں۔ لیسواہ گاوں میں دو بڑی آبشاریں ہیں جس کے لیے اپکو جیپ پر اور کچھ پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ان کا نام ۔پجا آبشار اور بیکڑی آبشار ہے ۔لیسواہ گاوں کے اوپر ایک چوٹی ہے جسے کھوئی کی مالی کہتے ہیں اس کو بھی آپ وزٹ کر سکتے ہیں جس کی بلندی فلوقت نامعلوم ہے اسی طرح اس 52 کلومیٹر کے روٹ پر آپ بے شمار سیاحتی مقامات کو وزٹ کر سکتے ہیں ۔
52 کلومیٹر کے بعد یہ روڈ دوبارہ مین روڈ سے مل جاتی ہے جس مقام کو زیرو پوائنٹ کہتے ہیں ۔

30/09/2024

  وادی کاغان میں پھنسے وہ سیاح جن کا واپسی کا شیڈول مہانڈری پل کے بہہ جانے کے بعد متاثر ہو چکا ہے وہ اس پوسٹ کو لازمی پڑ...
31/07/2024

وادی کاغان میں پھنسے وہ سیاح جن کا واپسی کا شیڈول مہانڈری پل کے بہہ جانے کے بعد متاثر ہو چکا ہے وہ اس پوسٹ کو لازمی پڑھیں ، مہانڈری بالاکوٹ سے ناراں کی طرف سفر کرتے ہوے کیوائ ،پارس اور جرید کے بعد آتا ہے جس سے ایک راستہ کاغان ناران اور ایک رابطہ سڑک وادی منور (آنسو جھیل ) کی طرف نکل جاتی ہے ، ہوا کچھ یوں ہے کہ وادی منور سے آنے والے نالے میں شدید طغیانی نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی اور نتیجتاً مہانڈری سے کاغان ناران بابو سر ٹاپ کی طرف جانے والی روڈ پہ قائم لوہے کے پل کو بہا کر ساتھ لے گیا ہے جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں سیاح کاغان ناران بٹہ کنڈی بوڑاوی و اپر کاغان ویلی میں پھنس گئے ہیں یا جو لوگ گلگت بلتستان سے واپس براستہ کاغان ملک کے دیگر علاقوں کو واپس جا رہے تھے یا ملک کے دیگر علاقوں سے براستہ وادی کاغان سکردو ہنزہ کے لئے نکل چکے تھے ان کے لئے اس روٹ پہ وقتی مشکلات ہیں ، اب ایسی تمام سیاح فیملیز کے لئے اگر وہ وادی میں رکنا چاہیں تو جب تک راستہ کلیئر نہی ہوٹل ایسوسی ایشنز نے رہائش فری اور کھانا پچاس فیصد رعایت پہ مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے اور جن فیملیز نے اپنی کاروباری یا سروس و دیگر نجی مصروفیات کی وجہ سے واپس جانا ہے وہ ناراں سے بابو سر ٹاپ ، بابو سر ٹاپ سے چلاس ، چلاس سے براستہ بشام تھاکوٹ مانسہرہ موٹر وے والے راستے سے ملک کے دیگر علاقوں کو واپس جا سکتے ہیں ، واضح رہے کہ چلاس تا تھاکوٹ سیکشن پہ متعلقہ اداروں سے موسمی اپ ڈیٹ لیکر سفر کریں گو کے فلوقت وہ راستہ کلیئر ہے ، وادی کاغان کی مہمان نوازی نے پورے ملک کے سیاحوں کے دل جیت لئے ہیں ، سارا پاکستان ہمارا پاکستان

کچھ دن پہلے میں عید کی چھٹیاں گزارنے ہنزا اور سکردو گیا مجھے ہنزا میں بہت مزہ آیا وہاں کا ماحول صاف ستھرا وہاں پہ منی اس...
04/07/2024

کچھ دن پہلے میں عید کی چھٹیاں گزارنے ہنزا اور سکردو گیا مجھے ہنزا میں بہت مزہ آیا وہاں کا ماحول صاف ستھرا وہاں پہ منی اسلام آباد کی فیل ہے روڑ بہت اچھی ہیں کھانا اچھا ہے سب سے بڑی بات لوگوں کا رویہ بہت اچھا ہے وہاں پہ مجھے فارن ملنگ ملے کافی گپ لگاہی اسلام میں بھی مجھے رمضان میں ملے تھے یہ لوگ پاوں میں جوتے نہیں پہنتے روم میں رات نہیں گزارتے پچھلے دو سال سے پیدل چل رہے بہت سارے ملکوں سے ہو کر پاکستان اے پاکستان کے لوگوں کی بہت تعریف کی

Spanish tourist Pons Romain and his two companions walked all the way from Spain to Nagar. This long journey took them 1...
13/06/2024

Spanish tourist Pons Romain and his two companions walked all the way from Spain to Nagar. This long journey took them 15 months. Today, they will set off towards the Rakaposhi Base Camp.
(Thanks to Syed Israr Awsho Thang for the picture)

06/04/2024

01/04/2024

Address

Unit No. 629, First Floor, BlockNo. 04, Aabpara Market
Islamabad
44000

Telephone

+923377800009

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mountaineer tour Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mountaineer tour Pakistan:

Videos

Share

Category