Sair Spatay

Sair Spatay Sair Spatay is a tourism and traveling company
We planned tours across the country with trained tour

سال 2015 میں سروالی پیک پر لاپتہ ہونے والے تین کلائمبرزعمرانعثمانخرمکی باڈیوں کو بلاخر سال 2024 اگست 15 کو تلاش کرلیا گی...
21/08/2024

سال 2015 میں سروالی پیک پر لاپتہ ہونے والے تین کلائمبرز
عمران
عثمان
خرم
کی باڈیوں کو بلاخر سال 2024 اگست 15 کو تلاش کرلیا گیا۔باڈی تلاش کرنے والے کلائمبرز میں
الطاف احمد عمران
عارف عدنان سلطان
اور محمد رفیق تھے.
ان کلائمبرز کی باڈیز کو تلاش کرنے کے لیے بہت سے ریسکیو مشن ہوئے لیکن ناکامی رہی۔ایک ریسکیو مشن ایسا بھی تھا جو سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا تھا لیکن اس میں بھی ناکامی رہی تھی۔
ریسکیو مشن میں ناکامی کی وجہ یہ بھی تھی کہ کوئی روٹ یا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ان کلائمبرز کا جس سے پتا چلایا جا سکے کہ فلاں جگہ یا فلاں روٹ پر ان کلائمبرز کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

Happy 77 Independence Day to all Pakistanies.🇵🇰خدا کرے میری ارض پاک پر اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہویہاں جو پھول...
14/08/2024

Happy 77 Independence Day to all Pakistanies.🇵🇰
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے.حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
۔آمین

یکم سے 6 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کے امکانات.
31/07/2024

یکم سے 6 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کے امکانات.

🚨 Tourist Alert.
22/04/2024

🚨 Tourist Alert.

29/02/2024

سفری ہدایات⚠️
🚨ملک بھر میں غیر معمولی موسمی حالات شدید بارش اور برفباری کے سبب خیبرپختونخواہ، ہزارہ اور کشمیر کے تمام پہاڑی سیاحتی مقامات پر سفر ناممکن ہوگا لہٰذا تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ 1 سے 3 مارچ کے دوران اپنے سیاحتی پروگرام کینسل کردیں۔

23/02/2024

Snow cross rally in Kalam.Swat

31/01/2024

کس کس کے ساتھ ایسا ہوا۔؟کمنٹ میں اپنی داستان بیان کریں۔اور اس دفعہ برف باری دیکھنے جائیں تو کسی بھی حادثہ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز بدھ مری اور نتھیاگلی میں سارا دن وقفہ وقفہ سے برف باری متوقع ہے۔سیاحوں سے گزارش ہے کہ احت...
30/01/2024

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز بدھ مری اور نتھیاگلی میں سارا دن وقفہ وقفہ سے برف باری متوقع ہے۔سیاحوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔ ہوٹل بکنگ کے بغیر سفر نہ کریں۔شکریہ

28/01/2024

اللّہ پاک کا لاکھ شکر کہ اس نے رحم کیا اور باران رحمت نازل کی۔شمالی علاقہ جات میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری۔

22/12/2023

Mayphang Festival 2023

📍Skardu Valley 😍

"بلتستان کی قدیم روایتی تہوار "مے فنگ" میں روشنی کی لہریں اور مشعلوں کا جشن، جس کے ساتھ ناری، قمقم اور موسیقی بھری رات گزرتی ہے، بہت خاص ہے۔ 21 دسمبر کو شروع ہونے والے "مے فنگ تہوار" میں لکڑی کی مشعلیں، روایتی موسیقی اور رقص کی لہریں، اور مے فنگ تقریب کے بازاروں میں چمکتی ہوئی روایتی پکوانیں شامل ہیں۔ایک قدیم روایت کے مطابق، یہ تہوار ایک بادشاہ کی موت کا جشن کے طور پر منایا جاتا ہے، جو دہائیوں سے گزر کر بھی اس کا جاودانی ہوا ہے۔ بلتستان کے سرد موسم میں اس تہوار کا جشن منانا ایک خاص تجربہ ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے اور لوگ مشعلوں کی روشنی میں جوش و جذبہ بھرتے ہیں۔مے فنگ کی رات میں بچے اور جوانان لکڑی کی مشعلیں ہاتھوں میں لہراتے ہیں اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر چراغاں بجھاتے ہیں، جو گاڑیوں کے پرانے ٹاٸرز کو آگ لگاتے ہیں اور ان ٹاٸرز کی شعلوں نے پورے علاقے کو روشن کردیتا ہے۔ مے فنگ کی مناسبت سے سرزمین بھر میں گھر گھر دعوتوں کا رواج ہے، جہاں لوگ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ننیال میں مے فنگ کے جشن میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور علاقے کے مساجد میں عبادت گزاروں کو مختلف لذیذ پکوانات فراہم کئے جاتے ہیں۔"

©️Imtiaz Hussain

07/12/2023

Explore Islamabad on Double Decker

بابوسر روڈ کے متعلق الرٹ۔🚨بابوسر روڈ سیلاب کے باعث جل (چلاس) کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ براستہ بابوسر روڈ...
14/08/2023

بابوسر روڈ کے متعلق الرٹ۔🚨
بابوسر روڈ سیلاب کے باعث جل (چلاس) کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ براستہ بابوسر روڈ گلگت جانے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ شاہراہ قراقرم استعمال کریں۔
مزید معلومات، یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 📞 1422 پر رابطہ کریں

Welcome of first International Flight landing on Skardu Airport..14th August 2023
14/08/2023

Welcome of first International Flight landing on Skardu Airport..14th August 2023

14/08/2023

First int flight landed at Skardu int Airport with about 75 passengers on board. operated this flight from .After landing Skardu Got the status of Int Airport."This will be a turning point in .
Icao

Kharkoo Valley.Ganche.Gilgit Baltistan.
30/07/2023

Kharkoo Valley.Ganche.Gilgit Baltistan.

Tirich Mir 7,708m - First ascent of the north faceKazuya Hiraide and Kenro Nakajima (⬇️photo of their rute) from Japan“T...
28/07/2023

Tirich Mir 7,708m - First ascent of the north face

Kazuya Hiraide and Kenro Nakajima (⬇️photo of their rute) from Japan

“The north wall seemed to be surrounded by fortresses.”
K. Hiraide.

K-2 summit update:K2 Have been successful summit today 27 Jul 2023 09:52, summited by 180 people congratulate to all cli...
27/07/2023

K-2 summit update:
K2 Have been successful summit today 27 Jul 2023 09:52, summited by 180 people congratulate to all climbers and pray for successful safe return.

Travel update..🚨
22/07/2023

Travel update..🚨

19/07/2023

نیلم ویلی کے سفر کے بارے میں کچھ اہم سفری معلومات:

▪️ گاڑی کا انتخاب:
آپ جب بھی نیلم ویلی کا سفر کریں تو اس میں گاڑی کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔اگر تو آپ کسی گروپ کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو ایسے ڈرائیور کا انتخاب کریں یا ایسے ٹور گروپ کا انتخاب کریں جو اس علاقے کو اچھی طرح جانتا ہو کیونکہ ایک اچھا ٹور اپریٹر ہی آپ کے سفر کو خوشگوار بنا سکتا ہے۔گروپ ٹور میں کوسٹر کے ڈرائیور کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کریں جو اس علاقے کے روڈ کو اور وہاں کے ڈرائیو کرنے کے طریقے کو اچھی طرح جانتا ہو اور پہلے جا چکا ہو۔
اگر تو کسی پرائیویٹ گاڑی کا انتخاب کر رہے ہیں تو اس بھی اس بات کا دھیان رکھیں کہ ڈرائیور وہاں کے تمام راستے کو اچھی طرح جانتا ہو۔
اگر آپ اچھے ڈرائیور ہیں تو پھر بھی آپ کو یہ مشورہ دیتا چلوں کہ اپ ایسے ڈرائیور کو کچھ دنوں کے لیے کرائے پر رکھ لیں جو وہاں کا مقامی ڈرائیور ہو اور آپ کی گاڑی چلا سکے۔
اور اگر اپ اس علاقے میں پہلے جا چکے ہیں تو پھر بھی کوشش کریں گے وہاں کے لوکل ڈرائیور انتخاب کریں کیونکہ وہاں کے لوکل ڈرائیور وہاں کے روڈ کے حالات کو اچھی طریقے سے جانتے ہیں۔
آپ کے پاس گاڑی ہے اگر آپ خود جانا چاہ رہے ہیں پرائیویٹ اپنی فیملی کے ساتھ تو اپنی گاڑی کی مکینیکل مینٹنس کو پہلے کسی اچھے مکینک سے چیک کروا لیں اپنی گاڑی کا آئل،ٹائر شاکس وغیرہ یہ سب کچھ چیزیں پہلے کسی اچھے مکینک سے چیک کروا لیں۔
اگر تو آپ کے پاس چھوٹی کار ہے 2000cc سے کم تو کوشش کریں کہ دواریاں سے آگے نہ جائیں۔آٹومیٹک گاڑی زیادہ تر اس روڈ پر کامیاب نہیں خاص طور پر جو روڈ پیر چناسی کو جا رہا ہے۔کیونکہ پیر چناسی سے واپسی پر ساری اترائی ہے یہاں پر بریک پیڈ گرم ہونے کی وجہ سے بریک کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔جس کی وجہ سے گاڑی کسی حادثے کا شکار بھی ہو سکتی ہے۔
نیلم ویلی میں زیادہ تر مینول گاڑیاں یا جیپ کامیاب ہیں۔
اگر آپ اچھے ڈرائیور ہیں اور اپنی گاڑی خود چلانا اچھے طریقے سے جانتے ہیں تو آپ کو بھی مشورہ ہے کہ یہ دواریاں تک خود ڈرائیو کریں اس سے آگے یا تو آپ وہاں کا لوکل ڈرائیور کر لیں نہیں تو وہاں سے جیپ لے کر آپ شاردہ کیل اور تاؤ بٹ جا سکتے ہیں۔

▪️ روڈ کی حالت:
جیسا کے اوپر میں نے بتایا آپ کو اور بار بار اسی چیز پر اصرار کیا ہے کہ آپ گاڑی خود ڈرائیو کرنے سے گریز کریں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ دواریاں سے آگے روڈ بالکل کچا ہے جو کہ ایک ڈیڑھ سال سے نہیں بن پا رہا۔اور وہاں سے تقریبا آپ کا 80 کلومیٹر کا فاصلہ کیل تک بہت مشکل ہے اپنی گاڑی پر۔اگر 80 کلومیٹر فاصلہ آپ اپنی گاڑی پر کرتے ہیں تو یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ واپسی پر آپ کی گاڑی آپ کا خرچہ کروانے والی ہے۔کیل سے داؤ بٹ کا سفر بھی تقریبا 40 کلومیٹر بنتا ہے جو کہ آف روڈ ہے جو صرف جیپ کے لیے بنا ہے۔
تاؤ بٹ کا کچھ حصہ پکا ہے لیکن وہ بھی تین جگہ سے ایک تقریبا تین چار کلومیٹر دوسرا ایک کلومیٹر اور تیسرا 200 میٹر باقی سب کچا روڈ ہے۔

▪️اہم بات :
جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ کہ اس پورے سفر میں کبھی بھی گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر سفر نہ کریں کیونکہ دریا نیلم کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ کبھی نہیں چھوڑتا۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ دوسرے شہروں سے یہاں کا سفر کرنے آتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یا تو وہ کوسٹر کی چھت پر بیٹھ کر سفر کریں یا پھر جیب کی چھت پر جو کہ انتہائی خطرناک ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ راستہ کچا ہے جگہ جگہ سے ٹوٹا ہوا ہے اور بعض جگہ سے اتنا تنگ ہے کہ تھوڑا سا بھی ٹائر پھسلا تو گاڑی دریا میں گئ۔ایک تو دریا میں گرنے کا خطرہ دوسرا یہاں کے پہاڑ جو کہ باہر کی جانب روڈ کی طرف نکلے ہوئے نہیں پتہ چلتا کہ کب آپ کا سر کسی پہاڑ سے ٹکرا جائے۔ شکریہ

13/07/2023

Neelam Jehlum Hydro Power Project.

Peer Chanasi :The awe-inspiring locus, Peer Chanasi with an altitude of 2924 meters above the sea level, is located east...
12/07/2023

Peer Chanasi :The awe-inspiring locus, Peer Chanasi with an altitude of 2924 meters above the sea level, is located eastward of Muzaffarabad. Due to its tremendous scenic beauty, green plateaus and wonderful climate, it wins admiration of nature lovers. Surrounding areas are worth seeing and ideal for hiking, trekking and camping activities.

10/07/2023

In coming days we'll share you the trip's details that we recently did of Neelam valley.
Stay tunned with Sair Spatay

KP Tourism Travel Updates :: 10 June, 2023
10/06/2023

KP Tourism Travel Updates :: 10 June, 2023

17/05/2023

Sajid Ali Sadpara and Naila Kiani near to the top of Mount Everest.
Sajid Ali Sadpara summit without oxygen, without any sherpa help, while Naila Kiani is the 2nd Pakistani women who climbed the Mount Everest.
Congratulations to both of you.🎉
Nation proud of you.🇵🇰

Chillam Josh Festival 2023.
17/05/2023

Chillam Josh Festival 2023.

08/05/2023

Don't you think this is toughest access to a place?
Village: Rganohltar
District : Skardu
Elevation: 10300feet asl
Distance from Skardu: 15km
A must visit to understand the hardship of locals with a swag of adventure
❤️

تاؤبٹ سے کیل آنے والی ہاٹ ٹاپ جیپ پھلاوئی کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کے باعث دریائے نیلم میں جاگری 12 سیاحوں سمیت 14 اف...
01/05/2023

تاؤبٹ سے کیل آنے والی ہاٹ ٹاپ جیپ پھلاوئی کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کے باعث دریائے نیلم میں جاگری 12 سیاحوں سمیت 14 افراد سوار تھے

پانچ زخمی ایک ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل جبکہ ایک ذخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا ابھی تک سات افراد لاپتہ ہیں زخمیوں اور لاپتہ افراد میں 12 کاتعلق لاہور اچھرہ سے ہے جو سیر وتفریح کی غرض سے نیلم آئے تھے
جبکہ دو ڈرائیور کنڈیکٹر مقامی تھے زخمیوں میں حسین ولد شیراز احمد
محمد ضمیر شیخ ولد شیخ صفدر شدید زخمی
معین احمد ولد جاوید اقبال زخمی ساکنا ن لاہور
ابراھیم ولد عبدالمجید ڈرائیور شنڈاس نیلم
رفیق ولد ندیم کنڈیکٹر شنڈاس نیلم زخمی جبکہ لاپتہ ہونے والوں میں
عمیر ولد صفدر شیخ ،شاہنواز ولد شیخ مقصود ،اظیر ولد اشرف،بلال ولد محمد مقبول,غلام میران ولد جاوید اقبال،زیشان ،ولید،رفیق ،,رحیم ساکنان لاہور لابتہ

دور افتادہ علاقہ اور ٹیلی کمیونیکشن کا نظام دستیاب نہ ہونے کے باعث حادثہ کی بروقت اطلاع نہ مل سکی ذخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا ایمبولنس کی سہولت نہ ہونے سے لوڈر جیپوں پر کیل منتقل کیا گیا.

اللّہ پاک اس رمضان کریم کے صدقے ہم سب مسلمانوں پر ہمارے ملک پر خاص برکتوں اور رحمتوں کا نزول فرمائیں۔آمین۔
23/03/2023

اللّہ پاک اس رمضان کریم کے صدقے ہم سب مسلمانوں پر ہمارے ملک پر خاص برکتوں اور رحمتوں کا نزول فرمائیں۔آمین۔

Address

Twin Cities
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sair Spatay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Islamabad

Show All