09/08/2024
بائیکرز کے لئے۔۔
آجکل موٹر سائیکل پر ٹور کرنے کا رجحان بہت زور پکڑ گیا ہے اور لوگ بنا لائسینس اور ہیلمٹ اور سیفٹی گئیر کے لمبے سفر میں نکل جاتے ہیں اور 1% ہی بمشکل ایسے ہونگے جو مکمل سیفٹی گئیر کے ساتھ چلتے ہیں۔ اچھا ہیلمٹ اور سیفٹی سوٹ جتنا بھی مہنگا ہو جائے آپکی زندگی سے زیادہ قیمتی نہیں۔
تو میری تمام افراد سے گزارش ہے کہ موٹر سائیکل کے سائیڈ شیشے، ایک اچھا ہیلمٹ اور چاہے ہلکے سے ہلکا ایک عدد سیفٹی سوٹ یا بازو اور گٹنوں کے پیڈ لازمی پہن کر سفر کریں اور مقامی افراد کے ساتھ جوش میں آ کر کبھی بھی ریس نہ لگائیں۔ آپ اگر 1200cc پر بھی ہیں اور CD70 والے کاٹ جائے تو اسکو انا کا مسئلہ نا بنائیں۔ بلکے پرسکون رہیں اور کہیں
تو لنگ جا ساڈی خیر اے۔۔۔۔
زندگی بہت قیمتی ہے اسکی پرواہ کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں کے اسنے آپکو پیسہ، صحت و قوت دی کہ آپ اسکی سرزمین گھومتے ہیں جو بہت سے لوگ چاہ کر بھی حالات کی وجہ سے اپنی خواہشیں دبا کر زندگی گزار لیتے ہیں۔ 🤲