Neelum Tours

Neelum Tours یہ پیج ضلع نیلم کی خوبصورتی کو عیاں کرنے کے لئے بنایا ہے

وادی نیلم کی سوغات خالص اور آرگینک پراڈکٹ وادی نیلم کا بہترین زائقہ دار اخروٹ اب آپ کی دہلیز پر۔۔۔۔ پورے پاکستان و آزاد ...
10/09/2024

وادی نیلم کی سوغات
خالص اور آرگینک پراڈکٹ وادی نیلم کا بہترین زائقہ دار اخروٹ اب آپ کی دہلیز پر۔۔۔۔
پورے پاکستان و آزاد کشمیر میں ڈلیوری کی سہولت موجود ہے۔۔۔
ثابت اخروٹ اور گری ( مغز اخروٹ) دستیاب ہے۔۔۔۔
آرڈر کرنے کے لئے درج شدہ نمبرات پر بذریعہ کال اور واٹس ایپ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔
100فیصد خالص اور گرانٹی کے ساتھ۔۔۔
برائے رابطہ
WhatsApp #03435288033
Call #03556177709

موٹر سائیکلز پر میرپورہ سے رتی گلی جھیل تک کا سفر   12083 feet from sea level18 km road dawaran to base camp  مورخہ 13 ا...
19/08/2024

موٹر سائیکلز پر میرپورہ سے رتی گلی جھیل تک کا سفر
12083 feet from sea level
18 km road dawaran to base camp

مورخہ 13 اگست کو رتی گلی جھیل جانے کا اتفاق ہوا ۔ ٹرپ میں چھ لوگ جن میں راقم خود (محسن علی) ، اویس حیدر، داوؤد احمد، عثمان حیدر، نبیل لطیف اور علی خان تھے۔
8 بجے میرپورہ سے سامان کے ساتھ نکلے
جورا پہنچ کر بیکری کا سامان لیا جہاں نشاد بھائ اور طیب بھائ ملے جنہوں نے ہمیں کولڈ ڈرنکس ڈونیٹ کی دونوں احباب کا شکریہ، صائم بیکری سے سامان خریدا اور نکل پڑے منزل کی جانب۔
آٹھمقام سے مزید کھانے پینے کا سامان لیا اور دواریاں کی جانب رواں دواں ہوگئے۔۔۔
رتی گلی لنک روڈ پر پنچ کر جوش و جذبے میں اپنی منزل کی جانب نکل پڑے اور ٹریفک پولیس اہلکار نے روک لیا خیر تعارف ہونے کے بعد مڑتی بل کھاتی اور پکی سڑک پر بائکس دوڑانے لگ گئے۔۔۔
کچھ سفر طے کرنے کے بعد پکی سڑک ختم اور پتھریلی ہچکولوں والی اور دشوار گزار راستے پر موٹر سائیکل ہچکولے کھانے لگا۔۔۔
خیر ہم نے بھی کہاں ہار ماننی تھی ٹھان لیا تھا کہ رتی گلی پہنچ کر ہی دم لیں گے۔۔۔۔ کچھ سفر طے کرنے کے بعد سڑک نے اپنا سخت روپ دکھانا شروع کر دیا اور ڈبل سواری لے کر مزید آگے چلنا ناممکن ہوگیا۔۔
تو ہم نے اپنے ساتھیوں کو پیدل کیا اور اللہ کا نام لے کر پہاڑو سے بھری سڑک پر نکل پڑے۔۔۔
ہمارے ساتھی جابہ تک تقریباً 6 کلو میٹر پیدل چلے اور جابہ ایک دیسی ڈابے پر پہنچ کر چائے اور پکوڑے کھائے کچھ وقت آرام کیا تب تک ہمارے باقی ساتھی بھی پہنچ آئے اور ایک گاڑی بھی آگئ جس پر داوود، نبیل اور علی کو بٹھایا اور ہم نے سکھ کا سانس لیا۔۔۔
اب اس دشوار گزار سڑک پر تین موٹر سائیکل راقم خود، اویس اور عثمان لے کر نکل پڑے۔۔۔ بہت ساری جگہوں پر ایک دوسرے کا سہارا بن کر موٹر سائیکل کو مشکل ترین جگہوں سے پار کروایا لیکن ہمارا جذبہ جوان تھا۔۔۔
غرض بڑے بڑے نالوں اور گلیشیرز کو کراس کرتے ہوئے رتی گلی بیس کیمپ پہنچ گئے اور سکھ کا سانس لیا ہماری اور موٹر سائیکلز کی حالت غیر ہوچکی تھی کلچ اور بریکس جواب دے چکے تھے۔۔۔
اب باری تھی رات کے رہنے کا بندوبست کیا جائے ہم نے اپنا کیمپ لگانا تھا کوکنگ کرنا تھی اور بہت ساری پلانگ تھی۔۔۔
اللہ کے کرنے ہمیں وہاں کچھ دوست ملے جن میں سر فہرست خواجہ فیصل صاحب دواریاں والے تھے جنہوں نے ہر لحاظ سے اور ہر ممکن تعاون کیا۔ ہمیں انھوں نے خود بغیر کسی معاوضہ کے دو ٹینٹ بطور رہائش دیئے جن میں ضرورت کا سامان لگا ہوا تھا۔۔۔ اس کے ساتھ ہم نے اپنا ٹینٹ بھی نسب کیا اور اب باری تھی کھانا بنانے کی۔۔۔
راقم اور اویس نے کھانا بنانے کی زمہداری لی اور بریانی بنانے کی تیاری شروع کی کی جس میں باقی بھائیوں نے بھرپور مدد کی اور ساتھ لڈو کھیلنے کا لطف لیا۔۔ اس کے ساتھ ہم نے انٹر نیٹ بھی چلانا تھا تو پتہ چلا کہ 300 کا کوئ بندہ کارڈ دیتا ہے اور نیٹ چلتا ہے اس کے پاس راقم خود گیا تو دیکھا ایک قریبی دوست عاطف نذیر صاحب کے کزن روشان بھائ کے پاس تھی اور روشان بھائ نے مجھے پہچان لیا "محسن بھائی آپ" کہہ کر پکارا اور گرم جوشی اور خوشی سے گلے ملے اور کچھ وقت ان کے پاس بیٹھا تو انٹر نیٹ کا سسٹم ان کے پاس تھا تو فری میں نیٹ بھی مل گیا اور روشان بھائ مجھے چھوڑنے ہمارے کیمپ تک بھی ائے اور کھانے کی دعوت بھی دی لیکن ہم نے اپنا کھابا بنانے کا کام شروع کر دیا تھا۔۔۔۔۔
رات 10 بجے بریانی تیار ہوگئ اور ہم فیصل بھائ کے ساتھ انکے ذاتی ٹینٹ میں بیٹھ کر بریانی کا لطف لیا ۔ اس کے بعد پنجاب کے شہر لاہور سے آئے ہوئے سیاح حضرات کے ساتھ بون فائر میں حصہ لیا اور خوب گپ شپ کی۔۔۔ 12 بجے کے وقت ہم سب کو چائے پینے کا دل ہوا تو نبیل اور عثمان نے شاندار چائے بنا کر پلائ جس سے مزید تھکاوٹ دور ہوگئ لیکن بھائیوں بے چائے کی پتی کا ڈبہ ہی گم کر دیا 🤣🤣۔۔۔
1 بجے کے دوران سونے کا ارادہ کیا اور اپنے اپنے ٹینٹ میں جا کر سو گئے۔
کچھ ٹائم بعد آنکھ لگی تو اویس بھائ نیند میں کسی کے ساتھ جنگ کر رہے تھے جس کی وجہ راقم کی نیند اکھڑ گئ اور پھر کافی وقت بعد نیند ائ۔۔
صبح6 بجے راقم کی انکھ کھلی تو باہر نکلنے کا دل ہوا تو رقم ٹینٹ باہر نکلا تو صبح کا نظارہ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔۔۔
چاروں طرد ہلکی ہلکی سے دندھ اور نسیم صبح دل کو ٹھنڈک پہنچا رہی تھی ۔۔۔
منہ ہاتھ دھونے کے بعد ناشتے کا پروگرام بنا ناشتے میں روسٹ چکن اور چائے بنی جس کو بریڈ کے ساتھ ہم نے نوش فرمایا۔ ناشتے کے بعد سامان سنبھال کر جھیل کی جانب بید لے کر پیدل نکل پڑے اور راستے میں دل لبا دینے والے مناظر نے روح تازہ کر دی۔۔۔
1 گھنٹہ پیدل سفر کے ساتھ قدرت کا حسن دیکھنے کو ملا اور رتی گلی جھیل بلکل ہمارے سامنے تھی، جھیل پر پہنچ کر عجیب سی تازگی اور خوشی محسوس ہونے لگی۔۔۔۔ راقم عثمان اور علی نے فیصلہ کیا کہ ہم اوپر والے پہاڑ پر چڑ کر پوری جھیل کا نظارہ کریں گے لیکن کچھ احباب ہمارے ساتھ شامل نہ ہوئے کیوں کہ تھکاوٹ بہت تھی تو ہم چل دئیے اوپر پہاڑ کی جانب۔۔۔۔
پہاڑ پر پہنچ کی جھیل کا عجب نظارہ دیکھ کر قدرت کی خوبصورتی کا اندازہ ہوا کہ اللہ نے اس سرزمین پر بھی جنت بنائ ہوئ ہے۔۔۔۔ فوٹو سیشن اور آنکھوں کی ٹھنڈک ملنے کے بعد ہم جل دئے بیس کیمپ کی جانب تاکہ بروقت واپسی کا راستہ لیں 3 بجے ہم نے اپنا سامان پیک کر کے بائکس پر سیٹ کیا اور نکل پڑے اسی اوبڑ کھابڑ قسم کی سڑک سے گھر کی جانب۔۔۔ واپسی کا سفر جانے سے زیادہ دشوار ثابت ہوا کیوں کہ موٹر سائیکل کو کنٹرول کرنا زیادہ مشکل ہوتا جارہا تھا۔۔۔
اللہ کا نام لیا اور چلتے گئے۔۔ جابہ دیسی ڈابے پر چائے پی اور دوبارہ دشوار گزار روڈ پر سفر جاری۔۔۔ آخر کا پکے لنک پر پہنچ ہی گئے۔۔۔ رات ۱۰ بجے میرپورہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور سخت ترین تھکاوٹ نے پورا جسم چور چور کیا ہوا تھا۔۔۔
کھانا کھا کر سونے کا ارادہ کیا تو ۱۱ بجے کے قریب پتہ چلا کہ ہمارے پیارے سے دوست نما ماموں جان ظہیر الدین بابر کی صحت انتہائی خراب ہے تو سونا پھر کس نے تھا تو ان کے گھر کی طرف راقم بھاگا اور دیکھا کہ ماموں کی حالت بڑی خراب تھی ان کو اسی دوران جمبر منتقل کیا گیا لیکن کچھ وقت بعد خبر سنیب کہ مختصر سی علالت کے بعد ماموں اس فانی دنیا کو الوداع کہہ گئے۔۔۔ اور اس کے ساتھ سیر کا سارا مزہ بھی خراب 😔😔😔
آخر پر حکومت سے اپیل ہے کہ ان سیاحتی مقامات کی کم از کم سڑکیں تو پکی کروا دیں خدا کے بندو ان ہی لوگوں کی بدولت آپ لوگ اہم ایل اے بنتے ہو اس طرف بھی توجہ دیں۔۔۔۔

اگلہ ہدف
سرال جھیل اور مائ ناردا جھیل۔۔۔ انشاءاللہ

حسین نظارہ
12/11/2023

حسین نظارہ

10/11/2023

برفباری وادی نیلم

کیل وادی نیلم تازہ برف باری
10/11/2023

کیل وادی نیلم تازہ برف باری

05/11/2023
05/11/2023

وادی نیلم کنڈالشاہی واٹر فال۔۔۔

وادی نیلم سرگن۔۔۔۔
10/08/2023

وادی نیلم سرگن۔۔۔۔

19/05/2023

وادی نیلم
کنڈالشاہی واٹر فال کا ایک پیارا منظر

Salaal Lake Neelun Valley
27/04/2023

Salaal Lake Neelun Valley

وادی نیلم کشمیر گریس نیکروں گاؤںآج کے تازہ مناظر  in White blanket
26/01/2023

وادی نیلم کشمیر گریس نیکروں گاؤں
آج کے تازہ مناظر

in White blanket

خوبصورت نظارہ
21/01/2023

خوبصورت نظارہ

Winter
23/12/2022

Winter

وادی نیلم کے خوبصورت گاؤں اڑنگ کیل کی سرد رات کا رومانوی سحر انگیز منظر 😍کون کون اڑنگ کیل دیکھ چکا ہے؟Plan Your Trips Wi...
05/12/2022

وادی نیلم کے خوبصورت گاؤں اڑنگ کیل کی سرد رات کا رومانوی سحر انگیز منظر 😍
کون کون اڑنگ کیل دیکھ چکا ہے؟

Plan Your Trips With Us

PC: Wadi e Kashmir

Address

Azad Kashmir Neelum
Islamabad
13100

Telephone

+923435288033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neelum Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Tour Agencies in Islamabad

Show All