Karwan-e-Jannat

Karwan-e-Jannat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karwan-e-Jannat, Tour Agency, Islamabad.

21/05/2022

حسینیؑ محاذ کے ذریعے ڈکٹیٹر شپ کو جھکانے والی آقائی موسوی کی نڈر بے باک با بصیرت و باکردار عظیم قیادت کو سلام
حسینیؑ محاذ کے عظیم شہدا و اسیروں کو سلام

21/05/2022
10/05/2022

تعمير کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو

تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو
04/05/2022

تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو

*عید الفطر الٰہی انعامات کا مظہر ہے، عید نفرتوں کے خاتمے اور مظلوموں کی داد رسی کے جذبے کے ساتھ منائی جائے، قائدِ ملتِ ج...
02/05/2022

*عید الفطر الٰہی انعامات کا مظہر ہے، عید نفرتوں کے خاتمے اور مظلوموں کی داد رسی کے جذبے کے ساتھ منائی جائے، قائدِ ملتِ جعفریہ آغا حامد موسوی*

*ہماری عیدیں شہیدِؑ مسجد کوفہ سے لیکر وزیرستان و بلوچستان تک اسلام و پاکستان کے محافظوں اور کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر مظلوم کے نام ہیں*

*عید الفطر لہو و لعب اور نمود و نمائش کا دن نہیں، روزے انہی کے قبول ٹھہریں گے جو غریبوں اور مظلوموں کی خوشیوں کا سامان کریں گے*

*اہلِ سیاست بھی فلسفۂ رمضان و عید پر عمل کریں قومی اُفق پر بڑھتا ہوا خلفشار نیگ شگون نہیں سیاستدان و حکمران تدبر اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں*

*پاکستان کے امن کو پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے اپنے خون سے سینچا ہے سیاسی لڑائیوں میں قومی اداروں کو مطعون نہ کِیا جائے*

*ازلی دشمن نے قومی سلامتی پر حملے تیز کر دیئے قوم کو پارہ پارہ کِیا جا رہا ہے، کشمیر فلسطین برما بحرین قطیف ویمن کے مظلوموں کو عید کی خوشیوں میں فراموش نہ کِیا جائے*

*حقیقی عید انہی کی ہے جنہوں نے رمضان کے فلسفے پر عمل کِیا، رمضان کے اسباق کو سارا سال حِرزِ جاں بنائیں تو ہر روز عید کا دن بن سکتا ہے، پیغامِ عید الفطر*

لاہور ( ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عید الفطر اللہ کے انعامات کا مظہر ہے، دعاؤں کی قبولیت اور اُمتِ مُسلِمہ کی وحدت کی علامت ہے۔ عید نفرتوں عداوتوں کے خاتمے اور مظلوموں کی داد رسی کے جذبے کے ساتھ منائی جائے، ہماری عیدیں شہیدِؑ مسجدِ کوفہ سے لیکر وزیرستان و بلوچستان کے محاذ تک اسلام و پاکستان کے محافظوں اور کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر مظلوم کے نام ہیں، عید الفطر لہو و لعب اور نمود و نمائش کا دن نہیں، روزے اُنہی کے قبول ٹھہریں گے جو غریبوں اور مظلوموں کی خوشیوں کا سامان کریں گے، اہلِ سیاست بھی فلسفۂ رمضان و عید پر عمل کریں قومی افق پر بڑھتا ہوا خلفشار نیگ شگون نہیں سیاستدان و حکمران تدبر اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں، ازلی دشمن نے بلوچستان میں کُھلی جنگ کا آغاز کرنے کے بعد قومی سلامتی پر حملے تیز کر دیئے اور اندرونی طور پر بھی قوم کو پارہ پارہ کر رہا ہے، پاکستان کے امن کو پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے اپنے خون سے سینچا ہے، سیاسی لڑائیوں میں قومی اداروں کو مطعون نہ کِیا جائے، کشمیر فلسطین برما بحرین قطیف و یمن کے مظلوموں کو عید کی خوشیوں میں فراموش نہ کِیا جائے، عید الفطر کے اجتماعات میں مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے پیغام میں کِیا جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کی نعمتوں کا شکرانہ اور روزے داروں کے لیے انعام و تحائف کا دن ہے پیغمبرِؐ اسلام نے عید الفطر کی فضیلت کے بارے میں فرمایا کہ ”جب شوال کا پہلا دن ہوتا ہے، آسمانی منادی نداء دیتا ہے: اے مومنو! اپنے تحفوں کی طرف دوڑ پڑو، اس کے بعد فرمایا: اے جابرؓ! خدا کا تحفہ بادشاہوں اور حاکموں کے تحفہ کے مانند نہیں ہے۔ اس کے بعد فرمایا شوال کا پہلا دن الٰہی تحفوں کا دن ہے۔ ایک اور مقام پر فرمایا ”جب عیدِ فطر کا دن آتا ہے تو خداوند اپنے تمام فرشتوں کو شہروں میں نازل کرتا ہے اور وہ جگہ جگہ کھڑے ہو کر ندا دیتے ہیں کہ: اے اُمتِ محمدؐ خداوند کی طرف عید کی نماز پڑھنے کیلئے نکل پڑو کیونکہ خداوند بہت زیادہ اجر دینے والا اور بڑے بڑے گناہوں کو بخشنے والا ہے‘ لہٰذا اُمتِ مُسلِمہ اپنے روح و بدن کو عید الفطر کے حقیقی تحائف اور انعامات سے مزین کرنے کے قابل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ امیر المومنین حضرت علیؑ ابنِ ابی طالبؑ نے عید الفطر کے حوالے سے اپنے خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ ”اے لوگو! عید الفطر ایک ایسا دن ہے کہ جس میں نیک لوگ اپنی جزاء پائیں گے اور جن لوگوں نے ماہِ رمضان میں برائیاں کی ہیں وہ گھاٹا اٹھائیں گے اور محروم رہیں گے اور یہ دن قیامت کے دن سے مشابہت رکھتا ہے، گھر سے نکل کر جب عید گاہ کی طرف آؤ تو اس وقت کو یاد کرو جب قبروں سے نکل کر خدا کی طرف جا رہے ہو گے اور جب نمازِ عید کے لیے کھڑے ہو تو اس وقت کو یاد کرو کہ جب خدا کے سامنے کھڑے ہو گے اور نماز کے بعد جب اپنے گھروں کی طرف جاؤ تو اس وقت کو یاد کرو کہ جب تم اپنی منزل کی طرف جا رہے ہو گے اور یاد رکھو اس وقت تمہاری منزل بہشت ہونی چاہیے، اے لوگو سب سے کم جو چیز روزہ دار مردوں اور عورتوں کو دی جائے گی وہ یہ کہ ایک فرشتہ ماہِ مبارک رمضان کے آخری روزے کو نداء دے گا اور کہے گا: اے بندگانِ خدا تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ تمہارے پچھلے گناہ معاف ہو گئے ہیں پس آگے کی فکر کرو کہ کیسے باقی زندگی گذارو گے۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کِیا کہ حقیقی عید انہی کی ہے جنہوں نے ماہِ رمضان کے فلسفے پر عمل کِیا اور خدا کی بیش بہا رحمتوں کے خزانے سے اپنا دامن بھر لِیا، اُمتِ مُسلِمہ ماہِ رمضان کے اسباق کو سارا سال اپنا حِرزِ جاں بنائے تو ہر روز عید کا دن بن سکتا ہے۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے دعا کی کہ اے خداوندِ عالم! اُمتِ مُسلِمہ نے غریبوں کی درد مندی اتحاد و یکجہتی تزکیۂ نفس کی جو طاقت جذبہ اور صلاحیت ماہِ رمضان میں حاصل کی اس سے پورا سال استفادہ کی توفیق مراحمت فرمائے۔ آمین

30/04/2022

تعمیر کرو تعمیر کرو
جنت البقیع تعمیر کرو

16/04/2022
تمام مومنین کو مبارک
18/03/2022

تمام مومنین کو مبارک

*اپیکس کمیٹی میں وزیرِ اعظم کا موقف قوم کی آواز ہے، عملی اقدامات صفر ہیں، قائدِ ملتِ جعفریہ آغا حامد موسوی**نیشنل ایکشن ...
07/03/2022

*اپیکس کمیٹی میں وزیرِ اعظم کا موقف قوم کی آواز ہے، عملی اقدامات صفر ہیں، قائدِ ملتِ جعفریہ آغا حامد موسوی*

*نیشنل ایکشن پلان کو بے عملی کی سیخ کھا گئی کیسے یقین کریں وزیرِ اعظم کے اعلان پر عمل ہو گا، 82 کالعدم جماعتیں نام کی پابند اور عملاً آزاد ہیں*

*300 گھر برباد ہو گئے کسی مدد کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔۔؟ پشاور کو اہلِ تشیع سے خالی کروانے کی پلاننگ کی گئی، شدت پسند کھلم کھلا سانحہ پشاور پر خوشی منا رہے ہیں"

*اہلِ تشیع کیساتھ سوتیلا سلوک کِیا جا رہا ہے، سانحہ راجہ بازار کے دہشت گردوں کو پاک فوج نے رنگے ہاتھوں پکڑا انہیں باعزت رہا کر دیا گیا*

*کالعدم جماعتیں آئے روز سرکاری اجلاسوں میں شریک ہوتی ہیں، وزیرِ اعظم بیرونی ممالک کے تنخواہ داروں پر ہاتھ ڈالیں ورنہ خالی خولی بیان سمجھا جائے گا، اپیکس کمیٹی اعلامیے پر ردِ عمل*

لاہور ( ) ٹی این ایف جے کے سربراہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی میں وزیرِ اعظم کا موقف قوم کی آواز ہے لیکن عملی اقدامات صفر ہیں، 82 کالعدم جماعتیں نام کی پابند، عملاً آزاد ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو بے عملی کی سیخ کھا گئی کیسے یقین کریں وزیرِ اعظم کے اعلان پر عمل ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر مکتبِ تشیُع سے جاری ہونے والے ردِ عمل میں کِیا۔ قائدِ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ نے کہا کہ سانحہ کوچہ رسالدار میں 300 گھر برباد ہوگئے کسی مدد کا اعلان کیوں نہیں کِیا گیا۔۔؟ پشاور کو اہلِ تشیع سے خالی کروانے کی پلاننگ کی گئی، اہلِ تشیع کیساتھ سوتیلا سلوک کِیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شدت پسندوں، بیرونی ممالک کے تنخواہ داروں پر ہاتھ ڈالیں ورنہ خالی خولی بیان سمجھا جائے گا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ شدت پسند کھلم کھلا سانحہ پشاور پر خوشی منا رہے ہیں ہیں ان پر گرفت کیوں نہیں کی جاتی۔۔؟ سوشل میڈیا تکفیری نعروں سے بھرا پڑا ہے کالعدم جماعتیں آئے روز سرکاری اجلاسوں میں شریک ہوتی ہیں تحائف پاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار کے دہشت گردوں کو پاک فوج نے رنگے ہاتھوں پکڑا لیکن انہیں استغاثہ کی کمزوری کے باعث اُن دہشت گردوں کا باعزت رہا کر دیا گیا، دوسری جانب سانحہ راجہ بازار کے متاثرین غریب ماتمی عزادار 9 سال سے جھوٹے کیسز بھگت رہے ہیں۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو مسلسل دھوکا دیا جا رہا ہے خانہ پُریوں سے کام چلایا جا رہا ہے وزیرِ اعظم اگر واقعاً نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں تو پوری قوم پُشت پر کھڑی ہو گی۔

*موجودہ حکومت ریاستِ مدینہ نہیں ریاستِ بنی امیہ ہے، آغا حامد موسوی**ہم مظلومِؑ کربلا کے ماننے والے ہیں ہمارا احتجاج بھی ...
27/02/2022

*موجودہ حکومت ریاستِ مدینہ نہیں ریاستِ بنی امیہ ہے، آغا حامد موسوی*

*ہم مظلومِؑ کربلا کے ماننے والے ہیں ہمارا احتجاج بھی مظلومانہ ہے، ہم مظلومیت میں رہ کر ظالمین کو شکست دیتے ہیں، آغا حامد موسوی*

*دو قومی نظریہ کو سب سے زیادہ نقصان ضیا الحق نے پہنچایا، موجودہ حکومت بھی دو قومی نظریہ کے خلاف کام کر رہی ہے، آغا حامد موسوی*

*بنیادِ اسلام بِل لا کر اسلام کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کی گئی، آغا حامد موسوی*

*ایک قوم ایک کتاب ایک دین ہے، ایک قوم ایک نصاب نہیں، نصاب بنانے والے بعض پرائمری بھی پاس نہیں، آغا حامد موسوی*

*بدر و احد، خیبر و خندق کے ہیرو حضرت علیؑ ابنِ ابی طالبؑ کا ذکر نصاب سے نکال دیا گیا، علیؑ کی شجاعت طلباء سے چھپانا بڑی زیادتی ہے، آغا حامد موسوی*

*محرم کو سبوتاژ کرنے کیلئے نصاب میں تاریخی واقعات میں تحریف کی گئی، آغا حامد موسوی*

*ایک وضو کی آیت کا یکساں ترجمہ نہیں ہو سکا، قرآن کا یکساں ترجمہ ایک فرقے کو مسلط کرنا ہے، آغا حامد موسوی*

*امام حسینؑ کے ذکر پر گھروں میں بھی پابندی عائد کی گئی، حضرت فاطمہ زہراؑ کے نوحوں پر پابندی لگا دی گئی، آغا حامد موسوی*

*یکساں نصاب آئین کے آرٹیکل 227، 22، 23، 25، 33، 36 کی نفی کی گئی، آغا حامد موسوی*

*ابھی احتجاج کا پہلا قدم ہے، اگر حکومت نے مطالبے تسلیم نہ کیے تو اگلا قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، آغا حامد موسوی*

*آئمہ اہلبیتؑ کے ذکر پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، ناصبی اور خارجیوں کو شیعہ سُنی اتحاد گوارا نہیں، آغا حامد موسوی*

*ہماری کال اپنی شہرت کیلئے نہیں اسلام و پاکستان کیلئے ہے، کسی ملک مسلک کے خلاف نہیں ہمارا احتجاج یزیدیت کے خلاف ہے، آغا حامد موسوی*

لاہور ( ) سُپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکومت آئین کو پاؤں تلے روند رہی ہے وزیرِ اعظم نا اہل مشیروں سے جان چھڑائیں، موجود نظام ریاستِ مدینہ نہیں ریاستِ بنی امیہ ہے، ضیاء الحق کی طرح دو قومی نظریے کو بدترین نقصان پہنچا رہی ہے، نصاب میں نبی کریمؐ کی والدہؑ کی توہین کی گئی شیعہ سُنی عقائد کو پامال کِیا گیا، پیکا آرڈیننس انسانی حقوق کی پامالی ہے ہمارا احتجاج فرد، مسلک کے خلاف نہیں یزیدی فِکر کے خلاف ہے، نصاب تیار کرنے والے اکثر پرائمری اور مڈل بھی پاس نہیں شیعہ سُنی بھائی بھائی ہیں ناصبی و خارجی ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر رہے ہیں، ایک قوم ایک نصاب صحیفہ یا حدیث نہیں اصل نظریہ ایک دین ایک کتاب ایک رسولؐ ہے، وضو کی ایک آیت پر مسالک کا اتفاق نہیں ہو سکا مشترکہ ترجمہ ایک فقہ کو دوسری پر مسلط کرنا ہے، وزیر کی توہین پر ریاست ایکشن لیتی ہے انبیاؑء اور قائدِ اعظم کو گالی پر قانون حرکت میں کیوں نہیں آتا۔۔؟ قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے تعصبات اداروں میں سرایت کر گئے تو مُلک میں کچھ نہیں بچے گا، مظلومِؑ کربلا کے ماننے والے ہیں ہم مظلومیت میں رہ کر ظالمین کو شکست دیں گے، صدرِ مملکت نے ہمارے تحفظات کو تسلیم کِیا اور تمام وزارتوں اور صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں حکومت نے مطالبے نہ تسلیم کیے تو دوسرا قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، حکومت سودا بازوں سے بات کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ حقوق کی پامالی اور وطنِ عزیز کی نظریاتی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے خلاف دی گئی مُلک گیر احتجاج کے آغاز پر ماتمی جلوس کے دوران میڈیا اور عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بنیادِ اسلام بِل لا کر اسلام کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کی گئی، صحیح بخاری سمیت تمام شیعہ سُنی کتب کے نزدیک درودِ ابراہیمیؑ سُنت ہے، نصاب میں درود میں تحریف کی گئی، رسولؐ نے صحابہؓ سے یہ کہا کہ تم میں قرآن و اہلبیتؑ چھوڑ کر جا رہا ہوں، نصاب میں رسولؐ کی والدہؑ اور والدؑ کی توہین کی گئی، نصاب میں مواخات سے ذکرِ نبیؐ و علیؑ کو نکال دیا گیا ہے، بدر و احد، خیبر و خندق کے ہیرو حضرت علیؑ ابنِ ابی طالبؑ کا ذکر نصاب سے نکال دیا گیا، غزوۂ خندق میں علیؑ ابنِ ابی طالبؑ کو نبیؐ نے کُلِ ایمان قرار دیا، علیؑ کی شجاعت طلباء سے چُھپانا بڑی زیادتی ہے، محرم کو سبوتاژ کرنے کیلئے نصاب میں تاریخی واقعات میں تحریف کی گئی، ایک وضو کی آیت کا یکساں ترجمہ نہیں ہو سکا قرآن کا یکساں ترجمہ ایک فرقے کو مسلط کرنا ہے، یکساں نصاب آئین کے آرٹیکل 227، 22، 23، 25، 33، 36 کی نفی کی گئی، فیملی لاز میں پرسنل لاز کو پامال کِیا گیا، ہمیں مرنا قبول ہے سودا بازی قبول نہیں، نصاب بنانے والے بعض پرائمری بھی پاس نہیں، حکومتوں کو سوداباز درکار ہوتے ہیں، آئمہ اہلبیتؑ کے ذکر پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، ناصبی اور خارجیوں کو شیعہ سُنی اتحاد گوارا نہیں، امام حسینؑ کے ذکر پر گھروں میں بھی پابندی عائد کی گئی، حضرت فاطمہ زہراؑ کے نوحوں پر پابندی لگا دی گئی، ایک عقیدہ دوسرے پر مسلط کیوں کِیا جا رہا ہے۔۔؟ *اگر حکومت بنی امیہ ہے تو اصل مدینے والے ہم ہیں،* پیکا انسانی حقوق کی پامالی ہے، بادشاہ انور شاہ غگ کی زیارت پر پابندی کیوں ہے۔۔؟ دِینہ میں آغا لعل بادشاہ کی زیارت کی توہین کی گئی علم مبارک، قرآن کو نقصان پہنچایا گیا حکومت ایف آئی درج کرنے پر راضی نہیں، 82 جماعتیں کالعدم ہیں انہی سے نصاب بنوایا گیا، *ذاکرین اور ان کی ماؤں بہنوں کو گالی دی جا رہی ہے،* حکومت نالائق مشیروں سے جان چھڑائے، کل تک جن کے پاؤں میں جوتی تھی آج ارب پتی ہیں، اہلبیتؑ کو بُرا کہنے والے اہلسنت نہیں ناصبی و خارجی ہیں، ہماری کال اپنی شہرت کیلئے نہیں اسلام و پاکستان کیلئے ہے، اہلِ سُنت اور شیعہ عزاداریوں میں ساتھ ساتھ ہیں، شیعہ اور بریلوی وسیلے کے قائل ہیں ان کے خلاف نصاب میں بات کی گئی، آئین کو پاؤں میں روندا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 2016ء سے تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے رہنما طارق جعفری کو کالعدم جماعت سے نتھی کر کے شیدول فور میں شامل کِیا گیا ہے جو ایجنسیوں اور اداروں کی فعالیت پر مذاق ہے۔ ملک بھر سے ماتمی عزادار ہیڈ کوارٹر مکتبِ تشیُع میں جمع ہیں، اتوار 25 رجب کو پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاج کِیا جائے گا۔

🌹*جوتجھ سےعہدوفا استوار رکھتےہیں،وھی علاج گردش لیل ونہار رکھتےہیں*☆👈⁦🇵🇰 ⁩*10فروری 2022*❤""🎉 *یوم تجدید عہد وفا""قیادت کے...
10/02/2022

🌹*جوتجھ سےعہدوفا استوار رکھتےہیں،
وھی علاج گردش لیل ونہار رکھتےہیں*☆
👈⁦🇵🇰 ⁩*10فروری 2022*
❤""🎉 *یوم تجدید عہد وفا""قیادت کے38سال*🎉❤
*قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی پاکیزہ، باکردار،حکمت آفریں،اور بصیرت افروز قیادت کے38سال مکمل ھونے پر بارگاہ خداوندی،آیمہ طاھرین علیہم السلام میں سپاس تشکر کیساتھ،ملت کےحقوق کےتحفظ کیلئے اپنے محبوب قائد کی لازوال کاوشوں اورقربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتےھیں ❤️❤️❤❤❤

امام زمانہء کی خدمت میں ظہور پرنور امام محمد باقرء کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
02/02/2022

امام زمانہء کی خدمت میں ظہور پرنور امام محمد باقرء کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

*دہشت گردی کا مکمل خاتمہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ آغا سید حامد موسوی* *دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے پر تُلے ہوئے...
28/01/2022

*دہشت گردی کا مکمل خاتمہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ آغا سید حامد موسوی*

*دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، حکمران جانتے ہیں کہ دہشت گرد کون ہے، دہشت گرد کا کوئی مذہب اور مکتب نہیں*

*ازلی دشمن کے اڈے پہلے افغانستان میں تھے اب ہر جگہ ہیں، مودی دہشتگردی کرنے خود نہیں جائے گا اسکے چیلے کارروائیاں کرتے ہیں*

*قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے بہا قربانیاں دیں، جب تک حکمران، سیاستدان دِین و وطن کو مقدم نہیں رکھیں گے، امن قائم نہیں ہو گا*

*خواتین سیرتِ زہراؑ اپنا کر نجات پا سکتی ہیں، اسوۂ بتولؑ عظمتِ نسواں کا استعارہ ہے۔ قائدِ ملتِ جعفریہ کا مرکزی محفلِ عظمتِ نسواں سے خطاب*

*ولادتِ پُرنور حضرت فاطمہ زہراؑ کی مناسبت سے ایامِ عظمتِ نسواں اختتام پذیر، ملک بھر میں خاتونِ جنتؑ کے میلاد کی محافل کا انعقاد کِیا گیا*

لاہور ( ) سرپرستِ اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، حکمران جانتے ہیں کہ دہشت گرد کون ہے، ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب اور مکتب نہیں وہ فقط دہشتگرد ہے جسے اسی تناظر میں دیکھنا اور نمٹنا ہو گا، ہمارے ازلی دشمن کے اڈے پہلے افغانستان میں تھے اور اب ہر جگہ ہیں، مودی دہشتگردی کرنے خود نہیں جائے گا بلکہ اس کے چیلے چانٹے یہ مذموم کارروائیاں کرتے ہیں، عساکرِ پاکستان اور پوری قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے بہا قربانیاں دیں لیکن جب تک حکمران اور مفاد پرست سیاستدان اپنی ذات، جماعت اور دِین و وطن کو مقدم نہیں رکھیں گے اس وقت تک پائیدار امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو گا، اسوۂ بتولؑ عظمتِ نسواں کا استعارہ ہے، عورت کو ذِلت سے بچانے اور عزت و حُرمت سے ہمکنار کرنے کیلئے اسوۂ حضرت فاطمہ زہراؑ کو مشعلِ راہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو یومِ ولادتِ خاتونِؑ جنت کے موقع پر مرکزی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ آقائی موسوی نے باور کرایا کہ اسلام اپنے مٙردم ساز مکتب میں نہ صرف ترقی کی منازل پر پہنچانے کے اصولوں کا مرتب کنندہ ہے بلکہ جامعہ انسانیت کی انفرادی و اجتماعی ترقی و کمال کے اقتدار کا موسس بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام الٰہی اصولوں اور قدروں کے مطابق ایسے انسانوں کی پرورش کرتا ہے جو بشری اقتدار کا مکمل نمونہ ہیں، حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا جو بعنوانِ دخترِ رسولؐ عِفت و قناعت، زہد و تقویٰ کا ماڈل ہیں جبکہ بعنوانِ زوجۂ علی ابن ابیطالب علیہ السلام صبر و برداشت کی خُوگر ہیں اور بعنوانِ ماں مادرِ حسنینؑ و زینبؑ و کلثومؑ دِین کے بے باک، نڈر اور بہادر انسانوں کی تربیت کنندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتونِؑ جناں عالمِ نسواں کی عظیم رہبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت کو یہ عِز و شرّف صرف اسلام ہی نے عطاء کِیا ہے کہ وہ قرآن و حدیث کی زینت بنی اور اسے اس قابل بنایا گیا کہ اسکے پاؤں تلے اونٹ کی قربانی کی جائے، اسکی ولادت کی خوشی میں شُکر و سپاسِ خداوندِ متعال بجا لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ولائے علیؑ کی طرح ولائے فاطمہؑ بھی ہم سب پر مستقل فرض ہے جسکی ادائیگی اجرِ رسالتؐ کا دوسرا نام ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کے بگاڑ اور گوں نا گوں مسائل کے حل کیلئے اسوۂ سیدہ طاہرہؑ بہترین نمونۂ عمل ہے جس کی تاسی کر کے حقوقِ نسواں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ایامِ عظمتِ نسواں کے اختتام پر ملک بھر میں مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیرِ اہتمام محافلِ انوار، کانفرنسوں، سیمیناروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کِیا گیا جن میں عالمِ اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی استحکام، مصائب و الام کے خاتمے کیلئے دعائیں کی گئیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حضرت فاطمۃ الزہراؑ دِین و شریعت کی عظیم المرتبت مثالی خاتون ہیں وجودِ فاطمہؑ عورت کی تکریم کا عنوان بنا، خواتینِ عالم تا ابد رحمت اللعالمینؐ کی بیٹیؑ مادرِ حسنینؑ پر نازاں رہیں گی طبقۂ نسواں سیرتِ فاطمہ زہراؑ اپنا کر مغرب و مشرق کے استحصال سے نجات پا سکتی ہیں۔ آقائی موسوی نے کہا کہ وہ تمام قوتیں جو مظلومین سے محبت رکھتی ہیں ان پر لازم ہے کہ کشمیریوں، فلسطینیوں کی مدد کریں اور انہیں آزادی دِلوائیں۔ دنیا ذہن نشین رکھے کہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصورابِ رائے کی فراہمی ہے اسکے علاوہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائیگا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دینِ اسلام بشریت کی انفرادی و اجتماعی قدروں کا موسس ہے اور ان سنہری اصولوں اور قدروں کیمطابق ایسے انسانوں کی پرورش کرتا ہے جو انسانی اقدار کا مکمل نمونہ ہیں، حضرت فاطمۃ الزھراؑ بتول ہیں جو دخترِ پیغمبرؐ ہونے کے ناطے عِفت و قناعت و تقویٰ کا نمونہ ہیں، امیر المومنین علیؑ ابن ابی طالبؑ کی زوجہ ہونے کے ناطے صبر و برداشت اور زحمت کش شریکۂ حیات ہیں اور ماں ہونے کے ناطے حسنینؑ شریفین و حضرت زینبؑ و کلثومؑ جیسے بے باک مجاہدوں کی پرورش کنندہ ہیں۔ انسانیت کو معلوم ہونا چاہیئے کہ جامعہ اسلامی کی درستگی و اصلاح اور امورِ حیات کو آگے بڑھانے میں خواتین کا کردار ایسا ہی مؤثر اور نافذُ العمل ہے جیسا مردوں کا ہے۔ حضرت فاطمۃ الزھراؑ وہ عالی قدر خاتون ہیں جو اپنی حیات میں نئی قدروں کی موسس ٹھہریں اور شہادت کے بعد بھی بہت سے جدید معیارِ زندگی جامعہ اسلامی کو نوازے۔ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کِیا کہ مغرب کی آزادی کا نعرہ خواتین کو ذلت و رسوائی کی اُس پاتال میں دھکیلنا ہے جہاں سے اسلام نے انہیں حضرت فاطمہ زہراؑ کے وجود کے طفیل نکالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طبقۂ نِسواں کو معاشرے میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لیے درِ فاطمہؑ پر سر جھکانا ہو گا۔ مرکزِ مکتبِ تشیُع تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ میں موصولہ اطلاعات کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے گوشے گوشے میں خاتونِؑ جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادتِ پُرنور کی مناسبت سے ایامِ عظمتِ نسواں کی تقاریب و محافل منعقد ہوئیں جن میں بِلا تفریق شیعہ سُنی تمام مکاتبِ فکر نے شریک ہو کر شافعہ محشر دخترِ رسولؐ حضرت فاطمہ بتولؑ سے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے۔

*مذہبی جماعتوں کی فارن فنڈنگ دہشتگردی کو بھڑکا رہی ہے چیف جسٹس نوٹس لیں، قائدِ ملتِ جعفریہ آغا حامد موسوی**دہشتگردی کے ...
10/01/2022

*مذہبی جماعتوں کی فارن فنڈنگ دہشتگردی کو بھڑکا رہی ہے چیف جسٹس نوٹس لیں، قائدِ ملتِ جعفریہ آغا حامد موسوی*

*دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے نیشنل ایکشن پلان میں خیانت ہو رہی ہے، کلبھوشن نیٹ ورک کام دِکھا رہا ہے*

*کوئٹہ میں کالعدم جماعتوں کیخلاف آواز بلند کرنے والے طارق جعفری کو شیڈول فور میں شامل کرنا حبُ الوطنی کو جرم قرار دینا ہے*

*الیکشن کمیشن کالعدم جماعتوں کی انتخابات میں شمولیت روکے، صرف باڑ دہشتگردی نہیں روک سکتی ہر شہری کو نفرت دہشت کیخلاف آہنی دیوار بننا ہو گا*

*جنوبی وزیرستان میں شہید جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، آزاد کشمیر کے حساس علاقے میں عزیز بخاری کی ٹارگٹ کلنگ لمحۂ فکریہ ہے۔۔؟*

*حضرت فاطمہ زہراؑ طبقۂ نِسواں کی مسیحا ہیں مغربی تہذیب عورت کو دوبارہ ذلت و رسوائی کی پاتال میں دھکیلنا چاہتی ہے جہاں سے اسلام نے نکالا تھا*

*حضرت فاطمہ زہراؑ نے ایسی فکر کو پروان چڑھایا جو قیامت تک دین کی نگہبان رہے گی خواتین سیرتِ فاطمیؑ پر عمل کریں، قائدِ ملتِ جعفریہ کا مجلسِ شہادت سے خطاب*

لاہور ( ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کی فارن فنڈنگ دہشت گردی کو بھڑکا رہی ہے چیف جسٹس نوٹس لیں، دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں خیانت ہو رہی ہے، کوئٹہ میں کالعدم جماعتوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے سردار طارق احمد جعفری کو شیڈول فور میں شامل کرنا حبُ الوطنی کو جرم قرار دینا ہے، کلبھوشن نیٹ ورک کام دِکھا رہا ہے، الیکشن کمیشن بیرونی سرمائے پر چلنے والی کالعدم جماعتوں کی انتخابات میں مسلسل شمولیت کو روکے، صرف باڑ دہشت گردی نہیں روک سکتی ہر شہری کو نفرت و دہشت کیخلاف آہنی دیوار بننا ہو گا، جنوبی وزیرستان میں شہادت کا جام نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، عباس پور پونچھ کے حساس علاقے میں عزیز بخاری کی ٹارگٹ کلنگ لمحۂ فکریہ ہے مجرموں کو گرفتار کِیا جائے، حضرت فاطمہ زہراؑ طبقۂ نسواں کی مسیحا ہیں مغربی تہذیب عورت کو دوبارہ ذلت و رسوائی کی پاتال میں دھکیلنا چاہتی ہے جہاں سے اسے اسلام نے نکالا تھا، حضرت فاطمہ زہراؑ نے ایسی فِکر کو پروان چڑھایا جو قیامت تک دین کی نگہبان رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ شہادت خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے موقع پر عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اسلام سے قبل عورت کی حیثیت خس و خاشاک سے زیادہ کچھ نہ تھی عورت عیب رسوائی اور شرمندگی کا باعث تصوری کی جاتی تھی اور ضربُ المثل مشہور تھی کہ عورت ننگ ہے اور ننگ کو خاک میں ملا دینا چاہیے بیٹیوں کو زندہ در گور کر دینا قابلِ فخر گردانا جاتا تھا، انسانیت اتنا گِر چُکی تھی کہ اپنے ہاتھوں سے تراشے بُتوں کی چوکھٹ پر پیشانیاں رگڑ رہی تھی ایسے سیاہ دور میں کلمۂ توحید لا اِلہٰ کی نورانی گُونج نے شبِ تاریک کا پردہ تار تار کر دیا، اور خواتین کا مقدر بھی جاگ اٹھا اسلام نے حضرت فاطمہؑ کے وجود کے ذریعہ عورت کو سربلندی عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت قربانی و ایثار کی درسگاہ ہے اسی لیے حکیمُ الامت علامہ محمد اقبال نے فرمایا کہ اگر خواتین یہ چاہتی ہیں کہ ان کی آغوش سے کوئی امام حسینؑ جیسا پروان چڑھے تو انہیں دامنِ فاطمہ زہراؑ سے وابستگی اختیار کرنا ہو گی۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مغرب جس آزادیِ نِسواں کا پرچارک ہے وہ خواتین کی توہین اور تذلیل ہے عورت کو اشتہار بنانا حُرمتِ نِسواں کی پامالی ہے خواتینِ عالم کو یہ ادراک کرنا ہو گا کہ ان کی آزادی، عزت، حرمت اور دنیا و آخرت میں سرفرازی و کامرانی اسلام کی بتائی ہوئی راہوں پر چلنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قبریں زندہ عورتوں کو نِگل رہی تھیں تو اسلام ہی نے عورتوں کو گور کی گہرائیوں سے نکال کر عزت و حُرمت کی معراج پر بٹھایا دنیا کے مُصلحِ اعظم حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ زہراؑ کی خوشنودی کو اپنی خوشنودی قرار دیکر مردوں کی برتری کی سوسائٹی کی بنیادیں ہِلا دیں۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ خواتین مغرب کے دھوکے میں آنے کے بجائے اسلام کی مثالی خاتون حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت پر عمل کریں دنیا و آخرت کی کامیابیاں ان کی منتظر رہیں گی۔

06/01/2022
06/01/2022
06/01/2022

میری پاک بی بی ع کے گھر کو آگ لگانے والوں پر لعنت

06/01/2022

میری پاک بی بی ع کے گھر پر حملہ کرنے والوں پر لعنت

06/01/2022

میری پاک بی بی ع کے قاتلوں پر لعنت

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan-e-Jannat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karwan-e-Jannat:

Share

Category