
27/06/2025
خالی پڑے دریا کے پاٹ میں سیلفی بنانے گئے تھے
پوز بنا رہے تھے مسکرا رہے تھے گنگنا رہے تھے
اور پھر
میلوں دور پہاڑوں سے کے ساتھ آنے والے ریلے نے انہیں گھیر لیا پانی چڑھنے لگا تو وہ سب سمٹنے لگے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ایک دوسرے کو بچانے
آہ مگر پانی ان سے ایک ایک کرکے ان کےاپنوں کو چھیننے لگا وہ مدد کے لئے چیختے رہے بے بسی سے چلاتے رہے اور ڈوبتے رہے
کنارے پر کھڑے بے بس لوگوں کی آنکھیں یہ منظر دیکھ کر آبدیدہ تھیں
مگر ملک الموت اپنے رب کے حکم سے انہیں لینے آ پہنچا تھا
میرے مہربان رب اچانک ناگہانی موت سے بچانا توبہ کی مہلت دینا🤲🙏