O'Turista Pvt Ltd

O'Turista Pvt Ltd With the experienced team, best qualified guides and innovative tour management ..we will surely ama

29/06/2023

12/06/2023

بابوسر روڈ پر سفر کرنے والے سیاح ان احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔

1۔بابوسر ٹاپ سے چلاس کی طرف گاڑی کو پہلے اور دوسرے گیئر میں چلائیں۔اور بریک کا استعمال کم سے کم کریں۔

2۔اگر گاڑی آٹومیٹک ہے تو L پر گاڑی چلائیں

3۔بابوسر ٹاپ سے چلاس آتے وقت 3،2 مقامات پر گاڑی کھڑی کر کے ویل ٹھنڈا کریں۔

4۔تھک رضاکار فورس سیاحوں کو درپیش مشکلات کے لئے وجود میں لایا گیا ہے۔ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

5۔بچوں کو پیسے دیکر گداگری کو فروغ دینے سے پرہیز کریں

6۔کچرا جگہ جگہ پیھکنے سے اجتناب کریں۔۔۔

7۔برف پہ چلتے وقت بچوں کا خیال رکھیں اور فوٹو لیے وقت احتیاط سے کام لیں۔کیونکہ برف کے تودے گرنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

8۔کسی بھی ناخشگوار واقع کی اطلاع ۔05812 1122 ۔05812930037 پر فوری طور پر کریں۔

9 بابوسر ٹاپ اور زیرو پوائنٹ کے کے ایچ پر واقع پولیس چک پوسٹ پر گاڑی نمبر اور شناختی کاڑد نمبر ہر صورت اندراج کرائیں۔۔

10۔۔سلائڈنگ ایریاز میں گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں

11۔یک طرفہ ٹریفک میں اپنی لائن میں رہیں۔ اور رات کے وقت تیز لائٹ کا استعمال نہ کریں۔۔
۔

03/06/2023

سیرو تفریح کیلئے سفر کرنے کے چند گزارشات

1) فجر کے فوراً بعد سفر شروع کریں اور مغرب تک اپنی منزل تک پہنچ جائیں ۔ رات کے وقت پہاڑوں پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔
2) گرمیوں کے موسم میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بھیڑبھاڑ ہوتی ہے اس لیے سفر پر جانے سے پہلے اپنے لیے رہائش کا انتظام یقینی بنائیں تاکہ وہاں جا کر پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
3) گاڑی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار نہ کریں ۔ گنجائش سے کم لوگ ہوں تو سفر بھی اچھا گزرتا ہے اور تفریح کا مزہ بھی آتا ہے ۔
4) پہاڑی شاہراوں پر سفر کرنا ہو تو گاڑی کا پٹرول ٹینک ہر وقت فل رکھیں ۔
5) پہاڑی شاہراوں پر لینڈ سلائیڈنگ یا بعض اوقات کسی احتجاج کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے راستہ بند ہو جاتا ہے اس لیے اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں ۔
6) پہاڑی شاہراہوں پر بارش اور برفباری میں سفر کرنے سے اجتناب کریں ۔ برفباری میں سفر کرنا ہو تو گاڑی کے ٹائروں کو لوہے کی چین ضرور لگائیں ۔
7) اپنے بچوں اور خواتین کو دریا ، ندی نالوں اور جھیلوں کے قریب جانے یا پانی میں اُترنے سے منع کریں ۔ پہاڑی علاقوں میں پانی ناقابل برداشت حد تک ٹھنڈا ، توقع سے زیادہ گہرا اور بہاؤ تیز ہو سکتا ہے ۔ سیاح خاص طور پر بچے اور خواتین عدم واقفیت کی وجہ سے سیلفیاں لینے کے چکر میں دریا میں اتر جاتے ہیں اور حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
8) تقریباً ہر گاڑی کے دروازے میں کچرے دان بنا ہوتا ہے اپنا ہر قسم کا کچرا اُس میں رکھیں اور جہاں بڑا کچرے دان پڑا ہو وہاں خالی کریں ۔ سٹرکوں پر یا تفریحی مقامات پر کچرا نہ پھینکا کریں ۔
9) جس علاقے کا سفر کرنا ہو وہاں کے موسم کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے اور موسم کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کریں ۔
10) سردی سے حفاظت کیلئے گرم کپڑے ، بارش سے بچنے کیلئے چھتری اور برساتی ساتھ رکھیں ۔ عموماً خواتین اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر پہاڑی علاقوں میں چلی جاتی ہیں۔ کوشش کریں کہ جوگر پہن کر جائیں یا کم از کم ساتھ رکھیں ۔
11) ہائیکنگ کا ارادہ ہو تو چھڑی اور جوتے ضرور ساتھ لے کر جائیں ۔
12) ہرعلاقے کی اپنی ثقافت اور روایات ہوتی ہیں اُنکا احترام کریں ۔
13) ضرورت سے زیادہ کھانے پینے سے پرہیز کریں ۔
14) نیشنل ڈش چائے پکوڑا ، چپس اور تلے ہوئے تمام کھانوں کی بجائے فریش فروٹس کا استعمال کریں ۔
15) راستہ میں بچوں کو پچاس ، سو کا نوٹ دے کر اُن کو بھکاری بنانے کی بجائے اُن کیلئے گھر سے سکول بیگ کی مختلف چیزیں یا کھانے پینے کی اشیاء لے کر جائیں ۔
16) ابتدائی طبی امداد کا سامان اور بنیادی ضرورت کی ادویات ہر صورت اپنے ساتھ رکھیں ۔
17) ملک کے اندر سفر کریں یا ملک سے باہر ہم اپنے شہر یا ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اپنے اچھے اخلاق اور حرکات سے اپنے علاقے کی بہترین نمائندگی کریں.

Address

Office 11, Block B, Street 5, I-8/1
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when O'Turista Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to O'Turista Pvt Ltd:

Share

Our reminiscence . .

We are professional Tour Operator registered with Tourism Department, Pakistan under ID-2271. We offer most economical & customized packages and complete tour management for both national and international tourists to different areas of Pakistan with primary focus on tourism to Gilgit Baltistan, Swat Valley, Chitral Valley and Galiat. Offered services include:

1-Complete Tours Management.

2-Customized Tours for corporate clients including Companies, Universities, Colleges, Schools, Families and Honey moon Tours for newly wed couples.