A Travel Zone

A Travel Zone travel makes u perfect We will help you to visit around the world

25/04/2024
مولا على علیہ السلام  کی شان میں 1000 سے زائد احادیث ملتی ہیں جن میں سے چند ایک احادیث فضائل مولا علی (ع) پر پیش خدمت ھی...
01/04/2024

مولا على علیہ السلام کی شان میں 1000 سے زائد احادیث ملتی ہیں جن میں سے چند ایک احادیث فضائل مولا علی (ع) پر پیش خدمت ھیں
۔۔۔
حدیث :- 1
"علی (ع)کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 11)

حدیث نمبر :- 2
"علی( ع) کا ذکر عبادت ہے"۔
حوالہ :- ( کنز العمال جلد 11
صفحہ 601)

حدیث نمبر :- 3
"علی (ع) کو مجھ سے وہی نسبت ہے،جو موسی کو ہارون سے تھی"۔
حوالہ :- ( صحیح بخاری جلد 3 صفحہ 1142)
(صحیح مسلم جلد 31 صفحہ نمبر 5931)

حدیث:- 4
یوم خیبر ، "کل علم اس کو دوں گا جو اللہ،اسکے رسول کا محبوب ترین ہوگا"۔
حوالہ :- ( صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5917)

حدیث:- 5
"میرے بعد جو چیزیں باعث اختلاف ہوں گی ، ان میں علی (ع) کی عدالت سب سے بہترین ہے" ۔
(کنز اعمال جلد 13، صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 6
"علی (ع)تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے"۔
(کنز اعمال جلد 13،صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 7
" میں سردار فرزندان آدم ہوں، (علی ع) سرور عرب ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3، صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 8
"یوم خندق ضربت علی (ع) ثقلین کی عبادت سے افضل ہے "۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 34)

حدیث نمبر :- 9
"علی (ع) کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں" ۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 125)

حدیث نمبر:- 10
"علی (ع) مجھ سے ہے اور میں (ص) علی (ع) سے ہوں"۔
حوالہ جات :- (مسند احمد ابن حمبل جلد 5،صفحہ 606)
( صحیح ترمذی جلد 13،صفحہ 168)

حدیث نمبر:- 11
لشکر روانہ کرتے وقت فرمایا، "خدایا مجھے اس وقت تک موت نا دینا جب تک علی (ع) کو دوبارہ دیکھ نہ لوں ،راوی ام ایمن " ۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 178)

حدیث نمبر:- 12
علی (ع) حق کے ساتھ ہے اور حق علی(ع) کے ساتھ ہے۔ حوالہ :- ( صحیح ترمذی جلد 31،صفحہ 166)

حدیث نمبر:- 13
کسی نے آدم کا علم ، نوح کا تقدس ، ابراہیم کی استقامت ، موسی کی طاقت، عیسی کی عبادت دیکھنی ہو تو( علی ع)کو دیکھے۔
( کتاب اہل سنت)

حدیث نمبر :- 14
"جس نے علی (ع) کو ستایا ، اس نے مجھے ستایا" ۔ حوالہ :- (مسند امام احمد ابن حمبل جلد 4 صفحہ 534)

حدیث نمبر:- 15
"جس نے علی (ع) سے دشمنی کی ، اس نے مجھ سے دشمنی کی"۔
(مناقب علی ابن ابی طالب صفحہ 192)

حدیث نمبر:- 16
"اے علی (ع) ! مومن کے علاوہ کوئی تم سے محبت نہیں کرسکتا، منافق کے علاوہ کوئی تم سے بغض نہیں رکھ سکتا"۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 177)

حدیث نمبر:- 17
"علی (ع) کی دوستی برائیوں کو یوں کھاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو" ۔
حوالہ:- (کنز العمال جلد 11،صفحہ 125)

حدیث نمبر:-18
"اے علی (ع)! جو ہماری اطاعت کرے گا اس نے خدا کی اطاعت کی"، راوی ابوذر غفاری
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 19
(میرا پروردگار مجھے رات کو آسمان لے گیا اور علی(ع) کے بارے میں مجھے 3 چیزوں کی وحی کی )
"علی( ع ) پرہیز گاروں کے پیشوا ، مومنین کے ولی ، اور نورانی چہروں کے رہبر ہیں"۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 138)

حدیث نمبر:- 20
میں علم کا شہر ہوں اور علی (ع) اسکا دروازہ ہیں۔
حوالہ جات:- (کنز العمال جلد 13 صفحہ 148)
(مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 127)

حدیث نمبر:- 21
مواخات مدینہ ، "اے علی (ع) تم دنیا آخرت میں میرے بھائی ہو"۔
حوالہ(تاریخ ابن کثیر جلد 3،صفحہ 223)

حدیث نمبر:- 22
اہل سنت کے مفسر امام جلال الدین سیوطی نے تفسیر در منثور میں درج کیا ہے جب قرآن کی یہ آیت آئی کہ :-
"اے رسول اللہ ص ! پہنچا دیجئے اپنے رب کی طرف سے جو آپ پہ نازل ہوا اور اگرآپ نے ایسا نہ کیا تو گویا یوں سمجھیں کہ آپ نےرسالت کا کوئی کام ہی نہیں کیا۔۔
(سورہ مائدہ 67)
اس آیت کے بعد آخری حج سے واپسی پر خم غدیر کے مقام پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے 1.5لاکھ صحابہ کرام کے مجمع عام میں علی (ع ) کا ہاتھ بلند کر کے اعلان فرمایا :- "جس جس کا میں مولا ، اس اس کا علی( ع ) مولا
شھادت علی ابن ابی طالب ع پر ہدیہ تعزیت

مسلمان نسلوں کی بربادی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جس دن انہوں نے علیٌ جیسے حاکم کو شیہد کر ڈالاشب شہادت علیٌ ابن ابی طالب
31/03/2024

مسلمان نسلوں کی بربادی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جس دن انہوں نے علیٌ جیسے حاکم کو شیہد کر ڈالا

شب شہادت علیٌ ابن ابی طالب

زائرین الرٹ جیسے ہی عید الفطر گزرے گی تو اربعین / عاشورہ کے نام پر موسمی سالار سستے پیکجز کے نام پر دو سو روپے کے عوض اش...
30/03/2024

زائرین الرٹ
جیسے ہی عید الفطر گزرے گی تو اربعین / عاشورہ کے نام پر موسمی سالار سستے پیکجز کے نام پر دو سو روپے کے عوض اشتہار لے کر ہر گلی محلے میں نکل آئیں گے بطور ٹوور آپریٹر ان کا نہ کوئی تجربہ ہوتا ہے نہ کوئی سفری پلان ان کا زیادہ زور بس کسی طرح پاسپورٹ قابو کرنے پر ہوتا ہے کیونکہ سستے پیکج کی لالچ نہ صرف زائر اور اسکی فیملی کو ذہنی کو کوفت میں مبتلا کرتی ہے بلکہ وہ مالی نقصان سے بھی دوچار ہوتے ہیں کئی لوگ نام نہاد سالار ان کو ایران یا عراق چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں پاسپورٹ دینے سے قبل عقل کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آیا یہ کاروان رجسٹرڈ ہے یا نہیں ؟ ویزہ فیس ٹرانسپورٹ ہوٹل فوڈ یہ سب ریٹس وہاں عاشورہ اربعین پر تین گناہ بڑھ جاتے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ موسمی سالار یہ سب اخراجات پورے کرے گا اس مقصد فقط وقتی لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہوتا اس لیے واپس آکر رونے رونے سے بہتر ہے کہ مستند کمپنی یا تجربہ کار افراد کا انتخاب کریں چند ہزار کی بچت کے چکر میں نہ خود خوار ہوں نہ اپنے اہل خانہ کو پریشان کریں
ہماری کوشش ہوگی کہ فقط مستند کمپنیوں کے اشتہارات کو ہی اپروال دیں تاہم پھر بھی تصدیق کرنا آپکی اپنی شرعی ذمہ داری ہے سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کا کسی لین دین سے کوئی واسطہ نہیں ہے
خدا بحق حسین ع آپ سب کو اذن کربلا عطا فرمائے الہی امین

دعا گو خدام الزائرین

زوار سیدحسن رضا نقوی

زوار زاھد عباس

کاروان بنت الحسین ع چکوال أسلام آباد

*`خدا حیثیت نہیں نیت دیکھتا ہے نیت صاف ہو تو بےشک اپنے گھر بیٹھ کر خدا سے مانگ لو نیت صاف نہ ہو تو خدا کے گھر جا کر مانگ...
27/03/2024

*`خدا حیثیت نہیں نیت دیکھتا ہے نیت صاف ہو تو بےشک اپنے گھر بیٹھ کر خدا سے مانگ لو نیت صاف نہ ہو تو خدا کے گھر جا کر مانگو گے تو بھی کچھ نہیں ملے گا`😇❤️🌸💫*

Address

Office No 06 First Floor Changaiz Khan Plaza I9 Markaz
Islamabad
04484

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A Travel Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category