Islamabad Tourism Fanatics Club

Islamabad Tourism Fanatics Club Pakistan Tourism Fanatics Club
(2)

05/05/2023

اسلام علیکم۔
اگر آپ اسلام آباد سے نیلم ویلی کشمیر کا ٹور کرنا چاہتے ہیں اور آپ کا بجٹ اتنا نہیں کہ آپ پرائیویٹ گاڑی بک کروا کے جائیں تو اس کے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں۔
یہ گاڑی راولپنڈی پیرودھائی بس سٹینڈ سے رات 9:40 بجے کیل- نیلم ویلی کے لیے روانہ ہوتی ہے جوکہ دوسرے دن تقریباً 10 بجے دن کیل پہنچ جاتی ہے۔
دوسری جانب کیل سے صبح 4 بجے گاڑی کیل سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوتی ہے جو کہ شام 4 بجے تک راولپنڈی پہنچ جاتی ہے۔
اس گاڑی کا یک طرفہ کرایہ 1700 روپے ہے۔
دو گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر سروسز دے رہی ہیں جوکہ باقی پبلک ٹرانسپورٹ سے قدرے حال بہتر اور آرام دہ بھی ہیں۔
ایسے ٹوریسٹ حضرات جن کا بجٹ ایشو ہے وہ اس گاڑی کی سروسز حاصل کرتے ہوئے اپنا ٹور کر سکتے ہیں۔

نام ڈرائیور: سفیر سلہریا
فون نمبر:
0355 8106213

06/02/2023

📣 SPECIAL ANNOUNCEMENT 📣

Islamabad Montessori believes in and encourages practical education, not one that stagnates learning. We believe in and work for our children of Mainstream Montessori and Inclusive Program so they can learn to become a useful part of society.
The KIDS BUSINESS FARE is a project that sets a platform for our children to take their first step into the real world. They will earn and invest the income in their upcoming projects that are part of their curriculum, helping them learn to become young entrepreneurs one step at a time.

گولڈن بیچ❤ اگر آپ سوچ رہے کہ اس ساحلی مقام کی سیر کرتے ہوئے آپ سونا تلاش کریں گے، تو آپ ٹھیک سمجھ رہے مگر یہ گولڈن بیچ (...
07/11/2022

گولڈن بیچ❤

اگر آپ سوچ رہے کہ اس ساحلی مقام کی سیر کرتے ہوئے آپ سونا تلاش کریں گے، تو آپ ٹھیک سمجھ رہے مگر یہ گولڈن بیچ ( سنہرا ساحل) آپ کو پیسے کمانے کے لیے نہیں بلکہ پرسکون رہنے کے لیے سونے جیسی قیمتی یادیں فراہم کرے گا۔ مکران کوسٹل ہائی وے کی خوب صورتی اور اہمیت کے آپ ضرور معترف ہوں گے۔ اسی ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے کند ملیر کے قریب آنکھیں چندھیا کردینے، دل فریب سنہرے رنگ سے مامور ساحل " گولڈن بیچ" کے نام سے مشہور ہے۔ یہ ساحل کراچی شہر سے 250 کلومیٹر اور 3 گھنٹوں کی یادگار سفر پر محیط ہے۔ جب غوطے مارتی سمندری لہریں کنارے آکر اس سنہری ریت سے گزرتی ہیں تو ایک لمحہ کے لیے پانی سونے کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اور دیکھنے والے کو حیران کردیتا ہے۔ اس ساحل کی خوب صورتی سیاحوں کو بار بار دیکھنے کے لیے کھینچ لاتی ہے۔ راس ملان، ہنگول نیشنل پارک کا ایک اہم آب گاہ اور یہ ساحل اس کا مرکزی مقام ہے۔ اسی وجہ سے اسے "ملان بیچ" بھی کہتے ہیں۔ یہ ساحلی مقام صرف سیاحت کا ذریعہ نہیں بلکہ مختلف پرندوں اور جانوروں کا مسکن بھی ہے۔ ہر سال 50 سے زائد نسلوں کے مہاجر پرندے( وہ پرندے جو موسم کی تبدیلی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے ہیں) اس ساحل تک آتے ہیں۔ یہ پرندے یہاں کے بہترین موسم اور نشونما کی بدولت انڈے دے کر اپنی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ساحل مختلف انواع کی مچھلیوں کا بھی بسیرا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آس پاس کی انسانی آبادی ماہی گیری سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کچھوے بھی پائے جاتے ہیں۔ کچھوے کی خاصیت ہے کہ وہ ایک ایسی جگہ رہنے کو ترجیح دیتا ہے جہاں انسانی عمل دخل کم ہو۔

Copied from Welcome to Balochistan

Doctors on Ride

Jampur Riders

Molvies On Bikes

29/05/2021

بہت سے لوگ آجکل شاراں فاریسٹ بارے پوچھتے ہیں لہٰذا اس بارے معلومات حاضر خدمت ہیں، الحمدللہ میرا سفرنامہ مکمل ہوچکا ہے مکمل کاغان ویلی بارے کتاب چھپ چکی ہے،
،

بالاکوٹ سے ناران کی طرف جاتے پارس سے بائیں ہاتھ تقریبا 14کلومیٹر جبکہ ڈیڑھ گھنٹے کا فوربائی فور جیپ ٹریک آپکو اوپر لے جاتا ہے، وہ جگہ جہاں آپ کی سوچ دنیا کو بھول جاتی اورخدا کو یاد کرنے لگ جاتی ہے، پرندوں اور حشرات کی مختلف آوازیں آپکو دنیا سے بھلا دیتی ہیں، صرف آپ جنگل ہی کے ہوکے رہ جاتے ہیں، یہاں گورنمنٹ کے قائم شدہ خوبصورت لکڑی کے 11 پوڈز 2016 سے قائم ہیں، ان میں سے 3 پوڈز 4 بیڈز والے جنکا کرایہ پانچ ہزار جبکہ 8 پوڈز 2 بیڈز والے جنکا کرایہ تین ہزار روپے ہے، اسکے علاوہ 8 کیمپ بھی لگے ہوئے ہیں جس میں چار سے چھ لوگ آسکتے ہیں، فی کیمپ کا کرایہ ایک ہزار ہے، اسکے علاوہ آپ اپنی کیمپنگ بھی کرسکتے ہیں، اسکے لیے آپ فی کیمپ ایک ہزار روپے سے پانچ سو تک ریچارج کروائینگے لوگ اسے شڑاں بھی کہتے لیکن میری تحقیق کے مطابق اصل لفظ شاراں ہے، شاراں کے اس جنگل میں دیودار، بیاڑ، پڑتل، کائل کے درخت زیادہ تر پائے جاتے ہیں، شاراں سے دو گھنٹہ کی ہائیکنگ ٹریکنگ کرکے آپ مانشی ٹاپ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں سے آپ بہت سی بادلوں میں سر پھنسائی چوٹیوں کا نظارا کرسکتے ہیں، اسکے علاوہ آدھ گھنٹہ کی پیدل مسافت پہ آپ خوبصورت آبشار کا نظارا بھی کرسکتے ہیں، چونکہ یہ سب جنگلی علاقہ ہے اسلیے کوشش کریں کہ کسی مقامی گائیڈ کو ساتھ لے لیں،
گورنمنٹ کی طرف سے قائم اس پوڈز اور کیمپنگ سسٹم کو چلانے کیلیے چھ افراد متعین کیے گئے ہیں، ان میں ایک کیمپ انچارج محترم غالب شاہ صاحب جبکہ چار سیکیورٹی گارڈز کے علاوہ ایک سویپر بھی شامل ہے، کیمپنگ ایریا میں موبائل سروس بالکل نہیں ہے، صرف ٹیلی نار کے سگنل کیلیے آپکو قبلہ رخ پندرہ سے بیس منٹ پیدل جانا ہوتا ہے وہاں سگنل آتے ہیں اور آپ اپنے پیاروں سے رابطہ کرسکتے ہیں، پوڈز اور کیمپس کے علاوہ ایک ڈائننگ ہال، کیچن اور آفس کیلیے ایک ایک کیمپ فرایم۔کیا گیا ہے، اسکے علاوہ انتظامیہ نے اپنی مدد آپکے تحت کیمپنگ ایریا کے بالکل شروع ہوتے ہی کونے پہ ایک کیمپ کو مسجد کےلیے مخصوص کیا ہوا ہے، اس سے پہلے گزرنے والے چشمہ کو لوگ وضو کیلیے بھی استعمال کرتے ہیں، کیمپنگ ایریا میں بجلی میسر نہیں ہے البتہ سولر سسٹم فعال ہے اور اس سے لائیٹنگ کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، کیمپنگ سائٹ میں قیام کے دوران آپ سیلف کوکنگ کا مزا بھی لے سکتے ہیں،
اگر آپ شاراں جنگل میں قیام کے خواہاں ہیں تو چندضروری اشیا اپنے ہمراہ ضرور رکھ لیں، نقشہ، چھتری، کمپاس، بوتل، کیمرہ، ٹارچ، برتن، ٹریکنگ جوگر، چارجر، میڈیسن، پیک بیگ، اپنی ذاتی صفائی بارے اشیاء وغیرہ،
2016 سے پہلے آنے والے اکا دکا سیاح کیلیے رہائش کا انتظام نہ تھا اسلیے وہ اپنی مدد آپکے تحت کیمپنگ کا انتظام ساتھ لاتے تھے، کیمپنگ ایریا سے کچھ فاصلے پہ محکمہ زراعت کا ریسرچ فارم بھی قائم ہے، اسکے علاوہ کیمپنگ ایریا سے پہلے جب پارس سے شاراں کی طرف جیپ جاتی تو ایک یوتھ ہوسٹل بھی آتا ہے جوکہ 2005 کے زلزلہ سے جزوی طور پہ متاثر ہوا اسکے بعد تقریبا غیرفعال ہے، حکومت کو اس طرف توجہ کی ضرورت ہے، کیمپ ایریا سے بالکل اوپر ساتھ مین ایک لکڑی کی عمارت نظر آتی ہے، یہ انگریز دور میں 1906 میں قیام میں لائی گئی تھی، اس عمارت کو فاریسٹ سٹاف کیلیے استعمال کیا جاتا تھا، جبکہ اس سے پہلے ایک اونچی سی جگہ نظر آتی ہے جہاں پہ کرسیاں لگائے لوگ رات کو "bonfire " کرتے ہیں، اور رات کے اس پرسکون ماحول کو یاد گار بناتے ہیں، یہ جس جگہ آگ کا آلاو جلایا جاتا ہے اصل میں یہ جگہ گورنمنٹ کی طرف سے ریسٹ ہاوس تھا جوکہ 2005 کے زلزلہ میں تباہ ہوا اور اب کھنڈر کا منظر پیش کرتا ہے، اس جگہ اب لوگ بیٹھ کر ٹھنڈی رات کو آگ جلا کر گرم کرتے اور آسمان پہ ستاروں کو گنتے نظر آتے ہیں ، ویسے اس جگہ پہنچ کر جتنے ستارے میں نے دیکھے زندگی میں کبھی نہیں دیکھے، پوڈز کی بکنگ کیلیے گورنمنٹ کی طرف سے آپ پشاور دفتر میں رابطہ کرسکتے اور ایڈوانس بکنگ کرواسکتے ہیں تاکہ آپکو اور فیملی کو پریشانی نہ ہو، TCKP پشاور اور ڈونگا گلی دفاتر کے نمبرز نوٹ فرمالیں، 0919213762. 0992355173- ایک دن اور رات کے قیام کے دوران میرا مشاہدہ ہے کہ یہاں کے عملہ خصوصا سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں کافی کم ہیں اس مہنگائی کے دور میں ارباب اختیار کو توجہ دینی چاہئیے اسکے علاوہ بجلی کی سہولت بھی ہونی لازمی ہے اس دور میں. میری کتاب "سکون کے متلاشی" سے اقتباس
ازقلم--> عمرفاروق عارفی

الائی وادی پاکستان کی ایک بہت ہی خوبصورت وادی ہے۔آلائی وادی جانے کےلیے  دو راستے ہیںایک ٹھاکوٹ سے جاتا ہے اور دوسرا بشام...
14/05/2021

الائی وادی پاکستان کی ایک بہت ہی خوبصورت وادی ہے۔آلائی وادی جانے کےلیے دو راستے ہیں
ایک ٹھاکوٹ سے جاتا ہے اور دوسرا بشام سے جاتا ہے۔ہم نے یہ سفر بشام والے راستہ سے کیا جو کہ زیادہ تر کچا اور پتھریلا راستہ ہے لیکن بہت خوبصورت راستہ ہے۔اس راستے کی مکمل وڈیو دیکھنے کےلیے نیپچے لنک پر کلکُ کریں

Allai Valley is one of most beautiful valley of Pakistan.You can reach Allai Valley either from Thakot or from Besham
We traveled to Allai Valley from Besham.This is 4x4 unpaved rocky but beautiful track.(26/04/2021)

Watch our full track video from Besham to Allai on
https://youtu.be/0hWntppwy8Q





تحریر غور سے پڑھیں   دوستوں ۔!سیاحت سے عشق کرنے والوں کے لیے!یہ ہے ڈیرہ غازی خان!کوہ سلیمان پر موجود  ایک صحت افزا و پر ...
31/12/2020

تحریر غور سے پڑھیں دوستوں ۔!
سیاحت سے عشق کرنے والوں کے لیے!
یہ ہے ڈیرہ غازی خان!
کوہ سلیمان پر موجود ایک صحت افزا و پر فضا مقام
'' گڈانی''. یہ مقام سطح سمندر سے تقریبا 6930 فیٹ بلند ہے. فورٹ منرو سے زیادہ بلندی اور فضائ آلودگی سے محفوظ ہونے کے باعث یہ فورٹ منرو کی نسبت زیادہ ٹھنڈا اور پر فضا ماحول کا حامل ہے.
بلوچی زبان مین ہرن کو گڈ کہتے ہیں, کسی دور میں اس علاقہ میں ہرن پاۓجاتے تھے اس لیۓ گڈانی یعنی ہرن والی جگہ نام پڑ گیا. سنا ہے کہ یہاں وائلڈ لائف پارک کا قیام حکو مت کے زیر غور ھے جہاں جنگلی حیات کو رکھا جاۓ گا.
گڈانی روڈ کا آغاز قومی شاہراہ N-70 پر فورٹ منرو موڑ سے آگے تقریبا 3.3 کلومیٹر بجانب رکنی دائیں طرف ہوتا ہے. سڑک کی نشانی کے لیۓ یاد رکھیں کہ اس موڑ کے قریب بائیں طرف رکنی 14 اور بواٹہ 9 کلومیٹر کا سنگ میل نصب ہے اور سڑک کے دائیں طرف ایک برساتی تالاب بھی موجود ہے. دونوں سڑکوں کے درمیان ایک سنگ بنیاد بھی نصب ہے جس پر کوئ تحریر درج نہیں. اس موڑ سے گڈانی کا فاصلہ تقریبا 30 کلو میٹر ہے. (سڑک کے آغاز کی تصویر البم میں موجود ہے)
گڈانی روڈ پر کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد خوبصورت قدرتی مناظر شروع ہو جاتے ہیں. آجکل یہ سڑک زیر تعمیر ہے, شروع میں پختہ سڑک ہے, پھر کچھ فاصلہ تک پتھر ڈال کر ہموار کیا گیا ہے اسکے بعد گڈانی تک کچی سڑک ہے. سفر کے دوران مختلف مقامات پر سڑک کا تعمیراتی کام ہوتے ہوۓ دیکھا گیا.
کچھ کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد موسم ابرآلود اور فضا ٹھنڈی ہوجاتی ہے. بادلوں میں گھری ہوئ وادیوں, بل کھاتی سڑکوں اور مسحور کن فضا سے بہت محظوظ ہوا جا سکتا ہے.
گڈانی روڈ پر سفر کرتے ہوۓ گاگن تھل, پہاڑ سر, سلیمان تھمب, کھلدان جکھ نامی علاقوں سے گزریں گے اور خدائ ہس تک پہنچ جائیں گے , جوں جوں سفر کرتے رہیں گے گہرے بادلوں کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوتی جائے گی اور بارش کے آثار بڑھتے جائیں گے, بارش ہو جانے کی صورت میں کچی سڑک پر موٹر سائیکل پھسلنے کا بہت خدشہ ہوتا ہے احتیاط کریں. مقامی بلوچ بھائی موسم کی خرابی کے بارے میں درست مشورہ دیتے ہیں.بہر حال منزل تو گڈانی ٹاپ مقصود ہونی چاہئیے۔ لیکن موسم کی خرابی کے باعث خدائ ہس سے شاید آپ آگے نہ جاسکیں۔
حالیہ مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی تقریبا 3000 نفوس پر مشتمل ہے. گڈانی اور اس سے متصل علاقوں کے قبائلی لوگ پر امن اور میزبان فطرت ہیں. مویشی پال کر اپنا گزربسر کرتے ہیں.
گڈانی کی سیر کو جانے والے سیاح حضرات کے لیۓ مشورہ ہے کہ سفر کی مشکلات سے بچنے کے لیۓ اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان اور موٹر سائیکل سوار پنکچر کا سامان ضرور ساتھ لے جائیں کیونکہ اس سڑک پر کوئ دکان نہیں ہے.
سڑک کی تعمیر کے بعد یہاں سیاحوں کی آمدورفت بڑھ جائیگی, بنیادی ضروریات کی فراہمی سے مقامی آبادی اور آنے والے سیاحوں کو بھی فائدہ ہوگا. گڈانی میں ترقیاتی منصوبوں سے اسکو ایک بہترین ہل اسٹیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جہاں شہری زندگی کے کثیف ماحول سے تنگ افراد پر فضا ماحول میں سکون کے حصول کے لیۓ جوق در جوق آنا شروع ہو جائیں گے.
( اس البم میں گڈانی ٹاپ کی تصاویر موجود نہیں ہیں، موسم کی خرابی کی وجہ سے خدائی ہس تک کے ہی مناظر فلم بند ہو سکے)........copy

پری لیک  پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام تحصیل الائی   کی خوبصورتی وادی الائی کے بلندُ بالا پہاڑوں میں واقع...
21/08/2020

پری لیک پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام تحصیل الائی کی خوبصورتی وادی الائی کے بلندُ بالا پہاڑوں میں واقع ہے۔ اس دلرُبہ جگہ تک پُہنچنے کے لئیے بٹگرام سے تقریباً 2گھنٹے کا سفر طے کر کے سب سے پہلے الائی بنہ پھر وہاں سے تقریباً 1 گھنٹے کی مسافت بذریعہ جیپ شمشیر جانا پڑتا ہے۔ شمشیر سے تقریباً 2 گھنٹے کی نارمل چڑھائی ہے جو کہ پیدل چڑھنی پڑتی ہے اور اِس طرح آپ کس خوڑ پُہنچ جاتے ہیں۔کس خوڑ سے پری لیک تک 4 سے 5 گھنٹے کا ٹف ٹریک ھے پری لیک سطح سمندر سے تقریباً 13200فُٹ کی بلندی پر واقع ہے جو کہ چاروں طرف سے سر سبز اور برف پوش پہاڑوں سے گِھرا ہوا ہے۔ وادی الائی کا پری لیک (خاپیرو ڈنڈا ) اور ۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہاں ہر روز گرمیوں میں شام کو بارش اور سردیوں میں برف باری ہوتی ہے اور یوں پری لیک(خاپیرو ڈنڈا ) اپنی مثال آپ ہے۔
تحریر : شبیر احمد
ٹورگاٹڈ نمبر : 03088360796

Dear World This is Pakistan....💕Credit,Luxus Hotel Attabad Lake,Hunza.
05/08/2020

Dear World
This is Pakistan....💕
Credit,Luxus Hotel Attabad Lake,Hunza.

27/07/2020
سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر  ضرور پڑھ لیں۔گلگت بلستان تین ریجن پر مشتمل ہیں گلگت، دیامر اور بلستان۔بلستان ریجن کے اندر ...
24/07/2020

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں۔
گلگت بلستان تین ریجن پر مشتمل ہیں گلگت، دیامر اور بلستان۔بلستان ریجن کے اندر مزید چار ضلعے آتے ہیں سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور شگر جبکہ سکردو ڈسٹرکٹ بلستان ریجن کا صدر مقام ہے۔باقی تین اضلاع میں جانے کیلے بھی سکردو سے ہی روٹ لینا پڑتا ہے۔سکردو ڈسٹرکٹ ترقی اور آبادی دونوں میں باقی تمام اضلاع پر برتری حاصل ہیں۔باقی تمام اضلاع کے لوگ بھی زیادہ تر روزگار زندگی کیلے سکردو ڈسٹرکٹ کی طرف روخ کرتے ہیں۔ اس ڈسٹرکٹ میں جو تاریخی اور سیاحتی مقامات ہیں ان کا نام مینشن کرو تو وہ درجہ ذیل ہیں:
1)دیوساٸی پلین
2)کھرفوچو(تاریخی قلعہ)
3)شنگیریلا پارک
4)کھچرا لیک
5)سدپارہ ڈیم
6)حسین آباد میوزیم(جس میں زمانہ قدیم کے ہر آلات موجود ہیں)
7)سٹی پارک
8)اور سب سے اہم سکردو ڈسٹرکٹ میں ایک organic village بھی ہیں جہاں ابھی بھی قدیم طرز زندگی ہیں۔۔۔۔۔۔
وغيرہ وغيرہ
{2} اس کے بعد ضلع گانچھے کی بات کروں تو یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے تین گھنٹے کی دوری پر ہے۔یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہیے:
1)خپلو فوڑٹ
2)چقچن مسجد(یہ مسجد کٸی سو سال پرانی مسجد ہیں)
3)سیاچن گلیشیرز
4)سلنگ پارک جوکہ قدرتی پارک ہے۔
5)دریا شوک ( جو بھارت سے آتے ہیں)
6)انڈین باڈر
7)ہوشے ویلی
8)بلغار سپنگ
وغيرہ وغيرہ ۔۔۔۔۔۔
{3}ضلع شگر کے بارے میں بتاتے چلوں تو یہ خطہ نہ صرف خوبصورت پہاڑوں سے مانے جاتے ہیں بلکہ بہت ہی خوبصورت تاریخی مقامات بھی موجود ہیں
[نوٹ]
{دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرکٹ میں موجود ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں}یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے اگر میں ڈسٹرکٹ شگر کےتاریخی اور سیاحتی جگہوں کا مینشن کروں تو مندرجہ ذیل ہیں:
1) شگر فوڑٹ
2)بلینڈ لیک{blind lake}
3)دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان{world highest cold desert}
4)کے ٹو پہاڑ {k2}
5)تھلے لہ
6)خشوپی باغ
7)خانقاہ ملعی{ 600 سال پرانی مسجد ہیں}
8)دریا سندھ اور داسو ٹنل
وغيرہ وغيرہ۔۔
{4}اب آخر میں میں ضلع کھرمنک کے بارے میں بتاتے چلوں تو یہ ڈسٹرک باقی تمام اضلاع کی طرح خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔یہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں....
تاریخی اور سیاحتی مقامات
1منٹھوخا واٹر فال
2)انڈین باڈر
3)خموشو واٹر فال
وغيرہ وغيرہ موجود ہیں

Pakistan Beautiful Gultari valley The Gultari Valley or Shingo Shigar is amongst the biggest valleys of Baltistan, is lo...
23/07/2020

Pakistan Beautiful
Gultari valley

The Gultari Valley or Shingo Shigar is amongst the biggest valleys of Baltistan, is located in south of Skardu. It comprises three valleys, Shingo, Shigar and Phultukus, with the majority of the people speaking the language Shina. These valleys are enclosed between the mountains of Himalaya.It has a total of 10 estates which contains many villages.
Administratively there are two unions of Gultari valley. One is called Shingo Shighar union while another is Gultari. Gultari valley is strategically important for Pakistan. Its population is around 10,000 . The region is most coldest part of the country and remina under snow six months of the year.

ما نسہرہ. /  یہ تصاویر بالاکوٹ چیک پوسٹ کی ھیں حکومت کی طرف سے سیاحتی مقاما ت پر پابندی کے با وجود بڑی تعداد میں سیاح با...
22/07/2020

ما نسہرہ. / یہ تصاویر بالاکوٹ چیک پوسٹ کی ھیں حکومت کی طرف سے سیاحتی مقاما ت پر پابندی کے با وجود بڑی تعداد میں سیاح با لاکوٹ مانسہرہ پہنچ آ ئے ملک بھر کے شہریوں سے گزارش ہے جب تک حکومت سیاحتی مقامات کو جب تک کھول نہیں دیتی سیاحتی مقا مات کا رخ نہ کیا جائے خود بھی پریشانی سے بچیں اور انتظامی اداروں پر بھی رحم کریں یہ پیغام مفاد عامہ کے لیے نشر کیا گیا ہے

Pakistan Beautiful  Khairpur Dates   Pakistan is the sixth largest producer of dates in the world.  Thanks to suitable c...
04/07/2020

Pakistan Beautiful
Khairpur Dates

Pakistan is the sixth largest producer of dates in the world.

Thanks to suitable climate conditions, Khairpur in Sindh occupies central place in the country's date production.

Agriculture is central to Khairpur’s economy and date production plays a vital role in providing people with sustainable livelihoods.

Pakistan Beautiful   Taobutt - A hidden jewel in Neelam valley   TaoButt is the last village on Neelum Valley road and i...
28/06/2020

Pakistan Beautiful

Taobutt - A hidden jewel in Neelam valley

TaoButt is the last village on Neelum Valley road and is about 49 kilometer from Kel. The area from Kel to tao butt have amazing natural beauty and is known as Halmat. Taobut have incredible natural landscape with gushing streams and lush green meadows. It is inhabited by loving and innocent people who are extremely hospitable. Here the Neelum river enters into Azad Kashmir and ultimately joins Jehlum river. Taobutt situated near the control line between India and Azad Kashmir. So there is always some uncertainty in life and people generally are poor and suffered due to long war like condition in the area. Tao butt is the gem ofNeelum valley Azad Kashmir.

Address

P. W. D. Housing Society Block-C, Plot 38, Main Road, Pakistan Town Phase II
Islamabad
47520

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923128880994

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Tourism Fanatics Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamabad Tourism Fanatics Club:

Videos

Share

Category


Other Tour Agencies in Islamabad

Show All