17/02/2022
یہ تحریر پوری پڑھئیے گا 🙏 اور تمام تصاویر اور ویڈیوز فل سکرین پر دیکھئے گا 😊🙏
یہ ایک انفارمیشنل پوسٹ ہے اور اس پوسٹ میں شامل کچھ تصاویر دن کے وقت لی گئی ہیں اور کچھ تصاویر 🌃 کے وقت 😊
ٹریل 2 اور ٹرائل 1 کے متعلق مکمل معلومات 😊
ٹریل 2: (نارمل ٹریک اور فائر 🔥 لائن )
ٹریل 2 اسلام آباد زو 🦘 (چڑیا گھر ) کے پیچھے واقع ہے , ٹریل 2 کے اندر جانے کے 2 راستے ہیں , مین راستہ جو کے نیا بنایا گیا ہے , وہ اسلام آباد زو 🦘(چڑیا گھر ) کی پارکنگ کی right سائیڈ سے سٹارٹ ہوتا ہے . اگر آپ اسلام آباد چڑیا گھر کے گیٹ کے سامنے کھڑے ہوں تو اپنی right سائیڈ پے 2 منٹ چلیں تو آپکو اپنے الٹے ہاتھ پے ٹرائل 2 کا بورڈ نظر آئے گا یہی ٹرائل 2 کا نیا انٹری پوائنٹ ہے . ہم آپکو اسی راستے سے جانے کا کہیں گے . کیونکے یہاں ایک بڑی کار پارکنگ ہے اور ٹرائل 2 کے انٹری پوائنٹ سے پہلے یہیں آپکو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے اہلکار بھی ملیں گے . آپ ان سے ٹرائل کے متعلق معلومات بھی لے سکتے ہیں .
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا مین دفتر بھی اسلام آباد زو چڑیا گھر کی پارکنگ کے لیفٹ سائیڈ پر ہے , جسے ڈائنو 🦖 پارک بھی کہتے ہیں . انوائرنمنٹ سے متعلق سب ایونٹس یہیں ہوتے . 😊
ٹرائل 2 کا دوسرا راستہ پیر سوہاوہ روڈ پے ہے . اگر آپ اسلام آباد زو کی پارکنگ کو کراس کر کے تقریبن 0.65 کلو میٹر آگے جاہیں تو آپکو اپنی Right سائیڈ پے ٹریل ٢ کا بورڈ نظر اے گا , یہ ٹرائل 2 کی انٹری کا دوسرا راستہ ہے , لیکن یہاں کوئی پارکنگ کی جگہ موجود نہیں ہے .
ٹرائل 2 کو اب cda اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے بہت اچھی طرھ maintain کیا ہوا ہے , ٹرائل 2 کے سٹارٹ سے دونوں اطراف پھولوں والے پودے سٹارٹ ہو جاتے ہیں اگر آپ ہائیکنگ کی بجائے صرف نیچر واک کرنا چاہتے تو اسکے لئے آپ ٹرائل 2 کے نیے انٹری پوائنٹ سے سٹارٹ کریں اور ٹرائل کے اندر سے ہی ایک پگڈنڈی جیسا راستہ ٹرائل 2 کے دوسرے انٹری پوائنٹ کی طرف جاتا ہے اسکے متعلق ٹرائل کے اندر بورڈ بھی آویزاں ہیں . یہ نیچر واک والا راستہ انتہائی خوبصورت ہے یہاں سائکلنگ بھی کی جاسکتی ہے . اس نیچر واک والے راستے کے دونوں جانب خوبصورت پودے اور پھول ہیں اور پرندوں کے چہچہانے کی آوازیں دل کو موہ لیتی ہیں . اس نیچر واک والے راستے کی لمبائی 0.75 km ہے .👌
جس دن موسم اچھا ہو آپ اپنی فیملی کے ساتھ ٹرائل 2 کے نیچر واک والے ایریا کو وزٹ کریں ,بہت خوبصورت جگہ ہے 😊 .
لیکن آج کل یہ نیچر واک والا راستہ عدم توجہ کے باعث بالکل جھاڑیوں اور کانٹوں سے بھرا ہوا ہے، اسکے متعلق وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈکو بارہا آ گا ہ کیا گیا ہے 😊
ٹرائل 2 پے تقریبن 5 منٹ چلنے کے بعد 3 راستے نظر اتے ہیں . ایک لفٹ سائیڈ جو کے نارمل ٹریک کے دوسرے انٹری پوائنٹ کی طرف نیچے جاتا ہے جوکے پیر سوہاوہ روڈ پے نکلتا ہے , ایک درمیان میں راستہ سیدھا اوپر کی طرف , یه ٹرائل 2 کی فائر لائن ہے , جوکے سیدھی Damn-E-کوہ جاتی , اگر آپ اپنے Right سائیڈ والے ٹریک کو دیکھیں تو یہ ٹرائل 2 کا نارمل ٹریک ہے , جوکے آسان راستہ ہے اور Damn-E-کوہ جاتا ہے .🥰.
ٹرائل 2 کی لمبائی اسکے سٹارٹنگ پوائنٹ سے فائر لائن کے راستے Damn-E-کوہ تک 0.86 کلو میٹر ہے , جبکے نارمل وے سے 2.53kms کلو میٹر ہے , ٹرائل 2 کے درمیان سے 7th ایونیو کا نظارہ بہت پیارا ہے .اگر آپ فائر لائن سے ہائی کنگ کرتے ہووے جائیں , کچھ منٹوں بعد آپ Damn-E-کوہ کے واش رومز کے قریب نکلیں گے , ان واش رومز کی صفائی کے لئے باہر ملازم بھی موجود ہوتا . اگر آپ واش روم استمال کرنا چاہیں تو اسکے ٢٠ روپے چارجز ہیں . Damn-E-کوہ ویو پوائنٹ پر کافی دنیا آتی ہے , یہاں تصاویر بنانے والے , لچھے ,پاپڑ بیچنے والے کافی لوگ نظر آئیں گے .😃
دامن کوہ میں ایک مسجد بھی ہے اور خواتین کے لئے بھی نماز کے لئے جگہ بنائی گئی ہے . یہاں CDA کا ایک دفتر بھی ہے اور سیکورٹی بوتھ بھی . اگر خدانخواستہ کبھی کوئی بچہ, یا کسی کی کوئی چیز گم ہو جائے یا مل جائے تو سیکورٹی اہلکار سپیکر میں اعلان کرتے ہیں 🙏.
یہاں پر ایک بہت پرانی پان کی دکان بھی ہے جس میں شیخو بھائی پان والا شہزادوں جیسا ڈریس زیب تن کئے نظر آ ئیں گے 💝۔ وہ انتہائی شفیق اور زندہ دل انسان ہیں 😊۔
جونہی آپ ٹریل 2 سے دامن کوہ کے اندر قدم رکھتے ہیں تو آپکی Right سائیڈ پے ویو پوائنٹ ہے , وہاں خاصا رش ہوتا ہے , وہاں سے راول ڈیم اور اسلام آباد , سیونتھ ایونیو کا نظارہ بہت پیارا لگتا 😊.
آپکی لیفٹ سائیڈ پے بھی ایک ویو پوائنٹ ہے لیکن وہاں سے گھنا جنگل ہی نظر آتا ہے .
دامن کوہ کی پارکنگ کے قریب کچھ اور دکانیں بھی ہیں جہاں بوتلیں , برگر , چپس , دہی بھلے , بسکٹ , جوس اور دوسری کھانے پینے کی چیزیں ملتیں . کچھ سٹالز پے آرٹیفیشل جیولرے بھی ملتی . یہیں پارکنگ میں بچوں کے کچھ جھولے بھی موجود ہیں . یہاں بندروں کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے , پلیز انھیں کھانا مت دیجئے گا.🙏
, عام دنوں میں یہاں کثیر تعداد میں دوسرے شہروں اور پنڈی , اسلام آباد سے بہت سے لوگ اور فیملیز بھی آتی ہیں . انہی میں کچھ منچلے نوجوان اور لونڈے لپاڑے گانوں پے ڈانس , رقص بھی کر رہے ہوتے ہیں، اور کچھ چرسی لونڈے چپاٹے بھی آپ کو یہاں نظر آئیں گے .👌
دامن کوہ کے اندر پہلے دو ریسٹورنٹ بھی موجود تھے جن کو PTDC مینیج کر رہا تھا، لیکن ابھی وہ بند ہیں . دامن کوہ کی پارکنگ کے قریب CDA ریسٹ ہاؤس بھی ہے .😊
دامن کوہ کے اندر اور اسکے ویو پوائنٹ سے رات کے وقت اسلام آباد کا نظارہ بہت خوب نظر آ تا ہے ، رات کے ٹائم کچھ لوگ سردیوں میں یہاں باربی کیو بھی کرتے ہیں۔ دن کے ٹائم دامن کوہ کے پارک میں ڈھول بجانے والے، 🐎 اور اونٹ 🐫 کی سواری کروانے والے بھی موجود ہوتے ہیں۔ 😊
پہلے دامن کوہ کی پارکنگ سے وزیٹرز کو ویو پوائنٹ تک لانے کے لیے الیکٹرک گاڑیاں بھی چلائی جاتی تھیں، جو کہ سی ڈی اے کی طرف سے تھیں جن کا کرایہ 20 روپے تھا۔ بعد میں وہی الیکٹرک گاڑیاں مونال ریسٹورنٹ کو رینٹ پر دے دی گئیں 😁
ٹریل 2 کا گمشدہ راستہ اور شہزادی 🐅 کا گھر :
ٹریل 2 کی اینٹرینس کے نئے راستے سے اندر داخل ہوتے ہی 2 منٹ کی واک 🚶♂️ کے بعد ایک باریک پگڈنڈی آپ کو دائیں جانب جاتی نظر آ ئے گی اسی راستے آ پکا شہزادی 🐅 سے ٹاکرا ہو سکتا ہے، کیونکہ ایک ہائیکر سے شہزادی 🐅 کی ملاقات ہو چکی ہے، لیکن اللّٰہ کا شکر کہ وہ شاید سو رہی تھی اور اس کا دھیان انکی طرف نہیں گیا۔ اور اسکی پشت انکی طرف تھی اور وہ وہیں سے دبے پاؤں واپس ہو لئیے😁۔
یہ راستہ کافی تنگ اور جھاڑیوں سے بھرا ہے، راستے میں آپ کو عجیب سی گوشت کی مہک اور بدبو سی آئے گی، میں نے اسی راستے میں مرا ہوا وائلڈ بور (جنگلی سور 🐷) بھی دیکھا، جس کو شہزادی 🐅 نے تازہ تازہ ہی شکار کیا تھا ۔۔ اسی راستے میں مجھے لومڑی 🦊 اور ایک بارکنگ ڈئیر 🦌 بھی نظر آ یا۔ یہ راستہ جھاڑیوں میں سے گزرتا ہوا تقریباً 2.5 کلومیٹر کے بعد ایک غار تک لے جاتا ہے اس غار کی شکل سے ہی معلوم ہوتا کہ یہ ضرور شہزادی 🐅 کی ہی آرام گاہ ہوگی۔ اس جگہ بھی کچھ بہت پرانے اور ڈراؤنے درخت 🌲 ہیں جن کی جڑیں اور شاخیں بہت لمبی اور گھنی ہیں۔ یہاں سے تھوڑا اور آگے اوپر کی جانب جائیں تو یہ راستہ پیر سوہاوہ روڈ پر دامن کوہ سے آ گے ایک باربی کیو پوائنٹ پر نکلتا ہے۔ اس پوری جگہ کی تصاویر اور پن پوائنٹ لوکیشن نقشے پر اس پوسٹ کے ساتھ ہیں۔ اس جگہ کے متعلق وائلڈ لائف کے اہلکار بھی بتا چکے ہیں کہ انہوں نے کئی دفعہ ٹریل 4 سے چیتے 🐅 کو شام کے ٹائم سڑک کراس کرکے ٹریل 2 کی طرف جاتے دیکھا ہے۔
یہ راستہ جنگلی پھولوں اور جھاڑیوں سے بھرا ہوا ہے، اس راستے پر آ کر آپ کو آگے جانے کا ہی من کرے گا کہ کچھ نیا ایکسپلورر کیا جائے 🤩
جس پگڈنڈی کا زکر میں نے ابھی کیا
اس راستے پر شاید ہی کوئی اس سے پہلے گیا ہو اسلئے میں یہ راستہ اکیلے جانے کے لئے بالکل ریکمینڈ نہیں کروں گا 🙏
ٹریل 1 (پرانا کیکٹس ,رج ٹریل) نارمل ٹریک ,
ٹریل 1 جوکے نیا مارک کیا گیا ہے اسکا پرانا نام کیکٹس رج ٹریل ہے .👍
دامن کوہ کی پارکنگ کے دوسری جانب سے ٹریل 1 کا سٹارٹ ہوتا ہے , یہاں پولیس کی چوکی بھی ہے ,
ٹریل 1 کا فاصلہ 1.4 کلو میٹر ہے . یہ ٹرائل ابھی تک پراپر maintain نہیں کیا گیا , سٹارٹ میں ایک محکمہ موسمیات کا ٹاور لگا ہوا ہے , وہاں سے کچھ سیڑھیوں کا ٹریک اوپر کی طرف جاتا ہے اور کچھ آگے جاکے ایک پگڈنڈی میں تبدیل ہو جاتا , یہ فائر لائن کی طرھ کچھ حصوں میں سیدھی چڑھائی ہے , راستے میں آپکو پرندوں 🦜 کی بہت سی آوازیں سننے کو ملیں گی , یہ ایک گھنا جنگل ہے , ٹریل 1 کے درمیان سے فیصل مسجد اور پیر سوہاوہ روڈ کا نظارہ بہت پیارا لگتا , ٹریل 1 کے ٹاپ پوائنٹ پے پوھنچنے سے پہلے پائن کے درخت اور تیز ہوا آپکا استقبال کرتی ہے , جیسے ہی آپ ٹاپ پے پوھنچتے آپکی ساری تھکن دور ہو جاتی .
ٹریل ١ کے ٹاپ سے سید پور گاؤں , دامن کوہ , سیونتھ ایونیو , فیصل مسجد , پیر سوہاوہ روڈ اور پہاڑوں کی ویلی کا نظارہ دل کو موہ لینے والا ہوتا , اگر آپ فجر کی نماز کے فورن باد ٹریل 1 کا وزٹ کریں تو اسکی خوبصورتی آپکو اپنا گرویدہ کر لے گی . ٹریل 1 کی اونچائی 910 میٹر ہے .
ٹریل 1 کے درمیان میں اسکی فائر لائن بھی ہے لیکن پروپر mainatain ناں ہونے ki وجہہ سے وہ راستہ جھاڑیوں اور کانٹوں سے بند ہو چکا ہے .
ٹرائل 1 کے ٹاپ سے ایک راستہ ایئر بلیو کے جہاز کی تباہی کی یاداشت میں بنائی گئی دیوار کے پیچھے بھی جاتا لیکن وہ راستہ بھی جھاڑیوں اور کانٹوں سے بند ہو چکا .🙂
یہ بہت خوبصورت ٹریل ہے لیکن عدم توجہ کی وجہ سے خراب ہو رہا . ہماری CDA اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے گزارش ہے کے ٹریل 1 کی مینٹیننس کا کم جلد از جلد سٹارٹ کیا جائے .🙏
ہم نے ٹریل 2 اور ٹریل 1 کیکٹس 🌵 رج ٹریل پر صفائی مہم بھی کی ہیں لیکن کچھ لونڈے لپاڑے اور چرسی ان جگہوں پر جاکر پھر گند ڈال آ تے، انہی میں سے کوئی ٹریل 1 کے ٹاپ پر رکھا بینچ بھی توڑ آیا 😄 اللہ ان کو ہدایت دے 🙏 آ مین 💐
خوش رہیں , شاد رہیں , آباد رہیں , 😊
صفائی کا خیال رکھیں اور تندرست توانا زندگی گزاریں .☺️
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
ماجد جاوید
اسلام آباد ہائی کنگ کلب پاکستان ❤️