Aero Ways Travel & Tours

Aero Ways Travel & Tours Aero Ways is one of the most trusted names in the field of Hajj & Umrah services provider in Pakistan. By planning and organizing events.

Aero Ways Travels & Tours is a full-service travel company. Our reputation for excellence is earned every day by providing the ultimate in value and personal attention. Aero Ways Travels & Tours offers attractive Hajj & Umrah packages with all arrangements in Makkah & Madina. We have striven to make travel simple, worry-free, and fun for our corporate and leisure customers alike. Your complete sat

isfaction is only the first of our goals – we want your travel experience to be memorable in positive ways, and to expand and enrich your life as nothing else can. We pledge our full resources to the successful completion of every trip we help plan, regardless of its distance or duration. We are committed to offering travel services of the highest quality, combining our energy and enthusiasm. Our greatest satisfaction comes in serving large numbers of satisfied clients who have experienced the joys and inspiration of travel. You will discover that Aero Ways Travels & Tours is quite diverse. We use our diversity in and out of the travel industry to address various global concerns. You can find many travel agents in Pakistan however you can hardly find any best among tour operators in Pakistan in terms of quality, services and standards. Aero Ways Travels & Tours fits well as one of the recommended travel agents in Pakistan. Our dream is to make the clients feel the bliss as they travel with us and make us feel honored to help them have a memorable journey.

19/10/2024

⊙ تم دیوبندی ھو ، کیونکہ تم نے ایک ثقہ بند دیوبندی گھرانے میں جنم لیا۔

⊙ تم بریلوی ھوکیونکہ تم نے آنکھ کھولی تو گھر میں میلاد کی محفل برپا تھی۔

⊙ تم اہل حدیث ھو کیونکہ تم براہ راست کسی لوکل مجتہد کی گود میں پیدا ھوئے تھے۔

⊙ تم شیعہ ھوکیونکہ تم نے آنکھ کھولی تو پنجتن پاک، شہدائے کربلا اور بارہ امام ھی دیکھنے کو میسر تھے۔

پھر ھوا یوں کہ تم میں سے ہر ایک ٹھیک ٹھہرا. باقی تین کافر ھوگئے. حور و غلمان کے کاپی رائٹس آپ کے نام. بہشت بریں کے سب رستوں سب گلیوں پہ آپ کا قبضہ۔

اگر شیعہ, سنی گھرانے میں پیدا کر دیئے جاتے، تو کیا تم سنی نہ ھوتے؟
سنی, اگر شیعہ گھرانے میں آنکھ کھولتے تو کیا تم شیعہ نہ ھوتے؟؟

"ظاہر ھے، باپ کے بدل جانے سے عقیدہ بھی بدل جائے گا"

کیوں.؟

کیونکہ تمہارے عقیدوں کے ٹھیک ھونے کی دلیل اس کے سوا کوئی نہیں کہ تم نے اپنے اجداد کو اس راہ پہ پایا۔

دل پہ ہاتھ رکھ کر بتاؤ! تمہارے شیعہ یا سنی ھونے میں تمہارے فہم و ادراک کا کتنا دخل ھے؟ کیا تمہارا کسی مسلک سے وابستہ ھونا ایک اتفاقی حادثہ نہیں ھے؟

سوچیئے.....آپ اگر اجداد سے ملنے والے عقیدے پہ مطمئن ھیں، تو آپ کا حریف کیوں نہ ھو؟ اجداد تو اسے بھی عزیز ھیں نا جناب؟

دوسری بات.....اجداد سے ملنے والے عقیدے پہ چلنا اگر حریف کا جرم ٹھہرا تو کسی عقیدے سے آپ کی وابستگی میں آپ کا کیا کمال ھوا؟

تو پھربتلائیں....خود کے جنتی ھونے کا یہ یقین کیسا؟ دوسروں کے جہنمی ھونے پہ اصرار کیسا؟ اور پھر یہ قتل عام؟ اور پھر یہ جبر و تشدد؟

سچ یہ ھے کہ ھم اُس خدا کی پوجا کر رھے ھیں جو ھمیں اپنے اجداد سے ملا ھے۔ کبھی اجداد کے گنبد سے دو قدم باھر نکل کر, قرآن کریم کی روشنی میں اپنا رب ضرور تلاش کیجئے...

12/10/2024

*‏وہ پانی کا نظام ٹھیک کر کے زراعت میں جدت لا کر آپ کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔*

*وہ ڈیم بنا کر، نہروں پر ٹربائن لگا کر سستی بجلی پیدا کرکے آپکو دے سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ نہیں دیتے۔*

*وہ ایران سے سستا تیل و گیس لے کر آپکی مشکلات کم کر سکتے ہیں؛*

*لیکن وہ نہیں کرتے۔*

*وہ لا اینڈ آرڈر ٹھیک کر کے آپ کو پرسکون زندگی دے سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ کر کے نہیں دیتے۔*

*وہ ٹوورزم کو بہتر بنا کر اور امن و امان قائم کر کے فی کس آمدنی بڑھا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ نہیں بڑھاتے۔*

*وہ بہتر اور معیاری نظام تعلیم لا کر قوم کا شمار مہذب قوموں میں کرا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔*

*وہ غربت اور جہالت کا خاتمہ کر کے ریاست کو* *خوشحال بنا سکتے ہیں؛*

*لیکن وہ نہیں بناتے۔*

*وہ ایسا کیوں نہیں کرتے؟*
*وہ ایسا اس لئے نہیں کرتے کیونکہ یہ ان کا مقصد ہی نہیں ھے۔*

*ان کا مقصد صرف اور صرف دولت سمیٹنا ھے،*
*جس کے لیے ضروری ھے کہ عوام کو نان نفقہ کا محتاج رکھا جائے،*
*جس میں فی الحال وہ کامیاب ہیں۔*
*انہوں نے ہر قیمت پر تمہیں غلام ہی رکھنا ہے۔*
*اس طرح ہم سب قید میں ہیں۔*

*عوام کو ریلیف کیوں نہیں ملتا؟*
*عوام کی زندگی کیوں نہیں بدلتی؟*
*کیونکہ غلام کے اتنے ہی حقوق ہوتے ہیں جتنے ہمیں مل رہے ہیں۔*
*اس سے زیادہ سہولتیں آزاد قوموں کیلئے ہوتی ہیں۔*

*آپ محنت کرکے اپنا رہن سہن بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر آپ کو پچھلی پوزیشن پر پہنچا دیتے ہیں۔*
*آپ مزید محنت کرتے ہیں وہ مزید ٹیکس لگاتے ہیں۔*
*آپ کو وہ مصیبتوں سے نکلنے نہیں دیتے بلکہ آئے روز مزید پریشانیاں آپ کی منتظر ہوتی ہیں۔*
*ان سب نکات کو آپ کسی سیاسی جماعت کا سپورٹر بن کر نہیں*
*بلکہ ایک پاکستانی بن کرسوچیں!*
*آپ کو سب کچھ واضع نظر آئے گا*
*یہاں تک کہ غلامی کا وہ طوق بھی جو آپ کے گلے میں ہے مگر آپ کو نظر نہیں آتا۔*
اور اس "وہ" میں وہ سارے شامل ہیں جو ہمارے اوپر حکمرانی کرتے ہیں ۔۔۔

24/08/2024

*Saudi Airline*

*Islamabad Jeddah Islamabad*
Departure 25 August
Return 14 September

*Only Rs. 105000*
*03 Seats Only*

For details Contact
The Aeroways International
Waqas sheikh
0320 8500 100

20/08/2024

پلیز لازمی سارا پڑھ کر اپنی رائے دیجیے گا

آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں — بی ای، بی کام ، ایم کام ، بی بی اے ، ایم بی اے، انجینئیرنگ کے سینکڑوں شعبہ جات میں بے تحاشہ ڈگریاں اور اس کے علاوہ چار چار سال تک کلاس رومز میں GPA کے لئیے خوار ہوتے لڑکے لڑکیاں کونسا تیر مار رہے ہیں؟ آپ یقین کریں ہم صرف دھرتی پر " ڈگری شدہ " انسانوں کے بوجھ میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ یہ تمام ڈگری شدہ نوجوان ملک کو ایک روپے تک کی پروڈکٹ دینے کے قابل نہیں ہیں۔ ان کی ساری تگ و دو اور ڈگری کا حاصل محض ایک معصوم سی نوکری ہے اور بس۔

ٹیوٹا ، ڈاہٹسو ، ڈاٹسن ، ہینو ، ہونڈا ،سوزوکی ، کاواساکی ، لیکسس ، مزدا ، مٹسوبشی ، نسان ، اسوزو اور یاماہا یہ تمام برانڈز جاپان کی ہیں جبکہ شیورلیٹ ، ہونڈائی اور ڈائیوو جنوبی کوریا بناتا ہے ۔ آپ اندازہ کریں اس کے بعد دنیا میں آٹو موبائلز رہ کیا جاتی ہیں ؟ آئی – ٹی اور الیکٹرونکس مارکیٹ کا حال یہ ہے کہ سونی سے لے کر کینن کیمرے تک سب کچھ جاپان کے پاس سے آتا ہے ۔

ایل جی اور سام سنگ جنوبی کوریا سپلائی کرتا ہے۔2014 میں سام سنگ کا ریوینیو 305 بلین ڈالرز تھا ۔ " ایسر " لیپ ٹاپ تائیوان بنا کر بھیجتا ہے۔ جبکہ ویتنام جیسا ملک بھی " ویتنام ہیلی کاپٹرز کارپوریشن " کے نام سے اپنے ہیلی کاپٹرز اور جہاز بنا رہا ہے ۔ محض ہوا ، دھوپ اور پانی رکھنے والا سنگاپور ساری دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے ۔ اور کیلیفورنیا میں تعمیر ہونے والا اسپتال بھی چین سے اپنے آلات منگوا رہا ہے- خدا کو یاد کرنے کے لئیے تسبیح اور جائے نماز تک ہم خدا کو نہ ماننے والوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

دنیا کے تعلیمی نظاموں میں پہلے نمبر پر فن لینڈ، دوسرے نمبر پر جاپان اور تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے ۔ انھوں نے اپنی نئی نسل کو "ڈگریوں " کے پیچھے بھگانے کے بجائے انھیں " ٹیکنیکل " کرنا شروع کردیا ہے۔ آپ کو سب سے زیادہ ایلیمنٹری اسکولز ان ہی ممالک میں نظر آئینگے۔

وہ اپنے بچوں کا وقت کلاس رومز میں بورڈز کے سامنے ضائع کرنے کے بجائے حقائق کی دنیا میں لے جاتے ہیں ۔ ایک بہت بڑا ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اسوقت سنگاپور میں ہے اور وہاں بچوں کا صرف بیس فیصد وقت کلاس میں گذرتا ہے باقی اسی فیصد وقت بچے اپنے اپنے شعبوں میں آٹو موبائلز اور آئی – ٹی کی چیزوں سے کھیلتے گذارتے ہیں ۔

دوسری طرف آپ ہمارے تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کا حال ملاحظہ کریں۔ آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں ۔۔۔۔۔۔۔

ہم اسقدر "وژنری " ہیں کہ ہم لیپ ٹاپ اسکیم پر ہر سال 200 ارب روپے خرچ کررہے ہیں لیکن لیپ ٹاپ کی انڈسٹری لگانے کو تیار نہیں ہیں ۔ آپ ہمارے " وژنری پن " کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پوری قوم سی – پیک کے انتظار میں صرف اسلئیے ہے کہ ہمیں چائنا سے گوادر تک جاتے 2000 کلو میٹر کے راستوں میں ڈھابے کے ہوٹل اور پنکچر کی دوکانیں کھولنے کو مل جائینگی اور ہم ٹول ٹیکس لے لے کر بل گیٹس بن جائینگے۔اوپر سے لے کر نیچے تک کوئی بھی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔
آپ فلپائن کی مثال لے لیں ۔ فلپائن نے پورے ملک میں " ہوٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپٹلٹی " کے شعبے کو ترقی دی ہے ۔اپنے نوجوانوں کو ڈپلومہ کورسسز کروائے ہیں ۔ اور دنیا میں اسوقت سب سے زیادہ ڈیمانڈ فلپائن کے سیلز مینز / گرلز ، ویٹرز اور ویٹرسسز کی ہے ۔ حتی کے ہمارا دشمن بھارت تک ان تمام شعبوں میں بہت آگے جاچکا ہے ۔ آئی – ٹی انڈسٹری میں سب سے زیادہ نوجوان ساری دنیا میں بھارت سے جاتے ہیں ۔جبکہ آپ کو دنیا کے تقریبا ہر ملک میں بڑی تعداد میں بھارتی لڑکے لڑکیاں سیلز مینز ، گرلز ، ویٹرز اور ویٹریسسز نظر آتے ہیں ۔ پروفیشنل ہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہیں بھی پاکستانیوں کے مقابلے میں دس دس گنا زیادہ ہوتی ہیں ۔

چینی کہاوت ہے کہ " اگر تم کسی کی مدد کرنا چاہتے ہو تو اس کو مچھلی دینے کے بجائے مچھلی پکڑنا سکھا دو "۔ چینیوں کو یہ بات سمجھ آگئی۔ کاش ہمیں بھی آجائے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا تھا کہ " ہنر مند آدمی کبھی بھوکا نہیں رہتا۔ "۔ خدارا ! ملک میں " ڈگری زدہ " لوگوں کی تعداد بڑھانے کے بجائے ہنر مند پیدا کیجئیے ۔ دنیا کے اتنے بڑے " ہیومن ریسورس " کی اسطرح بے قدری کا جو انجام ہونا تھا وہ ہمارے سامنے ہیں.

24/07/2024
24/07/2024
For details contact 03208500100
07/06/2024

For details contact
03208500100

11/04/2024

پریشان نہ ہوں⛔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔
کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔
جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔
بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔
اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔
کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔
کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔
اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔
انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔
نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔
اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئر ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا . کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔
💞خوش رہیں سلامت رہیں۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  آپ اور آپکی فیملی کودلی عید الفطرمبارک*تقبل اللہ منا ومنکم صالح اعمالکم*اللہ تبارک وتع...
10/04/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آپ اور آپکی فیملی کو
دلی عید الفطرمبارک

*تقبل اللہ منا ومنکم صالح اعمالکم*

اللہ تبارک وتعالٰی رمضان المبارک میں کی گئی تمام عبادات کو قبول فرمائے۔آمین!!

*عید کے بابرکت لمحات میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور مجاہدین اسلام کو ضرور یاد رکھیں*

والسلام
وقاص شیخ

Fir Details contactWaqas Sheikh0320 8500 100
06/03/2024

Fir Details contact
Waqas Sheikh
0320 8500 100

19/01/2024

سرحدوں پر بہت تناو ہے کیا
کچھ پتہ تو کرو چناو ہے کیا
(راحت اندوری)

26/09/2023

O+ Blood required in Rawalpindi

If anyone want to donate please WhatsApp
03208400100

For details WhatsApp0320 8500 100Waqas Sheikh
24/09/2023

For details WhatsApp
0320 8500 100
Waqas Sheikh

25/05/2023

𝗧𝗥𝗜𝗣 𝗧𝗢 🇦🇿 𝗕𝗮𝗸𝘂 ✈
Get ready to go on an unforgettable journey. Travel Bar Brings Special 5 Days Baku Tour Our Celebrity Guest Ali Abbas will also be joining us on this amazing tour.

So don't miss this amazing chance to explore Baku with Mr. Ali Abbas

Package Price: PKR 270,000/- Only
FULL ON BOARD

Travel Dates: 17 June 2023

For More Details:
📞 +92 324 456 7445
📍 269 FF Phase 4 DHA Lahore
Lahore, Punjab, Pakistan-54810

28/02/2023

Address

Had Cetner Fazal-ul-Haq Road Blue Area، Block H G 7/2 Blue Area
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00

Telephone

+923208500100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aero Ways Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aero Ways Travel & Tours:

Share

Category


Other Tour Agencies in Islamabad

Show All