Tour Ways

Tour Ways Pakistan's Best and Most Affordable Tour Company. Tours and Travel Services all over Pakistan

03/01/2024

Japan Free Work Visa & Students Visa, Japan Immigration Program 2024 | Meet Mughals, Let's Go to Japan! | چلو چلو جاپان چلو | Work in Japan | Job in Japan, J...

11/12/2022

آج 11 دسمبرپہاڑوں کاعالمی دن ہے۔
ہوجائے پھرپہاڑ والی ایک ایک فوٹو،
ہمارےفیس بک پیج کے لئے۔۔!

09/12/2022

السلامُ علیکم

آزاد کشمیر کی ناپید جھیل کا سراغ

جموں و کشمیر، جسے عام طور پر کشمیر کے نام سے جانا جاتا ہے، کے شمال مغربی حصے کا علاقہ
برصغیر پاک و ہند شمال مغرب میں افغانستان سے، شمال مشرق میں
چین، جنوب میں ہندوستانی ریاستیں ہماچل پردیش اور پنجاب، اور مغرب میں
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی اور پنجاب صوبوں کے ذریعے۔ کشمیر کا رقبہ تقریباً ہے۔
222,236 مربع کلومیٹر (85,806 مربع میل)۔

تاریخ کی کتابوں میں ملتا ہے کہ کشمیر میں ایک بہت بڑی جھیل موجود تھی جسے کشمیر میں بسنے والے مختلف مذاہب کے لکھاریوں نے اپنی کتابوں میں اپنے حساب سے لکھا ہے
ایک اسلامی لکھاری کے مطابق صدیوں پہلے کشمیر میں ایک جھیل موجود تھی جب حضرت سلیمان علیہ اسلام کا تخت جنات اٹھائے اس علاقہ سے گزر ہوا۔ تو حضرت سلیمان علیہ اسلام نے یہ جھیل دیکھی اور جنات کو بلا کر کہا کہ تم میں سے کوئی ہے جو اس پانی کو خارج کر سکے کیونکہ یہ پانی خارج ہونے سے اس جگہ بہت ذرخیز زمین نکلے گی جس سے انسانوں کو کھیتی باڑی کر کے روزگار ملے گا تو ایک جن جس کا نام کاش تھا آپ کے پاس آیا اور حضرت سلیمان علیہ اسلام سے کہا کہ یہ جھیل میں خارج کر دوں گا لیکن اس کے بدلے میری شادی میر پری سے کروائی جائے حضرت سلیمان علیہ اسلام نے یہ بات مان لی اور اسے اجازت دے دی تب اس نے اپنی طاقت سے جھیل کے ایک مہانے کا چھید بڑا کر دیا جس سے اس جھیل کا سارا پانی خارج ہو گیا۔ اور اس جگہ کا نام بھی انہی دونوں کے نام سے کشمیر رکھ دیا گیا۔

ایک اور مورخ محمد امین پنڈت ہے کی کتاب کے کچھ صفحات یہاں شئیر بھی کر رہا ہوں جس ؐمیں تاریخ کشمیر کے حوالے سے کچھ الگ انداز میں بیان کیا گیا ہے

اسی حوالے سے میں بھی اپنی ایک کھوج آج اپکے سامنے رکھتا ہوں کیونکہ کشمیر میرا اپنا دیس بھی ہے آج تک کشمیر میں موجود وہ ختم ہوئی جھیل کی صحیح سے کھوج نہ لگ سکی۔ کچھ آرکیالوجسٹ کے مطابق یہ آج جہاں کشمیر کی وادی ہے وہاں ایک بہت بڑی جھیل موجود تھی۔ اور کچھ کے مطابق وہ جھیل جس کا ذکر کتابوں میں ہوتا ہے وہ کشمیر نہیں بلکہ کشمیر کی ریاست کے حصے بلتستان میں سکردو سے خپلو تک پھیلی ہوئی تھی میں نے سکردو کے اپنے سفر کے دوران بھی اس علاقہ کی خدوخال ایسی ہی پائی ہے جیسے یہاں کوئی جھیل تھی جو کسی بنا پر خارج ہو گئی اور پانی نکل جانے سے یہ علاقہ وجود میں آیا جسے ہم آج سکردو شگر اور خپلو جانتے ہیں لیکن جب میں کتابیں پڑھتا ہوں تو مجھے علم ہوتا ہے کہ وہ جھیل جس کا ذکر کتابوں میں ہے وہ اس علاقہ سے بھی بہت بڑی ہے۔
تو چند دن پہلے میں اپنے نئے ٹریک کا نقشہ بنانے کے لیے گوگل میپ پر کام کر رہا تھا تبھی میری نظر ایک ایسی جگہ پر پڑی جسے دیکھتے ہی احساس ہوا کہ یہ جگہ جھیل نما ہی لگتی ہے تب میں نے اسے ذوم کیا اور جتنا علاقہ مجھے جھیل لگا اس کے کناروں سے ماپنا شروع کر دیا جو کہ 5300 مربہ کلومیٹر نکلا۔ یہ علاقہ جس میں قازی گُنڈ اور اننت ناگ سے لیکرکپواڑا اور پھل گام سے لیکر گلمرگ تک پھیلا ہوا ہے یہ سارا علاقہ جھیل نما ہے جس میں سرنگر بھی شامل ہے آپ اگر اس جگہ کو گوگل میپ کے ذریعہ دیکھیں تو آپکو علم ہو گا کہ یہ علاقہ چاروں اطراف سے اونچے پہاڑوں میں گہرا ہوا ہے جس میں پانی داخل ہونے کے بہت سے راستے ہیں لیکن پانی کا اخراج صرف ایک ہی جگہ سے ہے اور وہ ہے اوڑی کے مقام سے گزرتا دریائے جہلم جو آگے جا کر مظفرآباد سے گزرتا ہے میرے نقشے کے مطابق ان تمام علاقوں کا پانی دریائے جہلم میں گرتا ہے
اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں جہاں سے اس جھیل کے پانی کا اخراج ہوا ہو۔ کیونکہ جب آپ چناری سے مظفرآباد تک پہاڑوں کا مطالعہ کریں تو آپکو یہ دیکھ کر حیرانگی ہو گی کہ دریا سے کس قدر اونچائی پر گول پتھر موجود ہیں جو کہ صرف اور صرف پانی کے تیز بہاؤ سے گول ہوتے ہیں لہذا میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ علاقہ جہاں سرینگر، کپواڑا، اننت نگر، پلواما وغیرہ کے شہر آباد ہیں آج سے ہزاروں یا لاکھوں سال پہلے یہاں پانی ہی پانی تھا اور کسی بنا پر جھیل میں ایک شگاف پڑ گیا جس سے پانی بہت تیزی سے میدانوں کی طرف بہہ نکلا جہاں اس دریا نے پہاڑوں سے نکلنے کے بعد بہت بڑی تباہی مچائی ہوگی اور اسی تباہی کے دوران جہلم کا پانی دریائے سندھ سے جا ملا اور اس وقت یہ تباہی مذید بڑی ہو گئی اس تباہی کے بعد یہ سارا علاقہ جہاں ان دونوں دریاؤں کا پانی کھڑا رہا ہو گا وہ آج تھل صحرا کی صورت میں ہمارے سامنے ہے مطلب یہ علاقہ پہلے سر سبز اور آباد بھی ہو گا جسے یہ دریا اپنے ساتھ لے گیا۔ اب میری اس تحقیق پر کوئی جیولوجیکل سروے ہو جس کا فائدہ تاریخ دانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کو بھی ہو۔
میرے پاس اس چیز کی تعلیم نہیں لیکن میرا ٹورزم کا شوق مجھے کئی قسم کی تعلیمات سے روشن کر رہا ہے اور یہ سب میرے اللہ پاک کا مجھ پر کرم ہے یہ میری ٹورزم کے ساتھ محبت اور وفا کا ثبوت بھی ہے شاید میری اس تحریر کے بعد یہ بات سچ بھی ثابت ہو جائے تب شاید میں اس دنیا میں نہ ہوں۔ کیونکہ انسان ٹیکنالوجی میں اس جگہ تک پہنچ چکا ہے کہ وہ ایسے رازوں سے پردہ اُٹھائے۔

باقی سب کچھ فانی ہے اور اللہ پاک کی ذات برحق قائم و دائم رہنے والی ذات ہے

قدیر گیلانی

20/09/2022

سیاحتی مقامات سیاحت کے لئے کھل چکے ہیں۔ آپ بھی اپنا پروگرام بنا لیجئے

20/09/2022

10 یا 15 سال پہلے ایسی کوئی جگہ نہیں تھی جہاں پی سی او (PCO) نہ ہو
پھر جب موبائل فون سب کی جیب میں آیا تو پی سی او بند ہونا شروع ہو گئے اور زیادہ تر پی سی او والے لوگوں نے فون کا ریچارج بیچنا شروع کر دیا
اب یہاں تک کہ ریچارج آن لائن بھی شروع کر دیا گیا ہے
آج کل مارکیٹ میں ہر تیسری دکان پر موبائل فون ہیں
فروخت، خدمت، ریچارج، لوازمات، مرمت، بحالی وغیرہ وغیرہ
1998 میں کوڈک میں 1،70،000 ملازمین کام کر رہے تھے اور وہ دنیا میں 85٪ فوٹو پیپر فروخت کرتے تھے
کچھ سالوں میں ڈیجیٹل فوٹو گرافی نے انہیں بازار سے نکال دیا اور کوڈک دیوالیہ ہو گیا
اس کے تمام ملازمین سڑک پر چلے گئے، ان سب کے معیار میں کوئی کمی نہیں تھی پھر بھی وہ مارکیٹ سے باہر
وجہ یہ کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ تبدیل نہیں ہوئے
آنے والے 10 سالوں میں دنیا پوری طرح سے تبدیل ہو جائے گی
آج چلنے والی صنعتوں میں سے 70٪ سے 90٪ بند ہو جائیں گی
اوبر (Uber) صرف ایک سافٹ ویئر ہے، اپنی ایک بھی کار نہ ہونے کے باوجود وہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسی کمپنی ہے
ایئر بی این بی (Air BNB) دنیا کی سب سے بڑی ہوٹل کمپنی ہے حالانکہ ان کے پاس اپنا کوئی ہوٹل نہیں ہے
پیٹیم، اولا ٹیکس، اویو کمرے جیسے بہت ساری مثالوں میں ہیں
اب امریکہ میں نوجوان وکلاء کے لئے کوئی کام باقی نہیں ہے کیونکہ آئی بی ایم واٹسن (IBM Watson) سافٹ ویئر ایک لمحے میں بہتر قانونی مشورے دے دیتا ہے
اگلے 10 سالوں میں 90% امریکی وکیل بے روزگار ہو جائیں گے
جو لوگ 10٪ بچ جائیں گے وہ سپر ماہر ہوں گے
واٹسن نامی سافٹ ویئر انسانوں کے مقابلے میں کینسر کی تشخیص 4 گنا زیادہ درست طریقے سے انجام دیتا ہے
2030 تک کمپیوٹر انسانوں سے زیادہ ذہین ہوں گے
اگلے 10 سالوں میں 90٪ کاریں پوری دنیا کی سڑکوں سے غائب ہو جائیں گی
جو بچ جائیں گی وہ یا تو الیکٹرک کاریں ہوں گی یا ہائبرڈ، اور سڑکیں خالی ہوں گی
پٹرول کی کھپت میں 90٪ کمی واقع ہو گی، اگر عربوں کوئ متبادل انتظام نا کیا تو تمام عرب ممالک دیوالیہ جائیں گے
آپ کو اوبر جیسے سافٹ ویر سے کار مل جائے گی، کچھ ہی لمحوں میں ڈرائیور لیس گاڑی آپ کے دروازے پر کھڑی ہو گی
اگر آپ اسے کسی کے ساتھ شیر کر لیتے ہیں تو وہ سواری آپ کو موٹر سائیکل سے بھی سستی ہو گی
کاروں کے ڈرائیور لیس (Driverless) ہونے کی وجہ سے 99٪ حادثات بند ہو جائیں گے
زمین پر ڈرائیور جیسا کوئی روزگار نہیں چھوڑا جائے گا
جب 90٪ کاریں شہروں اور سڑکوں سے غائب ہو جائیں گی تو ٹریفک اور پارکنگ جیسے مسائل خودبخود ختم ہو جائیں گے کیونکہ ایک کار 20 کاروں کے برابر ہو گی
اب سب کچھ اے ٹی ایم سے کیا جا رہا ہے
اب لوگوں نے اپنے فون سے ہی ریلوے ٹکٹ بک کرنا شروع کر دی ہیں
اب پیسوں کا لین دین بھی تبدیل ہو رہا ہے، کرنسی نوٹ کو پہلے پلاسٹک منی (اے ٹی ایم کارڈ) نے تبدیل کیا تھا، اب یہ ڈیجیٹل ہو گئی ہے
دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے، آنکھیں اور کان کھلے رکھیں ورنہ آپ پیچھے رہ جائیں گے، وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہونے کے لئے تیار رہیں
لہذا ہر ایک شخص کو چاہئے کہ وہ وقت گزرنے کے ساتھ اپنے کاروبار کی نوعیت کو بھی بدلتا رہے
کاروبار کو وقت سے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کریں
وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھیں اور کامیابی حاصل کریں تاکہ اچھا وقت گزار سکیں۔

26/08/2022

ہم زندہ قوم ہیں یا پائیندہ ۔۔۔۔۔ ثابت کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب اور شمالی علاقہ جات سیلاب زدہ ہیں۔ متاثرین بہت بری حالت میں ہیں۔ ان علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں شریک دوستوں کی آنکھیں جو دیکھ چکی ہیں وہ مناظر، وہ بے بسی، موت کا خوف اور بھوک کی شدت الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔۔۔۔۔۔!
کچھ نہیں کر سکتے تو احساس ضرور کیجئے۔ حسبِ توفیق، ضرورت کا یا ضرورت سے زائد جو کچھ صندوقوں میں پڑا ہے تو اپنے بے یارومددگار پاکستانی بہن بھائیوں کی زندگی بچانے کے لئے عطیہ کر دیجئے۔ کسی قابلِ اعتماد جماعت، فرد یا ذاتی طور پر اپنا احساس کسی طور اپنے آفت زدہ بھائیوں تک ضرور پہنچائیے۔۔۔۔!

لولوسر جھیل مانسہرہ سے ایک سو تیراسی کلومیٹر دور واقع ہے، ناران چلاس روڈ پر 3353 میٹر بلندی پر واقع لولوسر جھیل ناران کے...
23/08/2022

لولوسر جھیل مانسہرہ سے ایک سو تیراسی کلومیٹر دور واقع ہے، ناران چلاس روڈ پر 3353 میٹر بلندی پر واقع لولوسر جھیل ناران کے قصبے سے ایک گھنٹے کی مسافت پر وادیٔ کاغان اور کوہستان کی سرحد پر واقع ہے۔ اس جھیل پر ہر سال روس سے آنے والے پرندے اور سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

لولوسر دراصل اونچی پہاڑیوں اور جھیل کے مجموعے کا نام ہے، ناران آنے والے سیاح لولوسر جھیل دیکھنے ضرور آتے ہیں اور غضب ناک دریائے کنہار میں پانی کا بڑا ذریعہ لولوسر جھیل ہی ہے۔ جھیل کا پانی شیشے کی طرح صاف ہے اور لولوسر کی برف سے ڈھکی پہاڑیوں کا عکس جب جھیل کے صاف پانی میں نظر آتا ہے تو دیکھنے والوں کے دل موہ لیتا ہے یہ ایک قابل دید نظارہ ہوتا ہے۔

Beautiful Mahodand Lake, Swat KPK 🇵🇰.📸 Asif Khoja.
18/08/2022

Beautiful Mahodand Lake, Swat KPK 🇵🇰.
📸 Asif Khoja.

ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے، جس کا نام یہاں مشہور ایک افسانوی داستان، قصہ سیف الملوک کی وج...
17/08/2022

ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے، جس کا نام یہاں مشہور ایک افسانوی داستان، قصہ سیف الملوک کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ قصہ ایک فارسی شہزادے اور ایک پری کی محبت کی داستان ہے۔ جھیل سیف الملوک وادیٔ کاغان کے شمالی حصے میں واقع ہے، یہ سطح سمندر سے تقریبا 3244 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں خاص طور پر جب ناران سے جھیل سیف الملوک تک چودہ کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس پر پہلی نظر پڑتی ہے تو ایک جادو سا ہو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اللہ نے جنت زمین پر اتار دی ہے۔

اور اگر آپ موسم سرما میں جاکر اس جھیل کو دیکھیں گے تو آپ کو بالکل انوکھا تجربہ ہوگا کیونکہ گرمیوں کے مقابلے میں اس موسم میں وہاں لوگ نہ ہونے برابر ہوتے ہیں جبکہ ایک منفرد طرز کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
(بشکریہ ڈان نیوز)

Beautiful Phander Valley, Ghizer GB 🇵🇰.📸 Syed Waseem Haider.
17/08/2022

Beautiful Phander Valley, Ghizer GB 🇵🇰.
📸 Syed Waseem Haider.

ارنگ کیل ۔۔۔نیلم آزاد کشمیر
08/08/2022

ارنگ کیل ۔۔۔نیلم آزاد کشمیر

یومِ آزادی کے موقع پر شاندار آفر۔۔۔۔
07/08/2022

یومِ آزادی کے موقع پر شاندار آفر۔۔۔۔

Saral lake
04/08/2022

Saral lake

Beautiful View of Fairy Meadows, GB 🇵🇰.📸 Sayim nagri.
02/08/2022

Beautiful View of Fairy Meadows, GB 🇵🇰.
📸 Sayim nagri.

ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے، جس کا نام یہاں مشہور ایک افسانوی داستان، قصہ سیف الملوک کی وج...
02/08/2022

ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے، جس کا نام یہاں مشہور ایک افسانوی داستان، قصہ سیف الملوک کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ قصہ ایک فارسی شہزادے اور ایک پری کی محبت کی داستان ہے۔ جھیل سیف الملوک وادیٔ کاغان کے شمالی حصے میں واقع ہے، یہ سطح سمندر سے تقریبا 3244 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں خاص طور پر جب ناران سے جھیل سیف الملوک تک چودہ کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس پر پہلی نظر پڑتی ہے تو ایک جادو سا ہو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اللہ نے جنت زمین پر اتار دی ہے۔

اور اگر آپ موسم سرما میں جاکر اس جھیل کو دیکھیں گے تو آپ کو بالکل انوکھا تجربہ ہوگا کیونکہ گرمیوں کے مقابلے میں اس موسم میں وہاں لوگ نہ ہونے برابر ہوتے ہیں جبکہ
ایک منفرد طرز کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
"منقول"

Arial View Of Lulusar Lake Kaghan Valley KPK Pakistan 💚📸 Farooq Seeru
02/08/2022

Arial View Of Lulusar Lake Kaghan Valley KPK Pakistan 💚
📸 Farooq Seeru

اگر آپ گلگت ٹور پر جاتے ہیں ۔تو آپ راکاپوشی ویو پوانٹ پر کم از کم ایک رات کا قیام ضرور کریں ۔یہاں آپ کو 4 چار مقامات سیر...
27/07/2022

اگر آپ گلگت ٹور پر جاتے ہیں ۔تو آپ راکاپوشی ویو پوانٹ پر کم از کم ایک رات کا قیام ضرور کریں ۔یہاں آپ کو 4 چار مقامات سیر کرنے کو ملتے ہیں ۔
١۔راکاپوشی کا دیدار آپ اس جگہ پر بہتر کر سکتے ہیں ۔
٢۔آپ اگر zipline کے مزے لینا چاہتے ہیں تو راکاپوشی سے بہتر Zipline اور کہیں نہیں ہے ۔
٣۔آپ اگرتواریخی جگ دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ یہاں پر قلعہ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
۴۔pissan cricket stadium بھی آپ دیکھ سکتے ہیں ۔جو کہ بہت خوبصورت ہے۔
منقول

مالم جبہ .....27 جولائی
27/07/2022

مالم جبہ .....27 جولائی

27/07/2022

Beautiful Upper Kachura Lake, GB 🇵🇰.
🎥 Ishaq Photography.

26/07/2022

چاہے آپ کہیں سے بھی ہمیں جوائن کریں۔ ہم ایک فیملی بن کر سفر کرتے ہیں۔ ہنستے مسکراتے، گنگناتے، تالیاں بجاتے۔۔۔۔۔!

25/07/2022

تم چلے آو۔۔۔ آپ کو پہاڑوں، چشموں، ندیوں کی قسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ساتھ کشمیر، ناران کاغان اور سوات جانے کے خواہش مند اس نمبر 03178577229 پر رابطہ کریں۔

25/07/2022

مشکل ہونے کے باوجود مسافر کا سفر کٹ ہی جاتا ہے۔ یہ بھی کشمیر ہے

رتی گلی جھیل کا موسم کب بدل جائے، جاننا ممکن ہی نہیں۔
25/07/2022

رتی گلی جھیل کا موسم کب بدل جائے، جاننا ممکن ہی نہیں۔

21 جولائی کے کشمیر ٹوور کے شرکاء کا ہنس مکھ ٹوور گائیڈ شاہد بھائی کے ساتھ تاریخی شاردہ یونیورسٹی کی باقیات میں گروپ فوٹو...
24/07/2022

21 جولائی کے کشمیر ٹوور کے شرکاء کا ہنس مکھ ٹوور گائیڈ شاہد بھائی کے ساتھ تاریخی شاردہ یونیورسٹی کی باقیات میں گروپ فوٹو۔۔۔۔

24/07/2022

ناران۔۔۔۔21 جون والے ٹوور کے شرکاء رافٹنگ کرتے ہوئے

کشمیر ٹوور کے شرکاء شاردہ میں مزیدار ڈنر اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے
24/07/2022

کشمیر ٹوور کے شرکاء شاردہ میں مزیدار ڈنر اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے

24/07/2022

کالام تازہ ترین

24/07/2022

سوہنی آبشار بٹہ کنڈی ناران

جمعرات سے سوات جانے والے ٹور کے شرکاء رائل ریزارٹ بحرین میں
24/07/2022

جمعرات سے سوات جانے والے ٹور کے شرکاء رائل ریزارٹ بحرین میں

Address

Islamabad
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tour Ways posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tour Ways:

Videos

Share

Category


Other Tour Agencies in Islamabad

Show All