21/12/2024
انتہائی ذہین کھلاڑی اینڈ افیشل۔
پاکستان کے تینوں جیتے ہوئے ائی سی سی ایونٹس کا کوچ اور مینجر۔
یہ کوئی چھوٹی بات نہیں لیکن کبھی اس کی کامیابیوں کے قصے نہیں لکھے گئے تو سوچا آج اس لیجنڈ کا حق اور اپنی ذمداری ادا کر کے ذہنی اطمینان حاصل کر سکوں ۔
پاکستان کی ون ڈے کی ٹیم کا سب سے پہلا کپتان اور سب سے پہلا میچ جیتنے والا کپتان۔ 1992 کی ٹیم کا کوچ اور مینیجر۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم کا کوچ اور 2017 کی چیمپینز ٹرافی کو جیتنے والی ٹیم کا مینجر۔ یہ شخص اتنا لکی تھا یا اتنا قابل لیکن جو بھی ہے اس کی کامیابیوں کو اگنور نہیں کیا جا سکتا۔
واحد پاکستانی جو انڈیا کی کسی ٹیم کا کوچ رہا ہے ۔ یہ 2004 میں رانجی ٹرافی میں پنجاب کی ٹیم کا کوچ تھا۔ اور ایک لمبا عرصہ تک انگلش کاؤنٹی سرے کے کوچ بھی رہے۔
ایک شاندار کھلاڑی جو بنیادی طور پر ایک بالر تھا لیکن اوول کے تاریخی میدان میں آصف اقبال کے ساتھ نائنتھ وکٹ میں 190 کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کیا جو 30 سال تک برقرار رہا۔
مجموعی طور پر 47 ٹیسٹ کھیلے اور 136 وکٹیں حاصل کی ایک سینچری سکور اور آٹھ فٹیاں بنائیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی اور ان کا یہ ریکارڈ ہے کہ صرف ایک میچ ہی ہارے ۔۔
بوڑڈ میں ہر دور میں کسی نہ کسی عہدے پر رہنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہے لیکن ان کی سلیکشن میرٹ پر ہوتی تھی اور یہ اس کے حقدار بھی تھے اور ایسے لوگوں سے بوڑڈ کو فائدہ اٹھانا اچھی بات ہوتی ہے۔
سر ہم آپ کے احسان مند رہیں گے ۔۔