RMK Travels

RMK Travels Complete Customise Private trip, All tourism services in Kashmir & Pakistan

25/12/2023

کیل ڈولی پوائنٹ نیلم ویلی🍀 ماشاءاللہ کیا کمال کے نظارے ہیں۔ 25 دسمبر 2k23

24/12/2023

تو کبھی آئیے نہ مرشد ایک دن ہمارے ساتھ🫢🍁

24/12/2023

مری سے موسم کی تازہ ترین صورت حال۔مکمل دھوپ ہے برف باری کے چکر میں دوڑیں نہیں لگانی🫢

22/12/2023

یہ میرے گاؤں کی سب سے پر سکون جگہ 🥰🦋
📍Samahni Azad Kashmir

20/12/2023

باغ سر جھیل وادیِ سماہنی آزاد جموں کشمیر🍁

18/12/2023

باغ سر قلعہ وادی سماہنی آزاد جموں کشمیر🍁🍀

17/12/2023

اندھیروں کے قفس میں ایک محسن رہتا ہے۔جو خود اپنی تلاش میں ہے ,جس کی حقیقت بھی خواب کی طرح ہے ,خواب بھی وہ جس کی تعبیر مجھے نظر آتی ہے ۔اس کا دل ارمانوں کی روشنیوں سے منور ہے مجھے جب بھی موقع ملا اس لڑکے کے خوابوں کی فہرست تحریر کروں گا

17/12/2023

وادی سماہنی آزاد جموں کشمیر🍀🍁

14/12/2023

تاؤبٹ نیلم ویلی گرمیوں میں صبح صبح کا منظر🍀🥰🦋

13/12/2023

مقبوضہ کشمیر🥲 میرے وطن تیری جنت
میں آئے گے ایک دن🍁

12/12/2023

کشمیر میں مقامی لوگوں کے جگاڑ🫢

10/12/2023

اِسلام آباد سے مظفرآباد نیلم ویلی جانے کے لیے مری والا راستہ بیسٹ آپشن ہے۔ایبٹ آباد سے تو کافی لمبا پر جاتا ہے

09/12/2023

اڑنگ کیل🍀 آپ سے بغیر سامان کے بلکل خالی پیدل نہیں چلنے ہوتا اور اِدھر کے لوگوں نے یہ ٹرک اُٹھا کر لایا ہے🫢

06/12/2023

کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ مری گئے ہوں اورسنوفال سٹارٹ ہو گئی ہو؟
30Nov 2k23

05/12/2023

نیو مری پتریاٹہ جانے والا راستہ جو آپ ہمیشہ بھول جاتے ہیں🫢

03/12/2023

کوہالہ پل کراس کرنے کے بعد آپ کشمیر میں داخل ہوتے ہیں۔یہ پل سے پہلے کشمیر کی حدود نہیں ہے

02/12/2023

مری پنڈی پوائنٹ والی چیئر لفٹ کا ٹکٹ اور ویو🍀🌧️ ویڈیو دو دن پہلے کی ہے 30 نومبر 2k23

01/12/2023

مری لوئر ٹوپہ سے موسم کی تازہ ترین صورت حال۔کل کی سنو فال کی ویڈیو دیکھ کر دوڑتے ہوے نہیں آنا🫢

01/12/2023

کبھی آئیے نہ مرشد ایک دن ہمارے ساتھ❄️🌧️

30-11-23

30/11/2023

چھانگلہ گلی مری سے بلکل تازہ ترین صورت حال❄️🌧️

30/11/2023

مری سنو فال اپڈیٹ🌧️

30/11/2023

مری مال روڈ سے موسم کی تازہ ترین صورت حال🌧️

29/11/2023

مری مکڈونلڈز۔ ہم بحثیت قوم سب ایک ہو جائیں تو بات بن سکتی ہے

27/11/2023

پھگواڑی🍀جب بھی آپ نیلم مظفرآباد جاتے ہُوئے آپ یہاں رُکے تو مجھے لازمی دعائیں دیں گے۔

26/11/2023

مری سے تازہ ترین موسم کی صورت حال🍁🍂

24/11/2023

کتنا چپ چاپ ھے ماحول میری بستی کا
ماتمی خانہ بدوشوں کے بسیروں جیسا

کیا کہیں اب کے عجب عشق ھُوا ھے مُحسن
سرد شاموں کی طرح، گرم سویروں جیسا
📍Samahni Azad Kashmir

22/11/2023

پھلوائی نیلم ویلی🍁اب تو گاؤں آیا کرو، اب تو سڑکیں پکی ہیں🥀💔

20/11/2023

ناران میں رافٹینگ کرنے کا الگ ہی مزاہے۔نوٹ: یہ ویڈیو اگست کی ہے

18/11/2023

تاؤبٹ نیلم ویلی سے گلگت بلتستان جانے کے لئے مستقبل قریب میں کارپیٹ روڈ بھی بن جائے گی۔

17/11/2023

اڑنگ کیل نیلم ویلی🌧️🍀🌅

16/11/2023

اپر نیلم🍀 بارش پہاڑ گاؤں سفر چائے محبت دوست شاعری سب زندگی کے خوبصورت پہلو ہیں🦋

15/11/2023

عمریں کرتی ہیں سفر، خواب تو وہیں رہتے ہیں💔🥀

14/11/2023

ہم وہ اخری پیڑی تھے جنہوں نے یہ سب دیکھا سکول پیدل جاتے تھے گاڑی کا ہارن سن کر اُسی جیسا ہارن بجانے کی کوشش کرتے۔نانی دادی کے گھر جانا ہو توان گاڑیوں کا اتنی خوشی سے انتظار کرتے تھے۔کچے مکان ہوتے تھے مکیں سادہ لوح اور اِنتہای احساس والے، دل کو سکون ملتا تھا اب نہ وہ دور رہا اور نہ ہی وہ لوگ رہے...موسم بدل گیا زمانے بدل گئے سب کچھ اتنا تیزی سے بدل گیا۔ وقت دریا کی طرح ہے۔ آپ ایک ہی پانی کو دو بار نہیں چھو سکتے، کیونکہ جو بہاؤ گزر چکا ہے وہ پھر کبھی نہیں گزرے گا، اپنی زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں۔
📍Samahni Azad kashmir

14/11/2023

کیرن نیلم ویلی🍀🍁 دریا کے اُس پار مقبوضہ کشمیر اور اس سائڈ آزاد کشمیر😭

13/11/2023

جنوائی نیلم ویلی🍀🍁🦋

12/11/2023

تاؤبٹ نیلم ویلی🍀🌧️ پھر آپ کہتے ہیں ہم نے کشمیر تو ایسا نہیں دیکھا۔ایک دفعہ آئیے گا ہمارے ساتھ🫢

11/11/2023

نیلم ویلی🍁 آپ کو پتہ ہے کہ دریا کے اُس پار بھی آزاد کشمیر کے گاؤں ہیں؟

10/11/2023

میری پیدائش اس دور کی ہے کہ جب میرے گاؤں کے اکثر گھر کچے ہوتے تھے ،مٹی سے لیپ لگائیں ہوئی دیواریں اور مٹی ملے پانی سے پوچا لگا ہوا فرش ۔
سارا دن سورج کی گرمی میں تپتا ہوا فرش شام کو پانی کے ذرا سے چھڑکاؤ سے ٹھنڈک کا احساس دینے لگتا تھا اور وہ سوندھی سوندھی خوشبو وہ تو احساس ہی الگ تھا تب فرش کے ساتھ ساتھ دل بھی نرم تھے ،جہاں کبھی رویوں کی تپش جھلسا بھی دیتی تھی تو ذرا سی محبت پہ ساری بدگمانی رفو چکر ہو جاتی تھی پھر یوں ہوا کہ آہستہ آہستہ گھر پکے ہونے لگے ،پہلے چھتیں پکی ہوئی اور پھر فرش بھی پکے ہونا شروع ہو گئی ،کہیں پلستر لگ گیا اور کہیں ٹائیلیں اور شاید اب دل پہ بھی کچھ نہ لگنے لگا تھا
اب پکے فرش سوکھنے میں وقت لگاتے ہیں اور جب تک کوئی آرٹیفشل سرف نہ ڈالی جائے تب تک فرش مہکتے نہیں دلوں کا بھی حساب یہی ہے ،جہاں ذرا سی بدگمانی صدیوں کی دوری بن جاتی ہے اور اگر محبتوں کو آباد کرنا ہو تو پہلے اس میں آرٹیفشل جذبات کا اضافہ کرنا پڑتا ہے ،اتنا تعلق ہوتا نہیں جتنا اسے مہکانے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے کیونکہ فرش کہ ساتھ اب دل بھی سخت ہوچکے ہیں۔گاؤں والے لوگ 🍁❤
📍Samahni Azad kashmir

08/11/2023

نومبرکے دامن میں لپٹی خنکی جاتے جاتے کھلنے کو ہے، خزاں بھی رنگ بدلنے کو ہے، قرمزی پتوں پہ جانے برف گرتی ہے یا وہ خود مٹی کو شفق رنگ کرتے ہیں خدا جانے، لیکن خاک میں لپٹے پھول ہرے نہیں ہوتے، جانے والے واپس نہیں آتے🥀💔

07/11/2023

یہ زمین بہت خوبصورت ہے اگر آپ کے دیکھنے کا زاویہ اچھا ہو تو🍁🥰

Address

Islamabad
45600

Telephone

+923475058198

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RMK Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RMK Travels:

Videos

Share

Category