Alharmain Makkah & Madinah Travellers Jauharabad

Alharmain Makkah & Madinah Travellers Jauharabad We are based in Makkah & Madinah, Our Main Office is located at Blue Area, Islamabad. Our Branch Ne

27/07/2024
24/09/2022

🌀 *سوچ بدلو.....زندگی بدلو* 🌀

ایک شخص کہتا ہے میں جہاز سے اترا اور کسٹم سے گزر کر ٹیکسی لینے سٹینڈ کی طرف چلا۔جب میرے پاس ایک ٹیکسی رکی تو مجھے جو چیز انوکھی لگی وہ گاڑی کی چمک دمک تھی۔اس کی پالش دور سے جگمگا رہی تھی۔ ٹیکسی سے ایک سمارٹ ڈرائیور تیزی سے نکلا۔اس نے سفید شرٹ اور سیاہ پتلون پہنی ہوئی تھی جو کہ تازہ تازہ استری شدہ لگ رہی تھی۔اس نے صفائی سے سیاہ ٹائی بھی باندھی ہوئی تھی۔ وہ ٹیکسی کی دوسری طرف آیا اور میرے لئے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا۔اس نے ایک خوبصورت کارڈ میرے ہاتھ میں تھمایا اور کہا
*’سر جب تک میں آپ کا سامان ڈگی میں رکھوں،آپ میرا مشن سٹیٹ منٹ پڑھ لیں۔*
میں نے آنکھیں میچ لیں۔
*یہ کیا ہے؟*
*میرا نام سائیں ہے،آپ کا ڈرائیور۔ میرا مشن ہے کہ مسافروں کو سب سے مختصر، محفوظ اور سستے رستے سے ان کی منزل تک پہنچاؤں اور ان کو مناسب ماحول فراہم کروں*
میرا دماغ بھک سے اڑ گیا۔ میں نے آس پاس دیکھا تو ٹیکسی کا اندر بھی اتنا ہی صاف تھا جتنا کہ وہ باہر سے جگمگا رہی تھی۔اس دوران وہ اسٹئرنگ سنبھال چکا تھا۔
*’سر آپ کافی یا چائے پینا چاہیں گے۔ آپ کے ساتھ ہی دو تھرماس پڑے ہوئے ہیں جن میں چائے اور کافی موجود ہے‘۔* میں نے مذاق میں کہا کہ *نہیں میں تو کوئی کولڈ ڈرنک پیوں گا۔*
وہ بولا *’سر کوئی مسئلہ نہیں۔ میرے پاس آگے کولر پڑا ہوا ہے۔ اس میں کوک، لسی، پانی اور اورنج جوس ہے۔ آپ کیا لینا چاہیں گے؟‘*
میں نے لسی کا مطالبہ کیا اور اس نے آگے سے ڈبہ پکڑا دیا۔ میں نے ابھی اسے منہ بھی نہیں لگایا تھا کہ اس نے کہا
*’سر اگر آپ کچھ پڑھنا چاہیں تو میرے پاس اردو اور انگریزی کے اخبار موجود ہیں‘۔*
اگلے سگنل پر گاڑی رکی تو سائیں نے ایک اور کارڈ مجھے پکڑا دیا کہ اس میں وہ تمام ایف ایم سٹیشن ہیں جو میری گاڑی کے ریڈیو پر لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں وہ تمام البم بھی ہیں جن کی سی ڈی میرے پاس ہے۔ اگر آپ کو موسیقی سے شوق ہے تو میں لگا سکتا ہوں۔ اور جیسے یہ سب کچھ کافی نہیں تھا،اس نے کہا کہ

*’سر میں نے ائر کنڈیشنر لگا دیا ہے۔ بتائیے گا کہ ٹمپریچر زیادہ یا کم ہو تو آپ کی مرضی کے مطابق کردوں‘*۔اس کے ساتھ ہی اس نے رستے کے بارے میں بتا دیا کہ اس وقت کس رستے پر سے وہ گزرنے کا ارادہ رکھتا ہے کہ اس وقت وہاں رش نہیں ہوتا۔ پھر بڑی پتے کی بات پوچھی
*سر اگر آپ چاہیں تو رستے سے گزرتے ہوئے میں آپ کو اس علاقے کے بارے میں بھی بتا سکتا ہوں *اور اگر آپ چاہیں تو آپ اپنی سوچوں میں گم رہ سکتے ہیں*
وہ شیشے میں دیکھ کر مسکرایا۔
میں نے پوچھا
*سائیں، کیا تم ہمیشہ سے ایسے ہی ٹیکسی چلاتے رہے ہو؟* اس کے چہرے پر پھر سے مسکراہٹ آئی۔
*نہیں سر، یہ کچھ دو سال سے میں نے ایسا شروع کیا ہے,اس سے پانچ سال قبل میں بھی اسی طرح کڑھتا تھا جیسے کہ دوسرے ٹیکسی والے کڑھتے ہیں۔ میں بھی اپنا سارا وقت شکایتیں کرتے گزارا کرتا تھا۔* *پھر میں نے ایک دن کسی سے سنا کہ سوچ کی طاقت کیا ہوتی ہے۔*
یہ سوچ کی طاقت ہوتی ہے کہ آپ بطخ بننا پسند کریں گے کہ عقاب۔ اگر آپ گھر سے مسائل کی توقع کرکے نکلیں گے تو آپ کا سارا دن برا ہی گزرے گا۔ بطخ کی طرح ہر وقت کی ٹیں ٹیں سے کوئی فائدہ نہیں، عقاب کی طرح بلندی پر اڑو تو سارے جہاں سے مختلف لگو گے۔ یہ بات میرے دماغ کو تیر کی طرح لگی اور اس نے میری زندگی بدل دی۔
’میں نے سوچا یہ تو میری زندگی ہے۔ میں ہر وقت شکایتوں کا انبار لئے ہوتا تھا اور بطخ کی طرح سے ٹیں ٹیں کرتا رہتا تھا۔ بس میں نے عقاب بننے کا فیصلہ کیا۔ میں نے ارد گرد دیکھا تو تمام ٹیکسیاں گندی دیکھیں۔ ان کے ڈرائیور گندے کپڑوں میں ملبوس ہوتے تھے۔ ہر وقت شکایتیں کرتے رہتے تھے اور مسافروں کے ساتھ جھگڑتے رہتے تھے۔ ان کے مسافر بھی ان سے بے زار ہوتے تھے۔ کوئی بھی خوش نہیں ہوتا تھا۔ بس میں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے میں نے چند تبدیلیاں کیں۔ گاڑی صاف رکھنی شروع کی اور اپنے لباس پر توجہ دی۔ جب گاہکوں کی طرف سے حوصلہ افزائی ملی تو میں نے مزید بہتری کی۔ اور اب بھی بہتری کی تلاش ہے۔
میں نے اپنی دلچسپی کے لئے پوچھا کہ کیا اس سے تمہاری آمدنی پر کوئی فرق پڑا؟
’سر بڑا فرق پڑا۔ پہلے سال تو میری انکم ڈبل ہوگئی اور اس سال لگتا ہے چار گنا بڑھ جائے گی۔ اب میرے گاہک مجھے فون پر بک کرتے ہیں یا ایس ایم ایس کرکے وقت طے کرلیتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے ایک اور ٹیکسی خریدنی پڑے گی اور اپنے جیسے کسی بندے کو اس پر لگانا پڑے گا۔یہ سائیں تھا۔ اس نے فیصلہ کیا کہ اسے بطخ نہیں بننا بلکہ عقاب بننا ہے۔
کیا خیال ہے، اس ہفتے سے عقاب کا سفر نہ شروع کیا جائے؟ سائیں نے مجھے ایک نیا فلسفہ دیا۔
سوچ بدلو ۔ زندگی بدلو ۔
وہ جو کسی نے کہا ہے نا کہ کوئی بھی پانی میں گرنے سے نہیں مرتا۔مرتا وہ اس وقت ہے جب وہ اس مشکل سے نکلنے کے لیۓ ہاتھ پاؤں نہیں مارتا ہے....

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته_________________      *AHMM*   *🕋شعبان+رمضان ڈبل عمرہ 23 دن مکمل پیکج🕋*             *Dir...
12/03/2022

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
_________________
*AHMM*
*🕋شعبان+رمضان ڈبل عمرہ 23 دن مکمل پیکج🕋*
*Direct Flight*
روانگی ان شااللہ
( ✈️AIRLINE PIA ✈️)

🌼 *16 مارچ اسلام آباد - جدہ*
🌼 *07 اپر یل* *جدہ - اسلام آباد *

مکہ میں 8 راتیں
مدینہ میں 8 راتیں
مکہ میں 6 راتیں

🩸 *پیکیج* 01
Quad.Rs.200000/-
Triple.Rs.212000/-
Double.Rs.235000/-
🕋 *مکہ مکرمہ ہوٹل*:
*وائٹ روز / یا متبادل*
شٹل سروس 1250میٹر
🌴 *مدینہ منورہ ہوٹل* *ارجوان المدینہ/ یا متبادل*
حرم سے فاصلہ 250 میٹر

🩸 *پیکیج* 02
Quad.Rs.223000/-
Triple.Rs.242000/-
Double.Rs.260000/-
🕋 *مکہ مکرمہ ہوٹل*:
*ماتر الجوار 550 میٹر تھری سٹار/ فندق بلورہ المزن*
🌴 *مدینہ منورہ ہوٹل* *ارجوان المدینہ/ یا متبادل*
250میٹر مرکزی

🎈 *دستاویزات:*🎈
👈 سکین اصل پاسپورٹ
👈 ایک سکین تصویر
👈 آئی ڈی کارڈ سکین کاپی
👈 سکین کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ
مزید معلومات کیلئے ابھی رابطہ

*بکنگ صرف علیحدہ کمروں کی بنیاد پر فیملی کی ترتیب سے ہو گی*

*کھانا اور زیارات پیکج میں شامل نہیں ہیں۔*

*پیکج کی رقم فلائیٹ کی تاریخ سے چھ دن پہلے %💯 ایڈوانس جمع کروانا ہو گی۔*

*For Booking Feel Free to Contact*
➖➖➖➖➖➖➖
☎️ *رابطہ کریں*
الحرمین مکہ و مدینہ ٹریول اینڈ ٹورز
آفس نمبر 46 لندن پلازہ ریلوے روڈ گوجرخان
آفس فون 051-3757157
موبائل 0300-4752752

السلام علیکم و رحمۃ اللہالحمد للہ رب العالمین عمرہ کا پھر سے آغاز ممکن ہو گیا ہے ان شاء اللہ پہلی جنوری کے بعد باقاعدہ ف...
17/12/2021

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
الحمد للہ رب العالمین عمرہ کا پھر سے آغاز ممکن ہو گیا ہے ان شاء اللہ پہلی جنوری کے بعد باقاعدہ فلائٹ شروع ہو رہی ہیں

نئے عمرہ پیکجز کے ریٹ پاکستانی روپے میں

16/12/2021

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
الحمد للہ رب العالمین عمرہ کا پھر سے آغاز ممکن ہو گیا ہے ان شاء اللہ پہلی جنوری کے بعد باقاعدہ فلائٹ شروع ہو رہی ہیں

12/12/2021

Address

London Palaza Gujjar Khan GT Road Islamabad
Islamabad
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alharmain Makkah & Madinah Travellers Jauharabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alharmain Makkah & Madinah Travellers Jauharabad:

Share

Category


Other Travel Companies in Islamabad

Show All