My Beautiful Life

My Beautiful Life اسلام عليكم آپ کی محبت کا شکریہ

07/02/2024
اپنی بیٹی کو حیا کا سبق لازمی پڑھائیں کیونکہ یہ حُکم ربی ہے لیکن اُس کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے کو عورت کی عزت کرنا بھی سکھا...
16/03/2023

اپنی بیٹی کو حیا کا سبق لازمی پڑھائیں کیونکہ یہ حُکم ربی ہے
لیکن اُس کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے کو عورت کی عزت کرنا بھی سکھائیں کیونکہ یہ سنت رسول اللّٰهﷺ ہے

22/02/2023

مسائل نماز

03/02/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم،
(درس قرآن پاک)
بہترین ٹھکانہ:
زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَ الۡبَنِیۡنَ وَ الۡقَنَاطِیۡرِ الۡمُقَنۡطَرَۃِ مِنَ الذَّہَبِ وَ الۡفِضَّۃِ وَ الۡخَیۡلِ الۡمُسَوَّمَۃِ وَ الۡاَنۡعَامِ وَ الۡحَرۡثِ ؕ ذٰلِکَ مَتَاعُ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚ وَ اللّٰہُ عِنۡدَہٗ حُسۡنُ الۡمَاٰبِ ﴿۱۴﴾
مرغوب چیزوں کی محبت لوگوں کے لئے مزیّن کر دی گئی ہے ، جیسے عورتیں اور بیٹے اور سونے چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے اور نشاندار گھوڑے اور چوپائے اور کھیتی یہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور لوٹنے کا اچھا ٹھکانا تو اللہ تعالٰی ہی کے پاس ہے۔
(سورہ آل عمران14)

(درس حدیث)
سیدنا عبادہ بن صامت رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت کے سو درجے ہیں، ہر دو درجوں کے مابین ایک سو سال کی مسافت کا یا زمین و آسمان کے درمیان کا فاصلہ ہے، سب سے اعلیٰ درجہ جنت الفردوس ہے، اسی سے چار نہریں نکلتی ہیں، اسی درجے پراللہ تعالیٰ کا عرش ہے، تم جب بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کرو تو جنت الفردوس طلب کیا کرو۔
(مسند احمد13289)

08/01/2023

*استغفار کے فوائد*

*(¹) گناہ معاف ہونگے ۔ (سورة نوح : ¹⁰)*

*(²) بارش ہوگی ۔ (سورة نوح : ¹¹)*

*(³) اولاد نصیب ہوگی (سورة نوح :¹²)*

*(⁴) مال ملے گا (سورة نوح :¹²)*

*(⁵) باغات ملیں گے (سورة نوح :¹²)*

*(⁶) نہریں جاری ہونگی (سورة نوح : ¹²)*

*(⁷) خوش حالی والی زندگی نصیب ہوگی (سورة ہود : ³)*

*(⁸) طاقت اور قوت ملے گی (سورة ہود : ⁵²)*

*(⁹) مبارکباد ہے اس شخص کے لیے جس کے نامہ اعمال میں استغفار زیادہ ہو ۔ (ابن ماجہ )*

*(¹⁰) جو پابندی سے استغفار کرے گا تو اللہ اسے ہر غم اور ہر تکلیف سے نجات دے گاہر تنگی سے نکلنے کا راستہ پیدا فرماۓ گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق دے گا ، جہاں سے اسے وہم و گمان بھی نہ ہوگا*
*(ابو داؤد ابن ماجہ)*

08/01/2023

♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️

*✨کسی سے اپنا موازنہ مت کریں۔۔۔!!*

*کم پہن لیں،*
*سستا پہن لیں۔۔۔*
*سادہ کھائیں،*
*لیکن حلال کھائیں۔۔۔*
*کم میں نہیں، حرام میں شرم کریں۔۔۔!!*

*ہم نے اللّٰہ کو حساب دینا ہے لوگوں کو نہیں۔۔۔۔🌹*

♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️

08/01/2023

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے ارشاد پـاک کـا مـفہـوم:

*جو چیز بھی نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے۔*

صحیح بخاری 5586

*سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ*
*سُبْحَانَ اللَّه الْعَظِيم*
*لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوُل اللّهِ*
*اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ*
*أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الْعَظِيمَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ*

آپ کبھی بھی دوسروں کو خود کے لئیے اچھا سوچنے پر مجبور نہیں کر سکتے اس لئیے بلا وجہ اس میں خود کو تھکانہ نہیں چاہیے بس اپ...
18/10/2022

آپ کبھی بھی دوسروں کو خود کے لئیے اچھا سوچنے پر مجبور نہیں کر سکتے اس لئیے بلا وجہ اس میں خود کو تھکانہ نہیں چاہیے بس اپنی نیت اچھی رکھیں کیونکہ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے باقی دوسروں کے لئیے نفرت کینہ بغض حسد جیسے جذبات رکھنا ذہنی نفسیاتی بیمار انسانوں کی علامات ہوتی ہیں...🌹♥️🌹

18/10/2022

اگر آپ سے کہا جائے کہ دو لوگ "ایک مچھر" کے لئے لڑ رہے ہیں تو یقینا ان کی عقل پہ آپ کو ہنسی آئے گی۔
پھر ذرا سوچئے کہ آج سارے لوگ (چند کو چھوڑ کر) اس دنیا کے لیے لڑ رہے ہیں جس کی قیمت اور حقیقت اللہ کے نزدیک "ایک مچھر کے پَر" کے برابر بھی نہیں ہے.

10/08/2022

Heart_touch_reciting_Surah_Al_Ghashiya_By_Islam_Sobhi._Arabi_Urdu_subtitle

10/08/2022

بسم الله الرحمن الرحيم. ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ. "جو وقت ہم دوسروں پر تنقید کرتے گزارتے ہیں وہی وقت اگر ہم اپنی اصلاح میں صرف کریں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ کسی کو بدلنا ہمارے اختیار میں نہیں مگر خود کو بدلنا ہمارے اختیار میں ضرور ہے."
اے پاک پروردگار
ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے.
زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے.
ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر.
ہماری اور ہمارے اھل خانہ کی تمام مشکلات اور پريشانيوں كو دور فرما دے اور بے انتہا خوشياں دے.
آمین، ثم آمین

آپکو کیا لگتا ہے ..آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا ل...
10/08/2022

آپکو کیا لگتا ہے ..
آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں گے؟

یہ اولادیں آپکے لیے قرآن پڑھیں گی ..
جو آج آپکے کہنے پر نماز پڑھنے نہیں اٹھتی..
یہ رشتےدار آپکے لیے دعا کریں گے ..
جن سے آپکی لڑایاں ہی ختم نہیں ہوتیں؟
یہ دوست..
یہ بہن بھائی آپکے لیے صدقہ خیرات کریں گے جو عید کے عید ملتے ہیں ؟

اے بھولے انسان خلوص کے زمانے گزر گئے ہیں ..
یہ افراتفری کا دور ہے..
یہاں لوگ زندوں کو بھولے بیٹھے ہیں..
مرنے کے بعد کون یاد رکھے گا..
اپنی آخرت کی فکر خود کریں..
اپنے لیے قرآن خود پڑھیں..
یہی عقلمندی ہے..
اور اپنے ہاتھ سے صدقہ خیرات کر کے رخصت ہوں..
محروم کون ھے؟

محروم وہ ھے..
جسے علم ھو کہ اشراق/چاشت کا وقت تقریباً 6 گھنٹے ھے ..
اور وہ 2 رکعتیں نہ پڑھ سگے..
جو کہ انسانی جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ ھیں..

محروم وہ ھے..
جسے علم ھو کہ رات تقریباً 11 گھنٹوں کی ھے ..
اور وہ تھجّدکی 2 رکعت بھی نہ پڑھ سکے ..
جس میں تقریبا 5 منٹ لگتے ہیں..

محروم وہ ھے..
جسے علم ھو کہ دن اور رات میں 24 گھنٹے ھوتے ھیں..
اور وہ قرآن کریم کے ایک رکوع کی بھی تلاوت نہ کر سکے..
جس میں محض 2 منٹ لگتے ہیں..

یقیناً محروم وہ ھے..
جسے علم ھو کہ زبان تھکتی نہیں..
اور وہ دن بھر میں بالکل بھی الله کا ذکر نہ کرے..

أستغفر الله ربّی من کلِّ ذنبٍ وّ أتوب إليه..

اور اسی طرح زندگی گزر رھی ھے..
اور ہم اپنے آپ سے غافل ھیں ..
اور اپنے وقت کو ضائع کرتے جا رھے ھیں..
یا اَلله..
ھم ان محرومیوں سے تیری پناہ مانگتے ھیں..

ایک بات یاد رکھیئے۔۔ یہ زندگی بہت مختصر اور ختم ہونے والی ہے ۔۔چند لمحوں کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے رب کے آگے سجدہ کرنے س...
06/08/2022

ایک بات یاد رکھیئے۔۔
یہ زندگی بہت مختصر اور ختم ہونے والی ہے ۔۔
چند لمحوں کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے رب کے آگے سجدہ کرنے سے غافل نہ ہونا یقین کیجئے ۔۔
جس رب العزت نے آپ کو تندرست جسم دیا ۔۔
زندگی دی۔۔
اور کئی ایک نعمتیں عطا کی ہیں ۔۔
وہ اس چیز پہ مکمل قدرت رکھتا ہے۔۔
کہ اپنی نافرمانی پہ سب کچھ چھین لے ۔۔
لیکن وہ اس قدر مہربان ذاتِ پاک ہے ۔۔
ہم سے نعمتیں نہیں چھنتا ۔۔
ایک بات اور جسے اپنے ذہن میں نقش کر لیں ۔۔
کوئی تیاری کرے یا نہ کرے مرنا ہم سب نے ہے۔۔
اور آخر ایک دن اُس رب ذوالجلال کے سامنے پیش ہونا ہے ۔۔
یہ سوچ لیجئے ۔۔
کہ آپ کس کو اہمیت دو گے ۔۔
کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی یا چند روزہ زندگی۔۔
سوچیئے۔۔
اللہ رب العزت ہمیں استعقامت کے ساتھ نماز کرنے کی توفیق دے۔۔
آمین ۔۔

21/07/2022

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ‏ ۞
ترجمہ:
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
💐💐💐💐💐💐💐💐

🌹القرآن
-

اگر آپ اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں.. تو ایسا رکھیں.. جیسے ایک ماہی گیری بیچ سمندر میں ہو اور طوفان آنے پر خود کو لہروں کے س...
15/07/2022

اگر آپ اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں..
تو ایسا رکھیں..
جیسے ایک ماہی گیری بیچ سمندر میں ہو اور طوفان آنے پر خود کو لہروں کے سپرد کردے..
صرف یہ سوچ کر کہ اگر بچ گیا تو بھی میرے لیے بہتر ہے ..
اور مر گیا تو بھی میرے لیے بہتر ہے..
اگر مگر..
کاش کیوں ..
یقین کو کمزور کرتے ہیں..

27/04/2022

27/04/2022


Address

Bagh Kalimall Road
Jhang Sadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Beautiful Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to My Beautiful Life:

Videos

Share

Category


Other Travel Services in Jhang Sadar

Show All