Hisham RENT A CAR

Hisham RENT A CAR ھمارے ہاں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے ھر طرح کی گا?

03/10/2020
07/05/2020

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں
تو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں

نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں

ہر طرف دیوار و در ، اور ان میں آنکھوں کے ہجوم
کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لبِ گویا نہیں

جرم آدم نے کیا ، اور نسلِ آدم کو سزا
کاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں

جانتا ہوں ایک اَیسے شخص کو میں بھی مُنیرؔ
غم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں

مُنیرؔ نیــازی

’’اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔‘‘
26/04/2020

’’اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔‘‘

’’اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔‘‘الحدید:4
26/04/2020

’’اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔‘‘الحدید:4

Jinnah Super Market Islamabad
25/04/2020

Jinnah Super Market Islamabad

Faisal Masjid. Islamabad
25/04/2020

Faisal Masjid. Islamabad

https://youtu.be/Wi46AaKVBOU
21/04/2020

https://youtu.be/Wi46AaKVBOU

Artists can find inspiration in the most unusual places. In Pakistan, some head to truck-yards and make thousands of dollars painting lorries. Subscribe: htt...

18/04/2020
31/03/2020

جاوید چو ہدری , زیرو پوائنٹ

08/03/2020

جاوید چو ہدری , زیرو پوائنٹ

04/03/2020

*بلا عنوان*

بابا جی کھیت میں بھینس کو جوت کر ہل چلا رہا تھا اور چھپر میں بیل صاحب آرام فرما رہے تھے _ کسی سیانے کا گزر ہوا _

اس نے بابا جی سے پوچھا :
" یہ کیا تماشا ہے ؟
تم نے بیل کو چھپر کے نیچے باندھا ہے اور بھینس کو ہل میں جوت رکھا ہے ! "

بابا جی نے کہا :
" یہ بی بی شہر سے آئی ہے _ اس کی سہیلیوں نے اسے سمجھا کربھیجا تھا کہ دیہات میں مادہ جنس کو حقوق پورے نہیں ملتے ، لہذا تم پہلے ہی دن اپنے مالک سے اپنے حقوق کی بات کرنا _

اس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ مجھے بیل کے برابر حقوق چاہیں _"

میں نے کہا : " بیل تو ہل جوتتا ہے _"

اس نے کہا : " میں گھر میں قید ہو کر نہیں رہ سکتی _جو کام بیل کرتا ہے وہ میں بھی کر سکتی ہوں _"

چنانچہ میں نے اسے ہل جوتنے پر لگا دیا _ اب یہ خوشی خوشی کھیت میں بھی کام کرتی ہے اور دودھ بھی دیتی ہے _

بیل کے پاس کرنے کو کام نہیں ، لہذا وہ سارا دن چھپر میں آرام کرتا ہے اور بھینس کو مزید اپنے حقوق مانگنے پر اکساتا رہتا ہے _

آج ہمارا معاشرہ بھی اسی طرز عمل پر گامزن ھے

Hunza, Pakistan
29/02/2020

Hunza, Pakistan

http://bit.ly/38jp3FJ
18/01/2020

http://bit.ly/38jp3FJ

HISHAM'S CAB SERVICE About Us ھمارے ہاں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے ھر طرح کی گاڑیاں کرایہ پر دستیاب ہیں We've got a wide selection of new and used vehicles to choose on rent. Give us a call. Get in Touch Hisham's cabAL ASRIA ROAD...

Fairy meadows...
11/01/2020

Fairy meadows...

کشمیر جنت نظیر۔۔۔Kashmir "a Paradise on earth"
11/01/2020

کشمیر جنت نظیر۔۔۔
Kashmir "a Paradise on earth"

11/01/2020

Pic Credits: Danish Hameed

Good evening Jhelum
10/01/2020

Good evening Jhelum

06/01/2020
06/01/2020

*گاڑی میں سفر کے دوران سرچکرانے یا دل متلانے کی شکایت ہوتی ہے؟*
🌹🌸🌹🌸🌹🌸🌹🌸🌹🌸🌹🌸🌹🌸🌹🌸

قدیم یونان اور روم میں بھی لوگ اس کے بارے میں جانتے تھے اور یہاں تک کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی اس پر بات کی ہے، تو اگر آپ کو بھی اس انتہائی عام عارضے کا سامنا ہوتا ہے تو آپ بھی صدیوں پرانی روایت کا حصہ ہے۔

اور وہ عارضہ ہے موشن سکنس یا سفر کے دوران دل متلانا اور سرچکرانا وغیرہ۔

اس کے نتیجے میں متعدد افراد کو بس، گاڑی، ٹرین، طیارے یا امیوزمنٹ پارک رائیڈ میں دل متلانے بلکہ کئی بار تو قے کا سامنا بھی ہوتا ہے اور ایک تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ تھری ڈی فلمیں بھی کچھ افراد کو اس کا شکار بناسکتی ہیں۔

درحقیقت سمندری سفر کے دوران جن افراد کی حالت بگڑتی ہے وہی کیفیت زمینی سفر کے دوران بھی لوگوں کی ہوسکتی ہے اور یہ دونوں ایک ہی بیماری ہے جسے سی سکنس بھی کہا جاتا ہے۔

*اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

موشن یا حرکت کو ہمارا دماغ اعصابی نظام کے مختلف راستوں جیسے کان کا اندرونی حصہ، آنکھیں اور جسمانی سطح کے ٹشوز وغیرہ کے ذریعے سمجھتا ہے، جب جسم دانستہ حرکت کرتا ہے جیسے ہم کہیں پیدل چلتے ہیں تو یہ تمام راستے دماغ سے تعاون کرتے ہیں۔

موشن سکنس کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب مرکزی اعصابی نظام کو عصبی نظام کو متضاد پیغامات ملتے ہیں یعنی جیسے ہم کسی جھولے میں بیٹھتے ہیں جو گول گھومتا اور مکمل الٹا ہوجاتا ہے تو ہماری آنکھیں ایک چیز دیکھتی ہیں، ہمارے مسلز کو کچھ اور محسوس ہوتا ہے جبکہ کان کے اندرونی حصے کا بالکل مختلف احساس ہوتا ہے۔

ہمارا دماغ اس طرح کے ملے جلے سگنلز کو برداشت نہیں کرپاتا اور اس کے نتیجے میں لوگ سرچکرانے، دل متلانے اور قے وغیرہ کی شکایت کرتے ہیں۔

*علامات*
🌸🌸🌸🌸

اس کی علامات درج ذیل ہیں:

دل متلانا , قے ہونا , پسینہ آنا , چہرے پر پیلاہٹ, رال بہنا , سانس لینے میں مشکل , سر چکرانا , غنودگی طاری ہونا

اس کی دیگر نشانیاں یہ بھی ہوسکتی ہیں :
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

بے سکونی کا احساس , طبیعت خراب لگنا یا بے قراری , سردرد , جماہیاں

مگر یہ اچھی بات یہ ہے کہ یہ عارضہ اکثر زیادہ سنگین نہیں ہوتا اور اس سے بچنے کے لیے چند عام ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

*سامنے دیکھنا*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸

ایک عام اور آسان حل تو یہی ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی کی کھڑکی سے باہر اس سمت میں دیکھیں جس طرف یہ گاڑی سفر کررہی ہو، اس سے اندرونی حس کو توازن کے احساس کو بحال کرنے میں مدد مل سکے گی۔

*آنکھیں بند کرکے کچھ دیر کی نیند*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
اگر رات کا وقت ہے یا کھڑکی سے سامنے دیکھنا مشکل ہے تو بہتر ہے کہ آنکھیں بند کرلیں یا اگر ممکن ہو تو کچھ دیر کے لیے سوجائیں۔ اس سے بھی آنکھوں اور کان کے اندرونی حصے کے درمیان تضاد پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

*کچھ چبائیں*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

گاڑیوں میں سفر کے دوران دل متلانے یا سرچکرانے سے بچنے کا ایک اور آسان طریقہ کچھ چبانا ہے، چیونگم اس حوالے سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے، مگر چیونگم ہی واحد ذریعہ نہیں، کچھ میٹھا کھانا یا کچھ بھی چبانا نظر اور توازن کے درمیان تصادم کے اثرات کو کم کردیتا ہے۔

*ادرک*
🌸🌸🌸
ادرک سے بھی اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، ادرک کی کچھ مقدار چبانے سے طبیعت میں بہتری آسکتی ہے۔

*پودینے سے بھی مدد لیں*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
پودینے کو کھانا بھی جسم کو پرسکون بناسکتا ہے، کم از کم اس کی مہک بھی ذہن کو پرسکون بنادیتی ہے۔

*تازہ ہوا*
🌸🌸🌸🌸
تازہ ہوا میں گہری سانسیں لینے سے بھی سر چکرانے یا دل متلانے کے مسئلے میں کچھ کمی آجاتی ہے۔

*بچنے کے طریقے*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
ہمیشہ ایسی پوزیشن میں بیٹھیں جس میں آنکھیں وہی حرکت دیکھیں جو جسم اور اندرونی کان محسوس کرے۔

گاڑی میں ایسے افراد کو فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سامنے کی جانب دور کے منظر کو دیکھنا چاہیے۔

کشتی میں سفر کے دوران سامنے کی جانب دیکھٰں۔

طیارے میں کھڑکی والی نشست پر بیٹھیں اور باہر دیکھیں، اگر ممکن ہو تو کھڑکی والی نشست لیں جو پروں کے ساتھ ہوتی ہے جس سے بھی یہ اثر کم ہوسکتا ہے۔

اگر موشن سکنس کا سامنا ہوتا ہے تو سفر کے دوران کچھ پڑھنے سے گریز کریں یا ایسی نشست پر مت بیٹھیں جس میں آپ کا چہرے کا رخ حرکت کے مخالف سمت میں ہو۔

اگر یہ مسئلہ اکثر درپیش ہوتا ہے تو سفر سے پہلے اور اس کے دوران تیز بو اور مصالحے دار یا چکنائی والی غذاﺅں سے گریز کریں۔

اس حوالے سے ادویات بھی موثر ثابت ہوسکتی ہیں مگر بہتر ہے کہ ان کا انتخاب ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جائے۔

*ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟*
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
عام طور پر یہ مسئلہ سفر ختم ہونے پر غائب ہوجاتا ہے، تاہم اگر سر چکرانے، سردرد، قے ہونے، سننے میں مشکل یا سینے میں درد کی شکایت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے.

It's raining here in Jhelum,What's about your area
06/01/2020

It's raining here in Jhelum,
What's about your area

Address

AL ASRIA Road DHOKE JUMMAH
Jhelum
49600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hisham RENT A CAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hisham RENT A CAR:

Videos

Share


Other Jhelum travel agencies

Show All