عَDن write'x.

عَDن write'x. Just For Fun, Entertainment and Art.

دِل چاھتا ہےغارِ اصحابِ کہف میں جا کر سوجاؤںجب نیند سے اُٹھوں ۔۔۔۔میرا زمانہ گُزر چُکا ہومیرے سِکّے کھوٹے ہو چُکے ہوںمیر...
21/09/2023

دِل چاھتا ہے
غارِ اصحابِ کہف میں جا کر سوجاؤں
جب نیند سے اُٹھوں ۔۔۔۔
میرا زمانہ گُزر چُکا ہو
میرے سِکّے کھوٹے ہو چُکے ہوں
میری بات کوئی نہ سمجھتا ہو
مجھے کوئی نہ جانتا ہو ۔۔۔۔۔
رَبّ سے پُوچھوں
بتا کہاں جاؤں ۔۔۔۔۔۔؟
رَبّ کہے ۔۔۔
تیرے زمانے اب نہیں رہے
انسان سبھی مر چُکے
صرف ہُجُوم زندہ ہے ۔۔۔۔
احساسات سے عاری
فقّط جُنوں زندہ ہے
تُو لوٹ جا ۔۔۔۔۔
غارِ اصحابِ کہف میں پھر سے سو جا ۔۔۔!!
۔✨🖤💫

ہم کو سولی پہ چڑھانا ہے چلے جانا ہے۔تو نے بس ہاتھ چھڑانا ہے چلے جانا ہے۔کوئی تفصیل، دلاسہ نہیں، تاویل نہیں۔فیصلہ تو نے س...
29/08/2023

ہم کو سولی پہ چڑھانا ہے چلے جانا ہے۔
تو نے بس ہاتھ چھڑانا ہے چلے جانا ہے۔

کوئی تفصیل، دلاسہ نہیں، تاویل نہیں۔
فیصلہ تو نے سنانا ہے___ چلے جانا ہے۔

میں کہانی تو نہیں ہوں کہ سدا رہ جاؤں۔
میں نے کردار نبھانا ہے____ چلے جانا یے۔

زیست اب اور کوئی کام نہیں ہے باقی۔
بس ترا سوگ منانا ہے___ چلے جانا ہے۔

ہم جو ٹھہرے ہیں یہاں ٹھہرے ہیں تیرے ہی لئے۔
اپنا تو اور زمانہ ہے_____________ چلے جانا ہے۔

۔✨💔🖤

کہ تجھ سے کہیں،دکھ!!! فسانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں۔دل بھی مانا نہیں کہ تجھ سے کہیں۔آج تک_________اپنی بیکلی کا سبب۔خود بھی ...
28/08/2023

کہ تجھ سے کہیں،

دکھ!!! فسانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں۔
دل بھی مانا نہیں کہ تجھ سے کہیں۔

آج تک_________اپنی بیکلی کا سبب۔
خود بھی جانا نہیں کہ تجھ سے کہیں۔

ایک تو حرف آشنا تھا، مگر___!!!
اب زمانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں۔

قاصدا_______ ہم فقیر لوگوں کا۔
اک ٹھکانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں۔

اب تو اپنا بھی اس گلی میں فرازؔ۔
آنا جانا نہیں کہ__ تجھ سے کہیں۔

#یومِ وفات احمد فراز۔
۔

کبھی یاد آئے تو پوچھناذرا اپنی خلوتِ شام سے، کسے عشق تھا تیری ذات سے؟ کسے پیار تھا تیرے نام سے؟ ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا...
26/08/2023

کبھی یاد آئے تو پوچھنا
ذرا اپنی خلوتِ شام سے،
کسے عشق تھا تیری ذات سے؟
کسے پیار تھا تیرے نام سے؟

ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا
جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا
وہ جو مر مٹا تیرے نام پہ
جو جی اٹھا تیرے نام سے

ہمیں بے رخی کا نہیں گلہ
کہ یہی وفاؤں کا ھے صلہ
مگر ایسا جرم تھا کون سا؟
کہ گئے ہے دعا و سلام سے

کبھی یاد آئے تو پوچھنا۔۔۔
ذرا اپنی خلوتِ شام سے؟
۔✨🌸🖤

صدیاں ہیں کہ گزرے ہی چلی جارہی کب سے۔لمحے ہیں کہ اک عمر سے چپ چاپ کھڑی ہیں۔ ۔🥀🖤✨
22/08/2023

صدیاں ہیں کہ گزرے ہی چلی جارہی کب سے۔
لمحے ہیں کہ اک عمر سے چپ چاپ کھڑی ہیں۔
۔🥀🖤✨

میں سمجھتا تھا کرے گی وہ تمہاری باتیں۔خلقتِ شہر______ کوئی اور شکایت لائی۔بے خیالی میں نکل آیا ہوں، تیری جانب۔کوئی پوچھے...
15/08/2023

میں سمجھتا تھا کرے گی وہ تمہاری باتیں۔
خلقتِ شہر______ کوئی اور شکایت لائی۔

بے خیالی میں نکل آیا ہوں، تیری جانب۔
کوئی پوچھے تو یہ کہتا ہوں محبت لائی۔

اس کو مدت سے کوئی قیس نہیں ملتا تھا۔
میری دہلیز پہ صحرا کو____ ضرورت لائی۔
۔🌸❣️💫

شفق کی راکھ میں جل بجھ گیا ستارہء شام۔شبِ فراق کے گیسو_______ فضا میں لہرائے۔کوئی پکارو کہ اک عمر ہونے آئی ہے.فلک کو قاف...
12/08/2023

شفق کی راکھ میں جل بجھ گیا ستارہء شام۔
شبِ فراق کے گیسو_______ فضا میں لہرائے۔

کوئی پکارو کہ اک عمر ہونے آئی ہے.
فلک کو قافلہء روز و شام، ٹھہرائے.

یہ ضد ہے_____ یادِ حریفانِ بادہ پیما کی۔
کہ شب کو چاند نہ نکلے، نہ دن کو ابر آئے۔

صبا نے پھر درِ زنداں پہ آکے دی دستک۔
سحر قریب ہے، دل سے کہو نہ گھبرائے۔

۔✨🥀❣️

کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے ربن سے بندھا ہوا۔وہ غزل کا لہجہ نیا نیا__________نہ کہا ہوا نہ سنا ہوا۔وہی خط کہ جس پہ ج...
09/08/2023

کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے ربن سے بندھا ہوا۔
وہ غزل کا لہجہ نیا نیا__________نہ کہا ہوا نہ سنا ہوا۔

وہی خط کہ جس پہ جگہ جگہ دو مہکتے ہونٹوں کے چاند تھے۔
کسی بھولے بسرے سے طاق پر_____تہہ گرد ہو گا دبا ہوا۔

وہی شہر ہے وہی راستے وہی گھر ہے اور وہی لان بھی۔
مگر اس دریچے سے پوچھنا ، وہ درخت انار کا کیا ہوا۔

مرے ساتھ جگنو ہیں ہمسفر، مگر اس شرر کی بساط کیا۔
یہ چراغ کوئی چراغ ہے_______ نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا۔

۔🥀🤎🌸

کائناتِ محبّت میں‏ہم مثل شمس و قمر کے ہیں‏ایک رابطہ مسلسل ہے،‏ ایک فاصلہ مسلسل ہے‏وقتِ وصال کی بھی‏ ایک آرزو ادھوری ہے‏ا...
07/08/2023

کائناتِ محبّت میں
‏ہم مثل شمس و قمر کے ہیں
‏ایک رابطہ مسلسل ہے،
‏ ایک فاصلہ مسلسل ہے

‏وقتِ وصال کی بھی
‏ ایک آرزو ادھوری ہے
‏ایک آس سی ہمیشہ ہے،
‏ ایک خواب سا مسلسل ہے

۔🥀🌸🖤

دھند چھائی ہوئی ہے جھیلوں پراڑ رہے ہیں پرند ٹیلوں پر،سب کا رخ ہے نشیمنوں کی طرفبستیوں کی طرف بنوں کی طرفاپنے گلوں کو لے ...
05/08/2023

دھند چھائی ہوئی ہے جھیلوں پر
اڑ رہے ہیں پرند ٹیلوں پر،
سب کا رخ ہے نشیمنوں کی طرف
بستیوں کی طرف بنوں کی طرف

اپنے گلوں کو لے کے چرواہے
سرحدی بستیوں میں جا پہنچے
دل ناکام میں کہاں جاؤں
اجنبی شام میں کہاں جاؤں

۔✨😞🖤

آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے۔جس نے اس دل کو____ پری خانہ بنا رکھا تھا۔جس کی الفت میں بھلا رکھی تھی دنیا ہم نے۔...
03/08/2023

آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے۔
جس نے اس دل کو____ پری خانہ بنا رکھا تھا۔
جس کی الفت میں بھلا رکھی تھی دنیا ہم نے۔
دہر کو دہر کا__________ افسانہ بنا رکھا تھا.

تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رخسار وہ ہونٹ؟
زندگی________جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے.
تجھ پہ اٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں۔
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے۔؟؟؟

۔🌸❣️💫

تم سے کیوں دل کے مسائل پہ کوئی بات کرے؟تم تو ہر بات پہ کہتے ہو_____کوئی بات نہیں۔ ۔✨😉🖤
02/08/2023

تم سے کیوں دل کے مسائل پہ کوئی بات کرے؟
تم تو ہر بات پہ کہتے ہو_____کوئی بات نہیں۔
۔✨😉🖤

بات نکلے گی تو پھر__ دور تلک جائے گی۔لوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے۔انگلیاں اٹھے گی سوکھے ہوئے بالوں کی طرف۔اک نظر دی...
31/07/2023

بات نکلے گی تو پھر__ دور تلک جائے گی۔
لوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے۔

انگلیاں اٹھے گی سوکھے ہوئے بالوں کی طرف۔
اک نظر دیکھیں گے گزرے ہوئے سالوں کی طرف۔

یہ بھی پوچھیں گے کہ تم اتنی پریشاں کیوں ہو؟
جگمگاتے ہوئے لمحوں سے_____گریزاں کیوں ہو؟

بات نکلے گی تو پھر،۔۔۔۔۔۔۔۔
دور تلک جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
۔🥀🖤🌿

پھر کوئی آیا دلِ زار ؟ نہیں کوئی نہیں۔ راھرو ھو گا___ کہیں اور چلا جائے گا۔ڈھل چُکی رات ، بِکھرنے لگا تاروں کا غُبار.لڑک...
30/07/2023

پھر کوئی آیا دلِ زار ؟ نہیں کوئی نہیں۔
راھرو ھو گا___ کہیں اور چلا جائے گا۔

ڈھل چُکی رات ، بِکھرنے لگا تاروں کا غُبار.
لڑکھڑانے لگے ، ایوانوں میں خوابیدہ چراغ.

سو گئی راستہ تک تک کے ، ھر اِک راھگزار.
اجنبی خاک نے دُھندلا دیے ، قدموں کے سُراغ.

گل کرو شمعیں ، بڑھا دو مئے و مینا و اَیاغ.
اپنے بے خواب کواڑوں کو____مقفل کر لو.

اب یہاں کوئی نہیں ، کوئی نہیں آئے گا۔

۔✨❤‍🩹💫

دیکھوں جو آسماں سے تو اتنی بڑی زمیں۔اتنی بڑی زمین پہ___ چھوٹا سا ایک شہر۔چھوٹے سے ایک شہر میں سڑکوں کا ایک جال، سڑکوں کے...
28/07/2023

دیکھوں جو آسماں سے تو اتنی بڑی زمیں۔
اتنی بڑی زمین پہ___ چھوٹا سا ایک شہر۔

چھوٹے سے ایک شہر میں سڑکوں کا ایک جال،
سڑکوں کے جال میں چھپی ویران سی گلی۔

ویراں گلی کے موڑ پہ___ تنہا سا اک شجر۔
تنہا شجر کے سائے میں چھوٹا سا اک مکان.

چھوٹے سے اک مکان میں کچی زمیں کا صحن.
کچی زمیں کے صحن میں___ کھلتا ہوا گلاب.

کھلتے ہوئے گلاب میں___ مہکا ہوا بدن.
مہکے ہوئے بدن میں سمندر سا ایک دل۔

اس دل کی وسعتوں میں کہیں کھو گیا ہوں میں،
یوں ہے کہ اس زمیں سے بڑا ہو گیا ہوں میں۔

۔✨🤎🌸

میں دیکھوں تو سہی،دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے_؟؟کوئی دن کے لئےاپنی نگہبانی مجھے دے دو🖤تم اپنا رنج و غم,اپنی پریشانی,مجھے دے...
26/07/2023

میں دیکھوں تو سہی،
دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے_؟؟
کوئی دن کے لئے
اپنی نگہبانی مجھے دے دو🖤
تم اپنا رنج و غم,
اپنی پریشانی,
مجھے دے دو۔!!!

۔✨😉🌸

دیارِ خواب تھا، تم تھے، تمام دنیا تھی۔کسی نے آکے جگایا تو میں ، اکیلا تھا۔تمہارا ہاتھ نہیں تھا،  وہ موجِ گِریہ تھی۔مری س...
25/07/2023

دیارِ خواب تھا، تم تھے، تمام دنیا تھی۔
کسی نے آکے جگایا تو میں ، اکیلا تھا۔

تمہارا ہاتھ نہیں تھا، وہ موجِ گِریہ تھی۔
مری سمجھ میں جب آیا تو میں اکیلا تھا۔

دیارِ غیر گیا تھا میں خوشیاں لانے کو۔
پلٹ کے گاؤں جب آیا تو میں اکیلا تھا۔

۔✨🌸🖤

عجیب تر ہے محبت میں یہ شراکت بھی۔ کہا کہ شرک ہے___ کہنے لگے شریعت ہے۔ہمیں فراق کے معنی غلط بتائے گئے۔ہمارے رنج کی پہلی و...
23/07/2023

عجیب تر ہے محبت میں یہ شراکت بھی۔
کہا کہ شرک ہے___ کہنے لگے شریعت ہے۔

ہمیں فراق کے معنی غلط بتائے گئے۔
ہمارے رنج کی پہلی وجہ رقابت ہے۔

۔✨🌸🖤

مجھ سے مانگے گا تیرے عہد محبت کا حساب۔تیرے ہجراں کا______ دہکتا ہوا محشر جاناں۔یوں میرے دل کے مقابل تیرا___ غم آیا ہے۔جی...
17/07/2023

مجھ سے مانگے گا تیرے عہد محبت کا حساب۔
تیرے ہجراں کا______ دہکتا ہوا محشر جاناں۔

یوں میرے دل کے مقابل تیرا___ غم آیا ہے۔
جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں۔

۔✨🖤💫

میرے رتجگوں کے حساب میں۔کوئی ایک نیند کی__ رات دے۔ کوئی ایسا_____ اِسمِ عظیم ھو۔مُجھے تیرے دُکھ سے نجات دے۔ یہ جو تِیرگی...
15/07/2023

میرے رتجگوں کے حساب میں۔
کوئی ایک نیند کی__ رات دے۔

کوئی ایسا_____ اِسمِ عظیم ھو۔
مُجھے تیرے دُکھ سے نجات دے۔

یہ جو تِیرگی ھے غُرور میں۔
کوئی روشنی اِسے مات دے۔

میری شاعری کے نصیب میں۔
کوئی ایک___حرفِ ثبات دے۔

۔🌸🖤✨

لے گئی دل کو چُرا کر تری دُزدیدہ نظرلٹ گئے ہم تو رہِ عشق میں غافل ہو کرداغؔ دہلوی
11/07/2023

لے گئی دل کو چُرا کر تری دُزدیدہ نظر
لٹ گئے ہم تو رہِ عشق میں غافل ہو کر

داغؔ دہلوی

اُف_!! یہ اجداد کی ناموس کہ جس کے ڈر سے۔ہم لپٹ بھی نہیں سکتے ، تیرے دیوار کے ساتھ۔ ۔✨🖤💫
10/07/2023

اُف_!! یہ اجداد کی ناموس کہ جس کے ڈر سے۔
ہم لپٹ بھی نہیں سکتے ، تیرے دیوار کے ساتھ۔
۔✨🖤💫

سرد، تاریک، لمبی اور ویراں۔زندگی  شام  ہے  دسمبر کی۔ ۔💕💫
31/12/2022

سرد، تاریک، لمبی اور ویراں۔
زندگی شام ہے دسمبر کی۔
۔💕💫

سُلجھا کے اپنی زُلف کو وہ مطمئن ہیں یوں۔جیسے کوئی جہان میں__ پریشاں نہیں رہا۔ ۔✨🌸
26/12/2022

سُلجھا کے اپنی زُلف کو وہ مطمئن ہیں یوں۔
جیسے کوئی جہان میں__ پریشاں نہیں رہا۔
۔✨🌸

شام وعدہ اور _____ انتظار ان کا۔جانے وہ کس کے گھر گئے ہوں گے؟ ۔🌿🤎💫
21/12/2022

شام وعدہ اور _____ انتظار ان کا۔
جانے وہ کس کے گھر گئے ہوں گے؟
۔🌿🤎💫

اب حال دل نہ پوچھ، کہ تابِ بیاں نہیں۔اب مہرباں نہ ہو ، کہ ضرورت نہیں رہی۔ ۔🤎💫
18/12/2022

اب حال دل نہ پوچھ، کہ تابِ بیاں نہیں۔
اب مہرباں نہ ہو ، کہ ضرورت نہیں رہی۔
۔🤎💫

سوچا  تھا کہ تو  آئے  گا تعمیر  کرے گا۔ہم لوگ اِسی شوق سے مسمار ہوئے ہیں۔ ۔💞✨💫
17/12/2022

سوچا تھا کہ تو آئے گا تعمیر کرے گا۔
ہم لوگ اِسی شوق سے مسمار ہوئے ہیں۔
۔💞✨💫

پامال کیجئیے شوق سے پر بزمِ خاص میں۔ اتنا  تو  ہو  کہ  خاک  مری  در بدر  نہ  ہو۔ ۔🍃🤎💫
15/12/2022

پامال کیجئیے شوق سے پر بزمِ خاص میں۔
اتنا تو ہو کہ خاک مری در بدر نہ ہو۔
۔🍃🤎💫

جو گزر جائے تیرے پہلو میں۔ہم کو  اتنی حیات  کافی  ہے۔ ۔💞💫
11/12/2022

جو گزر جائے تیرے پہلو میں۔
ہم کو اتنی حیات کافی ہے۔
۔💞💫

‏آپ_!!! اپنے لیے گنجائشِ در رکھ لیجے۔‏ہم تو دیوار کے ہمراز بھی ہو سکتے ہیں.‏اپنی جانب مری یکسوئی سے اُکتائیے مت.‏آپ  یکس...
09/12/2022

‏آپ_!!! اپنے لیے گنجائشِ در رکھ لیجے۔
‏ہم تو دیوار کے ہمراز بھی ہو سکتے ہیں.

اپنی جانب مری یکسوئی سے اُکتائیے مت.
‏آپ یکسر نظر انداز بھی ہو سکتے ہیں.

‏ ۔🌿✨💫

کوئی ایک شخص تو، یو ملے۔کہ وہ ملے تو____سکوں ملے۔ ۔💞💫
08/12/2022

کوئی ایک شخص تو، یو ملے۔
کہ وہ ملے تو____سکوں ملے۔
۔💞💫

یہ لوگ مجھ سے تیرا بار بار پوچھتے ہیں۔مجھے بتا تو سہی____ انہیں کیا بتانا ہے۔ ۔🌸🤎
07/12/2022

یہ لوگ مجھ سے تیرا بار بار پوچھتے ہیں۔
مجھے بتا تو سہی____ انہیں کیا بتانا ہے۔
۔🌸🤎

جس میں لاکھوں برس کی حوریں ہو.ایسی جنت کا______ کیا کرے کوئی۔ ۔😊🌸💫
04/12/2022

جس میں لاکھوں برس کی حوریں ہو.
ایسی جنت کا______ کیا کرے کوئی۔
۔😊🌸💫

ہر شخص چاہتا ہے کہ ہو جائے وہ تیرا۔تم دورِ پرُ سکون کا___ واحد فساد ہو۔ ۔🌸🤎
03/12/2022

ہر شخص چاہتا ہے کہ ہو جائے وہ تیرا۔
تم دورِ پرُ سکون کا___ واحد فساد ہو۔
۔🌸🤎

صاحب__!! یہ میرا نامۂ تقدیر دیکھئے۔اک شام ہجر، اس میں کئی بار درج ہے۔ ۔📖💫🤎
01/12/2022

صاحب__!! یہ میرا نامۂ تقدیر دیکھئے۔
اک شام ہجر، اس میں کئی بار درج ہے۔
۔📖💫🤎

 .یہ جس کے بال ہے بکھرے، اسے پہچانتے ہو؟؟؟آپ کے زلف سنوارے تھے کسی دن اس نے۔ ۔🌸🖤Once From  's Wall.
30/11/2022

.

یہ جس کے بال ہے بکھرے، اسے پہچانتے ہو؟؟؟
آپ کے زلف سنوارے تھے کسی دن اس نے۔
۔🌸🖤
Once From
's Wall.

ایک میں ہوں جیسے جلدی نہیں کوئی ورنہ۔ شام کا وقت ہے ہر شخص کو گھر جانا ہے..!! ۔💫🤎
27/11/2022

ایک میں ہوں جیسے جلدی نہیں کوئی ورنہ۔
شام کا وقت ہے ہر شخص کو گھر جانا ہے..!!
۔💫🤎

غم جہاں ھو ، رُخ یار ھو ، کہ دست عُدو۔سُلوک جس سے کیا ، ھم نے عاشقانہ کیا۔وہ حیلہ گر، جو وفا جُو بھی ھے، جفا خُو بھی۔کیا...
26/11/2022

غم جہاں ھو ، رُخ یار ھو ، کہ دست عُدو۔
سُلوک جس سے کیا ، ھم نے عاشقانہ کیا۔

وہ حیلہ گر، جو وفا جُو بھی ھے، جفا خُو بھی۔
کیا بھی فیضؔ تو___کس بُت سے دوستانہ کیا۔

۔🌸🖤

حصار ذات کوئی راستہ تو دے مجھ کو۔بڑے دنوں سے تمنا ہے ، خود کو پانے کی۔ ۔🌸💫
24/11/2022

حصار ذات کوئی راستہ تو دے مجھ کو۔
بڑے دنوں سے تمنا ہے ، خود کو پانے کی۔

۔🌸💫

مشغلہ اب ہے میرا___چاند کو تکتے رہنا۔رات بھر چین نہ مجھ کو کسی پہلو آئے۔ ۔🌙🤎
20/11/2022

مشغلہ اب ہے میرا___چاند کو تکتے رہنا۔
رات بھر چین نہ مجھ کو کسی پہلو آئے۔

۔🌙🤎

Address

Kalam

Telephone

+923109755197

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عَDن write'x. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category