28/02/2023
خبردار ۔۔۔خبردار!!
ملک کے مختلف علاقوں,بالخصوص آزادکشمیر سے نوجوان ایجنٹس کو 15 سے 25 لاکھ روپے دے کر لیبیا ,ایران اور ترکی سے ڈنکی لگا رہے ہیں۔
پہلی بات یہ کہ اس مشکل وقت میں پاکستان سے بھاگنے کی بجاۓ اپنا رول ادا کریں ۔
دوسرا جتنے پیسے ایجنٹس کو دے کر موت خرید رہے ہیں,اتنے سے چھوٹا موٹا کاروبار شروع کریں۔
غیر قانونی راستہ بالکل اختیارنہ کیجیے۔۔۔۔ان ایجنٹس نے متعلقہ ملکوں میں مافیابٹھا رکھا ہے جو رنگ برنگ کے دعوے کر کے نوجوانوں کو بہلا رہے ہیں۔گزشتہ ایک ماہ میں غیرقانونی سفر کے دوران سمندر میں ڈوب جانے والوں کے والدین کے دکھ کو سمجھیے۔
میرے اپنے ایک عزیز کا نوجوان بچہ 25 لاکھ ایجنٹ کو دے کر ایران کے بارڈر پر مارا گیا۔۔۔۔۔اس لاش وصول کرنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنا پڑے۔۔۔۔۔۔۔جائز طریقے سے ویزے کے لیے اپلائی کیجیے۔۔۔۔۔ ممکن ہے آپ کے لیے رزق حلال کے دروازے کھل جائیں۔copy