Travel Guide Of Pak Baltistan

Travel Guide Of Pak Baltistan Get ready!! It's time to visit and explore the beautiful, adventurous, overwhelming, amazing and extraordinary places of PAKISTAN
(24)

Well organized and well planned trips, services are excellent. If someone want's to see and enjoy the nature and beauty, Travel Guide of Pak Baltistan is the one which will make your trip worth enjoying and adventurous. It's the Best Tours for an Unforgettable Vacations. Join us and be a part of the Travel guide of Pak Baltistan (TGPB)

Paye meadows  ..shogran Majestic Makra peak in the background Tap for full viewPc:Muhammad Nisar
27/06/2024

Paye meadows ..shogran
Majestic Makra peak in the background
Tap for full view
Pc:Muhammad Nisar

گنگا چوٹی تا پیر کنٹھی ھائیککسی کو اپنی دولت پہ ناز ھے تو کسی کو تعلیم پہ اور کسی کو اپنے کردار پہ۔ میرے پاس تو کچھ بھی ...
27/06/2024

گنگا چوٹی تا پیر کنٹھی ھائیک

کسی کو اپنی دولت پہ ناز ھے تو کسی کو تعلیم پہ اور کسی کو اپنے کردار پہ۔ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں اس لئے ھر کوئی راستہ کا پتھر سمجھ کر ٹھڈا مارنے کی کوشش کرتا ھے اور پھر اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ھے کیونکہ جس کے پاس کچھ نہیں ھوتا اس کے پاس وہ ھوتا ھے جس کا سب کچھ ھے۔ یہی تو اس کی کریمی ھے کہ اچھے برے ھر ایک کو نوازے جا رھا ھے۔ ایک بار پھر اس نے مرے ھوئے کو زندہ کر دیا چلنے کی طاقت بخشی لیکن شکرگزار بندہ پھر بھی کہاں بنتا ھے انسان۔

کمزوری کے باوجود جب سید بادشاہ نے کہا کہ لال خان ٹریک کے لئے مجھے کہے رھا ھے تو میرا بھی دل کر پڑا۔ اتفاق سے عبدالرحمن صاحب کا میسیج آیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ گنگا چوٹی سے پیر کنٹھی ٹریک کر کے آئے ھیں ایک دن میں۔ نیزہ گلی تک تو لسٹ میں تو پہلے ھی تھا اس لئے فائنل کر دیا۔ لوگ زیادہ ھو گئے تو دو گاڑیوں پہ جانے کا فیصلہ کیا لیکن پھر لال خان اور ملک ارشد کو کوئی کام پڑ گیا تو ایک گاڑی پہ ھی چلے گئے۔

19 جون 2024 بروز بدھ صبح 11 بجے ذیشان، سید بادشاہ، ان کے دو بچے صفوان اور انابیہ، غضنفر اور ناچیز سید بادشاہ کی نئی گاڑی پہ باغ کے لئے روانہ ھوئے۔ چائے کے لئے مکہ ھوٹل پہ رکے تو کھانا بھی کھا لیا اور نماز بھی ادا کر لی۔ اس کے بعد دھیرکوٹ میں فارسٹ گیسٹ ھائوس اور جنگل کا سب سے بڑا درخت دیکھا۔ راجہ شاھد صاحب باغ میں ھمارا انتظار کر رھے تھے۔ مکتبہ صلفیہ کی بلڈنگ میں گاڑی پارک کی۔ مکتبہ والوں نے ھمیں ستو پلائے۔ کافی عرصہ بعد ستو کا ذائقہ بہت اچھا لگا۔ ھماری نمائش کی شوقین قوم نے گوروں کی دیکھا دیکھی دودھ لسی اور ستو کو چھوڑ کر کوک اور مصنوعی جوس پینے شروع کر دیئے ھیں۔ جو فائدے کے بجائے الٹا نقصان صحت کا بھی اور پیسہ کا بھی۔ بس ڈبہ خوبصورت اور برانڈڈ ھونا چاھیئے۔ باغ سے سوزوکی وین پہ سدھن گلی کے لئے روانہ ھوئے۔ کچھ سلائیڈنگ والی جگہ کے علاوہ باقی روڈ بہترین تھی۔ بیرپانی کے پاس ایک چشمہ آب شفاء سے پانی پیا اور بوتلیں بھی بھر لیں۔ ھلکی سی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا تھا اور سڑک کو دشوار۔ گاڑیاں کچھ جگہوں پہ سکٹ کر رھی تھیں اور ٹریفک بلاک تھی۔

5 بجے ھم سدھن گلی میں اپنے ھوٹل پہ تھے۔ قہوہ پی کر کھوپرا میڈوز کی طرف چلنے لگے تو بارش شروع ھو گئی۔ بارش رکی تو ھوا میں خنکی اور تازگی نے ماحول مزید خوشگوار بنا دیا۔ یہ ایک خوبصورت ٹھنڈی ٹھنڈی شام تھی۔ ھم کھوپرا میڈوز کی طرف واک کر رھے تھے اور بارش سے نہائے درختوں پودوں کو دیکھ رھے تھے۔ بارش کے بعد دور دور تک منظر واضع تھا۔ 20 منٹ میں ھم میڈوز پہ پہنچ گئے۔ اب یہ چراگاہ کے بجائے سیرگاہ بن گئی تھی۔ کچھ بنچ لگ گئے تھے اور ایک کیمپ بھی لگا تھا۔ وقت کم تھا اس لئے ایک چکر لگا کر واپسی کا ارادہ کیا تو میں نے کہا دوسری طرف جنگل سے واپس چلتے ھیں۔ اندھیرا ھونا شروع ھو گیا تھا لیکن پھر بھی ھم با آسانی واپس سدھن گلی پہنچ گئے۔ کچھ ضروری چیزیں لے کر واپس گوجرانوالہ ھوٹل پہنچ گئے۔ نماز ادا کی اور کھانے کے لئے ھال میں پہنچ گئے۔ دیسی ساگ اور لوبیا بہت اچھا بنا تھا۔ کھانے کے بعد قہوہ پی کر سو گئے۔ نیند اچھی آگئی۔ صبح نماز کے بعد ھوٹل والوں کو ڈھونڈنا شروع کیا لیکن وہ چھ بجے آئے۔ ناشتہ بھی اچھا تھا۔ دوپہر کے لئے انڈا پراٹھے بھی بنوا لئے۔ پونے سات بجے ھم سوزوکی وین میں گنگا چوٹی بیس کیمپ کی طرف روانہ ھوئے۔

7.30 پہ ھم نے گنگا چوٹی بیس کیمپ سے ٹریک شروع کیا۔ شاھد صاحب چوٹی کی طرف جانے لگے تو میں نے منع کردیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ ٹریک بہت لمبا ھے۔ کسی سے راستہ پوچھا تو اس نے جو راستہ بتایا وہ بائیں طرف تھا اور خاصا مشکل تھا۔ شاید بڑا راستہ دوسری طرف ھو۔ ادھر ایک زیر تعمیر گھر سے بچہ کو ساتھ لیا تاکہ وہ رج تک پہنچا دے۔ رج پہ پہنچ کر بچے کو واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد ٹریک آسان تھا اور زیادہ تر خوبصورت میڈوز پہ تھا جس کو پیر پنجال مستان نیشنل پارک کہتے ھیں۔ ایک خوبصورت ویو والی چوٹی پہ ھم نے تصاویر بنائیں اور ذیشان نے سن باتھ لیا جو کہ بعد میں سن برن ھی ثابت ھوا ھو گا۔ میڈوز پہ 1 گھنٹہ مزید چلنے کے ھم پھر راستہ چھوڑ کر رج پہ پھنس گئے جہاں سے اترنے کا راستہ مشکل تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک بڑی میڈوز میں بچے کرکٹ کھیل رھے تھے۔ وھاں سے دس منٹ بعد ھم ڈھوک مستان پہنچ گئے۔ جیپ ٹریک نیچے نظر آرھا تھا لیکن ھم رج پہ چڑھ کر شارٹ کٹ لگا کر نیچے اتر گئے۔

یہ جگہ نیزہ گلی تھی۔ یہاں ایک دوکان بھی تھی جہاں سے پیپسی بسکٹ وغیرہ مل گئے۔ دوکان کے پاس سے ایک کچا راستہ باغ والی طرف جارھا تھا اور دوسرا چکوٹھی کی طرف۔ ساڑھے بارہ بج چکے تھے اور سب کو بھوک لگی تھی اس لئے کچھ دیر کھانے کے لئے رک گئے۔ ٹھنڈا پراٹھا اور آملیٹ بھی اس وقت ایک عظیم نعمت تھی۔ کچھ نے بسکٹ اور دیسی پیپسی پینا پسند کی۔ ایسی خوبصورت جگہ پہ آکر تو یہ منحوس پیپسی کچھ کچھ آرگینک لگنا شروع ھو جاتی ھے اور سب آرگینک فوڈ کے شوقین بھی مزے لے لے کر سب کچھ رگڑ جاتے ھیں۔ نیزہ گلی پہ آرمی کیمپ اوپر تھا لیکن ھم کافی نیچے سے گزر گئے۔ اس کے بعد دوبارہ جنگل کا سلسلہ شروع ھو گیا۔ دو بجے صرف ایک جگہ نماز کے لئے رکے اور پھر مسلسل چلتے رھے۔

اس جنگل کو کراس کرنے کے بعد دوبارہ میڈوز شروع ھو گئیں جن کا نام ڈنہ میڈوز ھے۔ یہاں پہ ایک چشمہ کو لکڑی سے کور کیا گیا تھا تاکہ پانی گندا نہ ھو۔ بہت ٹھنڈا اور میٹھا پانی تھا اس چشمہ کا۔ تھوڑی چڑھائی چڑھ کر ھم اوپر پہنچے تو پتہ چلا ان میڈوز کے ٹاپ پہ بھی کیمپ ھے۔ ڈنہ میڈوز کے بعد دوبارہ جنگل شروع ھو گیا اور اس کے بعد پھر میڈوز آگئیں جن کو لوکل چورا اور کچہری کہتے ھیں۔ یہاں بھی ایک چشمہ تھا۔ جدھر کچھ خواتین گائے چرا رھی تھیں۔ بچوں کو دیکھ کر وہ حیران ھو رھی تھیں کہ یہ کدھر آگئے ھیں۔ اور مجھے بھی ایک بزرگ خاتون نے کہا کہ جب دو سوٹیاں پکڑی ھیں تو آنے کی کونسی مجبوری تھی۔ اب ان کو میں کیا سمجھاتا کہ یہ ھائکنگ کا کیڑا کیا ھے۔ اس کے بعد پھر ایک پہاڑ تھا اس کے بائیں طرف سے ھم جنگل میں چلے گئے۔ راستہ بنا تھا لیکن کچھ جگہ سلائیڈ سے گر بھی گیا تھا۔ اس جنگل کو کراس کر کے دوبارہ ھم رج کے دائیں طرف ھو گئے اور کچھ دیر بعد پھر بائیں طرف۔ اب ھم ایک میڈوز میں تھے جو سفید پھولوں سے بھری تھی۔ اب پیر کنٹھی ھمارے سامنے تھی اور گنگا چوٹی نظروں سے اوجھل ھو گئی تھی۔ میڈوز کے بعد پھر چڑھائی چڑھ کر ھم رج پہ آگئے۔ ادھر کچھ لوگ ملے جو نیچے کی ڈھوک سے آئے تھے۔ اب راستہ واضع تھا پہلے رج کے بائیں طرف اور پھر دائیں طرف ھوگیا۔ تصاویر بنانے کے چکر میں میں تھوڑا پیچھے رھے گیا تھا۔ آگے ساتھی بیٹھے میرا انتظار کر رھے تھے۔

6 بج چکے تھے اور موسم خراب تھا۔ یہاں 2 راستے تھے بائیں طرف پیر کنٹھی ٹاپ پہ جا رھا تھا اور دائیں طرف شیر کیمپ۔ سید بادشاہ اوپر جانا چاھتا تھا اور باقی سب نیچے۔ مجھے بھی لگ رھا تھا کہ اوپر ھمیں اندھیرا ھو جانا ھے اور جو گاڑی ھم نے منگوائی تھی وہ بھی واپس چلی جائے گی پھر رات ادھر ھی گزارنی پڑیگی اور بارش بھی ھلکی سی ھو چکی تھی اور بادل کڑک رھے تھے۔ میں نے فیصلہ شاھد صاحب پہ چھوڑا تو انھوں نے بھی کہا کہ اس وقت اوپر جانا بیوقوفی ھے۔ سید بادشاہ پھر بھی غضنفر اور صفوان کو لے کر اوپر جانے لگا تو انابیہ نے رونا شروع کر دیا اور آخر سید بادشاہ کا دل بھی نرم پڑ گیا۔ اس طرح یہاں پہ ھماری یہ خوبصورت ترین ھائیک اختتام پذیر ھوئی۔ ٹوٹل 22 کلومیٹر کا سفر ھم نے 10.30 گھنٹہ میں طے کیا جس میں تقریبا 1400 میٹر اسینٹ اور 1200 میٹر ڈیسنٹ تھی۔ اگر ٹاپ تک جاتے تو 1600 سے اوپر اسینٹ ھوتی۔ ٹریک جنگل اور میڈوز سے بھرپور ھے اور اتنی بڑی اور زیادہ میڈوز آپ کو اور کہیں نہیں ملیں گی لیکن اگر ٹریک کو اینجوائے کرنا چاھتے ھیں تو 2 دن میں کریں۔ کیمپنگ کے لئے بھی بہت خوبصورت جگہیں ھیں اس ٹریک پہ۔

شیر کیمپ پہ انٹری کروا کر ھم پرانی کرولا میں 5 بڑے اور 2 بچے گھس گئے۔ آٹھواں ڈرائیور اور 9واں کوئی لوکل ڈگی میں گھس گیا۔ شروع میں تو سڑک بہت اچھی تھی لیکن اس کے بعد کچا راستہ تھا سارا۔ 10 منٹ بعد ھی بارش اور شدید ژالہ باری شروع ھو گئی۔ تیز ژالہ باری کی وجہ سے کچھ دفعہ رکنا بھی پڑا۔ اس وقت سب لوگوں نے انابیہ کا شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے سید بادشاہ اپنے خطرناک ایڈونچر سے باز آگیا تھا۔ چھتر کیمپ کے پاس بیسوٹی والی سڑک مین روڈ آکر ختم ھوئی تو کچھ سکوں کا سانس لیا۔

9 بجے ھم باغ سے اپنی گاڑی لے کر قفل گڑھ کی طرف جا رھے تھے۔ نعمان پورہ سے 20 منٹ کی سخت چڑھائی کے بعد جب گاڑی پارک کی تو بارش ھو رھی تھی۔ بارش کی وجہ سے پتھر سلپری تھے اور راجہ شاھد کے گھر کا دس منٹ کا راستہ بھی ھمیں بہت مشکل لگ رھا تھا۔ شاھد صاحب کا گھر تقریبا 1700 میٹر کی بلندی پہ واقع ھے اور یہ جگہ چیڑھ کے درختوں سے بھری ھے موسم انتہائی خوشگوار ھے یہاں کا۔ راجہ شاھد کے ٹورسٹ ٹاور(گھر) پہ جا کر نماز ادا کی کھانا کھایا اور سو گئے۔ صبح نماز کے لئے اٹھا اور دوبارہ لیٹ گیا۔ 7 بجے ناشتہ کر کے 8 بجے ھم دوبارہ گاڑی میں بیٹھ کر لمبی کھوہ(غار) دیکھنے جا رھے تھے۔ غار دیکھنے کے کچھ دیر بعد راجہ شاھد صاحب باغ کی طرف روانہ ھو گئے اور ھم ملوٹ، بیس بنگلہ اور رنگلہ والی سڑک پہ چلے گئے۔ علاقہ بہت خوبصورت تھا لیکن سڑک بہت خراب تھی۔ سید بادشاہ تو نانگا پیر کا ٹریک بھی کرنا چاھتا تھا لیکن ایک خوبصورت ترین ٹریک کے بعد چھوٹے ٹریک کا مزہ بالکل نہیں آتا اس لئے میں نے منع کر دیا۔

رنگلہ میں راجہ شاھد کے دوست وھاں کی مشہور سماجی اور ھر دلعزیز شخصیت عبدلروف صاحب ھمارا انتظار کر رھے تھے۔ انھوں نے اپنا گیسٹ ھائوس ھمیں وزٹ کروایا اور چائے کے لئے روک لیا۔ دوران گفتگو جب تعارف کروایا ساتھیوں کا تو انھوں نے اپنے کزن طارق صاحب کو بلا لیا جو ڈاکٹر سید بادشاہ کے ساتھ کام کرتے ھیں۔ اس کے بعد ویلی میں اپنا گھر اور جنگل وزٹ کروانے لے گئے۔ وہ جگہ اتنی جوبصورت تھی کہ واپسی پہ بالکل دل نہیں کر رھا تھا لیکن نماز جمعہ کی وجہ سے ٹریک ادھورا چھوڑنا پڑا۔ وضو کر کے مسجد پہنچے تو نمازیوں کی تعداد نے حیران کر دیا۔ مسجد کے 3 ھال فل بھرے تھے اور نماز کے بعد ھر طرف انسان ھی انسان نظر آرھے تھے۔ نماز کے بعد کھانے کے لئے روک لیا گیا۔ طارق صاحب تو ایک رات روکنا چاھتے تھے لیکن ھم نے اجازت لی۔ دھیر کوٹ تک سڑک خراب تھی اس کے بعد چمن کوٹ پہ چنار ریسٹورنٹ پہ چائے کے لئے رکے اور 8 بجے ھم اسلام آباد پہنچ گئے الحمدللہ رب العالمین۔
Pc:Zulfiqar Ali

Frozen Chita Khatha Lake 22/6/2024 🏔Pc:Shaban Raja
27/06/2024

Frozen Chita Khatha Lake
22/6/2024 🏔
Pc:Shaban Raja

27/06/2024
Rati Gali Sunrise 26.06.24Pc:Hasan
26/06/2024

Rati Gali Sunrise 26.06.24
Pc:Hasan

Ratti gali lake 24-6-2024Pc:Shaban
26/06/2024

Ratti gali lake
24-6-2024
Pc:Shaban

26/06/2024
BalakotPc:Ammar Ahmed
25/06/2024

Balakot
Pc:Ammar Ahmed

Sakoon . com @ Mundi ..siren valley 🌲🌿MansehraPc:Muhammad Nisar
25/06/2024

Sakoon . com @ Mundi ..siren valley 🌲🌿
Mansehra
Pc:Muhammad Nisar

The most beautiful lake of KashmirSaral Lake July 2021Pc:Yasin Gondal
25/06/2024

The most beautiful lake of Kashmir
Saral Lake
July 2021
Pc:Yasin Gondal

Morro meadows....July 2023.Pc:Khurram Shazad
25/06/2024

Morro meadows....July 2023.
Pc:Khurram Shazad

Kunjirap Daban Pak China Boarder Gilgit Baltistan.Pc:Sohail Anwer
24/06/2024

Kunjirap Daban
Pak China Boarder
Gilgit Baltistan.
Pc:Sohail Anwer

الحمدُلِللہ عید تیسری رات اور اگلے دِن کی صبح ١٢ بجےمیں کٹورہ دوجنگا اور پھِر باڈگوئی پاس سے ہوتا ہوا کالام اور ۔ کالام ...
24/06/2024

الحمدُلِللہ عید تیسری رات اور اگلے دِن کی صبح ١٢ بجےمیں کٹورہ دوجنگا اور پھِر باڈگوئی پاس سے ہوتا ہوا کالام اور ۔ کالام سے شانگلہ اور پھِر نیلم پہنچ گیا اور چِٹہ کٹھہ اور نوری ٹاپ کے لیے تیار تھا مگر دواریاں پہنچ کر پتہ چلا کہ چِٹہ کٹھہ اور نوری ٹاپ بند ہے اور میرے پاس 6 دِن اور ١٢ گھنٹے باقی تھے دونوں لیکس کے لیے اور میں آسانی سے اپنا دس دِن کا پلان پورا کرسکتا تھا مگر قُدرت کو کُچھ اور ہی منظور تھا اور ٹریک بند ہونے کی وجہ سے نا جایا جا سکا مگر اِنشااللہ میں اگست میں انہیں باقی 6 دِناور 12 گھنٹوں میں یہی سے ٹور شروع کروں گا اور 10 دِن کا پلان پورا کروں گا اور تب تک کے لیے دُعاوں میں یاد رکھنا شُکریہ
Pc:Mian Shazaib Gujjr
Written : shazaib Gjjar

Village Damdama....Naran.Pc:Khurram Shazad
24/06/2024

Village Damdama....Naran.
Pc:Khurram Shazad

یہ کونسی جگہ ہے؟Pc:Bashrat Rafeeq
23/06/2024

یہ کونسی جگہ ہے؟
Pc:Bashrat Rafeeq

دامن کوہ میں ہے حسن و رعنائی سمائی فطرت انسانی نے بھی وہیں محفل بنائی  ناشتہ  مرشد  کے ساے میں نانگا پربت – فیری میڈوزز ...
23/06/2024

دامن کوہ میں ہے حسن و رعنائی سمائی
فطرت انسانی نے بھی وہیں محفل بنائی
ناشتہ مرشد کے ساے میں
نانگا پربت – فیری میڈوزز
عکاسی : حسن مبین
پاکستان خوبصورت
Sunday Breakfast theme

Thandiani....Abbottabad.Pc:Khurram Shazad
22/06/2024

Thandiani....Abbottabad.
Pc:Khurram Shazad

Muzaffarabad Cricket Stadium Muzaffarabad Kashmir AJK.Pc:Sohail Anwer
21/06/2024

Muzaffarabad Cricket Stadium
Muzaffarabad
Kashmir
AJK.
Pc:Sohail Anwer

Andrab Lake is a breathtaking glacial lake situated in Pakistan's Swat Valley. As it changes colour from blue to green, ...
21/06/2024

Andrab Lake is a breathtaking glacial lake situated in Pakistan's Swat Valley. As it changes colour from blue to green, this glacial lake is also known as the Kooh Lake, meaning 'colour-changing lake'. The scenic beauty of this lake makes it a popular destination for nature lovers and adventure seekers alike.

Andrab(or Kooh) Lake, Anakar Valley, Kalam Swat PAKISTAN
ANDRAB(KOOH) LAKE TREK AT A GLANCE

Location: Anakar Valley, Kalam, Swat, PAKISTAN
Total Trek: (8+5:30)=13:30 hours
Steps Count: 55600(both sides)
Calories Burnt: 1750 cal.
Distance Covered: 34 km
Total Height Gained: 3630 ft
Length of Lake: 2300 m
Width of Lake: 740 m
Coordinates of Lake: 35 38' 41.23" N & 72 30' 46.43" E
Coordinates of Starting Point of Trek: 35 32' 20.74" N & 72 33' 34.33"E
Stay at Lake: 01 hour & 20 min
Difficulty: First 6 hours easy, last two hour hard
Population: Many Baanda's(settlements) in the way
Attractions: Smooth track, Forest, Glaciers, Ponds, Meadows, Hospitable local shepherds, Spectacular color of lake

سال بھر کی اُلجھنوں کو جھٹک کر خود کو آزاد کرنا ہو،تو کچھ پیسے بچا کر ایسی جگہوں کا رُخ کیا کریں جہاں آپ آنکھ کھولتے ہی ...
20/06/2024

سال بھر کی اُلجھنوں کو جھٹک کر خود کو آزاد کرنا ہو،تو کچھ پیسے بچا کر ایسی جگہوں کا رُخ کیا کریں جہاں آپ آنکھ کھولتے ہی کچھ ایسی فضاوں میں تحلیل ہو جایا کرتے ہیں..!!
Location : rupal base camp nangha parbt


Pc:Zia Ull Haq

Sheosar lake today 🥶
20/06/2024

Sheosar lake today 🥶

DungaGali...Galiyaat.Pc:Khurram Shazad
16/06/2024

DungaGali...Galiyaat.
Pc:Khurram Shazad

Beautiful rice terraces of Leepa valleyPc:Abdul Rehman
16/06/2024

Beautiful rice terraces of Leepa valley
Pc:Abdul Rehman

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو  خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی  نے کہا تھا، م...
16/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

Beautiful Karachi beach 🏖️  Pc:Fiza Babur Awan
15/06/2024

Beautiful Karachi beach 🏖️
Pc:Fiza Babur Awan

Mushkpuri trek  ... Galyat Now a daysYesterday i posted the pic of same spot. Today also posted of the same spot but dif...
15/06/2024

Mushkpuri trek ... Galyat
Now a days

Yesterday i posted the pic of same spot. Today also posted of the same spot but different angle . Some people didn't believe that this is current pic,but It Is .
Pc:Muhammad Nisar

Somewhere in Kashmir.January 2024Pc:Shahid Jamel
14/06/2024

Somewhere in Kashmir.
January 2024
Pc:Shahid Jamel

Mushkpuri trek  ,Galyat. Now a days  ...Pc:Muhammad Nisar
14/06/2024

Mushkpuri trek ,Galyat.
Now a days ...
Pc:Muhammad Nisar

Sunrises 🌅 Hazara Expressway  .. Pc:Muhammad Nisar
13/06/2024

Sunrises 🌅
Hazara Expressway ..
Pc:Muhammad Nisar

Bara Gali.Pc:Zulfiqar Ali
13/06/2024

Bara Gali.
Pc:Zulfiqar Ali

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel Guide Of Pak Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Tour Agencies in Lahore

Show All