Rafay & Shafay International Travels & Tours

Rafay & Shafay International Travels & Tours Pakistan is Online Travel Agency for Umrah Packages Cheap Flights-Cheap Tickets -Cheap Visa

اذان کے بعد مسنون دعا اور 3 مرتبہ تلبیہ پڑھیں ۔۔ ایک بکس میں جتنا ہو سکے پیسے جمع کرنا شروع کر دیں ۔۔ ان شاء اللہ بیت ال...
14/01/2025

اذان کے بعد مسنون دعا اور 3 مرتبہ تلبیہ پڑھیں ۔۔ ایک بکس میں جتنا ہو سکے پیسے جمع کرنا شروع کر دیں ۔۔ ان شاء اللہ بیت اللہ کی حاضری نصیب ہوگی۔

14/01/2025

🇸🇦
مدینہ منوّرہ مسجد نبوی شریف 'ریاضُ الجّنّه' میں نماز ادا کرنے کے لیے سعودی حکومت نے "نسک" (Nusuk) ایپ کے ذریعے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ یہ ایپ عمرہ، حج، اور مسجد نبوی ﷺ سے متعلق خدمات کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
ریاض الجنہ,مسجد نبوی ﷺ کے اندر واقع ایک مقدس اور اہم جگہ ہے، جو نبی کریم ﷺ کے منبر اور آپ ﷺ کے حجرے (جو اب روضہ مبارک ہے) کے درمیان واقع ہے۔ یہ جگہ انتہائی فضیلت کی حامل ہے اور احادیث میں اسے جنت کے باغات میں سے ایک باغ قرار دیا گیا ہے۔
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا: "ما بین بیتی و منبری روضة من ریاض الجنة"
(میرے گھر اور منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے)۔
(صحیح بخاری و صحیح مسلم)
خصوصیات:
1. فضیلت: یہاں دعا قبول ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، اور یہ اللہ کی قربت کا خاص مقام سمجھا جاتا ہے۔

2. علامت: ریاض الجنہ, کو سفید اور سبز قالین سے پہچانا جاتا ہے۔

3. عبادت: لوگ یہاں نماز ادا کرنے اور دعا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں، کیونکہ یہ جگہ روحانی سکون اور برکت کا مرکز ہے۔
اہمیت:
ریاض الجنہ, میں عبادت کرنے کو بہت بڑی سعادت سمجھا جاتا ہے، اور زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ وہاں کچھ وقت گزاریں اور دعائیں کریں۔
' نُسک ایپ ' پر رجسٹریشن اور 'ریاضُ الجنہ' کیلیے پرمٹ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ:

1. ایپ ڈاؤنلوڈ کریں:

اگر آپ اینڈرائیڈ استعمال کرتے ہیں تو گوگل پلے اسٹور سے "Nusuk" ایپ انسٹال کریں۔

° آئی فون صارفین ایپ اسٹور سے "Nusuk" ایپ انسٹال کریں۔

2. زبان کا انتخاب:

ایپ کھولنے پر اپنی مطلوبہ زبان منتخب کریں۔

3. نیا صارف بنیں:

"نیا صارف" (New User) کے بٹن پر کلک کریں۔

4. اپنی حیثیت منتخب کریں:

اگر آپ سعودی شہری ہیں تو "شہری" (Citizen) منتخب کریں۔

خلیجی ممالک کے شہری "خلیجی" (Gulf) منتخب کریں۔

° دیگر زائرین "وزیٹر" (Visitor) کا انتخاب کریں۔

5. تفصیلات فراہم کریں:

نام، پاسپورٹ نمبر، ویزہ نمبر، تاریخ پیدائش، قومیت، موبائل نمبر، اور ای میل ایڈریس درج کریں۔

ایک مضبوط پاس ورڈ بنائیں اور اسے یاد رکھیں۔

6. رجسٹریشن مکمل کریں:

درج کردہ معلومات کی تصدیق کریں اور "رجسٹر" بٹن پر کلک کریں۔

آپ کے ای میل پر موصول ہونے والے تصدیقی کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹ کی تصدیق کریں۔

'ریاضُ الجنّہ' کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ:

1. ایپ میں لاگ ان کریں:

اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات استعمال کرتے ہوئے نسک ایپ میں لاگ ان کریں۔

2. 'مسجد نبوی شریف' خدمات منتخب کریں:

"مسجد نبوی خدمات" (Prophet’s Mosque Services) کے سیکشن میں جائیں۔

مرد حضرات "نوبل روضہ میں نماز - مرد" (Praying in the Noble Rawdah – Men) اور خواتین "نوبل روضہ میں نماز - خواتین" (Praying in the Noble Rawdah – Women) کا انتخاب کریں۔

3. وقت اور تاریخ کا انتخاب:

دستیاب تاریخوں اور اوقات کی فہرست میں سے اپنی سہولت کے مطابق انتخاب کریں۔
° نوٹ کریں کہ مردوں کے لیے اوقات عام طور پر 2:30 صبح سے فجر تک اور 11:30 صبح سے عشاء تک ہوتے ہیں، جبکہ خواتین کے لیے عشاء کے بعد سے 11:30 بجے رات تک اور فجر کے بعد کے اوقات مخصوص ہیں۔

4. اجازت نامہ حاصل کریں:

منتخب کردہ وقت کی تصدیق کریں اور "اجازت نامہ حاصل کریں" (Get Permit) کے بٹن پر کلک کریں۔

اجازت نامہ ایپ میں محفوظ ہو جائے گا؛ اس کا اسکرین شاٹ بھی لے لیں تاکہ ضرورت پڑنے پر دکھا سکیں۔

5. مسجد نبوی شریف میں آمد:

مقررہ وقت سے کم از کم 30 منٹ پہلے مسجد نبوی شریف پہنچیں۔
اجازت نامہ اور شناختی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔

6. اجازت نامہ کی تصدیق:

مسجد نبوی شریف کے داخلی دروازے پر موجود عملے کو اپنا اجازت نامہ دکھائیں۔

یقینی بنائیں کہ آپ کے موبائل کی بیٹری 🔋 چارجڈ ہے اور آپ کے پاس انٹرنیٹ بھی دستیاب ہے۔ تاکہ اجازت نامہ دکھانے میں کوئی دقت نہ ہو۔

7. ریاض الجنۃ میں داخلہ:

اجازت نامہ کی تصدیق کے بعد آپ کو 'ریاضُ الجنۃ' میں داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔ 'ریاضُ الجنہ' کے اندر داخل ہو کر نماز ادا کریں اور دعا کریں۔

اہم ہدایات:

اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد مقررہ وقت کی پابندی کریں؛ تاخیر کی صورت میں دوبارہ اجازت نامہ حاصل کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔
° اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد 1 سال تک دوبارہ درخواست نہیں دی جا سکتی، اس لیے وقت کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔
خواتین اور مردوں کے لیے اوقات مختلف ہیں؛ اس کا خیال رکھیں۔
مزید مدد کے لیے، آپ نیچے درج 3 لِنکس میں موجود ویڈیوز سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: بقیع قبرستان' مسجد النبوی الشریف کے مشرقی سمت میں واقع ہے۔ باب السلام سے داخل ہو کر روضہ اقدس پر سلام پیش کرنے کے بعد جس راستے سے باہر نکلتے ہیں بالکل سامنے چند میٹرز کے فاصلے پر جنّت البقیع ہے۔ اس مبارک قبرستان میں سیدہ فاطمۃ الزھراء علیہ السلام اور کئی اہلِ بیت اطہار و اصحاب رسول ﷺ کے روضے ہیں یہ نماز فجر, و عصر کے بعد سلام پیش کرنے کیلیے کھولا جاتا ہے۔

13/01/2025
سعودی حکومت نے ریاض الجنہ میں داخلہ کیلئے ایک سال کی شرط ختم کر دی اب آپ ہر 20 منٹ بعد بھی ریاض الجنہ میں داخلہ کیلئے اپ...
05/01/2025

سعودی حکومت نے ریاض الجنہ میں داخلہ کیلئے ایک سال کی شرط ختم کر دی اب آپ ہر 20 منٹ بعد بھی ریاض الجنہ میں داخلہ کیلئے اپنا پرمنٹ خود نکال سکتے ہیں
اپنی Nusk ایپ کو اپڈیٹ کریں اور جنت کے باغوں میں نوافل ادا کریں
نوٹ ❗
خواتین و حضرات کیلئے ریاض الجنہ میں داخلے کیلئے الگ الگ وقت مقرر ہے
مرد حضرات کا ٹائم
پہلا ٹائم رات 2 بجے سے لیکر فجر تک
دوسرا ٹائم دن 11:30 بجے سے لیکر رات عشاء تک
خواتین کا ٹائم
پہلا ٹائم فجر کے بعد سے لیکر صبح 11:00 بجے تک
دوسرا ٹائم عشاء کی نماز کے بعد رات 2 بجے تک

15/12/2024

21 دن رمضان المبارک
پیکج 355000 روپے سعودی ائیر لائن کیساتھ روانگی 15 رمضان المبارک انشاءاللہ

13/12/2024

عمرہ ٹکٹ کا ریٹ 160000 سے تجاوز کرگیا.

13/12/2024

دسمبر کا سعودی ائیر لائن کا صرف ٹکٹ 148000 روپے کا ہے

Institute is thankful to Allah for bringing forward the physical session on "Umrah Tarbiyyat" ��.� In this 4.5-hour sess...
13/12/2024

Institute is thankful to Allah for bringing forward the physical session on "Umrah Tarbiyyat" ��.

� In this 4.5-hour session, you will learn about:
� How to Perform Umrah Step by Step
� How to Wear Ahram
� Duas to Ask Allah Subhanahu wa Ta'ala
� Umrah History
� Umrah Significance

� Our team comprises professional Alim-e-Deens who have been teaching Islamic Practices for years and hold numerous certifications.

� What we will provide in this session:
� A comprehensive guide to Umrah
� Question-Answer session ��
� Alimah assistance for women �
� Ahram Wearing Demo by Alim-e-Deen and Professor

اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے "عمرہ تربیّت" پر فزیکل سیشن کو آگے بڑھایا۔
� اس 4.5 گھنٹے کے سیشن میں آپ ان کے بارے میں جانیں گے:

� عمرہ کی تاریخ
� عمرہ کی اہمیت
� مرحلہ وار عمرہ کیسے کریں۔
� احرام پہننے کا طریقہ
� اللہ سبحان و تعالٰی سے مانگنے کی دعا

� ہماری ٹیم پیشہ ور علم دین پر مشتمل ہے جو برسوں سے اسلامی طرز عمل کی تعلیم دے رہے ہیں۔

� اس سیشن میں ہم کیا فراہم کریں گے:
� عمرہ کے لیے ایک جامع گائیڈ
� سوال جواب سیشن
� عالمہ بھی خواتین کی مدد کے لیے موجود ہوں گی۔
� احرام پہننے کا ڈیمو از علیم دین اور پروفیسر

Umrah
Islamic Training
Ahram Demo
Lahore Events
Religious Learning
Umrah Significance
Spiritual Growth
Alim-e-Deen
Islamic Workshops
Umrah Guide

13/12/2024

عمرہ بکنگ جاری ہے
گروپ روانگی 5، 10، اور 15 جنوری انشاءاللہ

عمرہ گروپ: آپ کا دینی سفر، ہماری ذمہ داری, ہمارے عمرہ گروپ کے حیرت انگیز فوائد ,جانیے کہ کیسےہمارے عمرہ گروپ آپ کے اس دی...
05/12/2024

عمرہ گروپ: آپ کا دینی سفر، ہماری ذمہ داری, ہمارے عمرہ گروپ کے حیرت انگیز فوائد ,جانیے کہ کیسےہمارے عمرہ گروپ آپ کے اس دینی اور روحانی سفر کو یادگار سفر بناتا ہے۔

[email protected]

ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کے اوقات کار ۔۔مرد حضرات کا ٹائمپہلا ٹائم رات 2 بجے سے لیکر فجر تک دوسرا ٹائم  دن 11:30 ب...
04/12/2024

ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کے اوقات کار ۔۔
مرد حضرات کا ٹائم
پہلا ٹائم رات 2 بجے سے لیکر فجر تک
دوسرا ٹائم دن 11:30 بجے سے لیکر رات عشاء تک
خواتین کا ٹائم
پہلا ٹائم فجر کے بعد سے لیکر صبح 11:00 بجے تک
دوسرا ٹائم عشاء کی نماز کے بعد رات 2 بجے تک

23/11/2024

رمضان المبارک کے گروپوں کی ترتیب25 شعبان 5۔10۔15 اور 20 رمضان المبارک انشاءاللہ ڈائریکٹ فلائٹ کیساتھ

22/11/2024

انشاءاللہ العزیز
ہمارا ایک بڑا گروپ 15 دسمبر کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگا جس کی خدمت کیلئے میں انشاءاللہ گروپ کے ساتھ سفر کروں گا، خواہش مند خواتین و حضرت جلد از جلد بکنگ کے لئے رابطہ کریں،

20/11/2024

حج درخواست کیلئے لازمی کاغذات۔۔ پاسپورٹ و شناختی کارڈ کی کاپی، ایک تصویر، وارث کا شناختی کارڈ، بلڈ گروپ، میڈیکل سرٹیفکیٹ

19/11/2024

رمضان المبارک
عمرہ بکنگ کا آغاز انشاءاللہ یکم دسمبر.جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

11/11/2024

رمضان المبارک کی بڑی آفر سے آج ہی فائدہ اٹھائیے
خصوصی ڈسکاؤنٹ
مارچ /اپریل عمرہ گروپ محدود نشستیں خالی ہیں
اسپیشل رمضان عمرہ پیکج

Address

Jalal Park G T Road Bata Pur Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923004941899

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rafay & Shafay International Travels & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rafay & Shafay International Travels & Tours:

Videos

Share

Category