Karwan Hujat e Khuda

Karwan Hujat e Khuda Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karwan Hujat e Khuda, Tourist Information Center, Lahore Punjab, Lahore.

25/10/2022
انتظار کی گھڑیاں ختم ھوئیںحرم امیرالمومنین میں سب سے بڑے صحن "صحن فاطمہ زہرا " کا افتتاح ھو گیا ہے۔حرم امام علی علیہ الس...
20/01/2021

انتظار کی گھڑیاں ختم ھوئیں
حرم امیرالمومنین میں سب سے بڑے صحن "صحن فاطمہ زہرا " کا افتتاح ھو گیا ہے۔
حرم امام علی علیہ السلام میں صحن فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہ ، جو نیا تعمیر کیا گیا ہے
صحن فاطمہ سلام اللہ علیہ میں دو لاکھ سے زائد زائرین بیٹھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں بہت بڑی لائبریری ، عجائب خانہ، مہمان خانہ، لنگر خانہ ، گاڑیوں کےلئے پارکنگ اور اَنڈر گراؤنڈ راہداری بھی موجود ہے۔
اس صحن کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ کُشادہ ہوتے ہوئے، امیر المؤمنین علیہ السلام کے روضے کا سنہری گُنبد اس وسیع صحن میں ہر طرف سے نظر آتا ہے۔
ہائے سیدہ آپ کی حسرتیں، کہاں نجف کی شان و شوکت کہاں بقیہ کی ویرانی ۔۔ امت نے آپ کو کیا خوب اجرِ رسالت دیا ۔۔ امام علی علیہ السلام کی تنہائی گواہ اور ولایتِ علی علیہ السلام کی پہلی شہیدہ!

آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجتس: کیا ہمارا اعمال نامہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے سامنے پیش ہوتا ہے؟ اور آپ ہمارے...
21/01/2020

آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجت

س: کیا ہمارا اعمال نامہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے سامنے پیش ہوتا ہے؟ اور آپ ہمارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں؟

ج: ہر ہفتہ (پیر اور جمعرات کے دن) لوگوں کے اعمال امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ ہم ویسے نہیں ہیں جیسا ہمیں ہونا چاہیے۔ وہ چیز جو ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے وہ یہ ہے آپ علیہ السلام تمام چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں اور سب کچھ سنتے ہیں کیونکہ آپ "عین اللہ الناظرۃ اذن اللہ السامعۃ الواعیۃ ہیں"

ہم نے امام زمانہ علیہ السّلام کا قرب حاصل کرنے کے لئے کیا کیا ہے؟

آپ لوگ جو ان کے حاضر و ظاہر ہونے کے طالب ہیں، ایسے اعمال کیوں نہیں کرتے جن کے ذریعے آپ خود کو ہمیشہ ان کے سامنے دیکھیں؟ وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں اور ہم انہیں نہیں دیکھ رہے ہم ان سے اتنے دور کیوں ہیں؟ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ائمہ اطہار علیہم السلام نہیں دیکھتے اور ہمارے مردوں کی طرح ہیں۔

ایک سنی جب سامراء میں موجود سرداب مقدس کے پاس سے گزرا تو اس نے سرداب سے ایک شخص کی آواز سنی جو بار بار کہہ رہا تھا: یا صاحب الزمان، یا صاحب الزمان، اس نے طنزیہ کہا کہ جواب ملنے تک یا صاحب الزمان، یا صاحب الزمان کہتے رہو! وہ یہ بات نہیں سمجھیں گے کیونکہ نادان ہیں۔ آئمہ اطہار علیہم السلام عین اللہ الناظرہ و اذنہ الواعیہ ہیں۔ جب کوئی بات کہی جاتی ہے تو وہاں موجود لوگوں کے سننے سے پہلے وہ اسے سنتے ہیں۔

(حضرت آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجت کی نصیحتیں:ص45-46)
التماسٕ دعا۔

 #خاکِ_کربلااگرچہ ہر پاک مٹی پر بلکہ ہر پاک پتھر و لکڑی پر سجدہ جائز اور صحیح ہے لیکن تربت امام حسین۴ (خاکِ شفا) خاص فضی...
20/01/2020

#خاکِ_کربلا
اگرچہ ہر پاک مٹی پر بلکہ ہر پاک پتھر و لکڑی پر سجدہ جائز اور صحیح ہے لیکن تربت امام حسین۴ (خاکِ شفا) خاص فضیلت رکھتی ہے.
امام جعفر صادق۴ خاکِ کربلا کے علاوہ کسی چیز پر سجدہ نہیں کرتے تھے.
خاکِ کربلا پر سجدہ نماز کو بلند کرتا ہے، اور اسے قبولیت تک پہنچاتا ہے اور نماز پڑھنے والے کو بھی مادیات کے گڑھے سے باہر نکال کر اسے جہاد اور خون و شہادت سے روشناس کراتا ہے.
خاکِ کربلا پر سجدہ یعنی امامت و ولایت کے ساتھ نماز.
خاکِ کربلا پر سجدہ یعنی شہادت کے ساتھ نماز.
خاکِ کربلا پر سجدہ یعنی ان عظیم لوگوں کی یاد کو عظیم سمجھنا جن لوگوں نے نماز کیلئے اور نماز کی راہ میں خون دیا.
خاکِ کربلا پر سجدہ یعنی ہر روز عاشورہ ہے اور ہر زمین کربلا ہے، یعنی ظلم سے مقابلہ کرنے کیلئے سر اور جان دے دو لیکن خود کو ذلت کے حوالے نہ کرو.
مزارِ امام حسین۴ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ اور جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے حضرت۴ کے گنبد کے نیچے دعا مستجاب اور اس جگہ پر نماز محبوب و مقبول ہے.
اس خاکِ شفا سے جو تسبیح بنے اگر وہ ہاتھ میں صرف گھومتی رہے تو اس کیلئے سبحان اللہ کی تسبیح کا ثواب رکھتی ہے چاہے زبان سے کچھ نہ کہا جائے اور اگر اللہ کے ذکر کے ساتھ تسبیح گھمائی جائے تو "ستر" گنا زیادہ ثواب ملتا ہے.
واضح رہے کہ خاکِ کربلا کی جو اہمیت نقل ہوئی ہے وہ امام حسین۴ کی قبر کے چار میل کے دائرے میں شامل ہے.

نیشابورشہرسے 130 کلومیٹر کے فاصلے پرمشہد ـ نیشابور ہائی وے کے قریب مولا امام رضا علیہ السلام سے منسوب قدمگاہ شریف ہے۔[1]...
20/01/2020

نیشابورشہرسے 130 کلومیٹر کے فاصلے پرمشہد ـ نیشابور ہائی وے کے قریب مولا امام رضا علیہ السلام سے منسوب قدمگاہ شریف ہے۔[1]

قدمگاہ مولا امام رضا علیہ السلام، زائرین امام ہشتم ع کےعلاوہ عام سیاحوں کےلئے بھی نہایت پرکشش اور جاذب نظرمقام ہے، قدمگاہ کی جذابیت صرف مذہبی مقام ہونے کی وجہ سے ہی نہیں ہے، بلکہ اس کے آس پاس کے نہایت خوبصورت اور قابل دید طبیعی نظارے بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قدمگاہ کے ساتھ ایک خوبصورت باغ بھی ہے جس میں انتہائی قدیمی بلند و بالا درخت موجود ہیں۔

ایرانی بادشاہ ناصرالدین شاہ قاجار کے دور میں قدمگاہ میں موجود باغ کی توسیع کی گئی اور 1971 کو باقاعدہ طور پر اسے ایرانی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دیا گیا۔[2]

باغ کی خصوصی حفاظت کی جاتی ہے اس کی ایک وجہ اس میں موجود بعض دیگر صفوی دور کے تاریخی یادگاروں کا موجود ہونا بھی بتایا جاتا ہے۔

تاریخی اعتبار سے قدمگاہ کی عمارت کے ساتھ کچھ اور عمارتیں بھی تعمیر کی گئی تھیں ان میں سے ایک میں پانی ذخیرہ کیا جاتا تھا جبکہ ایک عمارت میں مسافروں کو جگہ دی جاتی تھی، جبکہ تیسری عمارت ایسی تھی کہ جس میں مویشی رکھے جاتے تھے۔

قدمگاہ کے نزدیک ہی ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو خود تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے اور اس گاؤں میں ایک پرانے قلعے کے آثار پائے جاتے ہیں۔

قدمگاہ در اصل امام رضا علیہ السلام کی ایک عظیم یاد گارہے، اس قدمگاہ کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں ایک نہایت خوبصورت صاف شفاف پانی کا چشمہ بھی موجود ہے اور روایات کے رو سے یہ چشمہ، امام رضا علیہ السلام کے حکم سے ہی جاری ہوا ہےاور یوں یہ امام ہشتم علیہ السلام کے معجزات اور کرامات میں سے ایک ہے۔[3]

قدمگاہ میں 53 سینٹی میٹر سیاہ رنگ کا ایک پتھر موجود ہے جس میں دو قدموں کے نشانات پائے جاتےہیں اور لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس پتھر پر کھڑے ہوکرحضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام نے نماز ادا کی تھی اورعاشقان امام نے قدموں کے نشان والے پتھرکو محفوظ کرلیا تھا۔[4] جبکہ بعض علماء کا کہنا ہے کہ عاشقان امام رضا علیہ السلام نے اسے ایک یادگار کے طور پر بنایا ہے۔[5]

قدمگاہ کی تاریخی حیثیت

قدمگاہ تاریخی اعتبارسے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جب امام رضا علیہ السلام مدینہ منورہ سے مرو کی طرف روانہ ہوئے تو اس وقت نیشابور ایران کے ایک پررونق اور آباد شہر کے طور پر پہچانا جاتا تھا، جب امام ہشتم نیشابور پہنچے تو لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے امام علیہ السلام کا استقبال کیا بعض روایات میں استقتبال کرنے والوں کی تعداد، ایک لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔[6]

اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں: جب امام رضا(ع)، نیشابور کے مقام پر پہنچے تو مُحدِّثین کا ایک گروہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا:‌ فرزند رسول ص ہمارے لئے کوئی حدیث بیان بیان فرمائیں، امام(ع) نے اپنا سر کجاوے سے باہر نکالا اور فرمایا: میں نے اپنے والد گرامی موسی بن جعفر(ع) سے؛ انہوں نے اپنے والد گرامی جعفر بن محمّد(ع) سے؛ انہوں نے اپنے والد گرامی محمّد بن علی(ع) سے؛ انہوں نے اپنے والد گرامی علی بن الحسین (علیہما السّلام) سے؛ انہوں نے اپنے والد گرامی حسین بن علی(ع) سے؛ انہوں نے اپنے والد گرامی امیرالمؤمنین علی بن أبی طالب(ع) سے؛ انہوں نے رسول خدا(ص) سے آپ(ص) نے جبرئیل سے سنا جبرئیل کہتے ہیں پروردگار عزّ و جلّ فرماتے ہیں: "اللَّه جَلَّ جَلَالُهُ یقُولُ لَا إِلَهَ‏ إِلَّا اللَّهُ‏ حِصْنِی‏ فَمَنْ دَخَلَ حِصْنِی أَمِنَ مِنْ عَذَابِی قَالَ فَلَمَّا مَرَّتِ الرَّاحِلَةُ نَادَانَا بِشُرُوطِهَا وَ أَنَا مِنْ شُرُوطِهَا.[7]

(ترجمہ: اللہ تعالی نے فرمایا: کلمہ "لَا إِلَہ إِلَّا اللَّہ" میرا مظبوط قلعہ ہے، پس جو بھی میرے اس قلعہ میں داخل ہوگا وہ میرے عذاب سے محفوظ رہے گا، جب سواری چلنے لگی تو [امام رضا](ع) نے فرمایا: [البتہ] اس کے کچھ شرائط ہیں اور میں ان شرائط میں سے ایک ہوں۔

چونکہ اس حدیث شریف کے سارے راوی معصوم ہیں اس لئے اسے سلسلۃ الذہب کہا جاتا ہے، اور اس حدیث کو اس مقام پر ایک ساتھ بیس ہزار سے زائد افراد نے امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام سے بنفس نفیس سن کرقلم بند کیا ہے۔[8]

قدمگاہ کیسے جائیں؟

قدمگاہ تاریخی اعتبار سے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے، لہذا آپ سے گزارش ہے کہ جب امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کریں تو قدمگاہ کی زیارت سے بھی فیض یاب ہونے کی کوشش کیجئے۔

اگرآپ خود نیشابور شہر سے قدمگاہ کی زیارت پر جانا چاہیں تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ شہر سے قدمگاہ کی طرف عام طور پر ٹیکسی سروس موجود ہے جو بہ آسانی دستیاب ہے۔

مشہد مقدس سے اگر آپ جانا چاہیں تو ریل گاڑی، بس اور ٹیکسی کے ذریعے بھی جا سکتے ہیں۔

Address

Lahore Punjab
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923074467207

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan Hujat e Khuda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share