أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service

أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service We Deal All Airline Tickets
and Visit visas,
Hotel Booking ,
Health Insurance,
And Also Available

اے یومِ عرفہ کے مالک۔۔۔! اے مزدلفہ کے رب۔۔۔!اپنے میدانوں کا دامن ہمارے لئے بھی کھول دیجئیے کہ جن کے سروں پر گناہوں کی گھ...
15/06/2024

اے یومِ عرفہ کے مالک۔۔۔!
اے مزدلفہ کے رب۔۔۔!

اپنے میدانوں کا دامن ہمارے لئے بھی کھول دیجئیے کہ جن کے سروں پر گناہوں کی گھٹڑی ہے۔۔۔

اے ربِ کعبہ۔۔۔ جو خوش نصیب آج میدان عرفات میں پہنچ چکے ہیں ان کی بخشش و مغفرت کا اعلان تو آپ فرما ہی دیں گے، پر تیرے یہ گنہگار بندے جو حجاج کرام میں تو شامل نہیں مگر ان کا دل آپ کی یاد میں تکبیرات کہتا ہے اور اس امید پر زندہ ہے کہ ایک دن یہی کلمات دھراتے ہوئے منٰی سے عرفات کی طرف روانہ ہوں گے۔۔۔آپ کے خلیل کی سنت کو میدانِ عرفات میں ادا کریں گے۔۔ان شاءاللہ

اے زمین و آسمان کے خالق و مالک۔۔۔! آج ان حجاج کی تمام دعاؤں، مناجات اور آہ و زاریاں قبول فرما کر ہم سب کی بھی مغفرت کا اعلان کر دیجئے گا۔۔آمین یا رب العالمین 🤲

#عرفہ

حج مبارک 2024 موسم حج کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح خانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر بلند کرکے سفید احرام کی چادروں لپیٹ دیا گیا...
23/05/2024

حج مبارک 2024
موسم حج کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح خانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر بلند کرکے سفید احرام کی چادروں لپیٹ دیا گیا ہے !

‏مکہ و مدینہ میں پاکستانیوں کے کارنامے....ضرور پڑھیں اور شئیر کریں ۔ تاکہ سب اگاہی حاصل کریں ۔ 1۔ مکہ اور مدینہ میں بلات...
19/05/2024

‏مکہ و مدینہ میں پاکستانیوں کے کارنامے....
ضرور پڑھیں اور شئیر کریں ۔ تاکہ سب اگاہی حاصل کریں ۔
1۔ مکہ اور مدینہ میں بلاتفریق بھیک مانگنا اور اکثر تو پوری پوری فیملیاں یہ کام کرتی ہیں۔

2۔ افطار کے دسترخوان پر سے دہی اور بن کے دو تین چار پیکٹس پرس یا کپڑوں میں چھپا کر رفو چکر ہوجانا۔

3۔ مقدس مقامات جیسے غار حرا وغیرہ میں اپنے خالہ پھوپھو چاچا جانو کے نام لکھ کر آنا کہ یا اللہ ارشد کو یہاں بلا لے۔۔۔۔

یا اللہ یہاں آنے والوں کی مغفرت فرما۔۔۔۔

جو بھی یہاں آئے مجھ خاکسار کو اپنی دعا میں یاد رکھے منجانب قیوم علی،

یا اللہ میرے دشمنوں کو نست و نابود کر دے وغیرہ وغیرہ...

4۔ غلاف کعبہ کے بعد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قالین کے دھاگے نوچ نوچ کر یا کاٹ کر بطور تبرک لانا اور امی ابا کے کفن میں رکھنے کی پلاننگ کرنا۔۔۔

5۔ یہ خواتین کے لیے ہے( ریاض الجنہ میں نماز کے لیے دھکا، مکا اور چٹکی کا استعمال کر کے آگے والی کو راستے سے ہٹانے کے بعد عین روضہ مبارک کے سامنے ستون پر چڑھ کر کہنا لا موبائل نکال تصویر لے لوں۔۔۔۔

6۔ کھجور کی گٹھلیاں اور بسکٹ کے ریپرز قالین کے نیچے چھپا دینا۔

7۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر رکھے زم زم کے کولرلز کے سامنے اسکارف کھول کر گلے اور بالوں پر زم زم ملنا اور سارے ایریا کو پانی میں چھم چھم کرنا....

پھر عربی خادمہ کے ہاتھوں عربی میں زلیل ہو کر تھوڑی دیر بعد یہی حرکت دوہرانا۔

8۔ کیوں کہ پاکستان میں خواتین کا مساجد میں جانے کا رواج نہیں ہے..
اس لیے اکثریت کو جماعت سے نماز نہیں آتی..
بس جماعت کھڑے ہوتے ہی تماشے بازی کا مظاہرہ نہیں مقابلہ شروع۔۔۔

کچھ پتا نہیں کہ کیا کرنا ہے ادھر ادھر نظریں چلا کر جو جیسا کرہا ہے فالو کرنا اور خوب غلطیاں کرنا۔۔۔۔

9۔ مرد حضرات بھی پیچھے نہیں روضہ مبارک کے سامنے گھر پر ویڈیو کال ملا کر سلام کروانا امی یا بیگم بیڈ پر لیٹی ہوئی، پیچھے سے سارے مرد دیکھ رہے،
لیکن عاشق مگن ہے کہ امی بس جلدی سے سلام کرلیں۔۔۔

پریشان مت ہو شبانہ اگلی بار تم بھی یہاں آو گی،
پیچھے سے پوری قوم شبانہ کا دیدار کر رہی ہے۔۔ ( استغفراللہ )

10۔ ائیر پورٹ پر واشرومز میں کموڈ لگے ہوتے ہیں جن پر بیٹھنا ہماری آدھی عوام کو نہیں آتا تو جوتے چپلیں لے کر کموڈ پر ڈبلو سی کے اسٹائل میں بیٹھ جانا۔

11۔ حرم کے صحن میں چپل بیگ سے نکال کر زور سے پٹخنا اور پھر پہننا۔

12۔ خواتین کا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر بیٹھ کر گھریلو سیاست پر کھل کر تبصرے کرنا۔

13۔ ہماری پیاری خواتین عبایا پہننا گناہ سمجھتی ہیں شاید..

بہت بڑی تعداد میں لان کے چھلکا جیسے کپڑوں میں گھومتی ہوئی پائی جاتی ہیں۔

14۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صحن میں ویل چئیرز رکھی ہوتی ہیں تاکہ ضرورت مند افراد استعمال کریں۔

دیگر ممالک کی خواتین استعمال کر کے وہیں چھوڑ جاتیں تاکہ کوئی اور استعمال کرے۔

ہمارے یہاں کی شاہکار خواتین ویل چیئر پر چپلیں، زم زم کی بوتلیں، بیگ جائے نماز سب لٹکا کر اسے فقیر کا ٹھیلا بنا کر خود نیچے بیٹھ جاتی ہیں...

اور اگر کوئی مانگ لے تو ایسے تیور دیکھائے جاتے ہیں کہ بندہ سہم جائے..

اور جو ویل چیئر اماں وغیرہ کے لیے لیتی ہیں وہ حرم سے نکال کر ہوٹل تک لے جاتی ہیں۔۔۔۔

مطلب کوئی احساس ہی نہیں کہ یہ حرم کے لیے ہے اور استعمال کے بعد وہیں رکھ دیں تاکہ کوئی اور استعمال کر لے۔۔۔۔

15۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نکاح کی اڑ میں بیباکی، گستاخی اور جہالت کا شاندار مظاہرہ کرنا۔

دولہن کو مکمل سجا سنوار کر عین گنبد خضرا کے سامنے بیٹھا کر نکاح کروانا، دولہن ہوٹل سے اسی حلیے میں آتی اور جاتی ہے۔۔۔

سوچیں کتنے نامحرموں کی آنکھوں کا رزق بنتی ہے۔۔

نوٹ: ہوسکتا ہے کوئی کارنامہ لکھنے سے رہ گیا ہو اس کے لیے پیشگی معذرت ، یہ کارنامے ایک ساتھ بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شاید تھوڑی سے شرم آجائے ہمیں اور ہمیں اپنے گریبان میں جھانک کر اس نام نہاد عشق کو دیکھنے کا موقع ملے جس عشق کے بعد ہم ادب نہیں سیکھ پائے تو دراصل یہ عشق ہے ہی نہیں....

کیوں کہ جو عشق محبوب اور اس کے در کا ادب نہ سیکھائے،

محبوب کی لائی ہوئی شریعت نہ سیکھائے

وہ عشق نہیں خالی دعوی ہے۔ ۔۔۔

مرد حضرات مزید کون کون سے کارنامے کرتے ہیں وہ آپ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

ہمیں بطور قوم اخلاقی تربیت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

01/05/2024

‏اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہ ﷺ 💚

‏💐السلام عليكم ورحمة الله وبركاته💐

الحمدللہ گروپ کی آج 1/05/2024 مدینہ پاک حضور فخر کائنات ﷺ کے قدمین شریفین میں حاضری کے لیے پہنچ چکا ہے
رب العزت آپ سب کو بھی اس سفر کی سعادت نصیب فرمائے
محرم الحرام کے گروپ کی بکنگ جاری ہے

01/05/2024

‏اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہ ﷺ 💚

‏💐السلام عليكم ورحمة الله وبركاته💐

الحمدللہ گروپ کی آج 1/05/2024 مدینہ پاک کے لیے سفر جاری ہے
رب العزت آپ سب کو بھی اس سفر کی سعادت نصیب فرمائے
محرم الحرام کے گروپ کی بکنگ جاری ہے

01/05/2024

‏اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہ ﷺ 💚

‏💐السلام عليكم ورحمة الله وبركاته💐

الحمدللہ گروپ کی آج 1/05/2024 مدینہ پاک کے لیے روانگی
رب العزت آپ سب کو بھی اس سفر کی سعادت نصیب فرمائے
محرم الحرام کے گروپ کی بکنگ جاری ہے

29/04/2024

الحمد للّٰہ طائف کے مقام سے واپسی پر میقات قرن منازل

گروپ کے ساتھ عمرہ ادائیگی
29/04/2024

گروپ کے ساتھ عمرہ ادائیگی


28/04/2024
28/04/2024
02/10/2023

سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے مکہ معظمہ میں قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے کافی سارے ہوٹل بند کر دیے ہیں

24/09/2023

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: ’’مسجدِ قبا میں دو رکعت پڑھنے کا ثواب ایک عمرہ کے ثواب کے برابر ہے‘‘۔ ایک اور حدیث مبارک میں ہے : جو شخص گھر میں وضو کرکے مسجدِ قبا آئے اور دو رکعت نماز ادا کرے تو اس کو عمرہ جتنا ثواب ملے گا۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خصوصاً ہفتہ کے دن مسجدِ قبا تشریف لاکر نفل نماز پڑھتے تھے، یہ تشریف آوری کبھی پیدل ہوتی اور کبھی سواری پر ہوتی تھی؛ اس لیے زائرین کو مسجدِ قبا میں حاضر ہوکر نماز پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے، اور بہتر یہی ہے کہ مدینہ میں جہاں قیام ہو وہیں سے باوضو ہوکر مسجدِ قبا جائیں اور وہاں جاکر نماز پڑھنے کا اہتمام کریں

‏رب تعالیٰ آپ کو مکے مدینے لے آئے ، آپ جب یہاں حاضر ہوں تو اس بات کا ضرور خیال رکھا کریں کہ:اِن پاک گلیوں میں نہ تُھوکنا...
24/09/2023

‏رب تعالیٰ آپ کو مکے مدینے لے آئے ، آپ جب یہاں حاضر ہوں تو اس بات کا ضرور خیال رکھا کریں کہ:

اِن پاک گلیوں میں نہ تُھوکنا ہے ، نہ چِھلکے ، ٹِشو ، بوتلیں گُھٹلیاں وغیرہ کچرا پھینکنا ہے ۔

یہ نورانی گلیاں اِس لائق ہیں کہ‌ یہاں کی خاک چومی جائے !!

جس خاک پہ رکھتے تھے قدم سیِّد عالم
اُس خاک پہ قرباں دلِ شیدا ہے ہمارا

اللہ ہمیں خاک کرے اپنی طلب میں
یہ خاک تو سرکار سے تمغا ہے ہمارا

خاکِ راہِ حجاز
عبد الرحمن
24.9.2023 م

‏مسلمان کو تکلیف سے بچانا زیادہ ضروری یا حجرہ اسود کا بوسہ؟ہر مسلمان خواہش رکھتا ہے کہ کعبہ کا سفر ہو تو حجرہ اسود کو بو...
21/09/2023

‏مسلمان کو تکلیف سے بچانا زیادہ ضروری یا حجرہ اسود کا بوسہ؟

ہر مسلمان خواہش رکھتا ہے کہ کعبہ کا سفر ہو تو حجرہ اسود کو بوسہ دوں، حطیم میں نفل پڑھوں، ملتزم پر دعائیں کروں۔ کعبہ سے لگ کر دل کا حال سنا دوں۔
لیکن ایک چیز جو نقصان کی ہے کہ یہ سب تو کرنا ہے، لیکن اس سے پہلے یہ خیال ضروری ہے کہ میرے کسی کسی کسی بھی عمل سے کسی مسلمان کو ادنی سی بھی تکلیف نا ہو جائے ۔ مسلمان کو تکلیف دینا تو ویسے ہی جائز نہیں اور ایسے مسلمان کو تکلیف دے دوں جو پیارے اللہ کا مہمان ہے ؟

حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کو دیکھ کر ارشاد فرمایا : اے کعبہ ! تو کس قدر پاکیزہ ہے ، تیری خوشبو کس قدر عمدہ ہے اور تو کتنا زیادہ قابل احترام ہے ؛ ( لیکن ) مومن کی عزت و احترام تجھ سے زیادہ ہے ، اللہ تعالی نے تجھ کو قابل احترام بنایا ہے اور( اسی طرح ) مومن کے مال، خون اور عزت کو بھی قابل احترام بنایا ہے اور اسی احترام کی وجہ سے اس بات کو بھی حرام قرار دیا ہے کہ ہم مومن کے بارے میں ذرا بھی بد گمانی کریں۔اس سے معلوم ہوا کہ اللہ جل شانہ کے نزدیک کعبہ اور مومن دونوں کی حیثیت و عزت ہے ؛ البتہ مومن کی عزت و احترام زیادہ ہے۔

جو لوگ کعبہ دیکھ آئے ییں وہ سمجھتے ہیں کہ کیسے ہم نادانی میں دھکے دے کر یہ سارے کام کرتے ہیں۔ کیسے خواتین چیخیں مار مار کر راستہ لے کر باہر آتی ہیں حجرہ اسود کے پاس سے۔
ان خواتین کی بھی بےحد نادانی ہے کہ مردوں سے ٹکراتے، اور دھکے کر اگر حجرہ اسود چوما تو کیا چوما۔

اس میں کچھ قصور پچھلوں کا بھی ہے کہ جانے والوں پر فرض کر دیتے ہیں کہ حجرہ اسود لازمی چومنا۔ کعبہ سے لگ کے دعا کرنا اور پتہ نہیں کیا کیا ۔
جو نا کر سکے میرے جیسا، اس کو پھر طعنے ، لو کیا فائدے جانے کا ،وغیرہ وغیرہ۔

بیت اللہ آنے کا مقصد اللہ کی رضا کا حصول ہے اور اللہ کو منانا ہے۔ نا کہ کسی کو دی گئی تکلیف مجھے اللہ سے دور کر دے اور میرے دوبارہ آنے میں رکاوٹ بن جائے۔
کائنات کے خالق و مالک کا گھر ہے، آداب کا خیال ضرور رکھیں 😊اللہ سب کا بار بار جانا مقدر فرمائے۔

آمین

‎ #کاپیڈ

✈️ **Airline Baggage Guidelines for Your Umrah Journey**Planning your sacred Umrah pilgrimage? It's essential to know wh...
17/09/2023

✈️ **Airline Baggage Guidelines for Your Umrah Journey**

Planning your sacred Umrah pilgrimage? It's essential to know what types of bags you can bring onboard. Here's a quick breakdown:

👜 **Shoulder and Back Bag**: You're allowed one shoulder or back bag as your carry-on. Make it your travel companion, but ensure it fits the airline's size restrictions.

🎒 **Hand and Back Bag**: Carrying a hand or back bag? Ensure it meets the airline's size limits: Height 55 cm, Width 35 cm, Length 25 cm.

📱 **Mobile Device Bag**: Keep your gadgets safe in a dedicated mobile device bag. Remember, it should fit within the specified dimensions.

🛍️ **Small Bags**: Additional small bags like purses or mini backpacks may also be allowed, but always verify with your airline.

Before you embark on this spiritual journey, double-check your airline's baggage policies to ensure a smooth experience. Safe travels on your Umrah pilgrimage! 🙏✨



---

Feel free to use this post on your professional page, and customize it as needed.

‏اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاخَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنْﷺ❤
13/09/2023

‏اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاخَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنْﷺ❤

10/09/2023

‏جب حرم کی اذان مکہ کی فضاؤں میں گونجتی ہے


04/09/2023

الحمد للّٰہ رب العزت کی عطاء سے آج طائف کی زیارت گروپ کے ساتھ اور عمرہ کی ادائیگی بھی ہوگی انشاء اللہُ


‏" ادب کا سب سے اعلی مقام  "مدینہ منورہ جانے والے زائرین کے لیے مدینہ منورہ کے آداب کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے ۔  حض...
03/09/2023

‏" ادب کا سب سے اعلی مقام "

مدینہ منورہ جانے والے زائرین کے لیے مدینہ منورہ کے آداب کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے ۔

حضرت امام مالک رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں کسی کی آواز سنی تو اسے بلا کر دریافت فرمایا کہ کس قبیلے سے ہو؟ اس نے کہا بنوثقیف سے اس پر حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر تم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے ہوتے تو میں تمہیں سزا دیتا کیونکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔۔

ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ لوگ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں ادب کا بلکل خیال نہیں رکھتے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی حاضری کے لیے جب موجہہ شریف یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے روضہ مبارک کی جالیوں کے سامنے سلام عرض کرنے جاتے ہیں تو نہ سر پر ٹوپی ہوتی ہے نہ کوئی رومال پھر ایک ہاتھ میں جوتے دوسرے ہاتھ میں اپنا موبائل پکڑے ہوئے ہوتے ہیں اور سامنے کھڑے ہو کر زور زور سے اپنے رشتہ داروں کو وڈیو کال پر بتا رہے ہوتے ہیں کہ یہ ہیں روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی جالیاں مبارک اور پھر سب سے بڑی جو بے ادبی وہاں لوگ کرتے ہیں باہر نکلتے ہی اپنے جوتے زمین پر زور سے پھینک رہے ہوتے ہیں جن کی آواز اتنی زیادہ ہوتی ہے ایسے لوگوں کو ادب کی الف ب کا پتہ نہیں ہوتا ۔۔

اس پوسٹ کے ذریعے مکہ مکرمہ مدینہ منورہ جانے والے زائرین کو بتایا یہی ہے کہ آپ یہاں ناں تو اچھے جملوں کے لیے آواز بلند کرسکتے ہیں اور نا ہی ناپسندیدہ جملوں کے لیے آواز بلند کرسکتے ہیں آپ یہاں ساتھی کے ساتھ گفتگو میں بھی آواز پست رکھیں گے ۔۔

کیونکہ یہ ادب کی ریڈ لائن ہے جو کراس کرے گا اپنے اعمال گنوا بیٹھے گا یہاں کون کیا ہے کوئی حیثیت نہیں رکھتا یہاں آنے والے سب بادشاہ فقیر ہیں اور اللہ تعالی کی رحمت کی طلب گار ہیں ۔۔

یہاں کسی دنیاوی چیزوں جوتے موبائل وغیرہ کو توجہ نا دیں عاجزی انکساری کے ساتھ اپنے وقت کو قیمتی بناتے ہوئے عبادات میں مشغول رہیں اللہ سبحان تعالی آپ کا یہاں آنا قبول و مقبول فرمائے ۔ آمین ثم آمین یارب العالمین ۔

‏حضرت انس سے روایت ہے  کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب سفر سے آتے اور مدینہ پاک کی دیواروں کو دیکھتے تو اپنی سواری ...
26/08/2023

‏حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب سفر سے آتے اور مدینہ پاک کی دیواروں کو دیکھتے تو اپنی سواری کو تیز فرمادیتے اگر گھوڑے پر ہوتے تو اسے ایڑی لگاتے اس کی محبت کی وجہ سے (بخاری)

یعنی حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو مدینہ پاک اتنا پیارا تھا کہ ہر سفر سے واپسی میں یوں تو معمولی رفتار پر جانور چلاتے تھے مگر مدینہ پاک کو دیکھتے ہی وہاں جلد پہنچ جانے کے لیے سواری تیز فرمادیتے تھے،اسی محبت کا اثر ہے کہ مسلمان مدینہ پر دل و جان سے فدا ہیں کیونکہ یہ محبوب کا محبوب ہے اس مقدس شہر کی سینکڑوں تاریخیں لکھی گئیں اور نظم و نثر میں ہزار ہا اس کی منقبتیں۔

(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:4 حدیث نمبر:2744 )

مسجد غمامہ کی طرف سے مسجد نبوی شریف میں داخل ہوں تو گیٹ 311 کے ساتھ ہی یہ نل لگے ہیں جن سے مقامی لوگوں اور حاجیوں کیلئے ...
26/08/2023

مسجد غمامہ کی طرف سے مسجد نبوی شریف میں داخل ہوں تو گیٹ 311 کے ساتھ ہی یہ نل لگے ہیں جن سے مقامی لوگوں اور حاجیوں کیلئے بڑے برتنوں میں آب زم زم بھر کے ساتھ لے جانے کی سہولت ہے۔۔

نماز جمعہ مبارک الحرمین مسجدالحرام مسجدالنبوی
25/08/2023

نماز جمعہ مبارک الحرمین مسجدالحرام مسجدالنبوی


مسجد نبوی میں افطاری کا اہتمام رب العزت اپنے حبیب کے صدقے مجھے اور میرے تمام عزیزوں کو رمضان مبارک میں افطاری کی سعادت ن...
24/08/2023

مسجد نبوی میں افطاری کا اہتمام رب العزت اپنے حبیب کے صدقے مجھے اور میرے تمام عزیزوں کو رمضان مبارک میں افطاری کی سعادت نصیب فرمائے

‏یہاں دل پگھل جاتا ہے😍
24/08/2023

‏یہاں دل پگھل جاتا ہے😍

‏🌹🌹مسجد غمامہ🌹🌹یہ مسجد حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب "باب السلام"کی جانب واقع ہے۔حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم ...
24/08/2023

‏🌹🌹مسجد غمامہ🌹🌹
یہ مسجد حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب "باب السلام"کی جانب واقع ہے۔
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم یہاں عیدین کی نماز ادا کیا کرتے تھے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں نماز استسقا بھی پڑھائی تھی اور عین اسی وقت بادل نمودار ہوا وار بارش ہوئی۔
اسی لیے اس کو غمامہ یعنی بادل کے حوالے سے مسجد غمامہ کہا جاتاہے۔

‏مسجد نبوی سے قباء مسجد تک پیدل راستہ❤️
24/08/2023

‏مسجد نبوی سے قباء مسجد تک پیدل راستہ❤️

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: ’’مسجدِ قبا میں دو رکعت پڑھنے کا ثواب ایک عمرہ کے ثواب کے برابر ہے‘‘۔  ا...
23/08/2023

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: ’’مسجدِ قبا میں دو رکعت پڑھنے کا ثواب ایک عمرہ کے ثواب کے برابر ہے‘‘۔ ایک اور حدیث مبارک میں ہے : جو شخص گھر میں وضو کرکے مسجدِ قبا آئے اور دو رکعت نماز ادا کرے تو اس کو عمرہ جتنا ثواب ملے گا۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خصوصاً ہفتہ کے دن مسجدِ قبا تشریف لاکر نفل نماز پڑھتے تھے، یہ تشریف آوری کبھی پیدل ہوتی اور کبھی سواری پر ہوتی تھی؛ اس لیے زائرین کو مسجدِ قبا میں حاضر ہوکر نماز پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے، اور بہتر یہی ہے کہ مدینہ میں جہاں قیام ہو وہیں سے باوضو ہوکر مسجدِ قبا جائیں اور وہاں جاکر نماز پڑھنے کا اہتمام کریں ۔

مسجد العریش مقام جنگ بدر گروپ ٹریول
21/08/2023

مسجد العریش مقام جنگ بدر
گروپ ٹریول

ہم کو در پیش ہے پھر مبارک سفرقافلہ پھر مدینے کو تیار ہے
21/08/2023

ہم کو در پیش ہے پھر مبارک سفر
قافلہ پھر مدینے کو تیار ہے

20/08/2023

آج رب العزت کی عطا سے مکہ شریف کی زیارتیں اور مسجد جعرانہ سے عمرہ کی ادائیگی گروپ کے ساتھ

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 11:00 - 21:00

Telephone

+923228004568

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service:

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Travel Agencies in Lahore

Show All