Faizan E Kaaba Travel & Tours

Faizan E Kaaba Travel & Tours Private Hajj Organizer/Umrah Services/Domestic & International Tickets/Tour Operator/Hotel Reservatio

01/06/2021
25/05/2021

Aameen 🌹❤️

1 Bar Darood pak bhejien... Jumma Mubarik..Allah Bless u....
12/06/2020

1 Bar Darood pak bhejien... Jumma Mubarik..Allah Bless u....

https://youtu.be/pYq8kXdIiL8Very important talk about corona virus
05/06/2020

https://youtu.be/pYq8kXdIiL8
Very important talk about corona virus

To follow latest in COVID19 outbreak from Pakistan and around the world, subscribe to our YouTube channel, hit that bell icon and stay updated with minute-by...

Alhamdulillah
05/06/2020

Alhamdulillah

Hajj and Umrah will be opened soon In Shaa Allah
29/04/2020

Hajj and Umrah will be opened soon In Shaa Allah

Ramzan Mubarak to all  Muslim all over the world ♥️Stay Blessed
24/04/2020

Ramzan Mubarak to all Muslim all over the world ♥️
Stay Blessed

دنیاء تاریخ میں سب سے بڑی چھتری خانہ کعبہ کے مطاف پر لگانے کیلئے حرم شریف میں پہنچا دی گئی۔600 ٹن وزنی یہ چھتری طواف کرن...
01/04/2020

دنیاء تاریخ میں سب سے بڑی چھتری خانہ کعبہ کے مطاف پر لگانے کیلئے حرم شریف میں پہنچا دی گئی۔
600 ٹن وزنی یہ چھتری طواف کرنے والوں کو شدید گرمی سے محفوظ کرے گی اور ساتھ ساتھ حرم شریف کے ائیرکنڈیشن کولنگ کو محفوظ کرے گی۔
جس کمپنی نے اسے ڈیزائن کیا ہے سعودی حکومت نے انہیں پابند کیا ہے کہ اسکا ڈیزائن صرف اور صرف خانہ کعبہ کے لیے ہی کرینگے۔
اس پروجیکٹ پر اربوں ریال خرچہ آئیگا

Announcement🕋
25/03/2020

Announcement🕋

وہ عمرہ زائرین جن کے عمرہ ویزے ختم ہوچکے ہیں اور پابندی کی وجہ سے واپس اپنے ملک نہیں جا سکے ہیں وہ فوراً وزارة الحج والع...
23/03/2020

وہ عمرہ زائرین جن کے عمرہ ویزے ختم ہوچکے ہیں اور پابندی کی وجہ سے واپس اپنے ملک نہیں جا سکے ہیں وہ فوراً وزارة الحج والعمرة کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے اوپر لاگو ہونے والے جرمانے اور قانونی کاروائی کی معافی کی درخواست دیں ۔آخری تاریخ 28 مارچ 2020 ہے۔
لنک 👇
https://t.co/os2KL6mHyr?ssr=true

ڈھائی لاکھ عمرہ زائرین کی واپسی مکملسعودی عرب میں موجودہ  دو لاکھ 50 ہزار عمرہ زائرین کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔...
22/03/2020

ڈھائی لاکھ عمرہ زائرین کی واپسی مکمل
سعودی عرب میں موجودہ دو لاکھ 50 ہزار عمرہ زائرین کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر حج وعمرہ محمد بنتن نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود عمرہ زائرین کی واپسی مختلف اداروں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام عمرہ کمپنیوں کے علاوہ وزارت کے متعلقہ شعبوں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے عمرہ زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزوں کی معطلی کی وجہ سے تمام عمرہ کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں مگر ہم ان کے نقصانات پورا کرنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث عمرہ ویزے معطل کردیے تھے۔ بعد ازاں انٹرنیشنل پروازوں کی معطلی کے دوران عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا تھا۔

Announcement 🎤
14/03/2020

Announcement 🎤

No Doubt ♥️
14/03/2020

No Doubt ♥️

Explore Switzerland of the East - The beautiful valley of Swat!Read more here: https://www.faizanekaabatravels.com/swat-...
14/03/2020

Explore Switzerland of the East - The beautiful valley of Swat!

Read more here: https://www.faizanekaabatravels.com/swat-valley/

Swat tour packages by Faizan-e-Kaaba travels are getting fame these days. Learn here why you should visit swat valley once.

حجر اسود۔۔۔۔ مکمل تاریخحجرِ اسود جنت کے یاقوتوں میں سے ایک ہے جسے سیدنا آدم علیہ السلام اپنے ساتھ جنت سے لائے تھے, اور ت...
13/03/2020

حجر اسود۔۔۔۔ مکمل تاریخ

حجرِ اسود جنت کے یاقوتوں میں سے ایک ہے جسے سیدنا آدم علیہ السلام اپنے ساتھ جنت سے لائے تھے, اور تعمیر بیت اللہ کے وقت ایک گوشہ میں نصب فرمایا تھا۔

طوفانِ نوح علیہ السلام میں آدم علیہ السلام کا تعمیر کردہ بیت اللہ آسمانوں پر اُٹھائے جاتے وقت اس متبرک پتھر کو شکمِ جبلِ ابی قبیس میں امانت رکھ دیا گیا تھا، پھر تعمیر ابراہیمی کے وقت جبرئیل علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی خدمتِ عالیہ میں پیش کردیا تھا، اس طرح اُسے پھر اسی جگہ کی زینت بنادیا گیا جہاں پہلے رونق افروز تھا۔(تفسیر قرطبی)

اس کے فضائل اور اوصاف میں حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سے ارشادات حدیث اور تاریخ کی کتابوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، لیکن جنت کا یہ انمول موتی، عالی مرتبت، مقدس ومتبرک یاقوت، گردشِ ایام کی ستم رانیوں سے محفوظ نہ رہ سکا، متعدد بار اُسے فساق وفجار ظالموں کے ہاتھوں تختۂ مشق بننا پڑا، بارہا حوادثات کا شکار ہوا اور اس کے نازنین بدن پر کتنی ہی مرتبہ زخم آئے۔ ۳۱۷ھ میں جب مکہ مکرمہ قرامطہ کے دستِ تصرف میں آیا، تو ابوطاہر سلیمان بن الحسن نے جو قرامطہ کا سردار تھا، حرم محترم میں خون کی ہولی کھیلی۔ ۸/ذو الحجہ ۳۱۷ھ کو اس قدر قتل عام کیا کہ حجاج کی لاشوں سے چاہِ زمزم بھر گیا، شہر اور مضافات کے تیس ہزار بے قصور افراد کو موت کی نیند سلادیا، جن میں سترہ سو حاجی اور سات سو طواف کرنے والے بھی شہید ہوگئے، اس نے یہ سارا کھیل میزابِ رحمت یعنی کعبہ شریف کا پرنالہ جو سونے کا تھا، اُکھاڑنے، مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود چوری کرنے کی نامشکور جسارت کے لیے کھیلا تھا۔ دو آدمی اس مذموم حرکت کے لیے کعبہ شریف پر چڑھے، مگر آن واحد میں سر کے بل زمین پر گرکر واصلِ جہنم ہوگئے، مقامِ ابراہیم تو اس کے دست تصرف سے مامون رہا، کیوں کہ خدام حرم نے اُسے پہاڑ کی گھاٹی میں کہیں چھپا دیاتھا، مگر ۱۴/ ذو الحجہ ۳۱۷ھ بروزِ اتوار عصر کے وقت جعفر بن حلاج نے ابوطاہر کے حکم سے حجرِ اسود کو کدال سے اُکھاڑلیا، اس پر کئی ضربیں لگائیں جس سے کچھ ریزے ٹوٹ گئے اور اپنے ساتھ بحرین لے گئے، اور اس کی جگہ خالی رہ گئی۔

تقریباً بائیس سال کا طویل زمانہ گزرجانے کے بعد بحرین کے شہر ’’ہجر‘‘ سے بروز بدھ ۱۰/ ذو الحجہ ۳۳۹ھ کو یہ مبارک پتھر واپس ہوا، واپسی بھی معجزنما تھی، قرامطیوں سے باربار واپسی کا مطالبہ جب زور پکڑ گیا تو انہوں نے یہ عذرِ لنگ پیش کیا کہ وہ پتھر تو دوسرے پتھروں میں مل جل گیاہے، ان میں سے اسے الگ کرنا ہمارے بس کا روگ نہیں، اگر تمہارے پاس اس کی کوئی علامت ہے تو تلاش کرلو، چنانچہ علماءِ کرام سے استفسار کیاگیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا : ان سب پتھروں کو آگ میں ڈالا جائے، جو پتھر آگ میں پگھل یا پھٹ جائیں وہ حجرِ اسود نہیں، حجرِ اسود کو آگ متاثر نہیں کر سکتی؛ کیوْں کہ یہ جنت کا پتھر ہے۔ اس طرح اس مقدس پتھر کی برتری اور مقبولیت کا لوہا منواکر اُسے واپس لوٹایا گیا اور پھر سے کعبہ شریف کی زینت بنادیا گیا۔

علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ:’’ یہ ظالم ابوطاہر چیچک کے عارضہ میں مبتلا ہوا، اس کا جسم پھٹ گیا اور نہایت ذلت کے ساتھ مرا۔ ‘‘ (اعلام الاعلام، ص:۱۶۵، مرقات،ج:۵،ص:۳۲۰)

علامہ قطب الدین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’ابوطاہر قرامطی بدبخت کو ابرہہ کی طرح بیت اللہ کی بجائے اپنے شہر ’’ہجر‘‘ میں حج کا اجتماع کرانے کا جنون دماغ میں پیدا ہوا، اس نے اس غرض سے ایک عالی شان محل بنوایا جس کا نام ’’دارالہجرہ‘‘ رکھا، چناں چہ ۳۱۷ ھ میں حج کے ایام میں ایک لشکرِ جرار لے کر مکہ مکرمہ پر حملہ آور ہوا، طواف کرنے والوں، نماز پڑھنے والوں اور احرام کی حالت میں حاجیوں پر دستِ ستم دراز کیا، حد یہ کہ حرمِ محترم کے اندر بھی بے دریغ قتل کیا، شہر کے علاوہ گرد ونواح میں قتلِ عام کا بازار گرم کیا، تیس ہزار بے گناہ انسانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کیے، اس قدر روح فرسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا تھا، وہ ظالم کہتے تھے کہ تم مسلمان کہتے ہو: ’’من دخله کان آمناً‘‘ (یعنی جو حرم میں داخل ہوگیا وہ مامون ہوگیا) بتاؤ اب امن کہاں گیا؟‘‘

علامہ ابن خلدون رحمہ اللہ رقم طراز ہیں:

’’ابوطاہر نے کعبۃ اللہ کا دروازہ اکھاڑ پھینکا، غلافِ کعبہ کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اپنے فوجیوں میں بانٹ دیا، حجرِ اسود کو اکھاڑکے ساتھ لے گیا، اہلِ مکہ کے گھر بار اور مال ومتاع کو لوٹ لیا، اس نے روانگی کے وقت یہ اعلان کردیا کہ آئندہ سے حج اس کے ہاں ہوا کرے گا۔‘‘

خلافتِ مستکفی کے امراء نے بے حد کوشش کی کہ کسی طرح حجرِ اسود واپس آجائے، انہوں نے پچاس ہزار دینارسرخ کی پیش کش بھی کی، مگر قرامطی ٹس سے مس نہ ہوئے۔ وہ (ابوطاہر) اس خیالِ فاسد پر قائم تھا کہ یہ ناپاک جسارت اپنے امام عبید اللہ المہدی والی افریقہ کی خوشنودی کے لیے کررہا ہے، لیکن جب منصور اسماعیل نے قیروان سے حجرِ اسود کی واپسی کا مطالبہ شدت سے کیا اور ادھر عبید اللہ المہدی نے بھی ابوطاہر کو سختی سے ڈانٹا کہ اگر حجرِ اسود واپس نہ کروگے تو پھر جنگ کے لیے تیار ہوجاؤ، اس لیے مجبوراً ۳۳۹ھ میں واپس کرنا پڑا، جب کہ اس سے قبل خلافتِ مستکفی کی جانب سے پچاس ہزار دینار کے عوض بھی واپسی کا مطالبہ مسترد کردیاگیا تھا۔ (ابن خلدون،ج:۵،ص:۱۹۶)

طواف کی ابتدا حجرِ اسود کے استلام سے ہوتی ہے، یہ جنت کا پتھر ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے گناہ جذب کرنے کی عجیب تاثیر رکھی ہے، چناں چہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’نَزَلَ الْحَجْرُ الأَسْوَدُ مِنَ الْجَنَّة وَهو اَشَدُّ بَیَاضاً مِنَ اللَّبَنِ، فَسَوَّدَتْه خَطَایَا بَنِيْ اٰدَمَ‘‘. (رواہ الترمذی ۸۷۷، الترغیب والترہیب: ۲۷۰)
ترجمہ: جس وقت حجر اسود جنت سے اترا تو وہ دودھ سے زیادہ سفید تھا، پھر آدمیوں کے گناہوں نے اسے سیاہ کردیا۔
اور ترمذی شریف کی ایک روایت میں ہے کہ ’’حجرِ اسود اور مقامِ ابراہیم جنت کے یاقوتوں میں دو یاقوت ہیں، اگر اللہ تعالیٰ ان کی روشنی کو ختم نہ فرماتے تو یہ پوری زمین وآسمان کو روشن کردیتے‘‘۔( ترمذی شریف :۸۸۷، الترغیب والترہیب : ۲۷۰)
نیز یہ بھی مروی ہے کہ حجرِ اسود قیامت کے دن اپنے بوسہ لینے اور استلام کرنے والوں کے حق میں سفارش کرے گا اور اس دن اللہ تعالیٰ اس کو زبان اور ہونٹ عطا فرمائیں گے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’أَشْهِدُوْا هذا الْحَجَرَ خَیَراً؛ فَإِنَّه یَوْمَ الْقِیَامَة شَافِعٌ یَشْفَعُ، لَه لِسَانٌ وَشَفَتَانِ یَشْهد لِمَنْ اِسْتَلَمَه‘‘. (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن عائشۃؓ، الترغیب والترہیب: ۲۷۰)
ترجمہ: اس حجرِ اسود کو اپنے عملِ خیر کا گواہ بنالو؛ کیوں کہ قیامت کے دن یہ سفارشی بن کر (اللہ کے دربار میں) اپنے استلام کرنے والوں کے لیے سفارش کرے گا، اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے۔
پیغمبر علیہ السلام سےحجرِ اسود کا بوسہ دیتے وقت رقت وزاری بھی ثابت ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تقبیل واستلام کو گویاکہ اللہ تعالیٰ سے مصافحہ کرنا قرار دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’مَنْ فَاوَضَه؛ فَاِنَّمَا یُفَاوِضُ یَدَ الرَّحْمٰنِ‘‘. (رواہ ابن ماجہ ۲۹۵۷، الترغیب والترہیب: ۲۶۸)
ترجمہ: جو شخص حجرِ اسود کو ہاتھ لگائے تو گویا وہ اللہ تعالیٰ سے مصافحہ کررہا ہے۔
بریں بنا حجرِ اسود کی تقبیل/ استلام کا کمالِ استحضار کے ساتھ اہتمام کرنا چاہیے، بھیڑ کا موقع نہ ہو اور سہولت سے بوسہ لینا ممکن ہو تو قریب جاکر بوسہ لیں، اور اگر بھیڑ زیادہ ہو تو دور ہی سے استلام کرلیں، اس سے بھی بوسہ کے برابر ہی ثواب ملتا ہے۔

باقی حجرِ اسود کے رنگ سے متعلق احادیث میں جو وارد ہے اس کا بیان اوپر آ چکا ہےکہ بنی آدم کے گناہوں نے اس کا رنگ کالا کر دیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی حدیث نہیں ملی جس میں یہ صراحت ہو کہ حجرِ اسود کے رنگ کا کالا ہونا قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ فقط واللہ اعلم

12/03/2020

خانہ کعبہ کے اطراف پرندوں کا طواف
کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے انسانوں کے طواف بند ہونے پر اللہ نے پرندے بھیج دیے۔
SubhanAllah ♥️

اسلام وعلیکم!ٹریڈ پارٹنرزسعودی حکومت نے کسی بھی ایئر لائن کا استعمال کرتے ہوئے تمام مسافروں کی روانگی پر 20 رجب کے بعد م...
12/03/2020

اسلام وعلیکم!
ٹریڈ پارٹنرز
سعودی حکومت نے کسی بھی ایئر لائن کا استعمال کرتے ہوئے تمام مسافروں کی روانگی پر 20 رجب کے بعد مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ 20 رجب کے بعد کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ فوری طور پر اپنی تمام ایئر لائنز سے رابطہ کریں اور مسافروں کی واپسی کا فوری انتظام کریں۔ بعد فیضان کعبہ گروپ کسی بھی قسم کی ٹکٹ، رہائش، ٹرانسپورٹ یا دیگر اخراجات کی ذمہ دار نہیں ہوگی تمام تر ذمہ داری حاجی پر یا اس کے متعلقہ ایجنٹ پر لاگو ہو گی۔
برائے مہربانی زحمت سے بچنے کیلئے اپنے حاجیوں کو بروقت رہتے ہوئے 15 مارچ 2020 (20رجب) سے پہلے واپسی پاکستان آمد کروالیں۔
شکریہ
فیضان کعبہ گروپ

Explore Skardu with Faizan-e-Kaaba Travels Now!Read more here: https://www.faizanekaabatravels.com/skardu-valley/
10/03/2020

Explore Skardu with Faizan-e-Kaaba Travels Now!

Read more here: https://www.faizanekaabatravels.com/skardu-valley/

If you want to live a full of life then you must visit Skardu with Faizan-e-Kaaba Travels. Be in touch and get the best Skardu tour packages here.

08/03/2020

SubhanAllah♥️

Important Announcement 🎤Share with your friends
07/03/2020

Important Announcement 🎤
Share with your friends

♥️♥️
06/03/2020

♥️♥️

naate sarkar ki parta hoon main with urdu lyrics (lyrics naats) - Alhaaj Shahbaz Qamar Fareedi SECOND CHANNEL ⤵️⤵️ *For Naat Editing SUBSCRIBE This Channel⤵️...

Ramzaan Umrah Package coming soon♥️Stay in touch
03/03/2020

Ramzaan Umrah Package coming soon♥️
Stay in touch

27/02/2020

*Dear Value Clients!*
It is to inform you all that The KSA Government has temporarily suspended Umra Operations for 24 hours to 48 hours.
Clients with confirmed tickets are requested to wait till further notice.
Temporary ban seems to be taken for precautionary measures/arrangements for Umra Pilgrims for smooth operations going forward.
*Lets hope for the best!*

*محترم ٹریڈ پارٹنرز**اسلام و علیکم**کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عمرہ سسٹم تا حکم ثانی بند ہو گیا ہے اور سعودیہ میں عم...
27/02/2020

*محترم ٹریڈ پارٹنرز*

*اسلام و علیکم*

*کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عمرہ سسٹم تا حکم ثانی بند ہو گیا ہے اور سعودیہ میں عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عمرہ زائرین کو لے کے جانے والی فلائٹس بھی کینسل ہو رہی ہیں۔*

*برائے مہربانی اپنے عمرہ زائرین کی ٹکٹس نہ کروائیں جب تک سسٹم بہال نہیں ہوتا۔*
*شکریہ*

یہ وہ 313صحابہ کرام ہے جن کوجنگ بدر میں لڑنے کی سعادت ملی ہےلاہک اور شیر .
26/02/2020

یہ وہ 313صحابہ کرام ہے
جن کوجنگ بدر میں لڑنے کی سعادت ملی ہے
لاہک اور شیر .

In Shaa Allah ♥️
24/02/2020

In Shaa Allah ♥️

حضورﷺ کی وصیت
19/02/2020

حضورﷺ کی وصیت

👉👉👉 15 days Umrah package✔️Sharing based✔️Makkah 600meter✔️Madinah 500meter✔️Visa✔️Insurance✔️Direct Flight✔️Transportat...
17/02/2020

👉👉👉 15 days Umrah package

✔️Sharing based
✔️Makkah 600meter
✔️Madinah 500meter
✔️Visa
✔️Insurance
✔️Direct Flight
✔️Transportation

👉 Feel free to contact
04235463714
Contact Us Now 03224647074

آپکو معلوم ہے ،؟  موبائل فون + ہیڈ فون  پاس ہے تو حرم مکہ 🕋 اور  مدینہ منورہ جمعہ کا خطبہ اپنی مادری زبان میں سن سکتے ہی...
16/02/2020

آپکو معلوم ہے ،؟ موبائل فون + ہیڈ فون پاس ہے تو حرم مکہ 🕋 اور مدینہ منورہ جمعہ کا خطبہ اپنی مادری زبان میں سن سکتے ہیں* شیئر کیجئے

Address

16-D Commercial Corner Main Buley Ward Pak Arab Society Ferozpur Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923224647074

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faizan E Kaaba Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faizan E Kaaba Travel & Tours:

Videos

Share


Other Lahore travel agencies

Show All