02/12/2024
اغواء برائے بیان سے لے کر لاشوں کے حصول کے لئیے جعلی بیانات تک۔
جب پاکستانیوں نے عمران خان کے پارٹی ارکان اور ٹکٹ ہولڈر ان کو پارٹی سے لاتعلقی کے بیانات کے لئیے لوگوں کا اغوا برائے بیان دیکھا تو لگتا تھا اس سے زیادہ اخلاقی گراوٹ ممکن نہیں۔
لیکن یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جب ڈی چوک کے شہداء کی میتوں کو دیکھا گیا کہ جب تک کہ لواحقین گولی سے شہید ہوئے پیاروں کی اموات کو حادثاتی قرار دینے کے بیان پر دستخط نہیں کر دیتے نہ انہیں میت تک رسائی ملے گی نہ ہی تدفین کا حق۔