Bikistan

Bikistan Travellers

25/09/2024

پنجپیر جاتے ہوئے کچھ کلومیٹر پہلے ایک آبشار آتی ہے جو علی آباد کے نام سے جانی جاتی ہے۔ جو لوگ یہ آبشار دیکھ چکے ہیں ان کو اندازہ ہو گا کہ سڑک سے آبشار تک کی اترائی کیسی ہے۔ سڑک سے اترائی کی شروعات تو بڑے بڑے پتھروں کے بیچ سے ہوتی ہوئی گزرتی ہے اور بعض جگہ پے تو دونوں ہاتھوں کا سہارا لے کے آگے قدم رکھنا پڑتا ہے۔

ہمارا کچھ سال پہلے جانا ہوا تو آبشار کا بورڈ دیکھ کے سوچا دیکھ لیتے ہیں۔ نیچے اترتے ہوئے ایک خاتون کو دیکھا (ایک ٹانگ سے معذور بیساکھیوں کے ساتھ) جو اپنی فیملی کے ساتھ آبشار سے واپس جا رہی تھیں۔ ہم دونوں کی حیرت کی انتہا تھی کی یہ خاتون آخر کیسے نیچے اتر آئیں اور اب تو اوپر سڑک تک واپس جانا تھا۔ اور ہم نے یہ بھی دیکھا کہ وہ اپنی فیملی میں سے کسی کو مدد بھی نہیں کرنے دے رہی تھیں۔

معذور انسان کا دل اور دماغ ہمت نا ہارے تو وہ ایسا کچھ کر سکتا ہے جو ہٹے کٹے انسان کو بھی سوچنے پر مجبور کر دے۔

24/09/2024

نوری پاس جاتے ہوئے یہ واٹر کراسنگ آئی جو کافی چوڑی تھی اور اندازہ بھی نہیں ہو رہا تھا کہ پانی میں چھوٹے پتھر ہیں یا بڑے۔ لہذا سب کے سب پانی میں گرے ہوں اس لئے سوچا کہ سواریاں اور سامان بحفاظت دوسری طرف پہنچا کے پھر اسے کراس کیا جائے۔

اکتوبر آنے والا ہے۔ پچھلے سال ہم پہاڑوں کا نور لینے کشمیر سے بذریعہ نوری پاس وادی کاغان گئے تھے۔ لیکن اس سال سمجھ نہیں آ...
20/09/2024

اکتوبر آنے والا ہے۔ پچھلے سال ہم پہاڑوں کا نور لینے کشمیر سے بذریعہ نوری پاس وادی کاغان گئے تھے۔ لیکن اس سال سمجھ نہیں آرہی کہاں جائیں۔ ابھی کچھ دن باقی کیں، ہم بھی سوچتے ہیں اور آپ بھی اپنی رائے بتائیں کہ کہاں کا رخ کریں اس بار۔۔۔۔

19/09/2024

پنجپیر کو جاتا پرسکون راستہ۔

جب لوگ آپ کو ڈھونڈ رہے ہوں اور آپ پیٹ پوجا کر رہے ہوں!!!شاردہ سے ناشتہ کر کے نوری ٹاپ نکلے۔ جب ٹاپ سے جلکھڈ کی طرف اترائ...
16/09/2024

جب لوگ آپ کو ڈھونڈ رہے ہوں اور آپ پیٹ پوجا کر رہے ہوں!!!

شاردہ سے ناشتہ کر کے نوری ٹاپ نکلے۔ جب ٹاپ سے جلکھڈ کی طرف اترائی شروع کی تو 2 اسلام آباد کے بائیکرز سے سرسری سلام دعا ہوئی۔پھر وہ بھی چل پڑے اور ہم بھی۔ کچھ ہی منٹ میں وہ انکھوں سے اوجھل ہو گئے۔ ہم تھوڑی ہی دور گئے تو ایک دلکش نظارہ آیا اور ساتھ ہی پیٹ میں چوہے بھی دوڑنے لگے۔ ہم رکے اور جو کچھ کھانے کو رکھا تھا سب چٹ کر دیا۔ آخر کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ سفر شروع کیا تو کچھ ہی آگے گئے تو وہی بائیکر واپس آرہے تھے اور ہم کو دیکھ کر رک گئے۔ پاس پہنچے تو وہ بولے کہ ہم تو آپ کو ڈھونڈنے واپس آرہے تھے کے کہیں کوئی مسلئہ نا پیش آگیا ہو۔ میں نے ان سے معذرت کی اور شکریہ بھی ادا کیا اور گزارش کی کہ آپ اپنی ترتیب پر سفر کرتے رہیں۔ ہم لوگ رک رک کے ہی سفر کرتے ہیں۔

بائیکرز کا اپنی کمیونٹی کے ساتھ ایسا مثبت رویہ قابل ستائش ہے۔

اکثر سیاحتی مقام پے کھانے پینے کی چیزیں تھوڑی مہنگی ہوتی ہیں لیکن کچھ مقام جو مین روڈ سے تھوڑے فاصلے پر ہوں وہاں زیادہ م...
15/09/2024

اکثر سیاحتی مقام پے کھانے پینے کی چیزیں تھوڑی مہنگی ہوتی ہیں لیکن کچھ مقام جو مین روڈ سے تھوڑے فاصلے پر ہوں وہاں زیادہ مہنگی ہوتی ہیں۔ یہاں بھی دکاندار نے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا کہ ہم چائے کے ساتھ ایک پلیٹ چکن پکوڑے بھی خرید لیں پر "اسی وی اپنے پیراں دی مٹی نئیں چھڈی, بس چااااا ای پیتی"...

سمندر کٹھہ جھیل، نتھیا گلی

لیسوا بائی پاس روڈ ایک پر سکون راستہ ہے۔ نا کوئی ٹریفک نا زیادہ آبادی۔ لیکن دلکش مناظر سے بھرپور۔ سبزہ ہی سبزہ اور چھوٹے...
14/09/2024

لیسوا بائی پاس روڈ ایک پر سکون راستہ ہے۔ نا کوئی ٹریفک نا زیادہ آبادی۔ لیکن دلکش مناظر سے بھرپور۔ سبزہ ہی سبزہ اور چھوٹے چھوٹے جھرنے اس راستے کے سفر کو دوبالا کر دیتے ہیں۔ آپ کو بھی کبھی موقع ملے تو ایک بار اس راستے کو ضرور اپنے سفر میں شامل کریں۔

نوٹ: (لو گراونڈ کلئیرینس والی گاڑیوں کے لئے رکومینڈڈ نہیں، ہاں البتہ اگر دیولیاں والی سائیڈ سے جائیں تو ٹاپ تک کا سفر کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس سائیڈ سے ٹاپ تک سڑک ٹھیک ہے۔)

سفر کے دوران جب کبھی کوئی دشواری آئے تو اللّٰہ اس کا کوئی حل بھی دکھا دیتا ہے۔ کم سے کم میرے ساتھ تو سفر میں ہمیشہ ایسا ...
13/09/2024

سفر کے دوران جب کبھی کوئی دشواری آئے تو اللّٰہ اس کا کوئی حل بھی دکھا دیتا ہے۔ کم سے کم میرے ساتھ تو سفر میں ہمیشہ ایسا ہی ہوا ہے۔ شاردہ کی طرف سے نوری ٹاپ کا سفر کرتے ہوئے ابھی کچھ ہی دور پہنچے تھے کہ ہلکی پھلکی بارش شروع ہو گئی۔ میں نے سوچا رکنا مناسب نہیں، شاید کچھ کلو میٹر بعد تک بارش رک جائے۔ لیکن نہیں، کچھ کلو میٹر بعد بارش تیز ہونا شروع ہو گئی۔ اور تب ہی میری نظر سڑک سے تھوڑا اوپر بنے ہوئے چھوٹے سے کمرے کی طرف پڑی اور وہاں تھا بھی کوئی نہیں۔ لہذا وہاں رک کر کچھ دیر بارش رکنے کا انتظار کیا۔

24/07/2024
21/07/2024

مجھے موٹرسائیکل ٹوورنگ سے وابستہ ہوئے آج تقریبآ 25 سال ہو گئے۔ 2006 سے پہلے ہم دو دوست ایک موٹرسائیکل پر جایا کرتے تھے۔ پھر 2006 سے 2010 تک کچھ وقفہ آیا اور 2011 میں زوجہ کے ساتھ پہلی بار ناران کا ٹوور کیا۔ اور تب سے اب تک انہی کے ساتھ ٹوور ہو رہے ہیں۔

جب انسان نیا نیا موٹر سائیکل ٹوورسٹ بنتا ہے تب لمبے لمبے سفر مسلسل طے کر لینے کی طاقت اور جنون ہوتا ہے۔ میرا بھی اپنے دوست کے ساتھ پہلا ٹوور کچھ ایسا ہی تھا کہ جون کا مہینہ تھا ہم لاہور سے فجر سے ایک گھنٹہ پہلے نکلے اور مری سے چکر لگا کر مغرب تک ہم لاہور واپس پہنچ چکے تھے۔

2005 میں دوست کے ساتھ سب سے لمبا ٹوور تقریباً 6 دن کا تھا جس میں کالاش تک اور پھر ہنزہ تک گئے۔ اس کے برعکس2014 میں زوجہ کے ساتھ جو سب سے لمبا سفر تھا وہ 17 دن کا تھا براستہ کالاش، چترال، شندور، گلگت، خنجراب، استور، راما، دیوسائی، سکردو اور دیگر علاقے اور براستہ بابوسر واپسی شامل تھی۔

یہ ابھی تک کا ہمارا آخری ٹوور ہے جس میں ہماری بیٹی بھی ہمارے ہمراہ رہی۔ اس 5 دن کے ٹوور میں ہم نے لیسوا بائی پاس روڈ اور نوری پاس دیکھا۔

میرے اب تک کے موٹر سائیکل ٹوورنگ کے عرصہ میں سب سے منظم ٹوورز جو رہے وہ میرے فیملی ٹوورز رہے۔

نوری پاس، آزاد کشمیر ۔ اکتوبر 2023

دیکھنے والوں کو شاید لگے کہ میں نے بچی کو خطرناک جگہ پے کھڑا کیا اور بچی ڈر کے مجھ سے چمٹ رہی ہے۔۔۔ نہیں جناب، یہ شتونگڑ...
16/07/2024

دیکھنے والوں کو شاید لگے کہ میں نے بچی کو خطرناک جگہ پے کھڑا کیا اور بچی ڈر کے مجھ سے چمٹ رہی ہے۔۔۔ نہیں جناب، یہ شتونگڑ مجھے کہہ رہی تھی "مجھے چھوڑیں بابا، میں نے خودی دیکھنا ہے"... 😂😂😂

ہلدی راک/چنج پہاڑی شاہ کوٹ، نیلم ۔۔ اکتوبر 2023

سنا ہے نوری ٹاپ اس سیزن کھل چکا ہے یہ خبر سن کے مجھے بھی اپنا سفر یاد آ گیا۔میرے نوری ٹاپ کے فیملی ٹور سے ایک تصویر۔۔۔اک...
14/07/2024

سنا ہے نوری ٹاپ اس سیزن کھل چکا ہے یہ خبر سن کے مجھے بھی اپنا سفر یاد آ گیا۔

میرے نوری ٹاپ کے فیملی ٹور سے ایک تصویر۔۔۔
اکتوبر 2023

Noori Top AdventureOctober 2023
06/06/2024

Noori Top Adventure
October 2023

https://youtu.be/kWqn09fTmTc
20/04/2024

https://youtu.be/kWqn09fTmTc

This is a one day activity from our recent October 2023 tour to Neelum Valley and Kaghan Valley. In this tour our main destinations were LESWA BYPASS ROAD, H...

10/04/2024
چاند رات مبارک
09/04/2024

چاند رات مبارک

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bikistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category