25/05/2024
گرین کمپنی سکینڈل: ریسٹ ہاؤسز اک بہانہ، زمین اصل نشانہ!
مگر یہ تفصیلات آپ کو ان کی زبان سے کبھی سننے کو نہیں ملیں گے۔
معاہدے کے مطابق schedule 1 کی لسٹ B میں شامل
جنگلات کی زمین جہاں ریسٹ ہاؤس کجا سرے سے کوئی عمارت ہی موجود نہیں وہ کل 4199 کنال ہے جو گرین ٹوررزم کمپنی کے حوالے کی گئی ہے۔
اس دستاویر میں موجود سرکاری تخمینہ کے مطابق اس زمین کی سرکاری مالیت 11 ارب سے زائد بنتی ہے۔ آج کی مارکیٹ ویلیو 30 ارب سے اوپر ہی ہوگی۔
تفصیلات!
جٹیال گلگت کے مہنگے ترین علاقے میں 512 کنال زمین:
کوئی بلڈنگ نہیں، زمین کا کرایہ فی کنال 3000 ماہانہ
ضلع غذر پھنڈر میں 736 کمال زمین:
بلڈنگ کوئی نہیں؛ 267 روپے فی کنال ماہانہ
ضلع غذر گاہکوچ میں 1400 کنال زمین:
بلڈنگ کوئی نہیں؛ 667 روپے فی کنال ماہانہ
ضلع ہنزہ میں بوریت جھیل کے۔ساتھ 1 کنال زمین:
بلڈنگ کوئی نہیں: 3330 روپے فی کنال ماہانہ
ضلع دیامر بونر داس میں 413 کنال زمین
بلڈنگ کوئی نہیں؛ 333 روپے فی کنال ماہانہ کرایہ
ضلع استور کا خوبصورت ترین علاقہ راما میں 192 کنال زمین
بلڈنگ کوئی نہیں؛ کرایہ 663 روپے فی کنال ماہانہ
ضلع سکردو میں ہوتو کے مقام پر 450 کنال زمین
بلڈنگ کوئی نہیں: کرایہ 1333 روپے فی کنال ماہانہ
ضلع گھنچھے میں اولڈنگ کے مقام پر زمین 55 کنال
بلڈنگ کوئی نہیں: کرایہ 4300 روپے فی کنال ماہانہ
ضلع گھنچھے سیلنگ کے۔مقام۔پر 8 کنال زمین
بلڈنگ کوئی نہیں؛ کرایہ 333 روپے فی کنال ماہانہ
ضلع دیامر رونائی کے مقام 432 کنال زمین؛
بلڈنگ کوئی نہیں؛کرایہ 333 روپے فی کامل ماہانہ
بتایا جائے ریسٹ ہاؤس کے خسارے کا بہانہ بناکر جنگلات کی وہ زمین بھی کیوں کمپنی کو حوالے کی گئی ہے جہاں سرے سے کوئی عمارت ہے ہی نہیں؟
اصل خطرہ یہ کہ کمپنی کو اس زمین پر مستقل تعمیرات کا کلی حق حاصل ہے۔۔اور 30 سال بعد معاہدے کے خاتمے کی صورت حکومت گلگت بلتستان ان مستقل تعمیرات کی Market Value کے مطابق قیمت کمپنی کو ادا کرنے کی پابند ہے۔ جوکہ اس وقت کی حکومت ادا کر نہیں پائیگی، ان مستقل تعمیرات کے سبب یہ مقامات گلگت بلتستان پر بوجھ بنیں گے اور بحالت مجبوری لیز کے مدت میں اضافہ کرنا پڑے گا اور یہ vicious cycle چلتا رہے گا اور کمپنی کے پاس ان زمینوں پر لیز کا قبضہ اک دائمی قبضے کی صورت اختیار کرے گا۔
30 سال بعد گلگت بلتستان کی عوام اور حکومت ایک ایک مرلے زمین کو ترسیں گے۔
اس حوالے سے صوبائی حکومت کی زبان پر تالے لگے ہوئے ہیں
کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ گرین کمپنی سکینڈل میں ریسٹ ہاؤس کے کاندے پر بندوق رکھ کر زمین ہتھیانے کی گولی چلائی گئی ہے۔