LalaMusa Express

LalaMusa Express اس پیج کا بنیادی مقصد لوگوں کو ویزہ اور ٹکٹس کے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
(1)

06/12/2023

Lowest fare from Norway and Denmark with Qatar, Turkish, And Emirates air
45 kg +7 kg

07/07/2023

پرسوں سے لاہور میں طوفانی بارش ہو رہی ہے
پتہ نہیں جناح ہاؤس پر کسی نے ترپال ڈالی ہے کہ نہیں.

05/07/2023

#سویڈن
عدالت میں درخواصت دی گئی ہمیں مذہب اسلام کی الہامی کتاب جلانے کی اجازت دی جائے
اجازت دے دی گئی
دن چُنا گیا عید کا کیونکہ مذہب اسلام کا بڑا اجتماع ہر جگہ عیدین پہ ہوتا ہے۔۔
جگہ چُنی گئی مسجد۔۔کیونکہ مسجد میں مذہبی اور دین پہ چلنے والے لوگ کثرت میں ہوتے۔۔
اور پھر ترتیب کے ساتھ جلایا گیا اللہ کا کلام کہ جس میں زیر زبر کی بھی ردوبدل کرنے کی طاقت نہیں کسی میں۔
ایک مسلمان جس نے روکنے کی کوشش کی۔اُسے پولیس نے گرفتار کر لیا کیونکہ عدالت کے نزدیک یہ جُرم ہے
یا اللہ رحم۔۔۔💔

اب سوچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جس کتاب کا نقطہ بدلنے کی بھی طاقت نہیں جو کتاب خود بڑی طاقت ہے اُسے جلا کر اللہ یا اُسکے رسول ﷺ کی شان میں گُستاخی کرنا مقصود تھا۔۔۔؟
ہر گز نہیں۔۔
مقصد صرف مسلمانوں کو اُنکی اوقات یاد دلانا تھی کہ تم لوگ کمزور اور بُزدل ہو۔۔
مقصد جتانا تھا کہ تم لوگ پیسوں حِرص و ہوس میں اقتدار کے لالچ تفرقات میں پڑے ہوئے منتشر لوگ ہو ہجوم ہو تم لوگ ایک "اُمت" نہیں ہو۔۔۔

عرب والوں کے پاس سب کچھ ہے مگر وہ یار ہیں یہود۔ نصاری کے۔۔
ایشیاء میں تو ہم ہیں ایٹمی پاور مگر ابھی چار دن پہلے سود لینے پہ مبارکباد دے رہے تھے۔۔
میرا دل کہتا ہے اگر مکہ اور مدینہ سے عرب والوں کو کمائی نہ ملے تو اقصیٰ کیطرح یہ بھی مقبوضہ ہو جائیں گے۔

روزِ حشر جس کو اللّٰہ نے جتنی طاقت دی ہے اتنا ہی سوال ہوگا۔ہمیں لکھنے اور بولنے کی قوت دی ہم اسکے جوابدہ آپ کو اقتدار کی قوت دی آپ اس کے جوابدہ

🖐️
#مُسلم_اُمہ۔۔۔۔۔۔۔؟💔

میں بطور مسلمان سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحُرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں سویڈن مردہ باد 🖐️

براہ کرم سوشل میڈیا پر آواز اٹھائیں ۔۔
Copied
۔

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں امیر لوگوں کے بیٹے بیٹیاں وزیر پہلے بن جاتے ہیں اور  وزارت کرنا بعد میں سیکھتے ہیں اور ...
04/07/2023

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں امیر لوگوں کے بیٹے بیٹیاں وزیر پہلے بن جاتے ہیں اور وزارت کرنا بعد میں سیکھتے ہیں اور اپنے بہن بھائیوں کوبھی اس علم کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں۔

03/07/2023

اپنا قیمہ ہم سے بنوائیں

منجانب: اسحاق ڈار

01/07/2023

#سویڈن کی حکومت نے بروزعید مسجد کے سامنے "قرآن پاک" جلانے کی اجازت دی
یہ معاملہ ایک فردکا نہیں حکومتی سطح کا تھا
سویڈن سے سرکاری سطح پر تعلقات منقطع ہونے چاہیں تھے۔
روزِ حشر جس کو اللّٰہ نے جتنی طاقت دی ہے اتناہی سوال ہوگا۔
ہمیں لکھنے اور بولنے کی قوت دی ہم اسکے جوابدہ آپ کو اقتدار کی قوت دی آپ اس کے جوابدہ

29/06/2023

میری طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الاضحی بہت بہت مبارک ہو

22/06/2023

عالمی منڈی میں پاکستانی ایک گردے کی کم از کم قیمت 2075 ڈالرز ہے. اگر چوبیس کروڑ پاکستانی (سات لاکھ نکال کر) ہر شخص اپنا ایک ایک گردہ بیچ دیں تو اس سے تقریباً پانچ سو ارب ڈالرز کا کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا.
نئی معاشی کمیٹی کی پہلی فائنڈنگ

21/06/2023

کسی بھائ کا کہنا ہے کہ جب ذي الحجة کے پہلے دس دن اور خاص طور پر یوم عرفہ قریب ہوتے ہیں تو مجھے (سباستیان) یاد اجاتا ہے
یہ کون ہے؟ اور اسکا ان دنوں سے کیا تعلق ہے؟
وہ شخص بتاتا ہے کہ (سباستیان) ایک جرمن نوجوان ہے
اکتوبر 2012 میں saturn نامی ایک کمپنی نے ایک مسابقے کا اعلان کیا اور اس مسابقے میں جیتنے والوں کو اس کمپنی نے اجازت دی کہ وہ 150 سیکنڈ میں اس مارکیٹ میں داخل ہونگے اور جو جو سامان اٹھا لیں گے وہ ہی انکا انعام ہوگا اور اسکی قیمت نہی ادا کرنا ہوگی
مقررہ دن ڈھای منٹ کے لئے وہ سب جو مسابقے میں جیتے تھے مارکیٹ میں داخل ہوے اور جلدی جلدی سامان سمیٹنے لگے اور دکان سے باہر پھینک کر دوسرا اٹھا لیتے جو بھی سامنے نظر ایا فورا اٹھا لیا جو انکو چاہیے تھا یا نہ چاہیےتھا قیمتی تھا یا سستا تھا انکو اس بات کی پرواہ نہی تھی انکو بس ڈھائ منٹ میں سامان سمیٹنا تھا
*لیکن سب سے انوکھا کام سباستیان کا تھا* اس نے جلدی سے طےشدہ پروگرام کے تحت ترکیز کے ساتھ سامان سمیٹا جیسے کہ سب کچھ پہلے سے ہی جانتا ہے قیمتی ترین موبائل کمپیوٹر لیپتوب اور اچھی برانڈ کا سامان وہ اوپر نیچے رکھتا ہوا باہر نکلتا پھر دوبارہ داخل ہوتا باقی لوگ اسکی پرفارمنس اور سلیکشن اور ہمت کی طرف دیکھ کر بہت حیران تھے بالاخر ڈھائ منٹ کے بعد وہ تھکاوٹ سے زمین پر گر گیا اور اپ اندازہ کر لیں کہ اس نے صرف ڈھائ منٹ میں 29 ہزار یورو کا سامان اٹھا لیا تھا
اور سب سے پہلا جملہ باہر نکلتے جو اس جوان کی زبان سے نکلا وہ یہ تھا کہ *میں اپنی تکنیک میں کامیاب ہو گیا*
اب اسکا انٹرویو کیا گیا کہ اپ نے یہ جملہ کیسے کہا تو اس نے بتایا کہ جس دن میں نے اس مسابقے کا سنا تو روز اس مارکیٹ جاتا اور اپنے ذہن میں ترتیب کرتا کہ مہنگا سامان کہاں پڑا ہے اور اپنی ترجیحات کو سب سے اوپر رکھتا اور طریقہ سوچتا کہ مجھے جب ڈھائ منٹ کے لئے اس مارکیٹ میں جانے کا موقع ملے گا تو میں کیسے قیمتی سامان لوں گا چونکہ میں دماغی طور پر پلانگگ کر چکا تھا اس لیے باہر نکلتے اپنی جیت کا تصور الفاظ کی صورت میں میرے منہ سے نکلا
جو بھائ یہ سارا قصہ سنا رہا تھا کہتا ہے اس قصے میں مجھے اپنے لئے عبرت نظر ائ کہ مجھے ان دس دنوں میں اسی جرمن نوجوان کی طرح اول انا ہے
اس نے تو 29 ہزار یورو صرف دو منٹ میں حاصل کر لئے مجھے ان دس دنوں میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے عرفہ جیسے عظیم دن میں اللہ سے بہت دعائیں مانگنی ہیں
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے کہ میں ایسی قوموں کو جانتا ہوں جو یوم عرفہ کے لئے اپنی حاجات سنبھال لیتے (اپنی دعاؤں کی لسٹ تیار کرتے) تاکہ اس دن اللہ سے مانگیں
ہم کیسے جانے گے ان دنوں کی عظمت اور فضل کو اگر ہمارے پاس پہلے سے کوئ پروگرام نہ طے ہو کہ ان دنوں میں کیسے فائدہ لینا ہے؟
کیسے جانیں گے کہ عرفے کہ دن سب سے زیادہ گردنیں اللہ تعالی جہنم سے ازاد کرتے ہیں اس دن اللہ کی رحمت بہت جوش میں ہوتی ہے اس دن کا روزہ پچھلے سال اور انے والے سال کے گناہوں کی معافی کا پیغام لاتا ہے اور پھر اسکے لئے کوئی تیاری نہ کریں
اگر یہ سب جان لیا تو پھر کیا پلاننگ کی ہم نے؟
اللہ کی قسم اس دن بہت سے لوگوں کو دعا مانگنے کے سبب وہ کچھ مل گیا جسکا وہ تصور بھی نہ کر سکتے اسلئے ہم سبکو دنیا اور اخرت میں جو جو کچھ چاہیے اسکی لسٹ بنالیں
پھر عرفے والے دن ہر کام کو بھول کر ظہر سے مغرب تک اپنے اللہ سے مانگ لو
کسی پر قرض ہے
رشتہ نہی ہو رہا
اولاد نہی
کوئ مرض ہے
فقر ہے
روزگار نہی
گناہ بہت ہیں
تو پھر کس چیز کا انتظار ہے
ہم خوبصورت ترین دنوں میں ہیں
مانگ لیں اپنے رب سے اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ ایک بار پھر زندگی میں عرفہ کا دن اگیا
عبداللہ بن المبارک رحمہ اللہ کہتے کہ میں عرفے کے دن عصر کے بعد سفیان ثوری رحمہ اللہ کے پاس گیا تو دیکھا وہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہیں اور انکی آنکھوں سے انسو بہ رہے ہیں
انہوں نے مجھے دیکھا
تو میں نے ان سے پوچھا کہ اس میدان میں سب سے برے حال میں کون ہے؟ کون آج کے دن سب سے بدنصیب انسان ہے؟
انہوں نے جوب دیا کہجو اج یہ سوچ لے کہ اللہ مجھے معاف نہی کرے گا ۔
اے مسلمانو اپنے گناہوں کو اس دن بڑا نہ سمجھنا بلکہ اللہ سے امید رکھنا وہ سب معاف کر دے اور اس دن اپنی کسی حاجت کو بڑا یا ناممکن نہ سمجھ لینا جو دل چاہے اپنے رب سے مانگ لینا
اللہ ہم سبکو معاف ہر طرح کے گناہ کر دے
ہمیں جہنم سے آزاد کر دے ہماری سب دعائیں قبول فرما لے اور ہمارے روزے ہماری نمازیں اور باقی نیکیاں قبول فرما لےاور اے کریم رب اپنی رحمت کے سائے میں ہم سبکو لے لینا
امین
اللہ ہم سبکو توفيق دے

20/06/2023

Address

Lalamusa Express Travels
Lala Musa
50201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LalaMusa Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Nearby travel agencies


Other Tourist Information Centers in Lala Musa

Show All