05/02/2023
سعودی عرب مکہ مکرمہ 🕋*سعودی ایئر لائن کی جانب سے 96 گھنٹہ اسٹاپ اوور ویزا کی وضاحت:
اگر آپ صرف عمرے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پاکستان سے جانا چاہتے ہیں اور کسی تیسرے ملک کا ویزا آپ کے پاس نہیں ہے تو یہ *سعودیہ اسٹاپ اوور ویزا پروگرام* آپ کے لئے نہیں ہے۔
یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو کسی تیسرے ملک کا سفر کر رہے ہیں اور وہاں پہنچنے سے پہلے یا وہاں سے پاکستان واپسی میں چند دن (زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے) سعودی عرب میں رک کر عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں، وہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ٹرانزٹ ویزا ان لوگوں کو بہت فایدہ دیتا ھے جن کے پاس دوھری شہریت ھو خاص کر یورپ والوں کےلئے جن کے پاس ٹائم کم ھوتا ھے ھمارے پاکستان میں رہنے والے تو کم از کم 21 دن یا 15 دن یا 28 دن کےلئے عمرہ پر جاتے ہیں اس چیز کو ذہن میں رکھیں کہ یہ ٹرانزٹ ویزہ سب کے لیے نہیں ہے۔