Mianwali Riders Club

Mianwali Riders Club This page is made for tourism.our Moto is to pRomote tourism in Mianwali & Pakistan
(1)

15/10/2024

I gained 67 followers, created 41 posts and received 1,111 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

12 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ اس ہفتہ کو ایگل بائیکرز کے ممبران نے میانوالی رائیڈرز کلب کی دعوت پر ڈیرہ سے میانوالی کالاباغ ت...
15/10/2024

12 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ

اس ہفتہ کو ایگل بائیکرز کے ممبران نے میانوالی رائیڈرز کلب کی دعوت پر ڈیرہ سے میانوالی کالاباغ تک رائیڈ کی
ایگل بائیکرز تین بجے چشمہ بیراج پہنچے جہاں میانوالی رائیڈرز کے ممبران نے انھیں ویلکم کیا
کچھ دیر وھاں رکے چائے نوش کی اور پھردونوں کلبز نے آگے کالا باغ کی طرف سفر شروع کیا
کالا باغ دریا کنارے ہوٹل پر جہاں میانوالی رائیڈرز کے کچھ اور ممبران پہلے سے موجود تھے ان سے ایگل بائیکرز کی ملاقات ہوئی اس کے بعد تمام بائیکرز فریش ہوئے اور پھر تعارفی سلسلہ شروع ہوا سب ممبران نے اپنا تعارف کروایا اس کے بعد سب دوستوں نے پہاڑوں کے دامن میں اور دریا کے ساتھ اپنے کیمپ لگائے الحمدللہ دس کیمپ لگ گئے ۔
گپ شپ کا سلسلہ شروع ہوا سب نے اپنا بائیک ٹورنگ کا تجربہ شیئر کیا خوب گپ شپ لگی بہت مزہ آیا
کھانے میں کالا باغ کی مشہور توی والا گوشت تیار کروایا گیا جوکہ بہت بہترین بنا ہوا تھا
کھانا لگ گیا سب نے کھانے کے ساتھ زبردست انصاف کیا

بہرحال خوب انجوائے کے بعد چائے کی محفل لگی چائے نوش کی اور پھر سب اپنے اپنے کیمپوں کی طرف آگئے
گپ شپ جگتوں اور قہقہوں کا سلسلہ رات گئے تک کیمپوں کے اندر سے جاری رہا بس پھر پتہ نہی کب تھوڑی سی نیند بھی کر لی

ماشاءاللہ بہت مزہ آیا ایک بہترین دن گزرا



پر امن سیاحت
پر امن پاکستان
پر امن ڈیرہ اسماعیل خان
پر امن میانوالی

ایگل بائیکرز ڈیرہ اسماعیل خان
میانوالی رائیڈرز کلب

12/10/2024

Mianwali Riders Club & Eagle Bikers D I khan Get 2 gather ...

آج انشاءلله میانوالی کی دھرتی پر ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے
12/10/2024

آج انشاءلله میانوالی کی دھرتی پر ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے

میانوالی رائڈرز كلب  کا تعارفی سلسلہ ویسے تو اس کلب کا نام میانوالی رائڈرز کلب ہے لیکن سیاحت کی ایسے شوقین جو میانوالی س...
16/09/2024

میانوالی رائڈرز كلب کا تعارفی سلسلہ

ویسے تو اس کلب کا نام میانوالی رائڈرز کلب ہے
لیکن سیاحت کی ایسے شوقین جو میانوالی سے تعلق نہیں رکھتے وہ بھی اس کلب کا حصہ ہیں
کیوں کے یہ کلب بظاھر تو میانوالی کے لوگوں کے سیاحت میں دلچسپی کی لئے بنایا گیا ہے
لیکن اس میں پاکستان بھر سے سیاح حضرات اس کلب کے ممبر بن سکتے ہیں

ایسے ہی سیاحت کے شوقین افراد میں سے ایک ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے شیراز احمد بھائی ۔۔

شیراز احمد بھائی نے میانوالی رائڈرز کلب کو باقاعدہ جوائن کرنے کے ساتھ ہی سب سے پہلا ٹور سکردو کا کیا

اس بائک ٹور کے بعد انہوں نے کار پہ سوات کلام کمراٹ کا ٹور بھی اپنی ٹورنگ ڈائری میں لکھا

اس کے علاوہ شیراز بھائی میانوالی رائڈرز کلب کے ساتھ حال ہی میں کیے گئے باشو ویلی اور فیری میڈوز ٹور کا کا حصہ بھی رہے ہیں

کمال مہارت اور بہترین طریقے سے بائیک ڈرائیو کرتے ہوئے شیراز احمد ڈرائیونگ کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے پہاڑوں کے اتار چڑھاؤ میدانوں کے رستوں اور پتھریلی بل کھاتی پگڈنڈیوں پر باقاعدہ اچھے طریقے سے بائک چلانے میں ماہر ہیں

شیراز بھائی ایسے افراد میں سے ہیں جو ہر ٹائم لوگوں کی مدد کرنے کا گُر اپنے سینے میں رکھتے ہیں

یاروں کے یار دوستوں کے دوست شیراز احمد بھائی ایک سنجیدہ طبیعت کے مالک ہیں اور ضلع بھکر کے علاقہ روڈی سے تعلق رکھتے ہیں

اس كلب کے ایک ابھرتے ستارے
جن کے ساتھ مل کر ہم میانوالی اور پاکستان کا مثبت چہرہ سب کو دکھایں گے

انشاءلله

اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاھتے ہیں تو آج ہی ہمارا کلب جوائن کریں
کلب کا حصہ بننے کے لئے رابطہ کریں
03336822310

ایک موٹر سائیکل سوار جب سیر و سیاحت کی غرض سے اپنے سامان کے ساتھ گھر سے نکلتا ہے تو وہ دیکھنے والوں کے لیے تو شائد ایک م...
15/09/2024

ایک موٹر سائیکل سوار جب سیر و سیاحت کی غرض سے اپنے سامان کے ساتھ گھر سے نکلتا ہے تو وہ دیکھنے والوں کے لیے تو شائد ایک معمولی چیز ہو لیکن وہ خود میں ایک بادشاہ ہوتا ہے ۔۔ کیونکہ اب وہ چند مرلوں کے گھر سے نکل کر ایک ایسے گھر میں داخل ہو چکا ہوتا ہے ، جس کی پیمائش مرلے میں نہ کنال اور نہ ایکڑ میں بلکہ میلوں میں ہوتی ہے ۔۔
اور اس ماحول میں وہ ایک پنچھی کی طرح آزادی محسوس کرتا ہے اور جہاں دل کرے رک جاتا ہے ، کبھی ڈھابے کی چائے سے لطف اندوز ہوتا ہے تو کبھی خود کچھ پکا کر اپنا پیٹ بھر لیتا ہے ۔۔
اس کی بے فکری کا ایسا عالم ہوتا ہے کہ منچلا چاہے تو کسی روڈ کنارے مسجد میں آرام کرتا ہے اور دل کرے تو اپنا خیمہ لگا لیتا ہے۔۔
کبھی وہ ہزاروں فٹ بلندیوں پر نظر آتا ہے تو کبھی ساحل سمندر پر بیٹھا لہروں سے باتیں کر رہا ہوتا ہے ۔۔
ان بائیکرز کی کوئی ایک منزل نہیں ہوتی اور کچھ تو سرحدیں بھی کراس کر جاتے ہیں اور اس طرح لگتا ہے کہ جیسے پوری دنیا ہی ان کا گھر ہو ۔۔
ابرار حسن کی اگر آپ نے "جرمنی سے پاکستان" موٹر بائیک پر آنے والی سیریز دیکھی ہے تو آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ اس بندے نے پہاڑوں کی چوٹیوں سے لے کر ایران کے گرم ترین صحراؤں میں کس طرح قیام کیا ہے ، خیمے لگائے ہیں ، کھانے خود پکائے ہیں ۔۔
اور ترکی میں شائد اپنی والدہ سے فون پر بات کر رہا تھا اور وہ پوچھ رہی تھیں"ابرارے خیر نال ہی نا ۔۔"
تو یار میں کہتا ہوں کہ زندگی گزار تو سب ہی رہے ہیں ، لیکن یہ لوگ زندگی جی جاتے ہیں ۔۔

میانوالی رائیڈرز کلب کا تعارفی سلسلہ میانوالی کے ایک قدیمی شہر پپلاں سے تعلق رکھنے والے جناب قیصر الطاف بھائی ۔۔۔جو کے ح...
14/09/2024

میانوالی رائیڈرز کلب کا تعارفی سلسلہ

میانوالی کے ایک قدیمی شہر پپلاں سے تعلق رکھنے والے جناب قیصر الطاف بھائی ۔۔۔

جو کے حال ہی میں میانوالی رائیڈرز کلب کا حصہ بنے

میانوالی رائیڈرز کلب فیس بک پیج کے ٹاپ فالور قیصر الطاف بھائی شاندار طبیعت کے بازوق انسان ہیں

ایک گورنمنٹ ادارے میں ملازم ہیں
اور پپلاں کے ایک نامی گرامی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں

اگر سیاحت میں ان کے کردار کی بات کی جاۓ تو قیصر بھائی سیاحت کے بھی بہت شوقین ہیں

اگرچہ کلب میں نیا ہونے کی وجہ سے ابھی تک کلب کے ساتھ یہ بائیک رائیڈ نہیں کر پاۓ
لیکن ان کے جزبے سے لگتا ہے کے کلب کو پروموٹ کرنے میں قیصر بھائی اپنا اہم کردار ادا کرینگے

اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاھتے ہیں تو آج ہی ہمارا کلب جوائن کریں
کلب کا حصہ بننے کے لئے رابطہ کریں
03336822310

میانوالی رائیڈرز کلب کا تعارفی سلسله میانوالی سے تعلق رکھنے والے ایک خوش مزاج انسان معین الدین ناصر بھائی ۔۔۔جوکہ ایک اد...
12/09/2024

میانوالی رائیڈرز کلب کا تعارفی سلسله

میانوالی سے تعلق رکھنے والے ایک خوش مزاج انسان
معین الدین ناصر بھائی ۔۔۔

جوکہ ایک ادبی شخصیت کے مالک ہیں
بظاھر کم گو نظر آتے ہیں لیکن اگر بولنے پر آہیں تو معلومات کا ذخیرہ اپنے اندر رکھتے ہیں

معین بھائی ایک ایسی شخصیت کے مالک ہیں کہ اکثر اوقات سنجیدگی کے لہجے میں ہی بہترین انداز میں طنز و مزاح کر جاتے ہیں

معین بھائی شاہد میانوالی رائیڈرز کلب کے واحد ممبر ہیں جو شمالی علاقہ جات کے لمبے لمبے پیدل ٹریکس کا سب سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں

ایسے ٹریکس جن کا دورانیہ 4،4 دن تک ہے ،بھائی کی لائف کا حصہ رہ چکے ہیں
ایڈونچر اور شمالی علاقہ جات کو قریب سے دیکھنے کے ماہر معین بھائی کلب کے ساتھ لوکل ٹورز کے علاوہ ایک لونگ ٹور بھی کر چکے ہیں

تاؤ بٹ ۔ مشکپوری ۔رتی گلی ۔جہاز بانڈہ ۔ارڑنگ کیل اور بہت سے ایسے خوب صورت علاقہ جات کا تجربہ انکی زندگی کی بہترین یاداشت بن چکا ہے
اس کے علاوہ حال ہی میں چوکیل بانڈہ جیسے ٹریک کو بھی ایکسپلور کیا ہے

معین بھائی انتھائی خوش اخلاق اور مہمان نواز انسان ہیں
میانوالی شہر میں ہمارا اگر چکر لگے اور یہ وہاں موجود ہوں تو کچھ کھلائے پلائے بغیر واپس نہیں جانے دیتے

آئل & گیس ڈیپارٹمنٹ میں اچھے سکیل پر ملازم ہیں

معین بھائی جیسے مزید ٹورسٹ لوگ اگر میانوالی رائیڈرز کلب کا حصہ بنيں تو امید ہے بہت جلد میانوالی سیاحت میں اپنا ایک نام بنا لےگا
اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاھتے ہیں تو آج ہی ہمارا کلب جوائن کریں
کلب کا حصہ بننے کے لئے رابطہ کریں
03336822310

السلام علیکم میاں والی رائڈرز کلب کا تعارفی سلسلہ سبزہ زاروں، جھیلوں برف پوش چوٹیوں جھرنوں پھولوں اور گھنے جنگلوں کی سیر...
10/09/2024

السلام علیکم میاں والی رائڈرز کلب کا تعارفی سلسلہ

سبزہ زاروں، جھیلوں برف پوش چوٹیوں جھرنوں پھولوں اور گھنے جنگلوں کی سیر کرتے اج کا ذکر میانوالی کے علاقہ حافظ والا شہر سے تعلق رکھنے والے
جناب محمّد حمزہ جٹیال بھائی کا
جنہوں نے اپنی ٹورنگ لائف کا آغاز 2010 سے شروع کیا

اگر ان کے ٹورز کی بات کی جائے تو ہو سکتا ہے کہ ہماری ٹورنگ ڈائری میں صفحے ختم ہو جائے اور ان کے ٹورز کا تذکرہ ادھورا رہ جائے
شمالی علاقہ جات کے علاوہ یہ سندھ اور پنجاب کے بہت سے خوبصورت اور ثقافتی علاقوں کے سیر بھی کرتے ہیں

حمزہ بھائی شمالی علاقہ جات کے بہت دل دیدہ ہیں اور ٹورز کو یہ اپنی روز مرہ لائف میں لازمی سمجھتے ہیں

اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات کی ثقافتی زندگی کو بہت قریب سے دیکھتے ہیں

پیشے کے اعتبار سے ایک اچھی پوسٹ پر گورنمنٹ ملازم ہیں

دھیمے لہجے کے مالک حمزہ بھائی اپنے ٹورز کی یاداشتوں کو کمال طریقے سے اگلے ذہنوں میں اتارتے ہیں

سیاحت کے ایسے ہی شوقین افراد میانوالی رائیڈرز کلب کی خوبصورتی کو نکھارتے ہیں

اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاھتے ہیں تو آج ہی ہمارا کلب جوائن کریں
کلب کا حصہ بننے کے لئے رابطہ کریں
03336822310

میانوالی رائیڈرز کلب ممبرز کا تعارفی سلسلہ آج کا تعارف کندیاں سے تعلق رکھنے والے محمّد نعیم بھائی کا جن کو کلب کے سب دوس...
08/09/2024

میانوالی رائیڈرز کلب ممبرز کا تعارفی سلسلہ

آج کا تعارف
کندیاں سے تعلق رکھنے والے محمّد نعیم بھائی کا

جن کو کلب کے سب دوست فوجی بھائی کہہ کے پکارتے ہیں
اسکی وجہ یہ ہے کے نعیم بھائی ایئر فورس ڈیپارٹمنٹ میں اپنے ملک کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں

بائیک ٹورنگ کے شوقین نعیم بھائی انتہائی زندہ دل ۔ہنس مکھ اور دوستانہ طبیعت کے مالک ہیں

نعیم بھائی نے میانوالی رائیڈرز کلب کی بہت سے ٹور میں نماندگی کی ہے

جن میں سرفہرست کشمیر کے ٹوررز ہیں
لیپہ ویلی ۔چھمب واٹر فال ۔گنگا چوٹی ۔پیر چناسی ۔پنج پیر راکس اور بہت سے ایریاز کو انہوں نے اپنے بائیک پر کوور کیا ہے

میانوالی رائیڈرز کلب کے اکثر لوکل ٹورز میں بھی یہ نظر آتے ہیں

امید ہے کہ میانوالی کا مثبت چہرہ سیاحت اور میانوالی رائیڈرز کلب کے ذرّیعے دکھانے میں انشاءلله ترقی کا یہ سفر ان ہیروز کے ساتھ مزید بڑھتا چلا جاۓ گا

اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاھتے ہیں تو آج ہی ہمارا کلب جوائن کریں
کلب کا حصہ بننے کے لئے رابطہ کریں
03336822310

السلام علیکم میانوالی رائڈرز کلب کا تعارفی سلسلہ آج کا تعارف میانوالی کے نفیس ترین بائیکر جناب بشیر حسین بھائی کا 🙂میانو...
07/09/2024

السلام علیکم میانوالی رائڈرز کلب کا تعارفی سلسلہ

آج کا تعارف میانوالی کے نفیس ترین بائیکر جناب بشیر حسین بھائی کا 🙂

میانوالی رائڈرز کلب کے سینیئر ترین ممبران میں سے ایک بشیر بھائی

انہوں نے بھی کلب کیے اوائل میں ہی کلب کو جوائن کیا اور کلب کے سینیئر ممبرز میں ان کا شمار ہوتا ہے

بشیر بھائی نے میاں والی رائڈرز کلب کے ساتھ تنگا ڈیم چاپڑی ڈیم ،کالا باغ اور شجرکاری ایونٹس کے علاوہ بہت سے لوکل ٹورز میں کلب کی نمائندگی کی

سیاحت کے شوقین انسان ہیں اور انتہائی خوش اخلاق اور نفیس شخصیت کے مالک ہیں

روزگار کے سلسله میں فلحال چشمہ میں مقیم ہیں

دعا ہے بشیر بھائی کے سنگ میانوالی رائیڈرز کلب جلد پاکستان لیول کا کلب بنے
انشاءلله

اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاھتے ہیں تو آج ہی ہمارا کلب جوائن کریں
کلب کا حصہ بننے کے لئے رابطہ کریں
03336822310

میاں والی رائڈرز کلب ممبرز کا تعارفی سلسلہ اج کا تعارف کندياں سے تعلق رکھنے والے جناب ضیاء اللہ صاحب کاضیاء اللہ بھائی پ...
06/09/2024

میاں والی رائڈرز کلب ممبرز کا تعارفی سلسلہ

اج کا تعارف کندياں سے تعلق رکھنے والے جناب ضیاء اللہ صاحب کا

ضیاء اللہ بھائی پروفیشن کے حساب سے ویٹرنری ڈاکٹر ہیں

میانوالی رائڈرز کلب کو ڈاکٹر ضیاء اللہ صاحب نے 2023 میں جوائن کیا
اور جوائن کرتے ساتھ وہ کلب کے کشمیر ٹور کا حصہ بنے

کلب کے ساتھ انہوں نے وادی نیلم تاوبٹ،وادی لیپا اور وزیرستان کے ٹور کئے
ان کے علاوہ یہ چائنہ بارڈر اور بہت سی جگہوں کے ٹورز کا تجربہ رکھتے ہیں

ان کی ٹورنگ ڈائری کا سب سے اہم اور بڑا ٹور ایران کا ٹور تھا جس کا خواب یہ بہت عرصہ پہلے سے دیکھ رہے تھے اور 2024 میں ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا

انتہائی خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں اور اور دوستوں کی کسی بھی مسئلے پر ان کی مسئلے کا حل نکالنا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے

اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاھتے ہیں تو آج ہی ہمارا کلب جوائن کریں
کلب کا حصہ بننے کے لئے رابطہ کریں
03336822310

میانوالی رائڈرز کلب کا تعارفی سلسلہ اج ہم میانوالی رائڈرز کلب کے جس ممبر کا تعارف کرانے جا رہے ہیں وہ عمر اور تجربے کے ل...
05/09/2024

میانوالی رائڈرز کلب کا تعارفی سلسلہ

اج ہم میانوالی رائڈرز کلب کے جس ممبر کا تعارف کرانے جا رہے ہیں
وہ عمر اور تجربے کے لحاظ سے شاید میانوالی رائڈرز کلب کےسب سے سینئر ترین ممبر ہیں

جناب طفیل خان نیازی صاحب

دل جوان ہو تو سیاحت کے لئے عمر کوئی معنی نہیں رکھتی

اسکی زندہ مثال ہیں طفیل خان نیازی صاحب

میانوالی رائڈرز کلب کے بننے کے ساتھ ہی کلب کی طرف سے منعقد کیے گئے پہلے ٹور میں ہی جناب طفیل نیازی صاحب نے میانوالی رائیڈرز کلب کو جوائن کیا
اور کلب کے سرپرست ممبر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا

نیازی صاحب بیک وقت کراچی اور میانوالی کے علاقہ شہباز خیل کے شہری ہیں
کبھی میانوالی تو کبھی کراچی انکا مسكن ہوتا ہے

ایک اچھے بائیکر ہونے کے علاوہ ایک اچھے زمیندار بھی ہیں
اور پاکستان کے کچھ اور بائیکرز گروپس کے ممبرز بھی ہیں

سیاحت انکا شوق ہے جسکو یہ بخوبی نبھاتے ہیں

آج کل کی
نوجوان نسل کے لئے یہ ایک مثال ہیں

بقول نیازی صاحب کے
اگر آپ معاشرتی برائیوں سے چھٹکارا پانا چاھتے ہیں تو اپنے شوق بدلیں
اپنے آپ کو سیاحت اور بائیکنگ کا حصہ بنایں
آپ لڑائی جھگڑوں سے خود بخود دور ہوجایں گے
طفیل نیازی صاحب میانوالی رائیڈرز کلب کے ماتھے کا جھومر ہیں

انہوں نے اپنی عمر کو اپنے شوق کے آڑے نہیں آنے دیا

دعا ہے اللّه پاک طفیل نیازی صاحب کو مزید صحت کامله و عاجله عطاء فرماے
آمین

اگر آپ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاھتے ہیں تو آج ہی ہمارا کلب جوائن کریں

مزید معلومات کے لئے رابطہ نمبر 03336822310

Address

Mianwali
42200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923042725590

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali Riders Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mianwali Riders Club:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Mianwali

Show All