Inayat Educational and Travel Consultancy

Inayat Educational and Travel Consultancy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Inayat Educational and Travel Consultancy, Travel Company, Inayat Educational and Travel Consultancy, Ground Floor, Karim Tower, Swat Trade Center Near Banr School & Green Chawk, Airport Road Mingora Swat Khyber Pakhtukhwah, Mingora.

we are here for your international tourism ,travel and education consultancy,to provide you valuable services such as preparation of visa application file on consultancy fee basis and international tour plans.

20/12/2024
18/12/2024

اج سیجبن مٹہ کے تین کلائنٹس کا ایک ساتھ اسلام آباد ایمبیسی پر انٹرویؤ میں 2 کا امریکہ وزٹ ویزا منظور جبکہ ایک رفیوز۔پس ویزا دینا،نہ دینا ایمبیسی کی مرضی ہے۔ہمارا کام اپنے علم کے حد تک کنسلٹنسی مہارت پر سروسز فراہم کرنا ہے۔

15/12/2024

ممتاز سماجی کارکن افضل شاہ ڈاگےسوات کے وساطت سے 21 سال عمر کا ایک لڑکا والد سمیت اج ہمارے کنسلٹنسی آفس آکر یو ۔کے کا ایک ورک پرمٹ جو کسی نے 10 لاکھ روپے کے عوض دلایا تھا ہم کی چیک کرنے کے لیے دیا جسکو ہم نے خوب تحقیق کے بعد جعلی پایا۔ دونوں کی حالت دیکھکر مجھے اندازہ ہوا کہ ہے تو انتہائی غریب۔ انھوں نے پوری کہانی کچھ یوں سنائی ۔ ( جس بندے نے مجھ کو یہ ورک پرمٹ دلایا۔ اسکے ساتھ میرا واسطہ اسطرح پڑا کہ اسکے طرف سے مجھے پہلی دفع نا معلوم کال ایا کہ اسکے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ کو غلطی سے 10 ہزار روپے اچکے ہیں ۔ اگر میں اسکو واپس کردوں۔جب میں نے چیک کیا تو واقعی اچکے تھے ۔ میں نے فورا واپس کر دئیے ۔اور یوں بغیر دیکھے ہم گہرے دوست بن گئے۔ پھر اُس نے کہا کہ وہ یوکے ورک پرمٹ کا کاروبار کر تا ہے اور مجھے کہا کہ 15 لاکھ ریٹ ہے۔ میں نے والد سے مشورہ کیا اور اسکے بعد اسکو درخواست کی اگر 10 لاکھ مجھ سے لے لیں تو میں عزیز وا اقارب سے اکھٹا کر لونگا۔ میں نے اسے درخواست کی کہ میرے والد کا ایک رکشہ ہے جو ہمارا کل جائیداد ہے ۔ہم کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں اور ہم نے 7 لاکھ رشتہِ داروں سے قرض لےکر اکھٹا کیا ہے جبکہ 3 لاکھ میں رکشہ بیچ کر اسطرح 10 لاکھ پورے ہوکر آپکو رقم بیج دیتے ہیں۔ اس نے کہا خیر ابھی یہ سات لاکھ بیج دو اور باقی 3 لاکھ آرام سے ویزا ہوجانے کے بعد بیج دو۔اور یوں میں نے سات لاکھ بیج دئیے۔پھر اسکے بعد 3 لاکھ کو کسی نہ کسی طرح جمع کرکے تیار رکھ دئیے۔ پچھلے دنوں اس نے مبارک با د دی کہ چلو آپکا ورک ویزا بھی ہوگیا اب وہو 3 لاکھ بھی بیج دو اور ہم نے وہو بھی بیج دئیے۔ اب وہ کہتا ہے کہ آپکے لئے انگلش ٹیسٹ پاس کرونگا اور 5 لاکھ اور بیج دو۔تو میں افضل شاہ ڈ ا گے سوات کے پاس گیا اور اُس کو ساری کہانی سنا دی۔ جس نے والد سمیت آپکے پاس بیج دیا۔)۔ اُسکی یہ کہانی سننے کے بعد میں نے اسکے والد کے افسردہ اور رونی چہرے کے طرف دیکھا تو بہت افسوس کے ساتھ اسے کھل کر بتا دیا کہ جو نامعلوم شخص واٹس آپ پر آپکو یہ ورک پرمٹ 10 لاکھ کے عوض دلا چکا ہے یہ مکمل جعلی ہے اور آپکو جو کہتا ہے کہ بغیر فائل جمع کیے آپکا ویزا ہوچکا ہے یہ بھی جھوٹ ہے اور 5 لاکھ مزید لوٹنے کی کوشش میں ہے لہذا مزید لوٹ سے بچو۔ اور مزید کہا کہ تم دونوں کو اتنے غربت میں اتنا تجربہ حاصل ہونا ممکن نہیں ہے کہ تم یہ جان سکو کہ محض واٹساپ کے دوستی پر کسی کی ساتھ اتنا بڑا لين دیں نہیں کرنی چاہیے۔ لہذا آپ دونوں کا کوئی قصور نہیں۔۔ میرے آفس کا عملہ اور موجود کلائنٹس انکی حالت زار پر افسردہ تھے مگر ان بیچاروں کی لاعلمی اور سادگی میں ایسا ہی ہونا تھا۔ یہ تو سادہ لوح تھے پر جس نے اسکا فائدہ اُٹھا کر انکو اس بے دردی سے لوٹ لیا کو اللہ اپنے انجام کو پہنچا دیں۔ اگر آپکے گرد و پیش میں ایسا کوئی ہو اور آپکو پتہ چل جائے تو اسکو آگاہی دلانے میں اپنا کردار ادا کرنے میں کنجوسی سے کا م مت لیں ۔ یقیناً اسکا اجر ملےگا۔

12/12/2024

اپنی کنسلٹنسی کے باوجود بتھيجے کیلئے سپین ورک ویزا اپوائنٹمنٹ گزشتہ ایک ماہ سے 3 لاکھ تک دینے کے باوجود اج تک نہ پا سکے۔ ایک بندہ 2 ہفتے کا وقت دیکر آخر میں حیلو ،بہانوں پر اتر جاتا ہے،اس طرح دوسرا۔ اب ورک پرمٹ کا وقت بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ورک جیسے اہم چیز کیلئے سپین کے پاس اپوائنٹمنٹ کا انتظام کیسے ممکن نہیں! بالکل ممکن ہے مگر اپوائنٹمنٹ محدود کرکے لاکھوں روپے میں دلوا نے میں انکا حصہ بعید از امکان نہیں! پورے یورپی ممالک ہم پاکستانیوں کے طرح اس کرپشن میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔

11/12/2024

سپین نے ویزا اپوائنٹمنٹ کا نیا طریقہ وضع کرکے 15 ہزار میں ملنی والی اپوائنٹمنٹ اب 3 لاکھ تک ملنے لگی ۔ ایمبیسی اہلکاروں کا۔۔۔۔۔۔۔

08/12/2024

شاہ ولی کبل کےبعداب دوسرےکلائنٹ صلاح دین ڈھیرئی کےامریکہ اسایلم فائل A to Zمیرےکنسلٹنسی سروسز پراج منظور۔ نئی کامیابیوں پرخوش ہوں۔

07/12/2024

سوشل میڈیا پر ایسا لگتا ہے کہ اپلائی کرتے ہی ویزا آپکے جیب میں! کسی کے بناوٹ اور چالاکی میں مت آئیں۔سوچ سمجھ سے کا م لیں ۔

کسی نے فیس بک پر اس پوسٹ کے بارے میں پوچھا۔تو سب سن ! جس نے بھی اس پروگرام پر آپکے لیے مفت اپلائی کا کہا ۔اسکو تب پیمنٹ ...
07/12/2024

کسی نے فیس بک پر اس پوسٹ کے بارے میں پوچھا۔تو سب سن ! جس نے بھی اس پروگرام پر آپکے لیے مفت اپلائی کا کہا ۔اسکو تب پیمنٹ کرو ۔ جب تم پہنچ جاؤ۔اور جب پہنچ جاؤ تو پھر لاکھوں میں کردو۔ مفت کا لفظ استعمال کرکے دوران پرا سیس تھوڑا بہت فیس کے طرف ذکر کیا تو سمجھیں کہ دھوکہ ہے۔آپکے پہنچ تک کچھ نہ لیا تو اسکا حق بنتا ہے اور میرا مشورہ بھی ہے کے پہنچ کے بعد کئی کئی لاکھ دینے میں کنجوسی مت کریں۔اگر پہلے سے کہتا ہے کہ پروگرام ہے تو مفت مگر ہم پراسس کی فیس لیتے ہیں تو پھر انتہائی احتیاط کریں مجھے ذاتی طور پر نہیں لگتا کہ کوئی فائدہ ہوگا۔

04/12/2024

ایک قریبی نوجوان رشتہِ دار اور کلائنٹ کوکسی نے لتو یا کا ورک پرمٹ بمہ تھائی پر اپوائنٹمنٹ لیٹر 10لاکھ میں دلایا۔میں نے اسکے لیے تھائی ویزا اور ٹکٹ کراکر 2 دن پہلے رخصت کیا۔ اج اُس نے تھائی لینڈ سے کال پر بتا یا ۔کہ وہو ایمبیسی گیا اور ایمبیسی نے خوب جانچ پڑتال کے بعد کہا کہ یہ ورک پرمٹ اور اپوائنٹمنٹ مکمل جعلی ہے۔اور گزشتہ ایک ماہ سے لڑکے یہ لا کر ہم واپس کرتے ہیں۔ لہٰذا آپ سب سے گزارش ہے کہ لتویا کے ورک پرمٹ اگر کسی نے دیا ہے اور تھائلینڈ میں ایمبیسی پر اپوائنٹمنٹ بھی لیا ہے تو یہ دونوں فیک ہیں۔اس پر اپنا پیسہ اور تھائلینڈ تک ٹکٹ اور خرچ کا نقصان مت کریں۔

03/12/2024

ہمارے ایئر ٹکٹس پر ٹریول کرنےوالوں سے گزارش ہے۔ کہ روانہ ہونے سے پہلےفلائٹ کنفرمیشن کیلئے ہمیں کال کیا کریں۔ تا کہ سفری سہولت ہو۔

30/11/2024

اچھا ریٹ دینے کے بنیاد پر ہمارا ہوائی ٹکٹس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ۔ایمرجنسی ٹکٹس کیلئے 24 گھنٹے کال کر سکتے ہیں 03442640004

27/11/2024

پہلی بار تھائلینڈ وزٹ ویزا اپلائی کےلیے ایمبیسی خود جانا لازمی قرار۔ ویزا اپلائی فائل تیاری کیلئے ہم حاضر خدمت۔03442640004

23/11/2024

اب تک گزشتہ 8 سال سے 5 ہزار سے زیادہ امریکی وزٹ ویزا ایپلیکیشنز ا پلائی کئے اور ظاہر ہے اتنے بڑے تعداد کے وجہ
سے ویزے بھی زیاہ تعداد میں لگے اور نتیجتاً نام بھی کمایا۔ ایک بات میرے سمجھ میں نہ آئی کہ اسمیں جو لوگ حقیقتاً وزٹر تھے اور بہترین ٹریول ھسٹری اور پروفائل کے حامل تھے،امریکہ سے وزٹ کے بعد واپس آنے والے تھے اور فارم میں سچ سچ لکھا توانکو ريفوزِ کیا۔ اور جنہوں نے بناوٹ سے کام لیا۔ٹریول ھسٹری صفر تھی یا بناوٹی ظاہر کر دی،فارم میں مبالغہ سے كام لیا اور انٹرویؤ میں ٹیکنیک کا استعمال کیا اور واپس نہ انے کا دل میں پکا ارادہ تھا مگر بناوٹ سے کام لیا۔تو انکو ویزا دیا۔ اپنے کلائنٹس کے علا وہ دیگر ویزا حاصل کردہ لوگوں کا بھی خوب ڈیٹا جمع کیا تووہ بھی ایسا ہی ہے۔ اب معلوم نہیں کہ امریکہ والے بے وقوف ہیں یا اسکے پیچھے کوئی اور راز! یہ ایک حقیقت ہے جو میں نے بیان کیا۔ سوشل میڈیا پر جو لوگ ویڈیوز میں اس حوالے سے تبصرے کر رہے ہیں یہ فالورز ،ویورز،کمنٹس وغیرہ کیلئے خود ساختہ بنا رہے ہیں حقیقت میں انکا ذاتی تجربہ نہیں کہ حقیقت کیا ہے ۔ امریکہ نے وزٹ ویزے دینے کیلئے یہ غیر منصفانہ طریقہ کار کو کیوں اپنایا ہے ، یہ گزشتہ 20 سالوں سے ایک سوالیہ نشان ہے! آپکے خیا ل میں کیوں؟ ۔کمنٹس میں آپکے رائے کا طلبگار ہوں۔

19/11/2024

شیر علی شانگلہ کو نوے کلے شانگلہ کے ایک ایجنٹ نے بغیر ویزا ہوا ئی جہاز میں کینیڈا پہنچا نے کا یقین دلا کر 90 لاکھ لے کر فرار!

17/11/2024

یورپ وغیرہ کے ورک پرمٹ کے ویڈیوں کرنے والوں سےبچو۔پہنچ سے پہلے ایک پیسہ بھی نہ دیں۔ دھوکہ ہے۔میٹھی میتھی باتوں میں مت آئیں۔

16/11/2024

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں ایک صاحب اج کہتے ہوئے سن کر ہنسی آرہی تھی کہ نیوزیلینڈ ورک پرمٹ کیلئے صرف پاسپورٹ دیدو ۔باقی سی وی وغیرہ کا دردِ سر ہمارا! تو بچے رہو۔ایسے ویزا کے 0 پرسنٹ چانسز بھی نہیں! ان لوگوں کے شیریں زبان میں مت او۔ جہاں 10 پرسنٹ بھی چانسز ہو تو ٹرائی سے شاید کچھ نکل ائے ۔مگر پاکستانیوں کیلئےاس کے 0 پرسنٹ چانسز ہیں۔ لہٰذا بچے رہو۔ پوسٹ شیر کردو اگر آپ کو دوسروں کےلئے مفید لگتا ہو۔

Address

Inayat Educational And Travel Consultancy, Ground Floor, Karim Tower, Swat Trade Center Near Banr School & Green Chawk, Airport Road Mingora Swat Khyber Pakhtukhwah
Mingora
19130

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923442640004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inayat Educational and Travel Consultancy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Inayat Educational and Travel Consultancy:

Videos

Share

Category