Mujahid International Tourism- Pvt Ltd

Mujahid International Tourism- Pvt Ltd We facilitate our beloved & Honourable citizens to Spiritual Journey of Holy Kaaba Makkah and Prophe
(1)

26/05/2022
22/04/2022

وزارت حج و عمرہ سعودی عرب کی مطابق 850,000 غیر ملکی اور 150,000 مقیم اور سعودی شہری اس سال حج ادا کرسکیں گے انشاءاللہ۔

Ministry of Hajj and Umrah

“850,000 Foreign Hujjaj and 150,000 local Hujjaj (Citizens and Residents) will attend this year’s ”
The Ministry of Hajj and Umrah has issued a provisional Hajj Quota to each country for this year's

18/04/2022

ماشاءاللہ۔ الحمداللہ
پاکستان کو حج 2022 کیلئے
81132 حجاج کا کوٹہ مل گیا..

🕋 Kiswah of the Ka’bah 1442, which will be donned on the eve of
29/06/2021

🕋 Kiswah of the Ka’bah 1442, which will be donned on the eve of

سعودی وزارت حج نے تین حج پیکج  پیش کئے ہیں۔
13/06/2021

سعودی وزارت حج نے تین حج پیکج پیش کئے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی ...
12/06/2021

سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فریضے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی‘۔

’دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال اور وائرس کی نئی شکلیں ظاہر ہونے کے باعث فریضے کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے‘۔
’وزارت و عمرہ تاکید کرتی کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے‘۔
’عالمی وبا کے باعث مشاعر مقدسہ میں بڑی بھیڑ لگانا اور ان میں سلامتی کے اصولوں کا انطباق کرنا انتہائی مشکل کام ہے‘۔
’لہذا تمام تر صورتحال اور خدشات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ امسال بھی اس فریضے کی ادائیگی کو محدود کیا جائے گا‘۔
’یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے‘۔
’حج کی درخواستیں جمع کرانے کے لئے الیکٹرانک طریقہ کار آئندہ دنوں جاری کیا جائے گا‘۔
وزارت حج نے کہا ہے کہ ’امسال حج کے لئے جن ضوابط کا اعلان کیا جارہا ہے وہ اس طرح ہیں کہ خواہشمند سعودی شہری ہوں یا سعودی عرب میں مقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہو‘۔
’خواہشند صحت مند اور توانا ہو، کسی بھی قسم کی مستقل بیماریوں میں مبتلا نہ ہو‘۔
’خواہشمند کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہو اور کورونا ویکسین حاصل کرچکا ہو۔ توکلنا ایپ میں اس کا سٹیٹس دو خوراکیں، ایک خوارک کو 14 دن ہوگئے یا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے ظاہر ہو رہا ہو‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے لئے مذکورہ بالا ضابطوں کی پابندی خود عازمین حج کی سلامتی اور ان کے اپنے ملکوں کے تحفظ کے لئے ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’رواں سال حج کے ضابطے اور مزید تفصیلات کے لئے وزارت حج کے صدر دفتر میں آج پریس کانفرنس منعقد ہوگی‘۔

کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت حج و عمرہ نے اندرون ملک سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی ہے۔ درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار آئندہ دنوں میں بتا....

https://www.urdunews.com/node/568251اس سال حج کے لیے دو بڑی شرائط کیا ہیں؟سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے اس سال حج  کے لیے...
24/05/2021

https://www.urdunews.com/node/568251

اس سال حج کے لیے دو بڑی شرائط کیا ہیں؟

سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے اس سال حج کے لیے قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں۔
عازمین کی رہائش، آمد ورفت اور منا سک حج کے حوالے سے بھی ضوابط طے کیے گئے ہیں۔ وبا کی تازہ صورتحال پر نظر رکھی جائے گی جبکہ نئی صورتحال کی روشنی میں نئے فیصلے ہوسکتے ہیں۔
الاخباریہ چینل ،المدینہ اور عکاظ اخبارات کے مطابق اس سال حج کے حوالے سے دو بڑی شرائط مقرر کی گئی ہیں۔
اول یہ کہ اس سال 18 سے 60 برس تک کی عمر کے لوگوں کو حج کی اجازت ہوگی۔ عازمین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ویکسین لگوا چکے ہوں۔
عازمین کے لیے یہ بھی ضروری ہوگا کہ وہ پیچیدہ امراض سے پاک ہوں اور انہیں اس بات کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران گردے کی صفائی یا پیچیدہ امراض کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل نہیں ہونا پڑا۔
انہیں فریضہ حج کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے صحت یافتہ ہونے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
سعودی عرب آمد سے قبل تمام عازمین حج کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس میں یہ تحریر ہو کہ امیدوار کورونا سے پاک ہے۔ کورونا ٹیسٹ سفرسے 72 گھنٹے قبل ملک کی معتبر لیباریٹری سے کرایا گیا ہو۔
عازمین حج کو مملکت میں منظور شدہ کووڈ ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کی تمام خوراکیں لگوالینے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ یہ سرٹیفکیٹ عازم حج کے سرکاری صحت ادارے سے مصدقہ ہونا ضروری ہے۔
ویکسین خوراک کے بارے میں یہ بات بھی ضروری ہوگی کہ دو خوراک والی ویکسین کی آخری یا یک خوراک والی ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل 14 روز گزر چکے ہوں۔
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے عازمین حج کی رہائش کے حوالے سے بھی قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔
رہائش پر جاتے وقت عازمین کو تھرمل کیمروں سے گزرنا ہوگا، ان کی آمد ورفت کے موقع پر بھی یہ کارروائی ہوگی۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹل حاجیوں کی رہائش کے لیے مخصوص ہوں گے جہاں وزارت سیاحت، وزارت حج اور دیگر سرکاری اداروں کے مقرر کردہ صحت ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی۔ ڈائننگ ہالز ، ہوٹلوں کے استقبالیہ مراکز میں بھیڑ بھاڑ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اوپن بوفے سسٹم پر پابندی ہوگی۔
عازمین حج کو سعودی عرب پہنچنے پر تین دن تک ہوٹل قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کے لیے نئے خیمے ہوں گے۔
مشاعر مقدسہ آتے جاتے وقت قافلہ بندی کے پوائنٹ متعین ہوں گے۔ جمرات کی رمی، حج مقامات، مشاعر مقدسہ ٹرین اور منی میں رہائش وغیرہ سے متعلق بھی تمام ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے اس سال حج کے لیے قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں۔

عید الفطر مکہ مکرمہ میں۔ الحمداللہ
13/05/2021

عید الفطر مکہ مکرمہ میں۔ الحمداللہ

كل عام وأنتم بخيرمــع خـتــام شــــــهر رمضان الفـضـيــــل وقــدوم عيــــد الفطر الســــــعـيد نتــمـنــى مـن اللـــه عز...
12/05/2021

كل عام وأنتم بخير
مــع خـتــام شــــــهر رمضان الفـضـيــــل وقــدوم عيــــد الفطر الســــــعـيد نتــمـنــى مـن اللـــه عز وجــل أن يــتــــقبل صيامكــم وقيامـكـم وأن يـعيـــــــد عليكم هذه الأيام المبــاركة بالخيـــر والســـلام

Eid Mubarak
As we complete the holy month of Ramadan and celebrate Eid Al-Fitr, may ALLAH accept your fasting, prayers, and devotion, and may the coming days of Eid and beyond be filled with blessings and peace.

سعودی عرب:سعودی حکام نے حجر اسود کی قریب ترین تصویر بنائ۔تصویر میں حجر اسود کا 49 ہزار میگاپکسل تک کلوزاپ دکھایا گیا ہے۔...
04/05/2021

سعودی عرب:

سعودی حکام نے حجر اسود کی قریب ترین تصویر بنائ۔

تصویر میں حجر اسود کا 49 ہزار میگاپکسل تک کلوزاپ دکھایا گیا ہے۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ حجر اسود کی اتنی باریک اور شفاف تصویر بنائی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے حجر اسود جنت کا پتھر ہے۔
اس انتہائی خوبصورت تصویر میں 49 ہزار میگاپکسل تک کلوز شاٹ بنایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنت کتنی خوبصورت ہوگی۔

🕋
14/04/2021

🕋

Scenes from 1st Taraweeh in Masjid al Haram, Makkah
12/04/2021

Scenes from 1st Taraweeh in Masjid al Haram, Makkah

حرم مکہ میں آج جمعہ کی ادائیگی۔
26/03/2021

حرم مکہ میں آج جمعہ کی ادائیگی۔

✅رواں سال امامت کیلئے مسجد الحرام  میں صلاة التراويح/ تهجد رمضان #1442🌙 کیلئے جو امام منتخب ہوگئے ہیں انکے نام مندرجہ ذی...
25/03/2021

✅رواں سال امامت کیلئے مسجد الحرام میں صلاة التراويح/ تهجد رمضان #1442🌙 کیلئے جو امام منتخب ہوگئے ہیں انکے نام مندرجہ ذیل ہیں:
شيخ عبدالرحمن السديس۔
شیخ سعود الشریم۔
شیخ عبداللہ عواد الجهني.
شيخ ماهر المعيقلي.
شيخ بندر بليلة.
شيخ ياسر الدوسري.

وزارت صحت نے امسال اندرون ملک اور بیرون مملکت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے (منظورشدہ کورونا ویکسین کی...
20/03/2021

وزارت صحت نے امسال اندرون ملک اور بیرون مملکت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے (منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی ہے۔ ویکسین ذوالحجہ سے قبل لگوانی لازمی ہو گی۔)جمعہ 19 مارچ 2021
امسال حج 1442 ہجری بمطابق 2021 کے لیے وزارت صحت کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ اندرون مملکت سے جو حج کے لیے جانا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ذوالحجہ سے قبل کورونا ویکسینیشن کا کورس مکمل کرلیںذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کے لیے بھی لازمی ہوگا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظورشدہ کورونا ویکسین لگوائے جانے کا مصدقہ ثبوت پیش کریں جس میں اس امر کی وضاحت کی گئی ہو کہ مملکت آمد سے کم از کم 2 ہفتے قبل کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیاگیاہے۔مقررہ ضوابط میں مزید کہا گیا ہے کہ حج سیزن میں کام کرنے والوں کے لیے بھی لازمی ہوگا کہ وہ مملکت میں منظورشدہ کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کرچکے ہوں۔ حج سیزن میں کام کرنے والے مستقل طورپر ماسک لگانے کے پابند ہونگے۔
امسال حج کے لیے مقررہ ضوابط کے مطابق مملکت آنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کا ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔ مملکت پہنچنے والے عازمین حج کو 72 گھنٹے کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا جس کے 48 گھنٹے بعد مقررہ و منظور شدہ فیلڈ سروس کی ٹیمیں عازمین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کریں گی۔
ذوالحجہ سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 60 فیصد تک مقررہ عمر(18 سے 60 برس) کی حد کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں سے مقررہ پروگرام اور احتیاطی تدابیر کے تحت نکالا جائے گا جن میں سماجی فاصلے کا اصول اور ماسک کی پابندی لازمی ہوگی۔عازمین حج کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنی رہائش اور قیام گاہوں میں باہمی فاصلہ ایک سے ڈیرھ میٹرتک رکھیں ۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے عازمین کے مختلف گروپس مرتب کیے جائیں گے ہر گروپ 100 افراد سے زیادہ کا نہیں ہوگا۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزارت کی ٹیمیں مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔v

08/03/2021



🕋 ❤️🕋

آئندہ معتمرین کے سعودیہ میں ہونے والے کووڈ ٹیسٹ کے چارجز بھی معتمر کو خود ادا کرنے ہوں گے جو پیکیج میں شامل کیے جائیں گے...
27/02/2021

آئندہ معتمرین کے سعودیہ میں ہونے والے کووڈ ٹیسٹ کے چارجز بھی معتمر کو خود ادا کرنے ہوں گے جو پیکیج میں شامل کیے جائیں گے.
سعودی وزارت حج کے لیٹر کا اردو ترجمہ منسلک ہے.
نوٹ: یاد رہے، پاکستان سے سعودیہ کی طرف تمام فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے ابھی پاکستان سے عمرہ گروپس نہیں جا رہے.

کئ مہینوں بعد آج امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مطاف سے خطبہ جمعہ پیش کیا۔۔۔❤💚❤💚
19/02/2021

کئ مہینوں بعد آج امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مطاف سے خطبہ جمعہ پیش کیا۔۔۔❤💚❤💚

09/02/2021

سعودی عرب میں قانون کی حکمرانی کو سلام۔
اپنی آنکھوں سے عسکری و پولیس آفیسرز کو بنک کے سیکورٹی گارڈ کو
توکلنا ایپلیکیشن دکھا کر داخل ہوتے دیکھا۔
خودمختار قوموں کی پہچان
قانون کی بالادستی

Rain changes the color of life in Makkah 🌧 ❤️🕋🇸🇦
06/02/2021

Rain changes the color of life in Makkah 🌧 ❤️🕋🇸🇦

05/02/2021

ads

سعودی عربیہ نے دوبارہ کل سے سفری پابندی کا اعلان کردیا ہے. 🤲
02/02/2021

سعودی عربیہ نے دوبارہ کل سے سفری پابندی کا اعلان کردیا ہے. 🤲

27/01/2021

نماز ظہر کی ازان۔ اور صفا مروہ 🌹❤️🌹

مکہ مکرمہ - صفا مروہ۔
01/01/2021

مکہ مکرمہ - صفا مروہ۔

21/12/2020

بریکنگ نیوز: سعودی عرب آنے والی تمام انٹرنیشنل فلائیٹس ایک ہفتہ کیلئے معطل کردی گئی ہیں۔ایک ہفتہ کے بعد نئے کورونا وائریس (جو برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہاہے)کے بارے میں صورت حال واضح ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پابندی ایک ہفتہ بڑھائ جاسکتی ہے۔
جو بھی 8 دسمبر کے بعد سے یورپ سے آیا ہو یا پھر یورپ سے گزرا ہو اسے 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا اور ہر 5 دن بعد کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا.

21/11/2020

*پاکستان سے عمرہ کے لیے بکنگ کا آغاز، 22 نومبر کو روانگی*

: سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکیوں پر عمرہ کی ادائیگی پر جزوی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد پاکستان سے ٹور آپریٹرز نے عمرہ کی بکنگ کا آغاز کر دیا۔

پاکستانی ٹور آپریٹرز کے سعودی حکام سے عمرہ کی ادائیگی کے معاہدے طے پا گئے ہیں جس کے بعد بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکام کی طرف سے مختلف ٹور آپریٹرز کے لائسنسز کی تجدید کر نے کے بعد 5 ہزار ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ 20 سے 25 افراد پر مشتمل گروپ کی شکل میں زائرین 22 نومبر کو روانہ ہوں گے۔

آپریٹرز کے مطابق ایس او پیز کے باعث اخراجات میں اضافے سے زائرین کی تعداد آغاز میں کم ہے۔ فائیو سٹار ہوٹلز میں بکنگ کی اجازت دی گئی ہے جس سے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

ابتدائی طور پر دس دن کا عمرہ پیکیج 2 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ 14 روز کا پیکیج 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقرر کیا گیا ہے۔ زائرین پر کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی عرب پہنچنے پر تین روز تک قرنطینہ میں رہنے جبکہ بسوں میں بھی سماجی فاصلے کو اپنانے کی شرط عائد ہے۔ زائرین زیارات نہیں کر سکیں گے، صرف ایک بار ہی ریاض الجنہ اور سلام پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایک کمرے میں صرف دو زائرین رہ سکیں گے جبکہ تھری اور فائیو سٹار ہوٹلز میں بکنگ کروانا لازمی ہے۔ صرف 18 سے 50 برس کی عمر والے افراد ہی کو عمرہ پر جانے کی اجازت ہوگی۔

09/11/2020

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے زائرین کے لیے کرائے متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہا کہ ’پی آئی اے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں کا اعلان کرنے جارہی ہے، پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے کا دو طرفہ کرایہ تقریبا 97 ہزار پاکستانی روپے مقرر کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’پیر نو نومبر سے ان کرایوں کا اطلاق ہو جائے گا جس کے بعد عمرہ زائرین پی آئی اے کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔‘
خیال رہے کہ سعودی حکام نے غیر ملکی عمرہ زائرین کو یکم نومبر سے آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے جدہ، مدینہ منورہ ، ریاض اور دمام کے لیے پروازیں جاری ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ’اقامہ رکھنے والے اور عمرہ زائرین کے لیے علیحدہ علیحدہ کرایے مقرر کیے جاتے ہیں، عمرہ پر پابندی ہٹائے جانے کے بعد اب عمرہ زائیرن کے لیے الگ کرائے متعارف کروائے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے الرحمٰن گروپ آف ٹریولرز نے کہا کہ ’پی آئی اے کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے کرائے متعارف کروانے کے اعلان کے بعد امید کی جارہی ہے کہ آئندہ ہفتے سے پاکستان سے عمرہ کے لیے بکنگ کا آغاز کر دیا جائے گا لیکن عمرہ پیکجز کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کے لیے اعلان کردہ ایس او پیز کی وجہ سے بھی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز کیا ہیں؟
الرحمٰن گروپ آف ٹریولز کے مطابق ’عمرہ زائرین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب پہنچتے ہی تین دن قرنطینہ میں بھی گزارنے ہوں گے جو کہ پیکج میں ہی شامل ہوگا، اس کے علاوہ زائرین کو زیارت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی صرف ایک بار ہی ریاض الجنہ اور سلام پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ ایک کمرے میں صرف دو زائرین کو رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہوٹل کی بکنگ تھری اور فائیو سٹار ہوٹلز میں کروانا لازمی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خارجی عمرہ زائرین کے لیے جاری ایس او پیز کے تحت 18 برس سے 50 برس عمر والوں ہی کو عمرہ پر آنے کی اجازت ہوگی۔
وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کئی پابندیاں عائد کی ہیں مثلا مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز نیز مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریف میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کرانا ہوگی۔
یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائے گی۔ ہر عمرہ زائر کے پاس مملکت سے وطن واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ عمرہ زائرین کو مملکت آمد سے لے کر واپسی تک قیام کے دوران ایس او پیز سے آگاہ کرنا بھی عمرہ کمپنی و ادارے کی ذمہ داری ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ہر گروپ 50 زائرین پر مشتمل ہوگا۔ عمرہ کمپنی کو ہر گروپ کا گائیڈ متعین کرنا ہوگا جبکہ ٹکٹ، رہائش اور ٹرانسپورٹ کا مکمل پیکیج بھی بک کرنا ہوگا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عمرہ کمپنی ہی عمرہ زائر کے پیکیج میں مذکور خدمات پیش کرنے اور اس کی تعمیل کرانے کی ذمہ دار ہوگی۔ کسی بھی کمی یا گڑبڑ کی اصلاح بھی اسی کے ذمے ہوگی۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور وزارت خارجہ کے تعاون سے ان ملکوں کی فہرست تیار کر رہے ہیں جہاں سے عمرہ زائرین آئیں گے۔ ان کی تعداد کا فیصلہ بھی اسی طرح کیا جارہا ہے۔

اھلا و سھلا ۔۔۔ ❣کل صبح تقریبا 8 ماہ بعد بیرون ملک سے عمرہ زائرین کا پہلا گروہ مکہ مکرمہ پہنچے گا۔بیرون ملک سے آنے والا ...
01/11/2020

اھلا و سھلا ۔۔۔ ❣

کل صبح تقریبا 8 ماہ بعد بیرون ملک سے عمرہ زائرین کا پہلا گروہ مکہ مکرمہ پہنچے گا۔
بیرون ملک سے آنے والا زائرین کے عمرہ ویزہ کی معیاد زیادہ سے زیادہ 10 دن ہو گی 10 دن کے دوران انہیں واپس جانا ہو گا۔

04/10/2020

💕کعبے کی رونق 💕 کعبے کا منظر 💕
💕 اللہ اکبر 💕 اللہ اکبر 💕
💖
الحمدالله الحمداللہ 7 مہینے بعد عمرہ سٹارٹ ہوا حرم پاک میں عمرہ زائرین داخل ہونا شروع ہوگئے❤️❤️❤️🌹🌹🌹
Umrah started for Locals
الحمدًٍللهٍ رَب العالمين

22/09/2020

الحمد لله
چار اکتوبر سے عمرہ مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان
سعودی عرب نے اتوار 4 اکتوبر 17 صفر 1442ھ سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی۔ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے منگل کو بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عمرہ و زیارت کی ادائیگی کی اجازت کی آرزو اور نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے پیش نظر سعودی قیادت نے عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار تدریجی اجازت دی ہے۔
ضروری حفاظتی پابندی کے ساتھ عمرہ اور زیارت کی جاسکے گی۔ اجازت مرحلہ وار ہوگی۔
عمرے کی ادائیگی اور مسجد الحرام کی زیارت، مسجد نبوی میں روضہ مبارکہ کی زیارت تین مرحلوں میں تدریجی طور پر دی جائے گی۔
پہلا مرحلہ اتوار 4 اکتوبر 17 صفر 1442ھ سے شروع ہوگا۔ اس مرحلے میں اندرون ملک سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرے کی اجازت ہوگی۔ روزانہ چھ ہزارعمرہ زائرین کو مسجد الحرام جانے کا موقع دیا جائے گا۔ اس موقع پر حفظان صحت کی جملہ تدابیر کی پابندی کرائی جائے گی۔
دوسرے مرحلے کی شروعات 18 اکتوبر 2020 یکم ربیع الاول 1442ھ سے ہوگی۔ اس کے تحت سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہوگی۔ روزانہ 15 ہزارعمرہ زائر اور چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ اس موقع پر حرم شریف میں حفاظتی تدابیر کا اہتمام ہوگا۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔
تیسرا مرحلے کی شروعات یکم نومبر 2020 15 ربیع الاول سے شروع ہوگی۔ اس دوران سعودی شہریوں اور مملکت کے اندر اور باہر سے غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت دی جائے گی۔
اس کا سلسلہ کورونا وبا کے خاتمے یا اس کا خطرہ ختم ہوجانے کے رسمی اعلان تک چلے گا۔

انشاءاللہ عمرہ بھی جلد بحال ہوگا۔
13/09/2020

انشاءاللہ عمرہ بھی جلد بحال ہوگا۔

Entrance of holly City Madinah Al Munawarah ... 🥰😍❤️🌹
11/09/2020

Entrance of holly City Madinah Al Munawarah ... 🥰😍❤️🌹

غسل کعبہ🕋 کی رسم جمعرات کو ہو گی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد...
03/09/2020

غسل کعبہ🕋 کی رسم جمعرات کو ہو گی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل جمعرات 3 ستمبر کو صبح سویرے غسل کعبہ کی رسم ادا کریں گے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ہر برس کی طرح اس سال بھی غسل کعبہ کی رسم عرق گلاب سے معطر آب زمزم سے انجام دی جائے گی۔اس سال یہ رسم کورونا وائرس کی وبا کے ماحول میں ہوگی۔ اس حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔

مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ شاہ سلمان نے وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کرتے ہوئے غسل کعبہ کی رسم ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ شاہی منظوری اس بات کی علامت ہے کہ سعودی قیادت مسجد الحرام و مسجد نبوی اور ان کے زائرین سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ غسل کعبہ کی رسم تمام حفاظتی تدابیر کے ماحول میں انجام دی جائے گی۔ واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم پہلے سال میں دو مرتبہ یکم شعبان کو اور محرم میں ادا کی جاتی تھی۔ اب ایک مرتبہ 15محرم کو ادا کی جاتی ہے۔

28/08/2020

آزان جمعہ مبارکہ مسجد النبوی۔ المدینہ المنورہ😍❤️🌹❤️

28/08/2020

جمعہ مسجد النبوی المدینہ المنورہ

حجاج کرام کے لیے جذباتی لمحے جب طواف الوداع کے بعد وہ۔حرم شریف چھوڑ کر جا رہے ہیں! انشاءاللہ اگلے سال بھرپور حج ہو گا!🕋
03/08/2020

حجاج کرام کے لیے جذباتی لمحے جب طواف الوداع کے بعد وہ۔حرم شریف چھوڑ کر جا رہے ہیں! انشاءاللہ اگلے سال بھرپور حج ہو گا!
🕋

Address

Multan
61600

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Telephone

+92616775185

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mujahid International Tourism- Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mujahid International Tourism- Pvt Ltd:

Videos

Share

Category



You may also like