Karwan e Noor

Karwan e Noor We Serve best Quality in Iraq Iran Syria Umrah
(1)

26/12/2023
21/12/2023

شبِ جمعہ رُوحوں کے طبیب حسینؑ ابن علیؑ کی بارگاہ اقدس میں خداوند کریم سے آپ سب دوستوں کے لئے اور آپ کے مرحومین کے لئے دعا گو ٹیم کاروان نور پاکستان

ماشا اللہ، اللہ پاک آپ سب کی یہ حاضری اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔ آپ سب کیلئے ڈھیروں دعائیں۔
20/12/2023

ماشا اللہ، اللہ پاک آپ سب کی یہ حاضری اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔ آپ سب کیلئے ڈھیروں دعائیں۔





 مدینہ منورہ میں ایک زیارت ھے  جسے سبع مساجد یعنی سات مساجد کہا جاتا ھے۔ یہاں بہت بڑی اور عالیشان مساجد تعمیر کردی گئی ھ...
19/12/2023


مدینہ منورہ میں ایک زیارت ھے جسے سبع مساجد یعنی سات مساجد کہا جاتا ھے۔ یہاں بہت بڑی اور عالیشان مساجد تعمیر کردی گئی ھیں سوائے تین مقامات کے جن میں ایک مسجد علیؑ، دوسری مسجد فاطمہؑ اور تیسری مسجد سلمان فارسیؓ ھے۔ شائد مسجد سلمان فارسی کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ھے، اس مقام پہ ایک مسجد فاطمہؑ بھی ھے، یہاں اب ایک باغیچہ بنا دیا گیا ھے۔ ایک مسجد علیؑ ھے وہاں صرف ایک محراب کھڑا ھے۔ باقی کی چار مساجد کھلی بھی ھیں اور وہاں جانا ممنوع بھی نہیں۔
البتہ مسجد علیؑ اور مسجد فاطمہؑ کے سامنے دیوار بنا کر گیٹ لگا دیا گیا ھے اور اس کے سامنے مرکز امر بالمعروف ونہی عن المنکر بن چکا ھے اور بہت اردو، عربی، انگلش اور فارسی زبان میں بڑا بورڈ رکھا گیا ھے جس پر لکھا ہوا یے کہ تاریخ میں ان مقامات کی کوئی خاص اہمیت نہیں اس لئے ان کو ثواب کی نیت سے مت دیکھا جائے۔

آپ مدینہ پاک کے رہائشی شیعہ سے اگر مسجد فاطمہؑ کے بارے پوچھیں تو وہ یہی بتاتے ھیں کہ بعد از رسول اعظمؐ علیؑ اپنی زوجہ کو لے کر یہاں آتے تھے اور یہی وہ مقام ھے جہاں سیدہ کائناتؑ اپنے باباؐ کو یاد کرکے گریہ کرتی تھیں۔ یہاں علیؑ نے ایک کمرہ تعمیر کردیا تھا جسے نام دیا گیا "بیت الحزن"۔ یہ دنیا میں پہلا بیت الحزن تھا جس کی بنیاد ایک بیٹی نے اپنے باپ کو رونے کے لئے رکھی۔

آج دنیا بھر میں جہاں جہاں امام بارگاھیں ہیں یہ جنابِ فاطمہ زہرہؑ سلام اللہ علیہا کے بیت الحزن کی شبیہات ھیں۔
'





 مسجد قبلتین یہ وہ مسجد ھے، جہاں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دوران نماز  ظہر قبلہ مسجد اقصیٰ سے کعبہ کی طرف تبدیل ک...
19/12/2023


مسجد قبلتین یہ وہ مسجد ھے، جہاں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دوران نماز ظہر قبلہ مسجد اقصیٰ سے کعبہ کی طرف تبدیل کرنے کا حکم ھوا تھا، اس مسجد میں کافی عرصہ دو محراب تھے، لیکن اب مسجد اقصی کی طرف والا محراب ختم کر دیا گیا ھے ۔۔۔

الحمدللہ رب العالمین خدا کا لطف و کرم جس نے اپنی قدرت سے یہ مقامات دیکھنا نصیب فرمائے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی زندگی کے لمحات گزارے
مسجد قبلتین

مسجد ذو قبلتین کا مطلب ھے دو قبلوں والی مسجد، یہ وہ مسجد ہے جب مسلمانوں کا قبلہ مسجد اقصیٰ ھوا کرتی تھی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صحابہ کرام کے ساتھ نماز ظہر پڑھ رھے تھے خیال آیا کہ ھمارا قبلہ وہ ھونا چاہیے جو میرے بابا حضرت ابرہیم علیہ السلام نے بنایا تھا ۔ تو اسی وقت اللہ پاک نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو بھیجا آپ کو حکم دیا گیا کہ آپ اسی قبلہ کی جانب منہ پھیر لیں جس جانب آپ چاہ رھے ہیں تو حالت نماز میں ھی آپ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صف کو چیرتے ہوئے دوسری جانب بڑھے اور خانہ کعبہ کی طرف رخ انور کر کے باقی نماز پڑھائی ۔

اس مسجد کے نام سے ظاھر ھے دو قبلہ والی مسجد جس میں اللہ کے حکم پر نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قبلہ اول بیت المقدس سے رخ موڑ کرصفوں کے درمیان چل کر 180 ڈگری پر مسجد الحرام کی طرف رخ موڑ دیا یعنی وہ مسجد جس میں مسلمانوں کا قبلہ تبدیل ھوگیا مسجد قبلتین کہتے ہیںمسجد قبلتین یہ وہ مسجد ہے جہاں پر نماز کے دوران حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر وحی نازل ہوئی اور حضور نے نماز کے دوران ہی مسجد اقصی سے خانہ کعبہ کی طرف قبلہ رخ تبدیل کر دیا





 غزوہ اُحد کا مقام۔ اسلام کی دوسری بڑی جنگ اس مقام پع ھوئی ۔ اس جنگ میں ستر صحابہ کرامؓ شہید ھوئے تھے جن میں حضورؐ کے چچ...
18/12/2023


غزوہ اُحد کا مقام۔ اسلام کی دوسری بڑی جنگ اس مقام پع ھوئی ۔ اس جنگ میں ستر صحابہ کرامؓ شہید ھوئے تھے جن میں حضورؐ کے چچا سیدالشہداءحضرت امیر حمزہ ؓ اور حضرت مصعب بن عمیرؓ جنکی شکل حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملتی تھی ۔ یہ شہداء میں سرِفہرست ھیں۔ ستر کے ستر صحابہ کرام ؓاسی مقام پر مدفن ھیں۔ اس مقام پر ایک چھوٹی پہاڑی جبل الرماةھے ۔ یہاں ھمارے پیارے آقا حضرت محمدؐ مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچاس تیر انداز صحابہ کرامؓ کو تعینات فرمایا تھا۔
دوسرا بڑا پہاڑ جبلِ احد ھے یہ مقام مدینہ منورہ حرم مبارک سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر ھے۔

جبل احد کے مقام پر سید شہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ و اور حضرت مصعب بن عمیرؓ اور دیگر 70 صحابہ کرام کی قبر مبارک ھے اللہ پاک اپ سب کو یہاں کی زیارت کرنا نصیب فرمائے اورآپ سب دوستوں کی دعائیں قبول فرمائے ۔

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کےدندان مبارک شہید ھوئے ۔ اور جبل احد (جنت کا پہاڑ)آپ صلی علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت کے لیے شق ھوگیا۔
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسکے اندر تشریف لے گئے ۔ اور کچھ دیر آرام فرمایا۔اس معرکہ میں سید الشہدا حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ اور 70صاحبہ کرام نے شہادت کا جام نوش فرمایا جب سید الشہدا اور صاحبہ کرام کو تدفین کے لیے جنت البیقح لیجانے لگے تو جبل احد بھی انکے ساتھ چل پڑا ۔ تو آپ صلہ نے فرمایا جبل احد تو رک جا اور ساتھ یہ بھی فرما یا کہ تو جنت میں ھمارے ساتھ ھوگا۔بلآخر سید الشہدا حضرت امیر حمزہ اور دیگر صاحبہ کرام کو جبل احد کے دامن میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

اس غار میں آقاؐ کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت علیؑ علیہ السلام اور جنابِ سیدہؑ کچھ دیر رُکے ۔ اس غار میں ایک پتھر کی شکل ایسے ھے جیسے اس کو کسی کے بیٹھنے کے لئے تراشا ھو۔
اس غار کی سب سے اھم ترین بات یہ ھے کہ اس میں ایسی خوشبو آتی ہھ جو دماغ کو مدھوش کرڈالتی ھے،

مدینہ منورہ میدانِ اُحد میں جہاں جنابِ امیر حمزہؑ اور دیگر صحابہ کرامؓ مدفن ھیں، وہاں ایک بڑی مسجد بھی تعمیر کردی گئی ھے، اور کار پارکنگ بھی، سڑک کراس کرتے ھی جبلِ اُحد کی طرف جائیں تو تیسری گلی میں تقریباً دو سو میٹر بعد راستہ بند ھے اور اُحد کا پہاڑ موجود ھے،

پہاڑ میں ایک شگاف ھے، وھاں زائرین کا کافی رش رھتا ھے، پہاڑ پہ چڑھنے سے پہلے ایک قدیمی مسجد کے نشانات باقی ھیں، اس جگہ کے متعلق مشہور ھے کہ یہاں حضرت علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کو تلوارِ ذولفقار عطاء کی گئی، اور پہاڑ کے اس شگاف کے متعلق یہ بتایا گیا ہے کہ جب آقا کریمؐ جنگِ اُحد میں زخمی ھوگئے ۔ اور یہ بات مشہور کردی گئی کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کردیا گیا ھے تب حضرت علیؑ آپؐ کو اس جگہ پہ لے آئے ۔ اور جنابِ سیدہؐ فاطمہ سلام اللہ علیہا نے آپؐ کا خون صاف کیا، اس بات کا ذکرجناب شبلی نعمانی نے اپنی کتاب "سیرت النبیؐ" میں بھی کیا ھے۔





 مدینہ منورہ میں وہ گھر جس میں واقعہ کربلا کے بعد امام زین العابدین علیہ السلام اور باقی اھل بیت علیہ السلام رھے ۔  یہ گ...
18/12/2023


مدینہ منورہ میں وہ گھر جس میں واقعہ کربلا کے بعد امام زین العابدین علیہ السلام اور باقی اھل بیت علیہ السلام رھے ۔ یہ گھر اور کنواں مسجد نبوی سے کچھ فاصلے پر باغ حضرت سلمان فارسی کے سامنے واقع ھے اگر مدینہ منورہ آئیں تو زیارت ضرور کریں ۔ اس گھر کو بیت الحزن بھی کہتے ھیں ۔ کیونکہ کربلا کے واقعہ کے بعد امام زین العابدین علیہ السلام جو کہ امام حسین علیہ السلام کے فرزند ھیں ۔ ان کو کسی مسکراتے نہیں دیکھا۔

18/12/2023

اللہ پاک ھماری یہ حاضری اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔ آپ سب کیلئے ڈھیروں دعائیں۔




18/12/2023

بیت اللہ شریف سے دعا و زیارت آج شام 6:00 بجے پاکستانی ٹائم انشاء اللہ

کاروان نور ٹیم ملتان

18/12/2023

نعت سنئے اور آخر میں ریاض الجنہ کی زیارت کیجئے

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و سلم، میں حجرۂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے درمیان بائیس میٹر طویل اور پندره میٹر عریض حصے کا نام ریاض الجنتہ ھے.

جس کے متعلق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا

" مابین بیتی و منبری روضہ ریاض الجنتہ"

(یعنی میرے گهر اور منبر کا درمیانی حصہ جنت کا ٹکڑا ھے).

جس مقام کو نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جنت کا ایک باغ قرار دیا ھو، اس مقام پر نوافل ادا کرنا ھم مسلمانوں کے لئے باعث سکون قلب ھے

ریاض الجنہ کا طول و عرض 22X15 میٹر ھے. اس حصے میں سنگ مرمر کے آٹھ ستون ھیں، جن کو سونے کے کام سے حسین و دلفریب بنایا گیا ھے.

آج سے چوده صدی قبل، جس مقام (محراب رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) پر کهڑے ہو کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم امامت فرمایا کرتے تهے،





میقات ابیار علی علیہ السلام مسجد شجرہ مدینہ منورہ یہ لمحات بھولنے والے نہیں آقا کے قدموں کے نشان چومتے ھوئے اس وادی میں ...
18/12/2023

میقات ابیار علی علیہ السلام مسجد شجرہ مدینہ منورہ
یہ لمحات بھولنے والے نہیں آقا کے قدموں کے نشان چومتے ھوئے اس وادی میں پہنچے ھیں۔

جسے چاہا در پر بلا لیا ۔۔۔۔ جسے چاہا اپنا بنا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بڑے کرم کے ھیں فیصلے ۔۔۔۔ یہ بڑے نصیب کی بات ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْك َ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَك لَبَّيْك َ۔۔۔۔۔۔




. حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد گرامی سیدّنا عبداللہ تجارت کر کہ غزہ سے واپس آتے ہوئے، صرف پچیس سال ک...
17/12/2023

.
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد گرامی سیدّنا عبداللہ تجارت کر کہ غزہ سے واپس آتے ہوئے، صرف پچیس سال کی عمر میں یثرب کے اندر اپنے ننھیال بنونجار کے ہاں فوت ھوئے ۔

اور موجودہ مسجد نبوی کے گیٹ دارلسلام کے قریب دفن ہوئے تھے. آقا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم چھ سال کی عمر کو پہنچے تو جنابِ آمنہ آپ کو لے کر جنابِ عبداللہ کی قبر مبارک کی زیارت کے لیے یثرب گئیں. واپس مکہ آتے ہوئے اللہ نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ گرامی کو بھی اپنے پاس بلا لیا.

 حضرت سلمان فارسی فا رس کے رہنے والے تھے۔آپ کےباپ دادا آگ کی پوجا کیا کرتے تھے۔ جب آپ شام پہنچے تو آپ نے تورات اور انجیل...
16/12/2023


حضرت سلمان فارسی فا رس کے رہنے والے تھے۔آپ کےباپ دادا آگ کی پوجا کیا کرتے تھے۔ جب آپ شام پہنچے تو آپ نے تورات اور انجیل میں پڑھا کے عرب کی سر زمیں پر ایک اِیسا نبی آنے والا ھے۔ جو حق اور سچ کی بات کرے گا۔ جب آپ مدینہ پہنچے تو ایک یہو دی کے پاس قید ہوگئے اوربغیر کسی معاوضہ کے کام کر نے لگے۔
نبی کریمﷺ کی خدمت میں پیش ھوۓ اور عرض کی کہ
یا رسو ل اللہﷺ میں صد قہ دینے آیا ھوں۔ رسو ل اللہﷺ نے فر مایا ھم پر صد قہ حرام ھے میں نہیں لیتا اور آپ چلے گئے۔
حضرت سلمان فارسی رسو ل اللہﷺ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ھوئے اور عر ض کی یا رسو ل اللہﷺ میں مسلمان ھونا چاہتا ھوں دین کی خدمت کرنا چاہتا ھوں اور اپنے مالک یہو دی سے آزادی چاھتا ھوں۔
آپ ﷺنے فرمایا اپنے مالک سے پوچھو تمھیں آزاد کرنے کی کیا قیمت لگائے گا۔ حضرت سلمان فارسی اُس یہو دی کے پاس پہنچے اور آزاد ھونے کی قیمت پوچھی تو یہو دی نے ایک شرط رکھی۔ میری ایک بنجر زمین پر جب تم 360 یا ایک ھزار کھجوروں کے درخت لگا دو اور وہ درخت جوان و کرکھجور دینے کے قابل ھوجائیں گے ۔ تب میں تمہیں آزاد کر دو ں گا ۔
یہو دی نے سو چا کے اُن درختوں کو جوان ھونے میں 10 سے 12 سال لگے گے تب تک یہ میرا غلام ھی رھے گا۔
حضرت سلمان فارسی رسو ل اللہﷺ کی خدمت میں پیش ھوئے اور بتایا کے یہو دی کی ایک بنجر زمین ھے جب اُس پر 360 یا ایک ھزار کھجوروں کے درخت لگادئیے جائیں گے ۔ اور وہ درخت جوان ھو کرکھجور دینے کے قابل ھوجائیں گے ۔ تب وہ مجھے آزاد کر دے گا۔ نبی کریم ﷺ مولا علی علیہ السلام کو ساتھ لیا ۔
حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گٹھلیوں کو لعاب دھن لگا کر دیتے گئے ۔ اور حضرت اپنے ہاتھوں سے کھجور لگا تے گئے ۔ جب آخری کھجور ک اپودا لگا کر پیچھے دیکھا تو سب کھجوروں کے درخت جوان ھو کرکھجور دینے کے قابل ھوچکے تھے۔ یہو دی یہ دیکھ کر حیراں ھوا، وہ مسلمان ھوگیا اور اُس نے حضرت سلمان فارسی کوبھی آزاد کر دیا۔




جلیل القدر صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی آ عنہہ ایمان کی اس معراج پر پہنچے کہ خدا کے برگزیدہ پیغمبر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا السلمان منا اھل البیت (سلمان ھم اھلبیت میں سے ھیں )
آپ نے ایمان کی ایسی منازل طے کیں کہ آپ ایمان کے دسویں درجے پر فائز ھوگئے ۔آپ کو رسول خدا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم / حضرت امام علی علیہ السلام کے صحابی ھونے کا شرف حاصل ھے ۔ آپ کی تجویز پر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے کے موقع پر مسلمانوں کے لشکر کے گرد خندق کھدوا کر انھیں تحفظ فراھم کیا ۔ اسی وجہ سے وہ غزوہ *غزوہ خندق* کہلاتا ھے ۔

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی ا عنہہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی آ عنہہ کے دور حکومت میں مدائن کے گورنر رہ چکےھیں ۔

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی آ عنہہ جب مدائن کے گورنر بن کر جب یہاں تشریف لائے تو چوری کا رواج عام تھا۔ آپ نے اھل مدائن کو جمع کرکےحکم دیا کہ آج سے کوئی شخص چوری نہیں کرے گا ۔ اور میں کتوں کو حکم دیتا ھوں ۔ کہ اگر کوئی چوری کرے تو وہ اس کو پکڑ کر ھلاک کردیں ۔ چوری کرنے والے افراد نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی آ عنہہ کی بات کا مذاق اڑایا ۔ اور اپنی چوری کی عادت سے باز نہ آئے ۔ نتیجتا" دوسرے روز صبح بہت سے افراد کی لاشیں گلیوں میں پڑی ھوئی تھیں ۔ جنہیں کتوں نے ھلاک کردیا تھا۔ اس طرح یہ چوری کرنے کا قبیح فعل مدائن سے ختم ھوا۔

8 صفر 35 ھجری میں 250 سال کی عمر میں والی مدائن حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی آ عنہہ کا انتقال ھوا۔ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام مدینہ سے مدائن تشریف لائے ۔ آور خود غسل دیا ، کفن پہنایا اور نماز جنازہ پڑھائی ۔







 مسجـد غمامہ مدینہ منورہ کی ایک مسجد جسے مصلى العيد بھی کہا جاتا ھے۔نبی ﷺ اپنی حیات طیبہ کے آخری برسوں میں عیدین کی نماز...
16/12/2023


مسجـد غمامہ مدینہ منورہ کی ایک مسجد جسے مصلى العيد بھی کہا جاتا ھے۔
نبی ﷺ اپنی حیات طیبہ کے آخری برسوں میں عیدین کی نماز مسجد غمامہ میں ادا فرماتے تھے۔
یہ مسجد نبوی کے باب السلام سے تقریباً 1500 فٹ کے فاصلے پر ھے۔ نویں صدی ھجری تک اسی مسجد میں عیدین کی نماز ادا کی جاتی رھی، پھر غالبا" مسجد نبوی کے کشادہ ھونے کے باعث وہاں نماز عیدین کا اھتمام کیا جانے لگا۔ اس ننھی سی مسجد کے آٹھ چھوٹے گنبد ھیں۔

کہا جا تا ھے کہ مدینہ میں بارش نہ ھونے کی وجہ سے خشک سالی ھوئی ۔ تو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ شہر سے باھر اسی مقام پر جہاں مسجد غمامہ ھے ۔ نماز استسقاء شروع کرنے سے پہلے ابھی اپنی عباء الٹی کی تھی ۔ کہ بادل آگئے اور خوب بارش برسی اور مدینہ میں پانی کی فراوانی ھوگئی ۔ یہاں نماز استسقاء کے دوران میں ایک بادل نے آپ ﷺ پر سایہ کیے رکھا تھا لہذا اسے آج کل مسجد غمامہ ( بادل والی مسجد )کہا جا تا ھے۔

خدا کے نزدیک پاک بی بی سیدہ فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے الفاظ ھی حق ھیں ، عید کا دن بچوں سے کہا تمہارے کپڑے درزی کے پاس ھیں سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے الفاظ مکمل ھونے سے پہلے جبرائیل علیہ السلام حسنین کریمین علیہ السلام کا درزی بن کر دروازے پر تھا


جوانان جنت کے سردار امام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام کا بچپنا ھے۔ کل عید کا دن ھے۔ یہاں کائنات نے وہ منظر دیکھا جسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ محبوبِ کبریا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود کو دونوں شہزادوں کی سواری کے لئے پیش کر دیا۔
اب شہزادے سوار ھوئے۔ سبز قبا پہنے ایک کاندھے پہ امام حسن علیہ السلام و دوسرے کاندھے پہ سرخ لباس پہنے امام حسین علیہ السلام

روایت میں ھے ۔ کہ سیدہ فاطمہ سلام علیہا کے گھر جو اب گیٹ نمبر 40 باب جبرائیل علیہ السلام اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان تھا۔ نواسوں کا کاندھوں پر بٹھا کر موجودہ مسجد غمامہ (جو عید گاہ تھی) وھاں تک کئی چکر لگائے ۔ پورا مدینہ یہ منظر دیکھ رھا تھا ۔
اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رشک بھری نگاھوں سے دیکھا کہ سواری وہ ھے جس کی زُلفوں کی قسمیں خدا قرآن میں کھاتا ھے ۔ اور وھی زُلفیں شہزادوں نے سواری کی باگ بنا کے ھاتھوں میں پکڑ رکھی ھیں۔ اب ایک صحابی نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیا خوبصورت سواری ھے ۔ تو آپ نے جواب دیا یہ نہ کہو سواری کتنی اچھی ھے بلکہ یہ کہو کہ سوار کتنے اچھے ھیں ۔

 مباہلہ ایک مشہور واقعہ ھے جسے سیرت ابن اسحاق اور اور تفسیر ابن کثیر میں تفصیل سے لکھا گیا گے اور ان چند واقعات میں سے ا...
16/12/2023


مباہلہ ایک مشہور واقعہ ھے جسے سیرت ابن اسحاق اور اور تفسیر ابن کثیر میں تفصیل سے لکھا گیا گے اور ان چند واقعات میں سے ایک ھے جس میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کو جنگ کے علاوہ گھر سے نکلنا پڑا۔ نجران کے عیسائی جب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ملنے آئے اور بحث کی کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بیٹے ھیں اور کسی طرح نہ مانے تو اللہ نے قرآن میں درج ذیل آیت نازل کی:
فَمَنْ حَآجَّكَ فِيهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْاْ نَدْعُ أَبْنَاءنَا وَأَبْنَاءكُمْ وَنِسَاءنَا وَنِسَاءكُمْ وَأَنفُسَنَا وأَنفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَةُ اللّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
ترجمہ
اے پیغمبر! علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند, اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں۔
اس کے بعد مباہلہ کا فیصلہ ھوا کہ عیسائی اپنے برگزیدہ لوگوں کو لائیں گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم آیۂ مباہلہ پر عمل کریں گے اور اسی طریقہ سے فیصلہ ہوگا.

اس پرطے یہ ھوا کہ کل سورج کے طلوع ھونے کے بعد مدینہ شہر سے باھر (مدینہ کے مشرق میں واقع) صحرا میں ملتے ھیں ۔ یہ خبر سارے شہر میں پھیل گئی ۔ لوگ مباھلہ شروع ھونے سے پہلے ھی اس جگہ پر پہنچ گئے ۔
نجران کے نمائندے آپس میں کہتے تھے کہ : اگر آج محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ) اپنے سرداروں اور سپاھیوں کے ساتھ میدان میں حاضر ھوتے ھیں ، تو معلوم ھوگا کہ وہ حق پر نہیں ھے اور اگر وہ اپنے عزیزوں کو لے آتا ھے تو وہ اپنے دعوے کا سچا ھے۔
ہر ایک کی نظریں شہر کے دروازے پر ٹکی ھیں ؛ دور سے مبہم سایہ نظر آنے لگا جس سے دیکھنے والوں کی حیرت میں اضافہ ھوا ، جو کچھ دیکھ رھے تھے اسکا تصور بھی نہیں کرتے تھے ۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ ایک ہاتھ سے حسین علیہ السلام کو آغوش میں لئے ھوئے ھیں اور دوسرے ھاتھ سےحسن علیہ السلام کوپکڑ کر بڑھ رھے ھیں ۔ آنحضرت کے پیچھے پیچھے انکی دختر گرامی سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا چل ھہی ھیں اور ان سب کے پیچھے آنحضرت کے چچا زاد بھائی ، حسنین کے والد اور خاتون جنت حضرت فاطمہ کے شوھر حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام ھیں۔
ان لوگوں کو دیکھتے ھی عیسائی مغلوب ھو گئے اور ان کے سردار نے کہا کہ میں ایسے چہرے دیکھ رھا ھوں کہ اگر خدا سے بد دعا کریں تو روئے زمین تو روئے زمین پر ایک بھی عیسائی سلامت نہ رہ جائے گا۔[1]۔[2]۔[3]۔[4]
حوالہ جات
1. تفسیر ابن کثیر صفحہ 438 تفسیر سورہ آل عمران
2. سیرت ابن اسحاق (بیان تفسیر ابن کثیر میں)
3. تفسیر بیضاوی صفحہ 74
یہ جیت ھر مسلمان کی جیت ھے اور رھتی دنیا تک آیت مباہلہ فتح ونصرت کی نشانی ھے ..





14/12/2023






الحمد للہ کاروان نور گروپ نمبر 79 زیارات عراق ۔ ایران ۔ کربلا پہنچ چکا ھے

نیابتی زیارت سید الشہداء و ابوالفضل العباس علیہ السلام
اپنے نام مع ولدیت میسج/کمینٹ کیجئے.
سید فرخ مہدی (گروپ لیڈر 79th گروپ) آپکی نیابت کریں گے۔

*اگر آپ اپنی نیابت زیارت کربلا کروانا چاہیں تو ان نمبرز پر جلد از جلد اپنے نام مع ولدیت واٹس ایپ کر دیجئے*
03346028331 03336272715 03359141495
03007334177

14/12/2023

شب جمعہ کربلا اور مدینہ میں
کاروان نور کے گروپ موجود ھیں ۔
مدینہ میں بابا کو بیٹی کا پرسہ
اور کربلا میں ماں کو بیٹے کا پرسہ

 یہ وہ مسجد ھے جہاں 2 رکعت نماز کا ثواب ایک مقبول عُمرہ کے برابر ھے۔یہ تاریخ اسلام کی پہلی مسجد ھے جہاں پر   نے بعد از ہ...
14/12/2023


یہ وہ مسجد ھے جہاں 2 رکعت نماز کا ثواب ایک مقبول عُمرہ کے برابر ھے۔
یہ تاریخ اسلام کی پہلی مسجد ھے جہاں پر نے بعد از ہجرت از مکہ کا انتظار یہیں فرمایا جنھیں ھجرت کے وقت مکہ والوں کی امانتیں لوٹانے کے لیے مکہ چھوڑ آئے تھے۔ قبیلہ بنی سلیم کے پاس اس مقام پر 14 دن قیام کیا ۔ حضور صلی اللہ علیہ السلام نے قبیلہ بنی سلیم سے کہا مجھے 16 ھاتھ جگہ دے دیں ۔ اس جگہ پر آپ نے مسجد قباء کی تعمیر کی ۔ آپ صحابہ کرام کے ساتھ خود پتھر اور گارا اٹھا کر لاتے۔
مولا علی علیہ السلام اس مقام پر حضور کے پاس تشریف لائے ۔ تو پھر آپ کے ساتھ میں داخل ھوئے۔
#مسجدقباء مسجد قباء اسلامی تاریخ کی سب سے پہلی مسجد ھے جسے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کبار نے ہجرت مدینہ کے موقع پر مدینہ منورہ پہنچنے سے قبل تعمیر فرمایا۔
حضورِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے حضرتِ علی علیہ السلام کا جب حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سے عقد ھوا ۔ تو اس مسجد کے موجودہ محراب والی جگہ پر آپ کیلئے ایک کمرہ تعمیر گیا تھا ۔ اور آپ اسی مقام پر رھے ۔

یہ وھی مسجد ہے جس کے بارے میں قرآن کی یہ آیت " لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ، فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ"نازل ہوئی۔ مستند احادیث میں وارد ھے کہ اگر کوئی مسلمان مسجد قبا میں دو رکعتیں فرض یا نفل ادا کرتا ھے تو اس کے نامہ اعمال میں ایک مقبول عمرے کا ثواب لکھا جائے گا۔

مسجد قبا مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کو ملانے والی شاہراہ ھجرت پر واقع ہے۔ مسجد قبا مسجد نبوی سے جنوب میں ساڑھے تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ھے

دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی پرآنے غیر ملکی سیاح مسجد قباء میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مسجد میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زندہ کرنے کے لیے نوافل ادا کرتے اور عبادت کرکے ڈھیروں ثواب کماتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ھفتے کے روز کبھی پیدل اور کبھی سواری پر سوار ھوکر اس مسجد میں تشریف لاتے اور نماز ادا فرماتے تھے۔
الحمدللہ رب العالمین اللہ پاک نے اپنے حبیب کے صدقے مجھ گناہ گار کو بھی اس مسجد میں نوافل ادا کرنے کی سعادت سے نوازا ھے۔ میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ھے۔ آپ سب دوست احباب ، رشتہ داروں کیلئے حاضری کی دعائین






#مسجدقباء

   الحمد للہ کاروان نور گروپ نمبر 80 زیارات مدینہ منورہ سعودی عرب پہنچ چکا ھے ہم آپ کے لئے بارگاہ رسول خدا و آئمہ جنت ال...
13/12/2023



الحمد للہ کاروان نور گروپ نمبر 80 زیارات مدینہ منورہ سعودی عرب پہنچ چکا ھے

ہم آپ کے لئے بارگاہ رسول خدا و آئمہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں دعا گو ہیں۔

*اگر آپ اپنی نیابت زیارت کروانا چاہیں تو ان نمبرز پر جلد از جلد اپنے نام مع ولدیت واٹس ایپ کر دیجئے*
03346028331 03336272715 03359141495
03007334177

    الحمد للہ کاروان نور گروپ نمبر 79 زیارات عراق ۔ ایران ۔ کربلا پہنچ چکا ھے نیابتی زیارت سید الشہداء و ابوالفضل العباس...
13/12/2023





الحمد للہ کاروان نور گروپ نمبر 79 زیارات عراق ۔ ایران ۔ کربلا پہنچ چکا ھے

نیابتی زیارت سید الشہداء و ابوالفضل العباس علیہ السلام
اپنے نام مع ولدیت میسج/کمینٹ کیجئے.
سید فرخ مہدی (گروپ لیڈر 79th گروپ) آپکی نیابت کریں گے

ہم آپ کے لئے بارگاہ حضرت امام حسین علیہ السلام و باب الحوائج حضرت عباس علمدار علیہ السلام میں دعا گو ہیں۔

*اگر آپ اپنی نیابت زیارت کربلا کروانا چاہیں تو ان نمبرز پر جلد از جلد اپنے نام مع ولدیت واٹس ایپ کر دیجئے*
03346028331 03336272715 03359141495
03007334177

12/12/2023

کاروان نور عمرہ گروپ
نمبر 80
مدینہ شریف حاضری و زیارات آئمہ جنت البقیع کیلئے روانہ

12/12/2023



        غار ثور مکہ مکرمہ کے شمالی پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ کی چوٹی پر موجود اسلامی تاریخ کا ایک نمایاں مقام ھے۔غار ثورکا ...
11/12/2023





غار ثور مکہ مکرمہ کے شمالی پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ کی چوٹی پر موجود اسلامی تاریخ کا ایک نمایاں مقام ھے۔

غار ثورکا نام اس پہاڑ کے نام پر رکھا گیا جس میں یہ غار واقع ھے۔ اسے جبل ثور اکحل کہا جاتا ھے ۔ کہ اس کا نام بھی ایک شخص کے نام پر رکھا گیا تھا جس کا نام ثور بن عبد منات تھا۔
غار ثور اسلامی تاریخ میں ایک یادگار مقام کا درجہ رکھتی ہے۔ قرآن پاک سورۃ التوبہ کی آیت ’40‘ میں اس غار کی طرف اشارہ ھے۔



11/12/2023




یہ لمحات بھولنے والے نہیں آقا کے قدموں کے نشان چومتے ھوئے اس وادی میں پہنچے ھیں۔

11/12/2023

کاروان نور گروپ نمبر 80
طائف کی زیارات کیلئے روانہ

        یہ وہ مینار ھے وہ مقام ھے جہاں حضرت آدم علیہ السلام کی دعا قبول ھوئی -روایات کے مطابق یہ وہ مقام ہے جہاں جنت سے ...
11/12/2023







یہ وہ مینار ھے وہ مقام ھے جہاں حضرت آدم علیہ السلام کی دعا قبول ھوئی -
روایات کے مطابق یہ وہ مقام ہے جہاں جنت سے نکالے جانے کے دوسو سال بعد حضرت آدمؑ اور حواؑ کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو پہچان لیا تھا۔ اسی نسبت سے اس جگہ کا نام عرفات (پہچاننا) ہے۔ یہاں واقع جبل رحمت پر انہوں نے اللہ تعالی سے توبہ کی تھی اور ان کی توبہ یہاں قبول ہوئی تھی۔ اسی واقعہ کی یاد تازہ کرنے کے لئے میدان عرفات میں آ کر کچھ دیر ٹھہرنے اور توبہ اور استغفار کرنے کو حج کا لازمی رکن قرار دیا گیا ہے۔




11/12/2023




کاروان نور ملتان عمرہ گروپ مکہ کے اطراف کی زیارات
1۔ غار ثور
2۔ میدان عرفات
3۔ مسجد نمرہ (میدان عرفات)
4۔ مزدلفہ
5۔ جبل رحمت
6۔ منی ا (مناہ)
7۔ حضرت اسماعیل کی قربان گاہ
7۔ جمرات
8۔ مسجد بیت جہاں لوگ اسلام قبول کرتے تھے 2012 میں پہاڑ کھودے تو سالم مسجد ظاھر ھوئی
9۔ غار حرا
10۔ جنت المعلے ا قبرستان
11۔ مسجد جن
12۔ مسجد فتح
13۔ مسجد شجرہ
14۔ نہر زبیدہ کے آثار



Address

Office No 58 Business City Plaza Bosan Road
Multan
60000

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00
Sunday 10:00 - 19:00

Telephone

+923336272715

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan e Noor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby travel agencies


Other Multan travel agencies

Show All