Kashmir Hill Travels & Tours

Kashmir Hill Travels & Tours ۔
کار بکنگ، ہوٹل بکنگ، پک اینڈ ڈراپ اور سیرو تفریح کیلئ
(1)

  اپریل میں گنگا چوٹی،👍👍😍😍
21/04/2023

اپریل میں گنگا چوٹی،👍👍😍😍

16/08/2022
لیپہ ویلی سیاحوں کے لیے ایک تعارف۔۔۔اگر آپ اسلام آباد ہیں تو مظفرآباد مری ایکسپریس وے کا انتخاب کریں براستہ کوہالہ اور م...
31/07/2022

لیپہ ویلی سیاحوں کے لیے ایک تعارف۔۔۔

اگر آپ اسلام آباد ہیں تو مظفرآباد مری ایکسپریس وے کا انتخاب کریں براستہ کوہالہ اور مظفرآباد پہنچتے ہی دو میل پل سے آگے داہیں جانب دریا جہلم کے کنارے شاہراہ سری نگر کا انتخاب لیپہ پہنچنے کا واحد حل ہے ۔۔مظفرآباد سے لیپہ کا سفر 100 کلومیٹر ہے. شاہراہ سری نگر کے راستے میں آپ جہلم ویلی کے مختلف خوبصورت علاقوں کا لطف اٹھاتے ہوے جب ہٹیاں پہنچیں گے تو ہٹیاں مین بازار سے دس منٹ کی مسافت پر آپ کو باہیں جانب نیلی پل کی طرف رخ کرنا ہوگا ۔ان خوبصورت علاقوں سے ہوتے ہوے آپ تین چار گاوں کراس کر کے ریشیاں پہنچ جائیں گے۔۔۔ریشیاں سے آگے دو راستے لیپہ کے لیے نکلتے ہیں ایک راستہ داوکھن سے ہوتا ہوا موجی لبگراں تک آپ کو آسانی سے لے جاہے گا یہ روڈ مکمل پختہ اور آرام دہ ہے ۔لبگراں سے آگے کرناہ کا وہ علاقہ ہے جو انڈیا کے قبضے میں آہ جاتا ہے ۔تقسیم سےپہلے یہ کرناہ ایک ہی تحصیل ہوتی تھی وزارت مظفرآباد کی جس میں نیلم بھی شامل تھا اور اس کا تحصیل ہیڈ کواٹر ٹیٹوال تھا جو مقبوضہ کشمیر کرناہ میں ہے اور باقی آگے وہاں سے نیلم آ جاتا ہے تقسیم سے پہلے یہی راستہ سب سے آسان تھا مظفرآباد پہنچنے کے لیے ۔لیکن مقبوضہ علاقہ چونکہ بھارتی قبضے میں ہے تو ہمیں متبادل راستہ ڈھونڈنا پڑا جس کا زکر اوپر کیاگیا ہے۔ جو کہ ہمیں کافی مشکل بھی پڑتا ہے ۔
اور سردیوں میں برف کی وجہ سے روڈ کا نام نشان بھی نہیں ہوتا تو کوشش کریں لہزا آپ مئی سے اکتوبر کے درمیان لیپہ ویلی اسانی سے اہ سکتے ہیں یہ سب سے اچھا موسم ہوتا ہے ۔۔اب آتے ہیں ریشیاں سے دوسرے راستے کی طرف جو ریشیاں سے برتھواڑ گلی سے ہوتا ہے ہوا لیپہ منڈل کے مقام پر آپ کو وادی میں داخل کرواتا ہے اور راستے میں بے حد خوبصورت مقام آپ کی روح کو تسکین دیں گے۔۔وادی میں داخل ہو کر آپ کو بے پناہ خوبصورت مقامات دیکھنے کو ملیں گے ۔کیسرکوٹ گاوں کا نظارہ اتنا حسین کہ آنکھیں کھلی رہ جاہیں اور موسم ایسا کہ آپ کو بار بار آنے کا
دل کرے گا۔۔۔
منڈل سے پانچ منٹ کی مسافت کے بعد کیسرکوٹ میں ایک چوک آے گا جس کا نام ٹنل چوک ہے اس سے داہیں جانب وادی کا وہ حصہ ہے جس کی خوبصورتی کی کوئی مثال نہیں نوکوٹ کے سرخ چاول کے کھیت ایک دیدنی منظر ہے ۔۔۔۔۔
اور وہاں سے آگے چننیاں جہاں سے نالہ قاضی ناگ کے کنارے ٹھنڈی ہواہیں آپ کا ہمہ وقت انتظار میں رہتی ہیں ۔ٹھنڈے میٹھے چشمے اور گھنے جنگلات لیپہ ویلی کی خوبصورتی کو اور بھی دو بالا کرتے وہاں سے آگے منڈاکلی اور کلی منڈل ایسی خوبصورت جگہیں جہاں آپ با آسانی کیمپنگ کر سکتے ہیں۔۔۔
ایسے گھنے جنگلات اور میدان ہیں جن کی وجہ سے کشمیر کو جنت کہا گیا ہے ۔۔روڈ کی حالت اتنی اچھی نہیں لیکن موٹر سائیکل اور جیب کا انتخاب سب سے بہترین رہے گا ۔۔باقی وادی کا دوسرا حصہ لبگراں تک اور بجلدھار تک ہے اور ان دونوں گاوں سے آگے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کرناہ شروع ہو جاتا ہے۔۔
ٹنل چوک سے آپ باہیں جانب جاہیں تو آپ کو پانچ منٹ کی مسافت پر لیپہ بازارنظر آہے گا جہاں آپ کو ہوٹل اور دوسری کھانے پینے کی ساری چیزیں مل جاہیں گی اور اپ کا یہ سفر مظفرآباد سے لیپہ ویلی تک کا تقریباً پانچ سے چھ گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا ۔۔لیپہ ویلی کو اللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور وہاں کے لوگ کافی مہمان نواز اور عزت کرنے والے ہیں ۔اور اللہ کے خوف سے ڈرنے والے ریٹ بھی مناسب ہیں حالانکہ اتنا دور دراز ہونے کی وجہ سے بھی آپ کو مری سے کم ریٹ پر اچھی اور سستی رہاہش مل جاہے گی ۔اور کھانے پینے کی چیزوں کے مناسب دام ۔لیپہ ویلی کا سفر ضرور کریں انشااللہ ایک اچھا تجربے رہے گا آپ کی زندگی میں.
لیپہ ویلی کی مہمان نوازی، کشمیری طرز تعمیر کے حانل لکڑی سے بنے ہوئے گھر، چاول کے طے دار لہلہاتے کھیت، دیسی ساختہ چاول اور آٹا کی پن چکیاں، ذائقہ دار سیب اور اخروٹ، ٹھنڈے اور میٹھے پانی کے چشمے ہر طرف آپ نہیں بھولیں گے. اگر آپ مزہبی عقیدت رکھتے ہیں آپ تریڈاہ شریف حضرت سائیں مٹھا بابا سرکار کے دربار پر بھی جا سکتے ہیں جو بالکل لائن آف کنٹرول پر واقع ہے۔
وادی لیپہ کے مشہور سیاحتی مقامات ۔ریڈ رائس فیلڈ۔منڈا کلی بیلہ۔ مجیکل ووڈن فارٹ۔اٹھلیاں بیلہ۔آبشار۔داوکھن۔زرعی اجناس ۔سرخ چاول ۔اخروٹ مشہور ہیں ۔یہ وادی صدیوں ۔پرانے لکڑی کے گھروں۔ثقافت کلچر خوبصورتی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے ۔سیاحت میں بتدریج ترقی ہو رہی ہے ۔ کافی تعداد میں سیاح اس وادی کو وزٹ کر رہے ہیں ۔مقامی لوگ بھی سیاحت کی طرف مائل ہو رہے ہیں ۔گیسٹ ہاؤسز۔ریسٹ رومز تعمیر ہو رہے ہیں۔اس حوالہ سے آگاہی ۔اور مقامی لوگوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے ۔ا
Raja Shahid ajk tourist police 🚨🚓

      2022
17/07/2022

2022

Beautifull Leepa Valley near Muzaffarabad Azad Kashmir
15/07/2022

Beautifull Leepa Valley near Muzaffarabad Azad Kashmir

آزاد کشمیر کےضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کی یونین کونسل سینا دامن کا خوبصورت سیاحتی مقاممکھن موری نزد گنگا چوٹی۔
29/06/2022

آزاد کشمیر کےضلع جہلم ویلی،ہٹیاں بالا کی یونین کونسل سینا دامن کا خوبصورت سیاحتی مقام
مکھن موری نزد گنگا چوٹی۔

نیلم ویلی آزادکشمیر:گزشتہ رات سے بارش اور رتی گلی جھیل پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔خراب موسمی صورت حال کے پیش نظر رتی گ...
21/06/2022

نیلم ویلی آزادکشمیر:
گزشتہ رات سے بارش اور رتی گلی جھیل پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
خراب موسمی صورت حال کے پیش نظر رتی گلی روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے موسم کے صاف ہونے تک بند کر دیا گیا ہے.

15/06/2022

عید کے تیسرے روز بھی چکار میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔۔۔ چکار کے تفریحی مقامات  سدھن گلی،گنگا چوٹی، نون بگلہ،زلزال ج...
05/05/2022

عید کے تیسرے روز بھی چکار میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔۔۔
چکار کے تفریحی مقامات سدھن گلی،گنگا چوٹی، نون بگلہ،زلزال جھیل اور ڈھاریاں ٹاپ سیاحوں کا ہجوم۔
ہزاروں کی تعداد میں سیاح چکار ویلی میں داخل ہو چکے ہیں جو چکار کے مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔۔۔
اہلیان چکار وادی چکار میں آنے والے تمام سیاحوں کو اچھی طرح ویلکم کریں۔انہیں اچھی طرح چکار کے پکنک پوائنٹس کے حوالے سے گائیڈ کریں۔
ٹورسٹس کی فیملیز کی عزت کا خاص خیال رکھیں۔۔
ہوٹل مالکان تمام سیاحوں کو مناسب سے مناسب قیمت پر سامان اور رہائشی کمرے فراہم کریں۔۔
چکار میں آنے والے تمام سیاحوں کی ویلکم کرتے ہیں۔۔۔
کسی بھی قسم کی چکار کے سیاحتی مقامات کے حوالے سے انفارمیشن لینی ہو یا کوئی بھی مسئلہ پریشانی ہو بلا جھجک رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔
ایک بار پھر سے تمام سیاحوں کو چکار کی وادی میں خوش آمدید کرتے ہیں۔۔۔

نیلم ویلی اپڈیٹس...!!!محتاط اندازے کے مطابق کل شام تک نیلم ویلی میں دو سو سے زائد کوسٹرز داخل ہونے جا رہی ہیں۔ جبکہ آجکی...
05/05/2022

نیلم ویلی اپڈیٹس...!!!
محتاط اندازے کے مطابق کل شام تک نیلم ویلی میں دو سو سے زائد کوسٹرز داخل ہونے جا رہی ہیں۔ جبکہ آجکی صورتحال یہ ہیکہ چند مقامات پر مقامی لوگوں نے سیاحوں کو اپنے گھروں میں بھی رہائش کے لیے جگہیں فراہم کیں۔
براہ مہربانی نیلم ویلی اور مظفرآباد کی طرف نکلنے سے پہلے اپنی ہوٹل بکنگ کنفرم کر لیں۔
اگلے تین روز تک موقع پہ رہائش کے لیے ہوٹلز ملنا تقریباً ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ سپیشلی جو فیملیز کے ساتھ ٹورز پر نکل رہے ہیں وہ اپنی بکنگز کنفرم کروانے کے بغیر بالکل بھی نا نکلیں۔ شکریہ

Paragliding event in
29/03/2022

Paragliding event in

30/01/2022

لو جی سر عام کشمیر کا راستہ روکنے کی دھمکی بھی منظر عام پر آ گئی، اس طرح تو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا راستہ روکنے کی ا...
19/01/2022

لو جی سر عام کشمیر کا راستہ روکنے کی دھمکی بھی منظر عام پر آ گئی، اس طرح تو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا راستہ روکنے کی انڈیا کے کسی علاقے کے شہریوں نے دھمکی نہیں دی، اور ہاں مقتدر حلقے یہ نہیں سمجھتے کہ اس طرح کی باتیں اور دھمکیاں تحریک تکمیل پاکستان/ اور پاکستان کے کشمیر بنے گا پاکستان والے سلوگن کے خلاف سازش ہیں...

16/01/2022

09/01/2022

سیر و سیاحت کا شوق رکھنے والے برف باری دیکھنے کا شوق رکھنے والے ہمارے بھائ مری کے بجائے کشمیر آ جائیں وہاں پر بھی برف باری ہوتی ہے کوئی ہوٹل والا آپ سے پچاس ہزار کرایہ نہیں مانگے گا کوئی آدمی آپ پر گرم پانی کا گلاس فروخت نہیں کرے گا کوئی آپ سے روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے پیسے نہیں مانگے گا کوئی آپکو گاڑی کو دھکا لگانے کی اجرت طلب نہیں کرے گا اور ہاں اگر آپکو رہائش گاہ نہ ملے آپکے لئے بلا معاوضہ ہمارے گھر حاضر ہیں ہماری ٹوريست پولیس آپکو انشااللہ عالمی معیار کی ملے گی ہمارے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ہر وقت آپ کو ایکٹو ملے گا ہمارے دیگر ادارے انشااللہ آپکے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے انشااللہ ۔۔۔۔

08/01/2022

یاالللہ پاک سب کی مغفرت فرما۔ تمام لوگوں سے التماس ہیکہ بغیر کسی بندوبست کے برفباری والے مقامات پہ نی جائیں۔

Address

Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Hill Travels & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category