Muzaffarabad Rent A Car

Muzaffarabad Rent A Car Every type of viechles are availabl on rent..We will try our best to give you every facility of ever
(5)

میں آپ سے پرزور گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ سفر کریں اور ایک بین الاقوامی سیاح کے طور پر خود کو تیار کریں۔ یہ...
13/09/2024

میں آپ سے پرزور گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ سفر کریں اور ایک بین الاقوامی سیاح کے طور پر خود کو تیار کریں۔ یہ آپ کے علم کا اتنا ہی اہم حصہ ہے جتنا کسی بھی کتاب کا مطالعہ کرنا...
~کرسٹوفر ہچنس

30/08/2024

وادی نیلم کے پہاڑوں پر اگست 2024 کی پہلی برفباری پرانے بزرگوں کی طرف سے ایسا کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل 1987 میں ماہ اگست میں برفباری ہوئ تھی ورنہ اگست میں اچھی بھلی گرمی ہوتی ہے. رتی گلی، بابوسر ٹاپ، منور ویلی اور کرومبر جھیل برفباری.

بالاکوٹ۔ناران روڈ اپڈیٹ۔مہانڈری کے مقام پر مین شاہرہ کاغان  پانی کے تیز بہاؤ اور منور نالہ کے بلند سطح کی وجہ سے ٹریفک ک...
29/08/2024

بالاکوٹ۔
ناران روڈ اپڈیٹ۔
مہانڈری کے مقام پر مین شاہرہ کاغان پانی کے تیز بہاؤ اور منور نالہ کے بلند سطح کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ پل محفوظ ہے لیکن سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو سفر کی دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

24/08/2024

روڈ پر مہنگی گاڑی دیکھو تو ساییڈ پر ھو جانا
کیونکہ اجکل پاگل بھی 7 کروڑ کی گاڑیوں میں گھوم رھے ھیں

30/07/2024

بارشوں نےایک بار پھر سی نے تباہی شروع کر دی ناران کاغان کالام والو اب تمہارا بھی امتحان ہے زندہ دلی اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوٹلوں کے ریٹ جائز رکھنا اور بلاوجہ لوگوں کی مجبوری کا فائدہ نہ اٹھانا لوگ بیچارے گھروں سے نکلے ہوئے ہیں پتہ نہیں کس آزمائش سے گزر رہیں ہونگے مزید انہیں پریشان نہ کرنا ۔ اگر کوئی مجبور آ جائے اور پیسے نہ بھر سکتا ہو مجھے ان-باکس میں بتائیں اللہ کی رضا کیلے میں تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں جہاں تک ممکن ہوا. ٹوریسٹ حضرات بھی ایک دوسرے کا خیال رکھیں خاص کر عورتوں اور بچوں کا ایک دوسرے کا ساتھ دیں اس مشکل وقت میں.

                                                                                                              وادی کاغان...
30/07/2024

وادی کاغان میں کافی وقت سے بارشیں نہی ہوئ لیکن ابھی جب مون سون نے ادھر کا رخ کیا ہے تو آج کی طوفانی بارش کی وجہ سے وادی منور سے آنے والے طوفانی نالہ سے مہانڈری قصبے کا پل بہہ گیا ہے جس سے پارس تا ناراں سیکشن مکمل بند ہو چکی ہے اور سیاحوں اور مقامی حضرات سے گزارش ہے سفر سے گریز کریں ، وادی آنے والے تمام سیاح مانسہرہ بالاکوٹ اور کیوائ کی ہوٹلز میں رکیں اور گلگت بلتستان جانے والے اور وہاں سے واپس آنے والے سیاح قراقرم ہائ وے براستہ بشام تھاکوٹ کا استعمال کریں اور بہتر ہے اس روٹ کی اپ ڈیٹ متعلقہ اداروں سے لیکر سفر کریں.

مظفرآبادکہوڑی کامسر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ۔۔بھاری پتھر سوزوکی پر لگنے سے سوزوکی تباہ ہو گئی, ایک شخص شدید زخمی جبکہ دو...
29/07/2024

مظفرآباد
کہوڑی کامسر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ۔۔
بھاری پتھر سوزوکی پر لگنے سے سوزوکی تباہ ہو گئی, ایک شخص شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر بچ گیا،بارشوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں..

برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.
28/07/2024

برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.

تازہ ترین۔۔۔شاہراہ مظفرآباد دولائی کے مقام سے بوجہ لینڈسلائیڈنگ بند ہے۔راولپنڈی سے مظفرآباد و نیلم ویلی جانے والے سیاح م...
28/07/2024

تازہ ترین۔۔۔

شاہراہ مظفرآباد دولائی کے مقام سے بوجہ لینڈسلائیڈنگ بند ہے۔
راولپنڈی سے مظفرآباد و نیلم ویلی جانے والے سیاح متبادل راستہ “پنڈی سے براستہ ایبٹ آباد ،مانسہرہ گڑھی حبیب اللہ” اختیار کریں۔۔۔🛻🛻

ہماری چھت کا پنکھا الٹا چل رہا ہے سپیڈ  بھی بہت کم ہے ایک الیکٹریشن بھائی صاحب سے وجہ دریافت کی جناب نے بڑا معقول جواب د...
24/07/2024

ہماری چھت کا پنکھا الٹا چل رہا ہے سپیڈ بھی بہت کم ہے ایک الیکٹریشن بھائی صاحب سے وجہ دریافت کی جناب نے بڑا معقول جواب دیا کہ جتنی دفعہ بجلی آ جا رہی ہے بیچارہ بھول گیا ہے کہ گھومنا کدھر ہے.🤦

دواریاں جھیل پہ جاتے ہوئے سیاحوں کی جیپ کو حادثہ۔ تفصیلات۔ *فوت شدگان* 1: احسن شیخ ولد اشرف شیخ ساکنہ راولپنڈی 2:محمد بچ...
18/07/2024

دواریاں جھیل پہ جاتے ہوئے سیاحوں کی جیپ کو حادثہ۔ تفصیلات۔
*فوت شدگان*
1: احسن شیخ ولد اشرف شیخ ساکنہ راولپنڈی
2:محمد بچل ولد نامعلوم قوم عطار ساکنہ نوشہرہ فیروز سندھ

*زخمی*
1:مصعب صدیقی ولد ابوبکر صدیقی ساکنہ کراچی
2:سدرہ زوجہ مصعب صدیقی ساکنہ کراچی
3: عثمان ولد محمد ریاض قوم مغل ساکنہ وزیر آباد
4: عبد الرحمٰن ولد محمد سلیمان قوم بٹ ساکنہ وزیر آباد
5: عبداللہ ممتاز ولد ممتاز قوم قریشی ساکنہ راولپنڈی
6: سبحان ولد محمد نعیم قوم قریشی ساکنہ وزیر آباد
7:مہوال عطار ولد محمد اسحاق قوم عطار ساکنہ نوشہرہ فیروز سندھ
8:صدام حسین ولد محمد صالح ساکنہ نوشہرہ فیروز سندھ

*لاپتہ افراد*
1:عمران ولد محمد بوٹا قوم شیخ سکنہ وزیر آباد
2:اسرار احمد ولد معقول خان قوم عباسی ساکنہ نوشہرہ فیروز سندھ
3:دلدار ٹور آپریٹر ساکنہ چہلہ بانڈی مظفرآباد

Ratti gali lake nowadays
27/06/2024

Ratti gali lake nowadays

ایک لوکل بچے کو کیرن دریا کنارے لگے بینچ سے ایک عدد موبائل فون از قسم آئی فون pro max 13 مالیتی تین لاکھ روپے ملا جس نے ...
27/06/2024

ایک لوکل بچے کو کیرن دریا کنارے لگے بینچ سے ایک عدد موبائل فون از قسم آئی فون pro max 13 مالیتی تین لاکھ روپے ملا جس نے ٹوریسٹ پولیس اہلکاران کے حوالے کیا*
*ایریا میں موبائل سروس نہ تھی آدھے گھنٹے بعد موبائل سروس آئی تو آرمی چیک پوسٹ سے کال آئی کہ کچھ سیاح یہاں بیٹھے ہیں جو موبائل گمشدگی کی کمپلین درج کروانا چاہتے ہیں*
*اہلکاران بیٹ متذکرہ چیک پوسٹ پہ گئے اور متعلقہ سیاح سید تعارف عباس ولد سید صدف علی ساکنہ گجرات سے نشانیاں پوچھی اور موبائل اسی سے unlock کرواتے ہوئے سیاح کے حوالہ کیا جس پر سیاح حضرات نے لوکل بچوں کی تربیت کو سراہتے ہوئے لوکل عوام اور ٹوریسٹ پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا*

سیاحوں کی بڑی تعداد نے نیلم ویلی آزاد کشمیر کا رخ کر لیا ہے یہ لوگ ہماری سڑکوں ٫ کلچر سے ناواقف ہوتے ہیں سیاحوں سے کوئی ...
24/06/2024

سیاحوں کی بڑی تعداد نے نیلم ویلی آزاد کشمیر کا رخ کر لیا ہے
یہ لوگ ہماری سڑکوں ٫ کلچر سے ناواقف ہوتے ہیں سیاحوں سے کوئی کمی پیشی ہو جائے تو علاقے کی ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے مہمان سمجھ کر درگزر کریں، سیاح ہمارے مہمان ہیں اور سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انکا اچھا ویلکم کریں۔
ہماری وادی میں بہت سے لوگوں کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے، سیاحت ہماری وادی کی خوبصورتی ہے۔
گزشتہ کل نیلم ویلی میں گیسٹ ہاؤسز میں جگہ کم ہونے پر مقامی لوگوں کے اپنے گھروں میں سیاحوں (مہمانوں) کو جگہ دینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

نیلم ویلی کی سیر و تفریح کرنے کا آسان طریقہ: نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے ...
24/06/2024

نیلم ویلی کی سیر و تفریح کرنے کا آسان طریقہ:
نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نیلم ویلی آنے کے لیے اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس ہائی وے مری سے ہوتے ہوئے آئیں۔ ایکسپریس ہائی وے کے اختتام پر دائیں جانب مری روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا سفر جاری رکھیں۔ (ہزارہ سے آنے والے معزز مہمان ہزارہ موٹروے کا استعمال کریں)
نیلم ویلی بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے یہاں پر موبائل سروس کا بڑا ایشو ہے، یہاں پر صرف SCOM سم کی سروسز حاصل کی جا سکتی ہیں جو کہ نیلم ویلی کے تقریباً سارے مقامات پر سروس فراہم کرتی ہے بشمول 4G انٹرنیٹ۔ تاہم Ufone کی سم بھی رومنگ پر چلتی ہے مگر اس پر انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔ لہذا SCOM کی سم مظفرآباد سے آتے ہوئے لینا نا بھولیں۔ مظفرآباد کے علاوہ راستے میں نوسیری کے مقام سے بھی سم مل سکتی ہے یا پھر نیلم میں کنڈل شاہی، کٹن یا آٹھمقام سے بھی سم مل جاتی ہے۔
خبردار- (اسلام آباد سے تقریباً 2 گھنٹے کے فاصلے پر نیلم پوائنٹ کے نام سے دریائے جہلم کے کنارے سیاحوں کو نیلم ویلی کا دھوکہ دینے کے لیے ایک کاروباری مرکز کھلا ہوا ہے جس کا آزاد کشمیر یا نیلم ویلی سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یاد رکھیں یہ جگہ آزاد کشمیر یا نیلم ویلی میں قطعاً نہیں ہے. لہٰذا دھوکہ کھانے سے بچیں)
اسی مقام کے پاس کوہالہ پل کراس کرنے کے بعد ریاست آزاد جموں و کشمیر کا آغاز ہوتا ہے۔ کوہالہ سے تقریباً ایک گھنٹہ کے فاصلے پر مظفرآباد شہر واقع ہے۔ سیاح حضرات اپنے وقت کے حساب سے فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے رات مظفرآباد میں قیام کرنا ہے یا نیلم ویلی کی طرف نکلنا ہے۔ عموماً رات کے وقت نیلم ویلی کا سفر سیاحوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ اگر آپ شام کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں تو رات مظفرآباد میں قیام کیجئے۔ مظفرآباد شہر میں 2500/3000 روپے فی کمرہ سے لے کر پی- سی ہوٹل تک ہر معیار کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ دن کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں اور آپ کا ارادہ آگے بڑھنے کا ہے تو مظفرآباد شہر کی مرکزی شاہراہ یا براستہ نلوچھی گوجرہ بائی پاس روڈ چہلہ بانڈی کی طرف نکل جائیں۔ چہلہ بانڈی سے نکل کر آپکا نیلم ویلی کے لیے سفر شروع ہو جاتا ہے۔ راستے میں مختلف ٹورسٹ پوائنٹس (پنجگراں واٹرفال، دھنی واٹرفال، نیلم جہلم ڈیم، لائین آف کنٹرول چلہانہ کا وزٹ کرتے ہوئے تقریباً 3 گھنٹے بعد آپ کنڈل شاہی پہنچ جائیں گے. کنڈل شاہی واٹرفال وزٹ کرنے کے بعد رات کا قیام کنڈل شاہی واٹرفال پر یا کٹن میں کریں. ان مقامات پر متعدد گیسٹ ہاؤسز سیاحوں کی رہائش کے لیے موجود ہیں۔ جن کا کرایہ 2500 سے 8000 تک ہے۔ اپنے بجٹ کے حساب سے آپ اپنی رہائش لے سکتے ہیں۔ اگر آپ یہاں رات سٹے کر رہے ہیں تو اگلے دن آپ بابون ویلی وزٹ کے لیے چلے جائیں یا پھر واپسی پر آپ بابون ویلی وزٹ کر سکتے ہیں جس کی تفصیل آگے لکھی ہوئی ہے۔
اگر ان جگہوں پر رہائش کے لیے جگہ موجود نہیں تو آپ آٹھمقام میں رہائش لے سکتے ہیں یا پھر آٹھمقام سے 35 منٹس کے فاصلے پر کیرن یا پھر اپر نیلم کے مقام پر بھی قیام کر سکتے ہیں۔ اپر نیلم گاؤں کو نیلم ویلی کی سیاحت میں ایک خاص مقام حاصل ہے جو کہ اسکی خوبصورتی اور لائن آف کنٹرول کے بالکل سامنے ہونے کی وجہ سے ہے.
رات قیام کے بعد آپ پتلیاں جھیل کے دلفریب مناظر دیکھنے کے لیے نکل جائیں، کیرن سے تقریباً 20 منٹس کے فاصلے پر دواریاں سے بذریعہ لنک روڈ لوات بالا آپ پتلیاں جھیل کی طرف جاتے ہوئے انتہائی دلفریب جیپ ٹریک کے منظر سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے (3.5) کا خوبصورت ترین جیپ ٹریک ہے۔ نارملی اس ٹریک پر جیپ کا کرایہ 15 سے 18 ہزار ہے۔ جیپ تقریباً آخری مقام تک جاتی ہے، اوپر ٹاپ پر بیس کیمپ بھی موجود ہوتا ہے۔ تقریباً 10 سے 15 منٹس کا پیدل سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔ دن گزار کر واپس کیرن میں رات گزارنے کے لیے رخت سفر باندھ لیجئے ۔
رات کے قیام کے بعد اگلی صبح ناشتہ وغیرہ کرنے کے بعد اگر اب آپکا ارادہ رتی گلی جھیل کا ہے تو کیرن سے تقریباً 30 منٹس کے فاصلے پر دواریاں گاؤں سے ایک لنک روڈ رتی گلی جھیل کی طرف جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی نہیں ہے تو دواریاں سے جیپ کرائے پر لے لیں جو تقریباً 12 سے 15 ہزار روپے میں مل جاتی ہے۔ اگر آپکا پیدل ٹریکنگ کا ارادہ ہے تو اپنے ساتھ انرجی فوڈز جیسے انرجی بسکٹ، انسٹنٹ پاؤدر جوسز، دودھ وغیرہ لازمی رکھیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی سوغات کلچہ بھی کافی کار آمد رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی ہے تو بھی کوشش کریں کہ دواریاں سے کسی مقامی ڈرائیور کو ساتھ رکھ لیں جو مناسب دیہاڑی پر مل جائے گا۔ رتی گلی روڈ پر نا تجربہ کار حضرات خود ڈرائیونگ سے گریز کریں۔
دواریاں سے رتی گلی بیس کیمپ جہاں تک گاڑیاں جا سکتی ہیں تقریباً 18 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور یہ 18 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 2.5 سے 3 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ رات قیام رتی گلی بیس کیمپ پر کریں جہاں آپ اپنے ٹینٹ بھی لگا سکتے ہیں، بصورت دیگر بیس کیمپ پر مناسب کرائے پر ٹینٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ رتی گلی بیس کیمپ میں رات کے قیام کے بعد صبح بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل کی طرف پیدل ٹریکنگ کریں، بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل تقریباً 40 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اپنی زندگی کا حسین ترین دن رتی گلی جھیل پر گزار کر دن کو موسم کی صورتحال کا اندازہ کرنے کے بعد 12 بجے تک واپس بیس کیمپ پہنچیں اور پھر واپس دواریاں کا سفر شروع کر دیں. دواریاں پہنچ کر شاردہ کے لیے نکل جائیں۔ دواریاں سے شاردہ کا فاصلہ تقریباً 2 گھنٹے کا ہے۔ یاد رکھیں دودھنیال سے آگے سڑک کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے، لہٰذا محتاط ڈرائیونگ کریں۔ رات کا قیام شاردہ میں کریں، جہاں بہت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ یہاں پر آپ موٹر بوٹنگ بھی کر سکتے ہیں اور شاردہ پل کراس کر کے قدیم شاردہ یونیورسٹی کا وزٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے اور آپ کا آگے جانے کا ارادہ ہے تو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ شاردہ سے تقریباً 1.5 گھنٹے کے بعد کیل پہنچ جائیں گے۔ (شاردہ سے کیل جیپس ریکومنڈڈ ہیں تاہم کار بھی لے جا سکتے ہیں) اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کریں اور کیل سے بذریعہ چیئرلفٹ اڑنگ کیل کے لیے روانہ ہو جائیں. چیئرلفٹ کے بعد تقریباً 35 سے 40 منٹس کا ہائیکنگ ہے. (یاد رکھیں کہ چیئرلفٹ اکثر مغرب سے پہلے پہلے بند ہو جاتی ہے)
رات قیام اڑنگ کیل کریں اور صبح سویرے اٹھ کر خوبصورت وادی کا نظارہ کریں۔ اس کے بعد کیل واپس آکر کیل سے بذریعہ جیپ یا ذاتی 4WD گاڑی تاؤبٹ کے لیے نکل جائیں۔ کیل سے تاؤبٹ کا فاصلہ 40 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جو تقریباً 3 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔ جیپ بکنگ کا کرایہ تقریباً 13 سے 15 ہزار ہے. کوشش کریں رات قیام تاؤبٹ کے پرفضا مقام پر ہی کریں، اگر آپکا ارادہ واپسی کا ہے تو دن کو تقریباً 2 بجے واپس کیل کی جانب نکل آئیں۔ کوشش کریں رات واپس کنڈل شاہی یا کٹن پہنچ جائیں.
رات قیام کے بعد اگلی صبح اٹھیں اور براستہ جاگراں بابون ویلی کی طرف نکل جائیں. جاگراں تک آپ کی اپنی کار جا سکتی ہے یا پھر آپ کنڈل شاہی یا کٹن سے ہی 4WD گاڑی لے جائیں جو کہ 12 سے 15 ہزار تک مل جائے گی. آپ آدھے گھنٹے میں جاگراں پہنچ جائیں گے. جاگراں سے تقریباً 2 گھنٹے میں آپ بابون ویلی پہنچ جائیں گے اور پہنچتے ساتھ ہی آپ کی زبان سے پہلا لفظ جو نکلے گا وہ کچھ یوں ہو گا.
''واہ بابون تیری کیا بات ہے''
دن بھر اللہ پاک کی قدرت کے نظارے کرنے کے بعد رات واپس قیام کنڈل شاہی یا کٹن کریں.
اگلی صبح ناشتہ کرنے کے بعد کنڈل شاہی واٹرفال کے نظارے کرتے ہوئے واپسی کا سفر شروع کر دیں. اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو

کچھ ضروری گزارشات:
1. کیونکہ نیلم ویلی پہاڑی علاقہ ہے، انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں. اور سپیشلی نیند کی حالت میں مسلسل ڈرائیو کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
2. نیلم ویلی آتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق گرم شال، گرم کپڑے، جیکٹ، ٹوپی، دستانے اور جرابیں ضرور ساتھ رکھیں۔
3. چونکہ نیلم ویلی میں ہسپتال وغیرہ تک جلدی پہنچنا ممکن نہیں ہے اس لیے اپنے ساتھ ایمرجنسی میڈیسنز جیسے بخار، زکام، دست، الٹی، قبض وغیرہ کی ادویات، پٹیاں اور پائیوڈین وغیرہ بھی ساتھ رکھیں۔
4. رتی گلی اور بابون ویلی سطح سمندر سے انتہائی بلندی پر واقع ہے لہٰذا اپنی جلد کو الٹرا وائیلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے اچھے معیار کی سن بلاک کریمز ضرور ساتھ رکھیں۔
5. دریائے نیلم کی موجیں انتہائی طاقتور اور خطرناک ہیں لہٰذا دریا، ندی نالوں میں اترنے سے گریز کریں، ایک سیلفی یا کسی بھی نالے یا لکڑی کے پل پر ایک تصویر کا شوق آپ کی جان لے سکتا ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کریں۔
6. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران اس علاقے کے قدرتی حسن کا خیال کریں اور اپنے ساتھ لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا کے ریپرز کو وہاں پھینکنے کے بجائے کسی شاپنگ بیگ میں رکھ کر اپنے ساتھ واپس لے جا کر کسی مخصوص جگہ پر ڈسپوز کریں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
7. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران وہاں کے مقامی لوگوں کی عزت اور پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بغیر اجازت کسی گھر یا عورت کی تصویر نہ بنائیں، یہ آپ کے لیئے جھگڑے اور بدمزگی کا سبب بن سکتا ہے۔
8. یہ کہ 4WD گاڑی کے علاوہ کوئی بھی گاڑی کچی یا سولنگ والی سڑکوں پر لے جانے کی کوشش مت کریں کیونکہ یہ آپکی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
9. رتی گلی جھیل، بابون ویلی، پتلیاں جھیل اور شونٹھڑ جھیل عموماً جون کے بعد ہی اوپن ہوتی ہیں اور اکتوبر تک وزٹ کی جا سکتی ہیں۔
10. جیپوں کے کرایے اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں اس لیے یہ مختص ریٹس تصور نا کیے جائیں۔
نوٹ: یہ ایک جنرل ٹور ہے باقی بھی اس کے علاوہ بہت ساری جگہیں ہیں وزٹ کرنے کے لیے جن میں شونٹھر ویلی، چٹہ کٹھہ جھیل، گٹیاں جھیل، سرال جھیل وغیرہ قابل ذکر ہیں.
ہم نیلم ویلینز تمام معزز مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے نیلم ویلی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں.
تحریر:

کنڈلشاہی واٹر فال♥️بیوٹی آف نیلم ویلی آزاد کشمیر  ♥️
23/06/2024

کنڈلشاہی واٹر فال♥️

بیوٹی آف نیلم ویلی آزاد کشمیر ♥️











Taobatt Neelum valley  ❤️
21/06/2024

Taobatt
Neelum valley
❤️

20/06/2024

تمام دوستوں کو عید الاضحٰی مبارک.
16/06/2024

تمام دوستوں کو عید الاضحٰی مبارک.

Kachura Skardu Baltistan ❣️❤️❣️ 📷 By
28/05/2024

Kachura Skardu Baltistan ❣️❤️❣️

📷 By

مختصر مگر اہم. اگر آپ کشمیر کے ایل او سی کے علاقوں میں سفر کر رہے ہیں ایل او سی پر کسی جگہ یہ نشان دہی کرنا بھی ممکن نہی...
24/05/2024

مختصر مگر اہم.
اگر آپ کشمیر کے ایل او سی کے علاقوں میں سفر کر رہے ہیں ایل او سی پر کسی جگہ یہ نشان دہی کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا کہ آپ کشمیر کے کون سے حصے میں ہیں آج آپکو یہ جاننے کا آسان سا طریقہ بتانا ہو تاکہ آپ کہیں انجانے میں پھنس نا جائیں ایل او سی کے علاقے میں سفر کے دوران آپ ارد گرد جنگل پر غور کریں اگر جنگل کے اندر درختون کی کثیر تعداد موجود ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو چکے ہیں فوری طور پر خود کو محفوظ مقام پر منتقل کریں اور تلاش کریں کہ کس علاقے میں جنگلات کا مکمل صفایا کیا گیا ہے اس علاقے کی جانب ہجرت شروع کر دیں آپ جیسے ہی ایسی کسی جگہ پہنچیں جہان جنگلات کا صفایا کیا جا چکا ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں کہ آپ واپس آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں.
#کشمیر

رتی گلی جھیل کی طرف جاتے ہوئے۔۔دواریان، آذاد کشمیر۔🌿Towards Ratti Gali near Dowarian Bridge 💕🔹️   ( #دواریان‎) is a vill...
21/05/2024

رتی گلی جھیل کی طرف جاتے ہوئے۔۔دواریان، آذاد کشمیر۔🌿

Towards Ratti Gali near Dowarian Bridge 💕

🔹️ ( #دواریان‎) is a village in Valley, Azad , Pakistan. It is located 106 kilometers (66 mi) from and 22 kilometers (14 mi) from on the bank of Neelum River at the altitude of 1,615 meters (5299ft)

🔹️Dowarian is accessible by Neelum road from Muzaffarabad. A rest house of AJK Tourism and Archeology Department located here for tourists stay. It is the base camp to Lake. Dowarian locates at the merger of river Neelam and Ratti Gali water stream.

Photo by MaqsoodMK

Muzaffarabad ❤️
21/05/2024

Muzaffarabad ❤️

21/05/2024
21/05/2024

سردیوں میں جیسے ہم سورج کو سیکنے کے لیے ڈھونڈ رہے تھے نا
ویسے ہی اب سورج ہمیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر سیک رہا ہے
😐

Address

Lower Plate Neelam Road Muzaffarabad
Muzaffarabad
0092

Telephone

+923411159955

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzaffarabad Rent A Car posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muzaffarabad Rent A Car:

Videos

Share

Nearby travel agencies


Other Muzaffarabad travel agencies

Show All