نیلم گذشتہ رات کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے دواریاں رتی گلی روڈ کے بہہ جانےوالےحصے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے رتی گلی بیس کیمپ میں موجود سیاح
RattiGali Update by raees khan
Ratti Gali Update
رتی گلی بیس کیمپ سے محمد رئیس خان انقلابی صاحب
کمال کی واٹر فال ۔۔۔۔۔۔ کنالی پتلیاں ویلی
Sakoon 🥰
Neelum valley today
Neelum valley
ہلدی چونڈ یا چونڈ پہاڑی شاہکوٹ اور کٹھہ پیراں کے سنگم پر واقع ایک خوبصورت تفریحی پوائنٹ ہے۔ آپ جب اس مقام پہ پہنچتے ہیں تو آپ اپنے سامنے سالخلہ سپ چیراں کا خوبصورت میدان اور اس سے ملحقہ گھنے جنگلات خوبصورت بہکیں اور بلند و بالا برف پوش پہاڑیاں پاتے ہیں۔ دائیں جانب دریا پر سالخلہ پل اور اس سے ملحقہ ڈیرہ شمیم اور اس سے جڑا گھنا جنگل خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔ سالخلہ اور شاہکوٹ کے درمیان بل کھاتا ہوا دریائے نیلم اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ ایک طرف اے جی آفس کی خوبصورت عمارت دوسری جانب دریا کے اس پار گرلز ہائی اسکول اور سپ چیراں کہ وسیع میدان کے وسط میں راجہ امیر خان صاحب کا گھر جس میں پری زاد ڈرامہ کے کچھ مناظر کی عکسبندی بھی کی گئی ہے۔
ہلدی چونڈ پر پہنچے کے کافی سارے راستے ہیں جن پر ہائیکنگ کے شوقین حضرات اپنی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔ موٹر سائیکل کے ذریعے آپ پلنگ سے کٹھہ پیراں والی روڈ کے ذریعے بابری محلہ سے ہوتے ہوئے پوائنٹ تک آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہکوٹ سے ہائیکنگ کر کے بھی پہنچا جا سکتا ہے جو کہ ڈیرہ شمیم سے سیاح آسانی سے کر سکتے ہیں، کٹھہ پیراں اور چنجاٹھ سے آنے والے راستے تھوڑے لمبے ضروری ہیں مگر ان سے آپ کو مزید نظارے کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اگر اس جگہ پر محکمہ سیاحت تھوڑی سے پلاننگ کر
My Home Town neelumvalley ajk