Kaleem Travel & Tours Muzaffargarh

Kaleem Travel & Tours Muzaffargarh Cheapest Umrah Packages depend upon your requirements. There are certain dates, times & packages

05/09/2023

ذرہ سوچیں کہ معاذ بن جبلؓ کو کیسا لگا ہو گا جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا " معاذ اللہ کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں"

اور عبداللہ بن عباسؓ کو کیسی خوشی ہوئی ہو گی جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں گلے لگایا اور فرمایا: ” اے اللہﷻ اسے قرآن سکھا دیجیے“۔

علی ابن ابی طالبؓ کو کیا سوچتے ہوں گے جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں کل ضرور جھنڈا ایک ایسے شخص کے حوالے کروں گا جو اللہﷻ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہﷻ اور اس کا رسول بھی اسے محبت کرتے ہیں اور پھر جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو یہ خود ہیں ؟

یا سعد بن ابی وقاصؓ کے شل ہاتھوں میں تو بجلی دوڑ گئی ہو گی جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ "اے سعد تیر چلا، میرے ماں باپ تجھ پر قربان "

اور عثمان بن عفانؓ کے کیا جذبات ہوں گے جب انہوں نے تبوک کی جنگ کےلیے جانے والی فوج کو مکمل سامان فراہم کیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "عثمان نے آج جو کچھ کیا اس کے بعد کچھ بھی اسے نقصان نہ پہنچائے گا ۔"

یا ابو موسیٰ اشعرؓی نے پھر قرآن کی تلاوت کیسے کی جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کاش تم مجھے اس وقت دیکھ لیتے جب میں کل تمہاری تلاوت سن رہا تھا“؟

اور سائب بن یزیؓد کو کیا سوچتے ہوں گے کہ جن کے سر کے بالوں کو رسول اللہ ﷺ نے چھوا صرف وہ ہی سیاہ رہ گئے، جب ان کے باقی بال بڑھاپے میں سفید ہو گئے؟

اور انصاؓر کی خوشی کا کیا عالم ہوا ہوگا جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اگر تمام لوگ ایک راستے پر چلیں اور انصار دوسرے راستے پر تو میں انصار کا راستہ اختیار کروں گا۔

اور انصارؓ کیسا فخر کرتے ہوں گے جب اللہ کے نبی ﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ ایمان کی علامت انصار سے محبت ہے اور نفاق کی علامت ان سے دشمنی ہے۔

اور صدیقؓ کے جذبات کیا تھے جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اپنا دوست بناتا تو ابوبکر کو بنا لیتا۔

اماں عائشؓہ کا دل تو دھڑکنا بھول ہی گیا ہو گا جب رسول اللہ ﷺ نے اُن کے نام کے ساتھ جواب دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ﷺ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟

اور بلال بن رباحؓ کے آنسو کیا تھم گئے ہوں گے جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اے بلال مجھے وہ عمل تو بتاؤ جس سے تم سب سے زیادہ امید رکھتے ہو کیونکہ میں نے جنت میں اپنے سامنے تمہارے جوتوں کی آواز سنی ہے۔

اور عمر بن خطابؓ کو کیسا محسوس ہوا جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس داخل ہونے کی اجازت چاہی اور آپ ﷺ نے دربان سے فرمایا کہ اسے داخل ہونے دو اور جنت کی بشارت دو۔

اور اب ذرہ تصور کریں کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کو دیکھیں گے اور محمد عربی ﷺ ہم سے کہیں گے : " تم میرے وہ بھائی ہو جن سے ملنے کےلیے میں رویا، تم میرے وہ بھائی ہو جو مجھے دیکھے بغیر مجھ پر ایمان لائے۔ "
اس وقت ہم کیا محسوس کریں گے؟
یا اللہ ہمیں بھی ان میں شامل فرما۔

ﺍﻟـﻠَّـﻬُـﻢَّ ﺻَـﻞِّ ﻋَـﻠَـﻰ ﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ ﻭَ ﻋَـﻠَـﻰ ﺁﻝ ِﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ

03/09/2023

انشاء اللہ ربیع الاول میں چوتھا گروپ تیار ہے...
الحمد للہ نزدیک ترین بہترین ھوٹل،ٹرانسپورٹ زیارات ..
تمام احباب نے تسلی بخش فیڈ بیک سے نوازا
تمام زائرین کے اس مبارک سفر کے طفیل اللہ تعالیٰ ہماری اس خدمت کو قبول فرمائے آمین

30/08/2023

یہ عجب نہیں کہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں ،

کیونکہ میں ایک کمزور بندہ ہوں !!

لیکن یہ عجب ضرور ہے کہ تو شاہوں کا شاہ

ہوتے ہوئے بھی مجھ سے محبت کرتا ہے !!

[حضرت بایزید بسطامی]

30/08/2023

تمہیں اپنے نفس کے متعلق بدگمانی اور تمہارے گناہوں کی کثرت

،اپنے ربّ کو پکارنے سے نا روکے؛ کہ اُس نےتو ابلیس کی دعا بھی قبول فرمالی تھی، جب ابلیس نےکہا تھا کہ:
اےمیرے ربّ! مجھے اُٹھائے جانے والے دن تک مہلت دے؛ توالله نے کہا:تم مہلت دئیے گئے لوگوں میں سے ہو.

امام ابن حجر رحمه الله
(فتح الباری : 168/11)

30/08/2023

"مطلوب" _____ ہمیشہ ساکت ہوتا ہے

"طالب" ہی اُسکے گرد گھومتے ہیں ❣️

30/08/2023
10/08/2023

دوسرا گروپ ماشاءاللہ
28 -07-2023 To 13-08-2023

2nd Group During Umrah
Alhamdulillah 2nd Group Performing Umrah

10/08/2023

2nd Group During Umrah
Alhamdulillah 2nd Group Performing Umrah

الحمداللہ پہلا گروپ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لاہور ائرپورٹ پرالحمد للہ ثم الحمد للہکلیم ٹریول اینڈ ٹورز
10/08/2023

الحمداللہ پہلا گروپ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لاہور ائرپورٹ پر
الحمد للہ ثم الحمد للہ

کلیم ٹریول اینڈ ٹورز

August Booking Start Now
25/07/2023

August Booking Start Now

الحمداللہ پہلا گروپ  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ میں بخیر و عافیت پہنچ گیا
25/07/2023

الحمداللہ پہلا گروپ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ میں بخیر و عافیت پہنچ گیا

12/07/2023

یا ﷲ! ہم تیرے رب ہونے پر راضی.. محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہیں .. ہمارا خاتمہ بالخیر کیجئے گا. اور ہم سے آسان حساب لیجیے گا. آمیـــــــن

12/07/2023

کیا تمھارے لیے یہ کافی نہیں کہ جہانون کا رب اللہ تمھیں یاد کرے
بادشاہوں کا بادشاہ
تمام مال داروں کا مالک
دنیا کے تمام اونچے اونچے لوگوں کا حاکم بھی تمھیں خود یاد کر رہا ہو
کیا تمھارے لیے یہ کافی نہیں کے وہ خود تم سے کہتا ہے
تم مجھے یاد کرو میں تمھیں یاد کروں گا
البقرہ آیت نمبر 152
https://www.facebook.com/profile.php?id=100064185990460&mibextid=ZbWKwL

12/07/2023

‏صلوا علی الحبیب المصطفیٰ ﷺ

نبی کریم جناب محمد ﷺ پہ درود بھیجنا افضل ترین عبادت ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں نے پہلے خود یہ عمل سر انجام دیا ہے اور پھر مومنین کو اس کا حکم دیا ہے، اور دیگر کوئی عبادت ایسی نہیں جس کے متعلق یہ اہتمام کیا گیا ہو!

سہل تستری رحمہ اللّٰہ
‏(تفسیر القرطبی، 17: 218)

10/07/2023

Address

Office #17, 18 Dubai Plaza Multan Road Muzaffargarh
Muzaffargarh
34200

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00

Telephone

+923006863549

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaleem Travel & Tours Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kaleem Travel & Tours Muzaffargarh:

Share

Category

Nearby travel agencies