Kaswa Explorers

Kaswa Explorers It's All About Pakistan, Promoting Cohesion, Soft & Positive Image of Pakistan. Yours May Be Fast. But I Can Go Anywhere.
(43)

Working for Peace & Education Through Sustainable Eco Tourism
Explorer, Tracker, Traveler, Tourist, Biker, TV Actor & Trainee Pilot.

19/06/2024

چھمب آبشار Chamb Waterfall
آزاد کشمیر پاکستان Kashmir Pakistan
آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے ایک خوبصورت قصبے چناری میں چم آبشار واقع ہے۔ چناری مظفرآباد سے 51 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
یہ 300 میٹر اونچا جھرنا ہے۔
پاکستان کا قریب ترین ایئر ٹرمینل مظفرآباد ایئرپورٹ ہے۔
Cham Waterfall is arranged in Chinari, a lovely town in the Hattian Bala District of Azad Kashmir. Chinari is arranged 51 kilometers from Muzaffarabad.
This is a 300-meter-high cascade
The nearest air terminal in Pakistan is Muzaffarabad Airport.

Asif Riaz Butt
Kaswa Explorers
+923116313016
+923006365122
YouTube 🔗
https://youtube.com/playlist?list=PLIx1IKXTE8eymgzesVTuzkDkc0cIaI5TX&si=f8A0DGg6u995clRY

18/06/2024

Bowly , Water Spring پانی کا چشمہ
آزاد کشمیر ، راولاکوٹ ، حسین کوٹ ، بنجوسہ ، ڈونگا گلہ ، میرہ سے ھلاں پیدل سفر
Rawalakot ، Hussain Kot , Banjosa , Dogs Galla , Mera To Hillaan , Trekking
Kashmir , Pakistan.

Asif Riaz Butt
Kaswa Explorers
+923116313016
+923006365122
YouTube 🔗
https://youtube.com/playlist?list=PLIx1IKXTE8eymgzesVTuzkDkc0cIaI5TX&si=f8A0DGg6u995clRY

پاکستان راولاکوٹ دریک گاؤں کا واحد بازار جہاں دوکاندار اور خریدار دونوں خواتین.Rawalakote Darek Village Market Run by Wo...
12/06/2024

پاکستان راولاکوٹ دریک گاؤں کا واحد بازار جہاں دوکاندار اور خریدار دونوں خواتین.
Rawalakote Darek Village Market Run by Women and Customers are also Women.
پاکستان کے گاؤں دیہات میں بسنے والی آبادی بہت زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوتی اور اگر ایسے میں کوئی خاتون پڑھ لکھ بھی جائے تو اسے کچھ کر دکھانے کے مواقع مشکل سے ہی میسر آتے ہیں-
لیکن راولا کوٹ کی نصرت یوسف نے اپنے گاؤں میں ہی رہتے ہوئے ایک انوکھا بازار قائم کر کے ایسی روشن مثال قائم کردی جس کی نظیر ہمیں پاکستان کے کسی دوسرے گاؤں میں نہیں ملتی-
The rural areas of Pakistan is usuaally not educated, and if any woman seeks educated, still she hardly gets any opportunity to prove her skills. Nusrat Yosuf of RawlaKot proves that she is not an ordinary woman when she opened a unique market place in her village.
راولا کوٹ کے دور دراز گاؤں ’دریک‘ میں قائم اس بازار میں دکاندار بھی خواتین ہیں اور خریدار بھی خواتین ہیں۔
راولا کوٹ کی نصرت یوسف ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم چلاتی ہیں اور مقامی خواتین بالخصوص خواتین تاجروں کو تحریک دینے میں ان کا اہم کردار ہے۔
وہ پڑھی لکھی تھیں اور ایک سکول میں استانی تھیں لیکن اس دُور دارز گاؤں ’دریک‘ میں ان کے خیال میں انھیں ان کی قابلیت اور تعلیمی اہلیت کے مطابق اجرت نہیں ملتی تھی۔
انھوں نے 25 مقامی خواتین پر مشتمل خواتین ایک تنظیم بنائی اور خواتین کی فلاح کے لیے کام شروع کیا۔
اپنے ہی گاؤں میں ایک خاتون کی گھر میں بنائی گئی دکان سے متاثر ہو کر اپنے ہی جیسی پڑھی لکھی خواتین کو محض دو یا چار ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے کے بجائے انھوں نے اپنا کاروبار کرنے کا مشورہ دیا۔
انھوں نے مقامی لوگوں اور ان خواتین کو ایک ایسا بازار بنانے کا مشورہ دیا جس میں نہ صرف خواتین دکان دار ہوں گی بلکہ یہاں خواتین ہی خریداری کرنے آئیں گی۔
ان کا یہ مشورہ علاقے کے لوگوں کو پسند آیا اور ایک مقامی شخص نے اپنی زمین پر بارہ دکانیں بنا کر ان خواتین کو 800 روپے ماہانہ کرائے پر دیں۔ اس مارکیٹ میں سلائی سنٹر، بوتیک، پارلر، کاسمیٹکس اور جیولری کی دکانوں کے ساتھ ساتھ ایک ٹیوشن سنٹر بھی ہے۔
نصرت یوسف بتاتی ہیں ’ہماری مارکیٹ کو دیکھ کر ایک دوسرے گاؤں میں دو خواتین نے دکانیں کھولی ہیں۔ ہم بھی خواتین کو مختلف ہنر سکھا رہے ہیں جس کے بعد مزید دکانیں بنا کر انھیں دی جائیں گی۔‘
اسی مارکیٹ میں پارلر چلانے والے حلیمہ سرور کا کہنا تھا ’یہاں ایسی مارکیٹ کی بہت ضرورت تھی۔ ایک چھوٹی سی چیز کے لیے بھی گاڑی کی 20 منٹ کی مسافت پر واقع راولا کوٹ شہر جانا پڑتا تھا۔ اور اب اس پاس کے چار دیہاتوں سے خواتین یہاں ہی آتی ہیں۔‘
اس مارکیٹ کے مقبول اور کامیاب ہونے کی بڑی وجوہات میں اس کا چار مختلف دیہاتوں کے لیے قابلِ رسائی ہونا اور یہاں پر موجود ایک پانی کا چشمہ بھی ہے۔
حلیمہ بتاتی ہیں کہ ’صبح اور شام کے اوقات میں سینکڑوں لڑکیاں یہاں تازہ پانی بھرنے آتی ہیں۔ اسی بہانے وہ چند قدم دور اس مارکیٹ میں آکر خریداری بھی کر لیتی ہیں اور میرے پارلر پر بھی آ جاتی ہیں۔‘
حلیمہ نے پارلر سے کام کا آغاز کیا تھا اور اب وہ اس مارکیٹ میں کپڑوں کی ایک دکان بھی چلا رہی ہیں۔
ایک خریدار خاتون کا کہنا تھا کہ ’یہاں دکاندار لڑکیاں ہیں تو ان سے بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اور یہ ہمیں جانتی ہیں اس لیے اُدھار بھی کر لیتی ہیں۔‘
کاسمیٹکس اور جیولری کی دکان چلانے والی نبیلہ خانم نے گو کہ بغیر تجربے کے کام شروع کیا لیکن یہ چار سال کے طویل عرصے کے بعد اب وہ کافی منجھی ہوئی دکان دار محسوس ہوتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ’اگر ہمارے لین دین کا طریقہ اچھا نہ ہوتا تو گاہگ کبھی پلٹ کر نہ آتا۔‘
نبیلہ خانم کہتی ہیں ان کے بھائی اور والد نے ان پر اعتماد کر کے ان پر سرمایہ کاری کی۔ ان کے بقول ’علاقے کے لوگ بھی خوش ہیں کہ اس مارکیٹ میں اکیلی لڑکی بھی جاسکتی ہے ورنہ راولاکوٹ تک تو مرد کا ساتھ جانا ضروری تھا۔‘
بینش بی بی بھی یہاں خریداری کے لیے آئی تھیں انھیں بازار کے رش اور مسافت کی نسبت یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔
’یہاں کی دکان دار بہت اچھی ہیں اب تو یہ آپس میں سہیلیاں بن گئی ہیں۔‘
حلیمہ سرور نے بتایا کہ موسم گرما میں یہاں پاکستان بھر سے سیاح آتے ہیں اور اس مارکیٹ کی وجہ سے ان کی خواتین بھی یہاں اکیلے آ کر خریداری کر لیتی ہیں۔
Three Waterfalls in Only One Day
وقت کم مقابلہ سخت ایک دن میں تین آبشار
Asif Riaz Butt
Kaswa Explorers
+923116313016
+923006365122
YouTube 🔗
https://youtube.com/playlist?list=PLIx1IKXTE8eymgzesVTuzkDkc0cIaI5TX&si=f8A0DGg6u995clRY

10/06/2024

چوکیل کے میدانوں تک کا سفر
Trek to Chukail meadows, Swat,
Chukail Banda (meadows) is Located in the North of Mankial Valley.
چوکیل بانڈہ سوات کی وادی مانکیال کے شمال میں واقع ہے۔ یہ دلکش چراگاہوں سے گھری ہوئی ھے۔
Surrounded by picturesque summer pastures, these highlands 10700 ft have become a hot favourite travel destination for many tourists. The glorious peaks of Mankial overshadow the green pastures and gives an impression of protecting the valleys from bad omens.
یہ 10700 فٹ بلند ھے۔ یہ سیاحوں کے لیے ایک پسندیدہ سیاحتی مقام بن گئی ہیں۔ مانکیال کی شاندار چوٹیوں کا سایہ ہری بھری چراگاہوں پر پڑتا ھے اور یہ وادیوں کو برے شگون سے محفوظ رکھتا ھے۔
چوکیل گھاس کا میدان ناپید جنگلی جانوروں مثلاً مارخور، برفانی چیتے، بھیڑیے، گولڈن مونال، کالا ریچھ اور دیگر جنگلی جانوروں کی کئی اقسام کا گھر ہے اور اس وادی کو حکومت پاکستان نے قومی پارک قرار دیا ہے۔
Chokail meadows is home to the famous endangered Markhor, Snow leopards, wolves, Golden monal, Black bear and many other wild animal’s species and the valley is declared national park by the government of Pakistan.

Asif Riaz Butt
Kaswa Explorers
+923116313016
+923006365122
YouTube 🔗
https://youtube.com/playlist?list=PLIx1IKXTE8eymgzesVTuzkDkc0cIaI5TX&si=f8A0DGg6u995clRY

Address

Sarwar Abad Fazal Nagar, Jhung Road
Muzaffargarh
34200,PUNJAB,PAKISTAN.

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaswa Explorers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kaswa Explorers:

Videos

Share

Category


Other Tour Guides in Muzaffargarh

Show All