Rizwan Shafiq

Rizwan Shafiq We are providing Digital Marketing services. Almost 100+ clients national and international levels.

03/05/2023

McDonald's Abbottabad 🇵🇰   's
03/05/2023

McDonald's Abbottabad 🇵🇰
's

وادی نیلم کے علاقے پھلوائی میں جیپ حادثہ کا شکار ہونے والے لاہور اچھرہ سے تعلق رکھنے والے گیارہ کزن اور ان میں دو سگے بھ...
02/05/2023

وادی نیلم کے علاقے پھلوائی میں جیپ حادثہ کا شکار ہونے والے لاہور اچھرہ سے تعلق رکھنے والے گیارہ کزن اور ان میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے ۔ ایک نوجوان گلفام کی اگلے ہفتے شادی تھی تو ایک نوجوان اپنی بیوی سے یہ کہہ کر نکلا کہ اس بار دوستوں کے ساتھ جارہا ہوں اگلی بار دونوں ساتھ جائیں گے

مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا ۔ اللہ پاک سب پر رحم والا معاملہ۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

01/05/2023
وادی گریز پھولاوائی سیاحوں کی گاڑی حادثہ پر دل انتہائی رنجیدہ ہے 😭 گاڑی دریا برد ہو گئ ہے ، 8 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ...
01/05/2023

وادی گریز پھولاوائی سیاحوں کی گاڑی حادثہ پر دل انتہائی رنجیدہ ہے 😭

گاڑی دریا برد ہو گئ ہے ، 8 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو آپریشن میں تحصیل شاردہ انتظامیہ ، آرمی کے نوجوان اور سول سوسائٹی کے اور مقامی رضا حصہ لے رہے ہیں۔

ہم بطور مقامی گریز ویلی مقامی تمام جانبحق سیاحوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ہمارا گیسٹ ہاؤس Monal View Resort جانبحق سیاحوں کی فیملی اور ان کیلئے آنے والے ورثا کیلئے فری کھانا اور رہائش فراہم کرتا ہے۔

جائے حادثہ کی لوکیشن۔ پھولاوائی خاص ، گریز ویلی۔
گیسٹ ہاؤس کی لوکیشن۔ جندر سیری گریز ویلی۔

کیل سے جائے حادثہ کا فاصلہ ، 19 کلو میٹر۔neelumvallu #

ہمارا پاکستان کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔۔۔۔چودھری انوارالحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب، نومنتخب وزیر اعظم چودھری ان...
19/04/2023

ہمارا پاکستان کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔۔۔۔
چودھری انوارالحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب،

نومنتخب وزیر اعظم چودھری انوارالحق بھمبر سے رکن اسمبلی منتخب ہوے ، وہ دو مرتبہ سپیکر اسمبلی رہ چکے ہیں۔
چودھری انوارالحق سابق کور کمانڈر گوجرانوالہ جنرل اکرام الحق کے بھائی ہیں۔
چودھری انوارالحق کے والد چودھری صحبت علی مرحوم آزاد کشمیر کے سینئر وزیر ت

18/04/2023

14 / 15 اور 19 / 20 دسمبر ان شاءاللہ مری میں برفباری ہو گیامکانات %50
27/11/2021

14 / 15 اور 19 / 20 دسمبر
ان شاءاللہ
مری میں برفباری ہو گی
امکانات %50

‏موت کے دن قبر کھودنے محلے کے غریب آتے ہیں، جبکہ شادی کے دن الگ کھانا امیر کے لیے لگتا ہے. ہم اجتماعی منافق ہیں۔
22/11/2021

‏موت کے دن قبر کھودنے محلے کے غریب آتے ہیں، جبکہ شادی کے دن الگ کھانا امیر کے لیے لگتا ہے.
ہم اجتماعی منافق ہیں۔

میاں حامد بہاولپور سے چھوٹا سا کارٹن اٹھائے ہوئے ملتان جانے کیلیئے ٹیکسی میں سوار ہوا۔  راستے میں اس نے جیب سے موبائل نک...
20/11/2021

میاں حامد بہاولپور سے چھوٹا سا کارٹن اٹھائے ہوئے ملتان جانے کیلیئے ٹیکسی میں سوار ہوا۔

راستے میں اس نے جیب سے موبائل نکالا اور دوست کو کال ملا کر بات کرتے ہوئے کہا:

سارا سونا 50 لاکھ میں بکا ہے۔ اور میں پیسے لیکر جلد ہی واپس پہنچ رہا ہوں۔ دوسری طرف سے کچھ سننے کے بعد مزید جواب دیا کہ نہیں نہیں، پیسے میں نے ایک ڈبے میں ڈال کر رکھے ہوئے ہیں، کسی کو شک نہیں پڑے گا اور خیر ہوگی۔

ملتان پہنچ کر اس نے ٹیکسی والے سے، ایک دکان پر یہ کہہ کر رکنے کو کہا کہ ، ذرا اپنے موبائل میں بیلینس ڈلوا لوں۔ تم ایک منٹ ٹھہرو اور میں ابھی آیا۔

ٹیکسی والا جو میاں کے مکالمے کو سن کر گنگ ہوا بیٹھا تھا میاں کے اتر کر دکان میں داخل ہوتے ہی ٹیکسی بھگا کر رفو چکر ہو گیا۔

میاں نے دکان سے پانی کی ایک بوتل خریدی، دکاندار کو پیسے دیتے ہوئے پوچھا: بھائی آپ کے پاس کوئی چھوٹا خالی کارٹن ہے کیا؟

کل میں نے بہاولپور واپس جانا ہے!

کل جمعہ بازار سے 30 روپے کا گلا خریدا ہے ! اس میں پیسے جمع  کرنے کی توفیق اللہ دے مجھے ۔پھر چلیں گے شنگریلا ریزارٹ سکردو...
20/11/2021

کل جمعہ بازار سے 30 روپے کا گلا خریدا ہے !
اس میں پیسے جمع کرنے کی توفیق اللہ دے مجھے ۔
پھر چلیں گے شنگریلا ریزارٹ سکردو 😃 انشاءاللہ

Humara Pakistan

اسلام علیکم تمام دوستوں  کے لیے ایک خوشخبری اب مری میں اپنے گھر کا خواب پورا ہونے کا ٹائم آگیا ہے۔مری ایکسپریس وے نز د ک...
20/09/2021

اسلام علیکم تمام دوستوں کے لیے ایک خوشخبری اب مری میں اپنے گھر کا خواب پورا ہونے کا ٹائم آگیا ہے۔مری ایکسپریس وے نز د کنٹری گالف کلب اپارٹمنٹس Country Golf Culbسے صرف 5منٹ کی مسافت پر 3مرلہ،5مرلہ،6مرلہ،10مرلہ،1کنال،2 کنال،3کنال کے پلاٹس حاصل کریں۔سہولیات سوئی گیس،بجلی،پانی ،روڈ ۔مری مال روڈ سے صرف اور صرف 10منٹ کی مسافت اور اسلام آباد سے صرف 30منٹ کی مسافت۔برائے رابطہ رضوان احمد 03224284764

12/09/2021


درحقیقت جہنم ایک گھات ہے۔سرکشوں کا ٹھکانا۔ جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے۔ اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے۔ اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے۔ کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون۔ (اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ۔ اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا۔ اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی۔ اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے۔

[ القرآن - سورۃ 78 - النبإ - آیات 21 تا 30 ]

02/08/2021

‏*
پاکستان سوئمنگ ٹیم اولمپک سے بغیر کسی میڈل کے واپس آئی تو صدر اولمپک ایسوسی ایشن نے کوچ سے پوچھا ، اتنی بری کارکردگی ?? ایک بھی میڈل نہیں لیا ؟؟

کوچ صاحب نے جواب دیا ، سر شکر کرو اے ڈُب نئیں گئے !!

10/06/2021

خوش رہنا شروع کیجئے
چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھئے، اگر ٹوٹ کر گِر گیا تو کونسا قیامت آ جائے گی

ایک وقت تھا خوشی بہت آسانی سے مل جاتی تھی۔
دوستوں سے ملکر،
عزیز رشتہ داروں سے ملکر،
نیکی کرکے،
کسی کا راستہ صاف کرکے،
کسی کی مدد کرکے۔
خربوزہ میٹھا نکل آیا،
تربوز لال نکل آیا،
آم لیک نہیں ھوا،
ٹافی کھا لی،
سموسے لے آئے،
جلیبیاں کھا لیں،
باتھ روم میں پانی گرم مل گیا، داخلہ مل گیا،
پاس ھوگئے،
میٹرک کرلیا،
ایف اے کرلیا،
بی اے کر لیا،
ایم اے کرلیا،
کھانا کھالیا،
دعوت کرلی،
شادی کرلی،
عمرہ اور حج کرلیا،
چھوٹا سا گھر بنا لیا،
امی ابا کیلئے سوٹ لے لیا،
بہن کیلئے جیولری لے لی،
بیوی کیلئے وقت سے پہلے گھر پہنچ گئے،
اولاد آگئی اولاد بڑی ھوگئی، انکی شادیاں کردیں-
نانے نانیاں بن گئے -
دادے دادیاں بن گئے -
سب کچھ آسان تھا
اور سب خوش تھے.

پھر ہم نے پریشانی ڈھونڈنا شروع کردی،
بچہ کونسے سکول داخل کرانا ھے،
پوزیشن کیا آئے،
نمبر کتنے ہیں،
جی پی اے کیا ھے،
لڑکا کرتا کیا ہے،
گاڑی کونسی ہے،
کتنے کی ہے،
تنخواہ کیا ہے،
کپڑے برانڈڈ چاہیئں
یا پھر اس کی کاپی ہو،
جھوٹ بولنا پھر اسکا دفاع کرنا، سیاست انڈسٹری بن گئی.

ھم سے ھمارے دور ھوگئے

شاید ہی ہمارے بچوں کو فوج کے عہدوں کا پتہ ہو
پر ان کو ڈی ایچ اے کونسے شہر میں ہیں، سب پتہ ہے،
گھر کتنے کنال کا ہو،
پھر آرچرڈ سکیمز آگیئں،
گھر اوقات سے بڑے ہو گئے،
اور ہم دور دور ہو گئے،
ذرائع آمدن نہیں بڑھے پر قرضوں پر گاڑیاں، موٹر سائیکل، ٹی وی، فریج، موبائل سب آگئے،
سب کے کریڈٹ کارڈ آگئے -
پھر ان کے بل بجلی کا بل،
پانی کا بل، گیس کا بل، موبائل کا بل، سروسز کا بل،
پھر بچوں کی وین،
بچوں کی ٹیکسی،
بچوں کا ڈرائیور،
بچوں کی گاڑی،
بچوں کے موبائل،
بچوں کے کمپیوٹر،
بچوں کے لیپ ٹاپ،
بچوں کے ٹیبلٹ، وائی فائی، گاڑیاں،
جہاز،
فاسٹ فوڈ،
باھر کھانے،
پارٹیاں،
پسند کی شادیاں،
دوستیاں، طلاق پھر شادیاں، بیوٹی پارلر،
جم،
پارک،
اس سال کہاں جائیں گے،
یہ سب ہم نے اختیار کئے
اور اپنی طرف سے ہم زندگی کا مزا لے رہے ہیں -
کیا آپ کو پتہ ھے آپ نے خوشی کو کھودیا ہے۔
جب زندگی سادہ تھی تو خوشی کی مقدار کا تعین ناممکن تھا -
اب اسی طرح دھوم دھڑکا تو بہت ھے پر پریشانی کا بھی کوئی حساب نہیں۔

اپنی زندگی کو سادہ بنائیے

تعلق بحال کیجئے،
دوست بنایئے،
دعوت گھر پر کیجئے،
بے شک چائے پر بلائیں،
یا پھر آلو والے پراٹھوں کا ناشتہ ساتھ کیجئے،
دور ھونے والے سب چکر چھوڑ دیجئے،
واٹس ایپ فیس بک زرا کم استعمال کیجئے ، آمنے سامنے بیٹھئیے،
دل کی بات سنیئے اور سنائیے، مسکرائیے۔
یقین کیجئے خوشی بہت سستی مل جاتی ہے -
بلکہ مفت،
اور پریشانی تو بہت مہنگی ملتی ہے
جس کیلئے ہم اتنی محنت کرتے ہیں،
اور پھر حاصل کرتے ھیں۔
خوشی ہرگز بھی چارٹر طیارے میں سفر کرنے میں نہیں ھے۔ کبھی نئے جوتے پہن کر بستر پر رھیئے پاؤں نیچے رکھے تو جوتا گندا ھوجائے گا۔
بس محسوس کرنے کی بات ہے ،
چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھئے-
ٹوٹ کر گر گیا تو کونسی قیامت آجائے گی ۔
ہمسائے کی بیل تو بجائیے -
ملئے مسکرائیے،
بس مسکراھٹ واپس آجائے گی، دوستوں سے ملئے دوستی کی باتیں کیجئے
ان کو دبانے کیلئے ڈگریاں، کامیابیاں، فیکٹریوں کا ذکر ھرگز مت کیجئے۔
پرانے وقت میں جایئے جب ایک ٹافی کے دوحصے کرکے کھاتے تھے
،فانٹا کی بوتل آدھی آدھی پی لیتے تھے.
ہم نے کیا کرنا چائے خانہ کا جہاں پچاس قسم کی چائے ہے۔
آؤ وہاں چلیں جہاں سب کیلئے ایک ہی چائے بنتی ہے ملائی مارکے، چینی ہلکی پتی تیز۔

*آؤ پھر سے خوش رہنا شروع کرتے ھیں.

شکریہ
منقول۔۔۔

07/06/2021

انسان تین چیزیں کبھی نہیں چھپا سکتا۔! محبت۔! کھانسی۔!
اور پاپڑ کھانے کی آواز😂😁

تاش دنیا کی واحد وہ عظیم گیم ہے جس میں مرد
بیگم
کو اُٹھا اُٹھا کر
پھینکتا ہے🤦😄😂

کچھ لوگ اجازت لےکر بےعزتی کرتے ہیں

(" اگر آپ برا نا مانیں تو ایک بات کہوں ")تاریخ گواہ ہے
😜
بچپن سے لے کر اب تک ہر چیز کو یو ٹرن لیتے دیکھا ہے
سوائے ماں کی پھینکی ہوئی جوتی کے کیا سیدھی وجتی ہے😂😂

‏لڑکی کو 20 سال تک پہچنے میں
کم ازکم 30سے35 سال لگ ہی جاتے ہیں😄😄😄

کلاس میں سب سے آخری لائن میں بیٹھنے والے لڑکے رزلٹ والے دن مسجد کی پہلی لائن میں بیٹھے ہوتے ہیں 😁😂😂

ملک کے حالات صرف کنوارے ہی بدل سکتے ہیں شادی شدہ تو اپنی مرضی سے چینل بھی نہیں بدل سکتے😆

بیوی اور سورج میں مشابہت۔۔۔۔
دونوں کو گھور کر دیکھنے کے بعد آنکھوں میں روشنی نھیں رہتی۔۔🤣🤣

کچھ لوگ اتنے کنجوس مکھی چوس ہوتے ہیں اگر پوسٹ اچھی لگے تو من ہی من ہستے رہتے ہیں پر کمنٹس کر کے نھیں مسکراتے۔ سڑیل کہیں کے ......🤣🤣🤣🤣😆😆😁

Mazeed Posts ke lea sath rahe. 💕💕

06/06/2021

یہ بھلا کونسی سائنس ہے؟
موبائل خراب ہو تو بچوں نے خراب کیا ہے
اور بچہ خراب ہو تو موبائل نے خراب کیا ہے😂😁🙊

06/06/2021

__• 🦋

• گھڑی میں تین سوئیاں ہوتی ہیں جن میں ایک سوئی سیکنڈ والی سوئی کے نام سے مشہور ہے۔ یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے پر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا۔ سب یہی کہتے ہیں دس بج کر پندرہ منٹ ہو گئے ہیں۔ کبھی کسی نے یوں نہیں کہا دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں۔ جب کہ یہ سیکنڈ والی سوئی دونوں سے ذیادہ محنت و مشقت کرتی ہے اور اُن دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے۔ ہماری زندگی میں بھی بہت سے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں ان کا کردار ضرور ہوتا ہے

اپنا فائدہ سوچے بنا سب کے ساتھ اچھائی کرو کیونکہ جو لوگ پھول تقسیم کرتے ہیں ان کے ہاتھوں میں خوشبو ضرور رہ جاتی ہے

05/06/2021
04/06/2021

🌻 پیارا پاکستان🌻

اگر آپ ناران، بابوسر ٹاپ، سکردو، گلگت، خنجراب، کمراٹ، سوات یا چترال کے دو چار سیاحتی مقامات دیکھنے کے بعد اپنے آپ کو بہت بڑا سیاح سمجھنے لگے ہیں تو شاید یہ آپ کی معصومیت ہے.
جناب! آپ پاکستان میں ہیں اور یہ دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے، ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم کے سلسلے کا ملاپ جس خطے میں ہوا ہے وہ ان سلسلوں کا سب سے دلچسپ حصہ سمجھا جاتا ہے.
آپ ناران کئی بار جا چکے ہیں اور ہر بار وہاں کسی اچھے سے ہوٹل میں قیام کر کے واپس آجاتے ہیں، زرا زیادہ شوق ہوا تو سیف الملوک اور لالہ زار دیکھ لیا، لولوسر جھیل اور بابوسر پاس کو دیکھنے کے بعد تو آپ خود کو اور ہی دنیا کی مخلوق سمجھنے لگے ہیں.
آپ اچھی سی گاڑی میں بیٹھ کر خنجراب کو ہاتھ لگا آئے ہیں خاندان میں مشہور ہوگیا کہ 'لڑکا "ایڈوینچرس" ہے، چین کے باڈر سے ہو آیا ہے.
معذرت کے ساتھ لیکن مجھے افسوس ہے آپ کے معیار پر.
آپ اسے اپنی خوش قسمتی کہیے یا بد قسمتی.
کہ آپ ایسے خطے میں پیدا ہو گئے ہیں جہاں دنیا کی بیس میں سے آٹھ بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں...
جہاں ایک ہزار سے زائد ایسے مقامات ہیں جس کی سیاحت کسی صاحبِ ذوق انسان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہو سکتی ہے.
آپ K2 اور راکاپوشی کو تو چھوڑ دیں، صرف نانگا پربت کو سر کرنے کی چاہ میں سو سے زائد غیر ملکی سیاح جان فدا کر چکے ہیں.
اگر آپ کی پہنچ ناران تک ہی ہے تو جان لیں کے صرف کاغان ویلی میں بیس سے ذائد ایسی جھیلیں موجود ہیں جو فطرت کے ہوشربا طلسم کا شاہکار ہیں.
آبشاریں اور ندی نالے ایک طرف،
جنگل کی سنسناہٹ اور پہاڑوں کی چوٹیاں برطرف...
تب بھی نیلم ویلی میں کم و بیش 100 سے زائد ایسے مقامات ہیں جہاں کیمپنگ کرنا اور اماوَس کی راتوں میں تاروں اور کہکشاؤں کے حسین اجتماع کی زیارت کرنا "مقصدِ سفر" بن سکتا ہے.
چترال کی شیریں خوبانیاں، برلب دریا جھکی جھکی سیب کی ٹہنیاں اور اخروٹ کے ہرے بھرے باغات سے زرا پرے "بروغل وادی" کرشماتی حسن سے ملامال ہے...
نیلم سے استور کی پہاڑی پگڈنڈی ہو،
شاردہ سے جل کھنڈ کا جیپ راستہ ہو،
نوری ٹاپ، فیری میڈوز، جہاز بانڈہ ہو یا واخان کی پٹی پر بنے چھوٹے چھوٹے گاؤں یا پھر سکردو سے اُس طرف کنکورڈیا کا برف زار.
بات صرف ہمت، عزم اور حوصلے کی ہے...
چار پہیوں سے اتر کر دو پہیوں پر آنے کی ہے
یا پھر اپنے قدموں پر بھروسہ کرنے کی ہے...
قدرت نے ہر خوبصورت شے کو مشقَّتوں میں چھپا رکھا ہے.
شاہراہوں پر تو کچلے مسلے چھلکے ہے نظر آتے ہیں...
کبھی پگڈنڈیوں اور پرپیچ راستوں پر چل کر دیکھیں .
قدرت وہاں ہے، فطرت وہاں ہے، زندگی وہاں ہے۔

جن دوستوں نے جاز بانڈہ  جانے کا پروگرام بنایا ہے۔ وہ اس چھوٹی سی تحریر کو پڑھ لیجئے ۔۔۔جاز بانال ( بنال کوہستانی زبان می...
02/06/2021

جن دوستوں نے جاز بانڈہ جانے کا پروگرام بنایا ہے۔ وہ اس چھوٹی سی تحریر کو پڑھ لیجئے ۔۔۔

جاز بانال ( بنال کوہستانی زبان میں اس جگہ کو کہتے ہے جہاں پر گرمیوں میں کوہستانی لوگ اپنے ڈور ڈنگر کے ساتھ رہتے ہیں) سین سبزہ زاروں، گھنے جنگلات اور برف کی سپید فرغل پہنی ہوئی فلک بوس چوٹیوں کے دامن میں واقع دیر کوہستان کا ایک مشہور اور خوبصورت تفریحی مقام ہے۔ سر سبز گھاس سے مزین میدانوں، ہزار ہا رنگ کے پھولوں، شفاف پانی کی ندیوں اور گھنے دیودار کے جنگلات پر مشتمل ساڑھے گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع جاز بنال ایک پہاڑی چرا گاہ ہے ، یہاں فطرت اپنے اصل رنگ و روپ میں نمایاں ہے لیکن یہاں تک رسائی کا سہل ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے حسن و جمال کا مرقع یہ سرسبز و شاداب علاقہ سیاحوں کی نظروں سے پوشیدہ ہے۔ جاز بانال ہی میں مشہور چیمیرین ابشار ہے۔ جاز بانال کی یہ خوب صورت ابشار دلوں میں نئی اُمنگ پیدا کرتی ے۔ جو لوگ اس وادی کا رُخ کرتے ہیں وہ اس ابشار کے دل فریب مناظر میں کھو کر رہ جاتے ہیں۔قدرتی حالت میں موجود آبشاروں چشموں اور جھیلوں کی سرزمین جازبانال میں واقع کٹورا جھیل ( گھان سر) جس کا نظارہ کسی پر بھی جادو کرسکتا ہے۔ساڑھے چودہ ہزار دو سو فٹ کی بلندی پر واقع اس جھیل کے ارگرد برف پوش پہاڑ ہیں تاہم جون سے ستمبر تک یہاں جایا جاسکتا ہے۔جاز بانال جانے کیلئے مرکزی سڑک ( خاص دیر ) سے سیدھے دروازو ( ایک چوٹا سا گاوں ) میں اک راستہ کمراٹ کے طرف اور دوسرا لاموتی گاوں کے طرف جاتا ہے۔وہاں سے وادی جندری تک روڈ ہے ـ وادی جندری میں دیر ایک نجی عجائب گھر ہاشمی عجائب گھر کے نام سے ہے جہاں اپ آرام کرنے کے ساتھ اپنی گاڑی وغیرہ پارک کرسکتےہیں ۔ جندری کے بعد پھر پیدل جانا پڑتا ہے۔ جاز بانال میں سیاحوں کیلئے ایک ریسٹ ہاوس ہے لیکن روڈ نہ ہونے کے وجہ سے راشن پورا کرنا مشکل ہےاس لئے جندری میں ھاشمی عجائب گھر سےراشن کے بارے میں پوچھنا مت بھولئے گا۔جازبانال جانے کیلئےایک راستہ سوات کلام سے بھی ہو کر جاتا ہے۔ اس پاس کو باڈگوئی پاس یا اتروڑ پاس بھی کہتے ہے۔ جب آپ کالام سے سفر شروع کرتے ہیں تو اتروڑ گاؤں تک جیپ کاٹریک دریا کے ساتھ ساتھ ایک ہموار راستہ کی صورت چلتاہے۔ جونہی اتروڑ گاؤں سے آگے سفر شروع ہوتا ہے تو لکڑی کا پل کراس کرتے ہی بائیں جانب راستہ باڈگوئی پاس کی طرف راہنمائی کرتا ہے اور اس پل سے دائیں جانب سیدھا راستہ گبرال اور خڑخڑی جھیل جسے کنڈل جھیل بھی کہا جاتا ہے کی طرف جاتا ہے۔ باڈگوئی پاس کی طرف مڑتے ہی جیپ ٹریک انتہائی خراب اور چڑھائی کا آغاز ہو جاتا ہے۔ پاس کی چڑھائی شروع ہوتے ہی گھنا جنگل شروع ہو جاتا ہے اور راستہ انتہائی ناہموار ہے چونکہ یہاں سے مسلسل چڑھائی ہے اس لیے ڈرائیونگ کرنے میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ جوں جوں آپ اونچائی کی طرف فاصلہ طے کرتے جاتے ہیں اس کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس جنگل میں بڑے بڑے تنوں والے قدیم ترین درخت دیکھے جا سکتے ہیں۔ ٹاپ کے قریب سے پیچھے مڑ کے دیکھیں تو اتروڑ اور گبرال گاؤں کی طرف سے چاروں طرف جہاں بھی نظر جاتی ہے گھنا جنگل ہی دکھائی دیتا ہے ۔ٹاپ کے پہاڑ انتہائی خوبصورت ، سرسبز گھاس سے اٹے ہوئے ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے قدرت نے کوئی سبز قالین تہہ در تہہ بچھا دیا ہو۔ پاس کے ٹاپ پر پہنچنے کے لیے جتنی چڑھائی مشکل ہے اتنی ہی اترائی بھی خطرناک ہے۔ تھوڑی سے بے احتیاطی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ راستے میں بہتے جھرنے اس روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔لاموتئی گاؤں آنے سے کافی پہلے لاموتئی جنگل شروع ہو جاتا ہے ۔ لاموتئی گاؤں کی حدود شروع ہوتے ہی پولیس کی چیک پوسٹ ہے۔ پوسٹ کراس کرتے ساتھ ہی دائیں جانب سڑک وادی کے خوصبورت گاؤں تھل کی طرف چلی جاتی ہے اور بائیں طرف جندرئی گاؤں کو جاتی ہے۔جندرئی سے پھر پیدل جانا پڑیگا۔

#رضوان

01/06/2021

مجھے سائیکل تین وجوہات پر بہت پسند ہے. پہلی وجہ بتاوں تو اس نے مجھے ابتدائی شعور کے تین سبق دئے تھے. مجھے بچپن میں بھی سائکل پسند تھی. میں کسی سے سائکل مانگتا تو وہ پوچھتا تمہیں چلانا آتی ہے.؟ میں کہتا نہیں آتی. اس جواب پر مجھے وہ اپنی سائکل نہیں دیتا. تب مجھے سمجھ آئی اپنا شوق پورا کرنے کیلئے یا تو خود کی چیز ہو ورنہ دوسرے کی تسلی کیلئے کوئی سرٹیفکیٹ ہو.

ابو جی کی منت سماجت کر کے آخر سائیکل خرید ہی لی. وہ زندگی کا ایک یادگار دن تھا. میرے دوستو نے پیچھے سائکل کیریئر پکڑا اور میں سائیکل پر بیٹھ گیا. اب میں سائکل چلا رہا تھا وہ کیریئر پکڑ کر دوڑ رہے تھے. ابو جی سے لے کر ان دوستو نے سمجھایا زندگی میں یہ کچھ رشتے ہی ہوتے ہیں جو آپ کو سٹیرنگ وہیل پر بٹھاتے ہیں. یہ بے لوث رشتے بڑے قیمتی ہوتے ہیں.

کیریئر پکڑے دوستو کو میں بار بار کہتا کیریئر نہ چھوڑنا وہ مجھے کہتے آگے دیکھ ہم نے پکڑا ہوا ہے. تمہیں گرنے نہیں دیں گے. میری مکمل توجہ کنٹرول پر ہوگئی. پیڈل کا ردھم بنا رفتار کچھ تیز ہوئی. ڈگمگاتی سائیکل اب سیدھی چل رہی تھی. میں نے فخر سے پیچھے آواز لگائی اور تیز دھکا نہ دو. دوسری بار آواز دی تو کافی پیچھے سے آواز آئی ہم چھوڑ چکے ہیں. میں کچھ گھبرایا سائیکل کچھ ڈگمگا سی گئی. لیکن گرنے کے خوف نے توازن حاصل کر ہی لیا.

مجھے تیسرا سبق ملا. سفر اپنے اعتماد کا ہی ہوتا ہے. کوئی ہر وقت آپکا کیریئر پکڑ کر آپ کے ساتھ دوڑ نہیں سکتا.

Address

Lahore

Telephone

+923215645634

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rizwan Shafiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Nearby travel agencies


Other Lahore travel agencies

Show All