03/11/2024
*وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی*
10 اکتوبر، 2024
علی بھائی
• باخبر ذرائع کے مطابق حج پالیسی کا مسودہ (ڈرافٹ) منظور ہوگیا ہے۔
• حج پالیسی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعہ دی گئی۔
• حتمی اعلان اور حتمی پیکج کا اعلان وزیر مذہبی امور کی جانب سے بذریعہ پریس کانفرنس چند روز میں متوقع
• سعودی وزارت کی جانب سے حج 2025 کے لئے پاکستان کا منظور شدہ کوٹہ 179210 ہے۔
• کل کوٹہ کو 50:50 کے تناسب سے سرکاری اسکیم اور پرائیویٹ اسکیم میں تقسیم کیا جائے گا۔ یعنی 89605
• پاکستانی پاسپورٹ کے حامل جن کے پاسپورٹ کی کم از کم میعاد 06 دسمبر 2025 ہو، درخواست فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔
• سعودی تعلیمات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے حج 2025 کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔
• سعودی تعلیمات کے تحت صحت سے متعلق دی جانی والی ہدایات کے مطابق ملحقہ امراض والے عازمین بھی یعنی دل، جگر، گردے، پھیپھڑے، کینسر، ٹی بی، کالی کھانسی وغیرہ کے امراض اور حاملہ خواتین حج 2025 کے لئے اہل نہیں ہونگے۔
• حج 2024 کی طرح اس سال بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کی روشنی میں خواتین کو حلف نامہ اور شوہر یا والد کا اجازت نامہ دینے پر محرم کی شرائط سے استثنٰی حاصل ہوگا اور وہ خواتین کے مخصوص گروپ میں شامل ہوں گی۔
• اس سال بھی لانگ پیکج 38 سے 42 دن اور شارٹ پیکج 20 سے 25 دن حج پالیسی میں شامل
• حج درخواستیں نومبر میں متوقع اور منظور شدہ کوٹہ سے زائد درخواستوں کی وصولی کی صورت میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔
• لانگ اور شارٹ پیکج کے پیش نظر حج 2025 کے اخراجات 1065000 سے 1175000 کے درمیان رہنے کی توقع
• حج کے واجبات کی کل رقم حج درخواست فارم جمع کراتے وقت ایک ساتھ ہی جمع کرانی ہوگی۔
• اس سال *مرشد اسکیم* متعارف کرائے جانے کا امکان، جس کا مقصد حاجیوں کی گھر سے لے کر گھر تک رہنمائی کرنا ہوگی۔ 200 حاجیوں پر ایک مرشد کی تجویز
• حج 2025 میں سہولیات اور معلومات کی آسان فراہمی کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔ پاک حج ایپ، موبائل ایس ایم ایس اور اپڈیٹیڈ ای ایم ایس سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
• حجاج کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس میں مناسک حج کی ادائیگی، انتظامی امور، موبائل ایپ کا استعمال، طبی رہنمائی، سعودی قوانین، حفظان صحت، صفائی ستھرائی اور اخلاقیات شامل ہیں۔