27/10/2024
پالکی سے وھیل چیئر تک
جب پرانے زمانے کے حرمین کے سفر نامے آپ پڑھینگے تو اس میں کہیں نہ کہیں پالکی کا ذکر لازمی ہوگا جس کو عرب لوگ الشبریة کہا کرتے تھے۔ چار آدمی اس مل کر اٹھاتے تھے اور پالکی میں سوار عمر رسیدہ افراد کو طواف، سعی یا حج کے دیگر افعال کرواتے تھے۔
یہ بلند آواز سے "خشب خشب" کے نعرے لگاتے حبشی بڑے تیزی سے اپنی ڈیوٹی پوری کرتے تھے۔ ویسے ہی جیسے آج کل وھیل چیئر میں طواف یا سعی کروانے والے بلند آواز سے سامنےوالے کو حاجِّ حاجِّ پکار کر متنبہ کرتے ہیں یا شرطہ والے مشہور زمانہ حرك يا حاجِّ حرك يا حاجِّ کا نعرہ لگاتے ہیں۔
اب سہولیات کی اس قدر فراوانی ہے کہ الیکٹرک سکوٹر جس میں بیک وقت دو افراد سعی کر سکتے ہیں اور گولف کارٹ جس میں بیک وقت آٹھ دس افراد طواف یا سعی کر سکتے ہیں۔
ہاں مگر سہولیات کے اس دور مسجد الحرام کے اندر موبائل کے تصویر کسی اور ویڈیو گرافی کے لئے بے تحاشہ استعمال نے عبادات میں نمائش کا خطرہ بڑھا دیا۔
اللہ تعالی ہمیں صحیح معنوں میں حرمین شریفین کی مقبول زیارات نصیب فرمائے۔