FooD and TraVel With Irfan

FooD and TraVel With Irfan About Food And Tourism...

26/04/2024

علی سوجل راولاکوٹ آزاد کشمیر آج ہونے والی شدید ژالہ باری کے مناظر۔ اللہ پاک رحم فرمائے۔ آمین

موسم الرٹ 👇👇اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمی الرٹ جاری کردی 26 تا 29 اپریل 2024 کو بارشوں کے ساتھ آندھی طوفان آسما...
23/04/2024

موسم الرٹ 👇👇
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمی الرٹ جاری کردی 26 تا 29 اپریل 2024 کو بارشوں کے ساتھ آندھی طوفان آسمانی بجلی ندی نالوں میں طغیانی کی پیشنگوئی ۔

لہذا آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ، جہلم ویلی ، پونچھ راولاکوٹ اور حویلی کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو بذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

1۔👈 بارش میں پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں کسی مجبوری کی صورت میں انتہائی احتیاط کریں۔

2۔👈 شدید بارش کی صورت میں ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی قریبی ہوٹل یا ریسٹ ہاؤس وغیرہ میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دیں۔

3۔👈 بارش میں گاڑی کی سپیڈ کم رکھیں پہاڑی علاقوں میں پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

4۔👈 بارش ختم ہو نے پر اپنے ٹور پلان کو صورتحال کے مطابق از سر نو ترتیب دیں۔ مناسب انتظامات رکھیں۔

5۔👈دوران سفر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔ ٹوریسٹ پولیس آپ کی مدد کے لیئے 24 گھنٹے تیار ۔ ۔ انشاءاللہ

ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم رابطہ نمبرز
05822-930831
05822-930832
05822-930829
05822-1422

آذاد کشمیر میں موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔آذاد کشمیر...
15/04/2024

آذاد کشمیر میں موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔آذاد کشمیر میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مدد کیلیے قریب ترین ریسکیو 1122 کے مندرجہ ذیل کنٹرول رومز ٹیلی فون نمبرات پر رابطہ کریں۔شکریہ۔!!!
1_ریسکیو 1122 مظفرآباد آذاد کشمیر
05822-924228
924229.
924230
03410351122.03028792911
2-ریسکیو 1122 میرپور آذاد کشمیر
05827-920563
920566
920567
920570

3_ ریسکیو 1122 بھمبھر آذاد کشمیر
05828 920224

4- ریسکیو 1122 کوٹلی آذاد کشمیر
05826 920166
05826 920165

5- ریسکیو 1122 راولاکوٹ آذاد کشمیر
05824 920575
0342-1122417

6- ریسکیو 1122 پلندری آذاد کشمیر۔
05825 920069

7-ریسکیو1122جہلم ویلی(ہٹیاں بالا)آذاد کشمیر
05822 922600

8-ریسکیو 1122 لیپہ ویلی یونٹ۔
03556052134
03558024706

9-ریسکیو 1122 نیلم ویلی و شاردہ یونٹ.
03558126666
03556400115

ضلع کونسل پونچھ کی جانب سے عید کے دوران سیاحتی مقام تولی پیر پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پارکنگ کے حوالے سے فیس بتا دی گئی...
11/04/2024

ضلع کونسل پونچھ کی جانب سے عید کے دوران سیاحتی مقام تولی پیر پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پارکنگ کے حوالے سے فیس بتا دی گئی کوئی بھی اس سے زیادہ فیس ادا نا کرے اور فیس دے کر پارکنگ سلپ لازمی لیں۔
رانگ پارکنگ سے اجتناب کریں دوسروں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر پارکنگ کریں۔۔۔۔۔

عید کے موقع پر سیاحوں کی آسانی کے لئے راولاکوٹ پولیس کے افسران اور جوان مختلف تفریحی مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کو...
09/04/2024

عید کے موقع پر سیاحوں کی آسانی کے لئے راولاکوٹ پولیس کے افسران اور جوان مختلف تفریحی مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کو ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر لیں کسی ہنگامی یا حادثے کی صورت میں اپنے قریبی پوائنٹ پر تعینات آفیسر سے رابطہ کریں
راولاکوٹ پولیس آپ کی خدمت کےلئے ہمہ وقت حاضر ہے

01/04/2024

‏ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ہے؟
جواب ملا...
میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا لوگوں نے شور مچا رکھا ہے.
آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ دراصل خواہشات کا پورا نہ ہونا ہے
‏ہم نے تو غربت کے وہ دن بھی دیکھے ہیں کہ اسکول میں تختی پر (گاچی) کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو (مٹی) لگایا کرتے تھے.
(سلیٹ) پر سلیٹی کے پیسے نہیں ہوتے تھے (بجری کا کنکر) استعمال کرتے تھے.
اسکول کے کپڑے جو لیتے تھے وہی عید پر بھی پہن لیتے تھے.
‏اگر کسی شادی بیاہ کے لیے کپڑے لیتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے.
کپڑے اگر پھٹ جاتے تو سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے.
جوتا بھی اگر پھٹ جاتا بار بار سلائی کرواتے تھے.
اور جوتا سروس یا باٹا کا نہیں پلاسٹک کا ہوتا تھا.
‏گھر میں اگر مہمان آجاتا تو پڑوس کے ہر گھر سے کسی سے گھی کسی سے مرچ کسی سے نمک مانگ کر لاتے تھے.
آج تو ماشاء اللہ ہر گھر میں ایک ایک ماہ کا سامان پڑا ہوتا ہے.
مہمان تو کیا پوری بارات کا سامان موجود ہوتا ہے.
آج تو اسکول کے بچوں کے دو یا تین یونیفارم ضرور ہوتے ہیں
‏آج اگر کسی کی شادی پہ جانا ہو تو مہندی بارات اور ولیمے کے لیے الگ الگ کپڑے اور جوتے خریدے جاتے ہیں.
ہمارے دور میں ایک چلتا پھرتا انسان جس کا لباس تین سو تک اور بوٹ دوسو تک ہوتا تھا اور جیب خالی ہوتی تھی.
‏آج کا چلتا پھرتا نوجوان جو غربت کا رونا رو رہا ہوتا ہے اُسکی جیب میں تیس ہزار کا موبائل، کپڑے کم سے کم دو ہزار کے، جوتا کم سے کم تین ہزار کا...
غربت کے دن تو وہ تھے جب گھر میں بتّی جلانے کے لیے تیل نہیں ہوتا تھا روئی کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر جلا لیتے...
‏آج کے دور میں خواہشوں کی غربت ہے...
اگر کسی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے تین جوڑے کپڑے یا عید کے لیے تین جوڑے کپڑے نہ سلا سکے وہ سمجھتا ہے میں
غریب ہوں.
آج خواہشات کا پورا نہ ہونے کا نام غربت ہے.
ہم ناشکرے ہوگئے ہیں, اسی لئے برکتیں اٹھ گئی ہیں.

،،تصویر ادھوری رہتی ہے ! رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود زندگی کی ...
10/03/2024

،،تصویر ادھوری رہتی ہے !

رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود زندگی کی تصویر ادھوری رہتی ہے
کہیں نہ کہیں اس میں موجود کمی اور کجی کی ٹیڑھ ہمیں چھبتی ضرور ہے ۔
مارچ کے آغاز میں بھارت میں دنیا کی مہنگی ترین پری ویڈنگ تقریبات نے پوری دنیا میں ایک تہلکہ مچادیا۔
پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی اس کا کافی چرچا رہا۔
مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین کاروباری اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں گیارویں نمبر پر ہیں وہ ریلائنس گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں.
اس تقریب میں مہمانوں کو ڈھائی ہزار ڈشز ناشتے ،ظہرانے ۔شام۔کی چائے عشائیے اور مڈںائٹ ڈنر کے طور پر پیش کی گئیں
فلم انڈسٹری کے تمام سپر سٹار تقریب میں ناچتے دکھائی دئیے۔
دنیا بھر سے نامور گلیمرس شخصیات کی موجودگی کی چکاچوند کے باوجود اس تقریب کا مرکز نگاہ دولہا اننت امبانی تھے
تقریب کے دولہا اننت مبانی اس وجہ سے بھی خبروں کا موضوع رہے کہ وہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہیں۔ جس میں وزن بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے۔

اننت امبانی کو شدید قسم کا دمے کا مرض لاحق ہے جس کا علاج عام دوائیوں سے ممکن نہیں ۔سو علاج کے لیے اسے سٹیرائیڈز دئیے جاتے رہے ہیں ۔ان میں سٹیرائیڈز کی ایک قسم کارٹیکو سٹیرائیڈز تھی سٹرائیڈز کی یہ قسم وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے ۔
اس سے انسان کی بھوک بے تحاشہ بڑھ جاتی ہے اتنی کہ وہ ہاتھی کی طرح کئی افراد کا کھانا اپنے پیٹ میں انڈیلنے لگتا ہے ۔
اسے قدرت کی ستم ظریفی کہیے کہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے مالک مکیش امبانی کا لاڈلا اور چھوٹا بیٹا ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جس کے علاج کے لیے سٹیرائڈز کی تباہی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا
اس کے بیٹے کو ہاتھیوں سے لگاؤ ہوا تو مکیش امبانی نے ایکڑوں پر پھیلا ہوا ہاتھیوں کا ایک سفاری پارک بنادیا ۔اس سفاری پارک میں بیمار ہاتھیوں کے اسپتال ،تفریح گاہوں ،سپا اور مالش کا انتظام ہے ۔خشک میوہ جات سے بھرے ہوئے سینکڑوں لڈو روزانہ ہاتھیوں کو کھلا دیے جاتے ہیں۔
یہ صرف مکیش امبانی کے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ لاڈ کی ایک جھلک ہے۔
مگر وہ اپنی تمام تر دولت کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ایک دن نہیں خرید سکا۔
اننت امبانی نے تقریب میں ہزاروں مہمانوں کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی بلکہ میں نے کانٹوں کے راستوں پر چل کر زندگی گزاری ہے
اس کا اشارہ اپنی خوفناک بیماری کی طرف تھا اس نے کہا کہ میں بچپن ہی سے ایک ایسی بیماری کا شکار تھا جس میں میری والدین نے میرا بہت ساتھ دیا۔
جب اننت امبانی یہ باتیں کر رہا تھا تو کیمرے نے ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چہرے کو زوم کیا اس کے گہرے سانولے رنگ میں ڈوبے
خدو خال تکلیف سے پگھل رہے تھے اور آنکھوں سے آنسو رواں تھے
تکلیف اور بے بسی کے آنسو کہ وہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ہوا ایک دن نہیں خرید سکا۔
رب نے دنیا ایسی ہی بنائی ہے کہ تصویر ادھوری رہتی ہے ۔اسی ادھورے پن میں ہمیں اس ذات کا عکس دکھائی دیتا ہے جو مکمل ہے!
سو آئیں مکیش امبانی کی دولت پر رشک کرنے کی بجائے اپنی زندگی کی ادھوری تصویر پر اپنے رب کا شکر ادا کریں

جہاں ہیں جیسے ہیں خوش رہیں۔۔۔ خوشیاں بانٹیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔
شکر اللہ الحمد اللہ

03/03/2024

روڈ اپڈیٹ 08:00بجے مارننگ
مظفرآباد ؛
موسم بلکل صاف ہے ۔ خوشگوار دھوپ نکلی ہے۔
شا ہرا ہ کوہالہ ٹریفک کے لئے کلیئر ہے۔
لوہار گلی کے مقام سے سڑک بدستور بند ہے، مشین ساتھ موجود ہے ، تھوڑی دیر تک کلیئر کر دی جائیگی۔

پیر چنا سی روڈ سراں تک کھلا ہے ۔

شاہراہِ نیلم ڈونگہ کس اور یادگار کے مقام پر سلائیڈز تھیں جنکو رات گے ہٹا دیا گیا ہے۔ روڈ ٹریفک کے لیے بحال ہے۔

نیلم :

شدید برف باری اور بارش کے بعد موسم تھم چکا ہے ۔ جبکہ روڈ سیماری اور جورا بانڈ ی سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے ۔ لوات سے کیل تک روڈ جگہ جگہ گلیشئر آنے کی وجہ اور شدید برف کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئیے بند ہے ۔

جہلم ویلی:
مجہوئ پل کے قریب سے جزوِ ی لینڈ سلائیڈنگ ہے، مشین ساتھ موجود ہے آج کلیئر کر دی جائیگی۔روڈ ٹریفک کے لیے بحال ہے ۔

ہٹیاں بالا سے لمنیان تک روڈ کلیئر ہے جبکہ لمنیاں سے ریشیاں تک بوجھ برف روڈ بند ہے۔
لیپہ روڈ بند ہے۔ آج دن سے بحالی کا کام شروع ہو گا۔

باغ:
باغ تا مظفرآباد روڈ براستہ سدھن گلی ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
سدھن گلی گنگا چوٹی روڈ بھی مکمل بند ہے۔

حویلی :
باغ تا لسڈنہ ، محمود گلی روڈ بوجہ برف باری ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔

راولاکوٹ :
موسم بلکل صاف ہے ، دھوپ نکلی ہے۔

تولی پیر روڈ بوجہ سلائیڈ اور برف باری مکمل بند ہے۔ جبکہ آزاد پتن تا گھاہیگلہ تا بنجوسہ روڈ اور جملہ مین شاہرات ٹریفک کے لیے اوپن ہیں۔
مشین ساتھ موجود ہے اج دن کلیئر کر دی جاینگی ۔۔

02/03/2024

روڈ اپڈیٹ 04:00بجے شام
مظفرآباد ؛
شا ہرا ہ کوہالہ سے مظفرآباد ٹریفک رواں ہے البتہ جگہ جگہ سے ہلکی لینڈ سلائڈنگ اور پتھر گرنے رپورٹ ہوئے ۔ ٹوریسٹ پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مشترکہ کاوش سے روڈ ٹریفک کے لئے بحال ہے۔ مسافر احتیاط برتیں۔

مانسہرہ سے مظفرآباد روڈ لوہار گلی کے مقام سے ہیوی ٹریفک کے لئے بدستور بند ہے البتہ چھوٹی گاڑیوں کو وقفہ وقفہ سے گزارہ جارہا ہے ۔
پیر چنا سی روڈ سراں تک کھلا ہے ۔ موسلادھار بارش و برف باری کا سلسہ جاری ہے۔

شاہراہِ نیلم ڈونگہ کس کے مقام پر جزوی سلائیڈ ہے پتھر بھی آ رہے ہیں تاہم روڈ بحال ہے۔

نیلم :
بارش اور برف باری بلا تعطل جاری ہے ، جبکہ روڈ لوات تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلا ہے ۔
لوات اور دواریاں کے درمیان گلیشیر آنے کی وجہ سے روڈ بند ہے ، مشین روا نہ ہو چکی ہے جلد کلئیر ہوجانی متوقع ہے ، شاردہ سے کیل روڈ بوجہ برف باری بند ہے ۔

جہلم ویلی:
مرکزی شاہراہِ کھلی ہے۔
لیپہ روڈ بوجہ برف باری بند ہے۔

باغ:
باغ تا مظفرآباد روڈ براستہ سدھن گلی ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ سدھن گلی گنگا چوٹی روڈ مکمل بند ہے۔ وقفے وقفے سے ہلکی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

حویلی :
باغ تا لسڈنہ ، محمود گلی روڈ بوجہ برف باری ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔

راولاکوٹ :
تولی پیر روڈ بوجہ لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

جملہ مرکزی شاہرایں کھلی ہیں۔ سخت بارش اور بالائ مقامات پر برف باری جاری ہے۔
لینڈ سلائیڈز اور کچھ مقامات سے پتھر بھی آ رہے ہیں۔
بہتر ہوگا غیر ضروری سفر سے اجتناب برتا جائے۔ تاہم ناگزیر صورتحال میں ٹوریسٹ کنٹرول ہیلپ لائن 1422 اور مرکزی کنٹرول
0522930418
05822930419
اور
05822930831
05822930829

ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم سے تازہ ترین صورتحال کے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پولیس ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لئے تیار ہے۔

02/03/2024

02/03/2024

روڈ اپڈیٹ 08:00 بجے مارننگ

مظفرآباد ؛

شا ہرا ہ کوہالہ کلیر ہے ۔ بارش کے باعث پھسلن ہے ، ٹریفک رواں ہے احتیاط کی ضرورت ہے۔

مانسہرہ سے مظفرآباد روڈ لوہار گلی کے مقام سے بوجہ لینڈ سلائیڈنگ بند ہے۔مشین ساتھ موجود ہے۔ کلیئر ہونے پر آگاہ کیا جائیگا۔

پیر چنا سی ڈنہ مغلاں تک کلیئر ہے اس سے آگے برف ہے۔ بارش کا سلسلہ رات گے سے جاری ہے۔

نیلم :

گزشتہ کل سے لگاتار بارش جاری ہے ، آٹھمقام سے بالائی نیلم میں برف باری جاری ہے ۔
شاردہ تقریباً ایک فٹ اور کیل ڈیڑھ فٹ برف پڑھ چکی جس وجہ سے بجلی بند ہے ، متعدد مقامات پر موبائل نیٹ ورک نہ ہے جس رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

آٹھمقام تک روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کلئیر ہے ۔ آٹھمقام نیو لاری اڈا کے پاس وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جزوی طور پر بند ہے ۔

لوات سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے ۔

شاردہ سے کیل گلیشیر آنے کی وجہ سے گزشتہ کل سے تا حال بند ہے ۔

اڑنگ کیل 7 سیاح قیام پذیر ہیں جن کو روڈ اور موسم کلئیر ہونے تک ادھر ہی سٹے کرنے کا کہا گیا ہے ۔

جہلم ویلی:
مرکزی شاہراہِ کھلی ہے۔
لیپہ روڈ بوجھ برف باری بند ہے۔
چکار سے سُدھن گلی روڈ بھی بند ہے۔ سڑک پر جزوي سلائیڈ ز موجود ہیں۔مشین ساتھ موجود ہے۔

باغ:

باغ تا سدھن گلی روڈ بوجہ برف باری ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔
باغ سے مظفرآباد براستہ چکار بھی بند ہے۔

حویلی :

باغ تا لسڈنہ ، محمود گلی روڈ بوجہ برف باری ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے

راولاکوٹ :

آزاد پتن تا راولاکوٹ ،گھاہیگلہ روڈ ٹریفک کے لیے اوپن ہے ،تاہم مختلف جگہوں پر ہلکی ہلکی سلائیڈ کی وجہ سے پتھر آرہےہیں ۔
گھاہیگلہ تا تولی پیر روڈ کوڑی مار ( گلہ) تک کلئیر ہے جبکہ تولی پیر ٹاپ بوجہ برف باری بند ہے بارش شدید ہونے کی وجہ سے سلائیڈ اور پتھر آنے کا خطرہ ہے۔

کنٹرول روم ٹورسٹ پولیس مظفرآباد

روڈ اپڈیٹ 11:30 بجے رات مظفرآباد ۔کوہالہ سے مظفرآباد روڈ کلیر ہے ۔ البتہ مانسہرہ سے مظفرآباد روڈ لوہار گلی کے مقام سے بو...
01/03/2024

روڈ اپڈیٹ 11:30 بجے رات
مظفرآباد ۔
کوہالہ سے مظفرآباد روڈ کلیر ہے ۔ البتہ مانسہرہ سے مظفرآباد روڈ لوہار گلی کے مقام سے بوجہ لینڈ سلائیڈنگ بند ہے۔سیاحتی مقام پیرچناسی روڈ سراں سے آگے بوجہ برف باری / لینڈ سلائیڈنگ بند ہے۔

نیلم ۔
شاہراہ نیلم شیخ بیلہ تک کلیر ہے ۔ کیل سیری سے بوجہ لینڈ سلائیڈ بند ہے ۔اور برف باری جاری ہے۔
جہلم ویلی۔
جہلم ویلی روڈ ریشیاں تک کھلی ہے لیپہ روڈ ریشیاں سے آگے بند ہے۔لیپہ میں برف باری جاری ہے۔
باغ۔
باغ براستہ کوہالہ اور سدھن گلی روڈ کلئیر ہے۔ سدھن گلی سے سیاحتی مقام گنگا چوٹی روڈ بند ہے۔
حویلی ۔
حویلی براستہ لسڈنہ و محمود گلی چار ایچ برف پڑھ چکی ہے تاہم روڈ 4x4 گاڑیوں کے لئے کھلی ہے ۔
راولاکوٹ ۔
راولاکوٹ کو ملانے والی تمام روڈز کلئیر ہیں۔ تولی پیر سیاحتی مقام کی طرف جانے والی روڈ بوجہ برف باری بند ہے۔

بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے مسافروں سے گزارش ہے کہ رات کے سفر گریز کریں۔

19/02/2024

14/02/2024

مکمل سیاسی ماحول میں بالکل غیر سیاسی پوسٹ۔ 😉

بریکنگ نیوزدادا کے دوستوں کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ سے بخاری گروپ کی امیدوار سیدہ شہربانو بخاری کو تحریک انصاف کے امیدوار ک...
09/02/2024

بریکنگ نیوز

دادا کے دوستوں کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ سے بخاری گروپ کی امیدوار سیدہ شہربانو بخاری کو تحریک انصاف کے امیدوار کے کے ہاتھوں شکت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے

تمام احباب تعزیت کے لیئے فیس بک پوسٹوں کی بھرمار کر سکتے ہیں.

کشمیر دے نظارے ♥️🌨♥️کدہ برف کدہ بارش ♥️🌨♥️کدہ دھوپہ نے لشکارے ♥️🌨♥️
05/02/2024

کشمیر دے نظارے ♥️🌨♥️
کدہ برف کدہ بارش ♥️🌨♥️
کدہ دھوپہ نے لشکارے ♥️🌨♥️

04/02/2024

آج عوام علاقہ ٹیکری علی سوجل نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔ ✌
برفباری کے باعث کئی دنوں سے روڈ بند ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور دیگر لوگوں کو اشیاء ضرورت کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

علی سوجل تولی پیر و گردونواح میں ایک دفعہ پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ♥️🥶♥️
04/02/2024

علی سوجل تولی پیر و گردونواح میں ایک دفعہ پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ♥️🥶♥️

تولی پیر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ دن کے اوقات میں سفر کریں۔ رات کو کورے کی وجہ سے سفر سے اجتناب کریں۔ ٹوریسٹ حضر...
02/02/2024

تولی پیر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ دن کے اوقات میں سفر کریں۔ رات کو کورے کی وجہ سے سفر سے اجتناب کریں۔ ٹوریسٹ حضرات تولی پیر آہ کر برف انجوئے کر سکتے ہیں۔ ہوٹل اور گیسٹ ہاوس آپ کی خدمت کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ ✌🌨👍

Everyone FooD and TraVel With Irfan

روڈ اپڈیٹ  5:00 بجے شام  مظفرآباد  کوہالہ ،برار کوٹ روڈ  ہر قسم ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔پیر چناسی روڈ زاہد چوک بٹلیاں تک  ا...
02/02/2024

روڈ اپڈیٹ 5:00 بجے شام

مظفرآباد
کوہالہ ،برار کوٹ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔پیر چناسی روڈ زاہد چوک بٹلیاں تک اوپن ہے اس سے آگے برف ہے۔

نیلم
نیلم روڈ شاردہ تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیئے بحال ہے تاہم شاردہ سے کیل تک فور بائی فور گاڑیاں استعمال کریں۔ کیل تاؤبٹ بند ہے۔

باغ:
سدھن گلی روڈ تمام قسم کی گاڑیوں کے لیے کھلی ہے ۔ تاہم گنگا چوٹی روڈ بند ہے ۔

راولاکوٹ
تولی پیر روڈ پر کام جاری ہے ۔ راولاکوٹ کو دیگر اضلاع سے ملانے والی شاہراہیں کھلی ہیں۔

حویلی ۔
لسڈنہ اور محمود گلی روڈ کلیئر کر دی گئی ہے۔

جہلم ویلی
ریشیاں سے داؤ کھن تک روڈ کلیئر ہو چکی ہے۔ لیپہ سردست بند ہے مذید برفباری نہ ہوئی تو لیپہ روڈ بحال کردی جائے گی۔

02/02/2024

برف صرف سننے چنگی لگنی تا سٹنے پتا لگنا کے کہہ چیز دی 😉
♥️🌨♥️
Everyone

لال مسجد ٹیکری علی سوجل کا خوبصورت منظر ♥️🌨♥️
01/02/2024

لال مسجد ٹیکری علی سوجل کا خوبصورت منظر ♥️🌨♥️

01/02/2024

Ali sojal Rawalakot Azad Kashmir
Everyone FooD and TraVel With Irfan

لال مسجد ٹیکری علی سوجل راولاکوٹ آزاد کشمیر ♥️🌨♥️
01/02/2024

لال مسجد ٹیکری علی سوجل راولاکوٹ آزاد کشمیر ♥️🌨♥️

01/02/2024

علی سوجل راولاکوٹ آزاد کشمیر ♥️🌨♥️ برف پلس چس 🌨🌨🌨
Everyone FooD and TraVel With Irfan

Good Morning From Ali sojal Rawalakot Azad Kashmir ♥️🌨♥️
01/02/2024

Good Morning From Ali sojal Rawalakot Azad Kashmir ♥️🌨♥️

ہائی الرٹ !!!!!!!روڈ اپ ڈیٹمظفرآباد .کوہالہ روڈ  ، برارکو ٹ روڈ لوہار گلی سردست کلیئر ہے۔  کہوڑی  ڈونگہ کس کے مقام پر رو...
31/01/2024

ہائی الرٹ !!!!!!!روڈ اپ ڈیٹ

مظفرآباد .
کوہالہ روڈ ، برارکو ٹ روڈ لوہار گلی سردست کلیئر ہے۔ کہوڑی ڈونگہ کس کے مقام پر روڈ پر پتھر آ رہے ہیں تاہم سڑک ٹریفک کے لیے بھال ہے۔کہوڑی پنجگران پولیس روڈ پر الرٹ موجود ہے۔

نیلم
نیلم ویلی بالخصوص اپر ویلی میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے.لوئر نیلم لوات تک سڑک بحال ہے۔ لوات سے آگے بوجہ برفباری سڑک بند ہے۔ شاردہ میں تقریبا 10 انچ کیل ڈیڑھ فٹ کے قریب برف ہے. آٹھمقام لوات شاردہ اور کیل مین پولیس الرٹ موجود ہے۔

جہلم ویلی:
لمنیاں سے ریشیاں روڈ کلئیر ھے البتہ برف باری جاری ہے
داؤ کھن لیپہ ویلی روڈ بند ہے برف باری جاری ہے۔ہٹیان چناری ریشیان اور لیپہ مین پولیس الرٹ ہے۔

باغ
باغ تا مظفرآباد براستہ سدھن گلی روڈ مکمل طور پر بند ہے۔اس وقت شدید برف باری جاری ہے۔لسڈنہ روڈ بھی مکمل بند ہے۔ پولیس الرٹ موجود ہے۔

راولاکوٹ:
راولاکوٹ میں شدید برف باری جاری ہے۔راولاکوٹ سٹی تین انچ،بنجونسه نو انچ، تولی پیر ڈیڑھ فٹ ،گنگا چوٹی اور لس ڈنہ دو ، دو فٹ برف پڑ چکی ہے۔پولیس مدد کے لئے الرٹ ہے۔

آپ سے مودبانہ ریکوسٹ کی جاتی ہے کہ موسم شدید خراب ہے ۔بارش اور برفباری ہو رہی ہے ۔رات کو سفر سے اجتناب کریں ۔
Everyone FooD and TraVel With Irfan

31/01/2024

Address

Rawala Kot
811317

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FooD and TraVel With Irfan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share