Apna Azad Kashmir

Apna Azad Kashmir Simply sharing kashmirs unseen beauty to the world � Keep supporting

Asalam o aleykum dear viewers, We are here to share beauty of kashmir, We hope you will like our content and support us � Thank you

12/01/2025

‎صرف پرانے دور کے لوگ ہی اس تصویر کو سمجھ سکتے ہیں ❤️مختصر دور تھا مگر حسین تھا 🥺

(کشمیر، راولاکوٹ کے نواح میں واقع خوبصورت گھر)یہ خوبصورت گھر راولاکوٹ کے نواحی گاؤں ہورنہ میرہ، کوٹیڑہ سے تعلق رکھنے وال...
27/12/2024

(کشمیر، راولاکوٹ کے نواح میں واقع خوبصورت گھر)
یہ خوبصورت گھر راولاکوٹ کے نواحی گاؤں ہورنہ میرہ، کوٹیڑہ سے تعلق رکھنے والے صارم الیاس صاحب کا ہے۔
آج سے کچھ عرصہ پہلے تک کشمیر کے لوگ بہت زیادہ پیسے لگا کر بھی اچھے ڈیزائن کے مطابق گھر بنانے میں ناکام رہتے تھے لیکن اب لوگ گھر بناتے ہوے گھر کے ڈیزائن ،خوبصورتی اور اندرونی سیٹنگ کو بھی مد نظر رکھتے ہیں۔
صارم الیاس صاحب چونکہ خود کنسٹرکشن کی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں اس لیئے انہوں نے بہت محنت سے اس گھر کو تعمیر کیا جو کہ ابھی بھی زیر تعمیر ہے۔
اس گھر کی خوبصورتی کی بڑی وجہ صارم بھائی کا خود سے تیار کردہ ڈیزائن جبکہ سادہ اور جاذب نظر رنگوں کا استعمال ہے۔
ڈیسنٹ رنگوں کی ٹائلز،ماربل اور چھت کا گرے اور وائیٹ رنگ کا کمبینیشن،گھر کے سامنے خوبصورت صحن جبکہ اندرونی حصے میں لکڑی کی پائلنگ اسے مزید چار چاند لگا دیتی ہے۔
اللہ پاک خیر و برکت عطا فرمائے۔

From the FB wall

27/12/2024

راولاکوٹ شہر سے خواتین کی تصاویر ختم کرنے کے بعد اب ہر نماز کے وقت بازار بند کیے جائیں گے اور نماز کا اہتمام کیا جائے گا ❤️

20/12/2024

**اوورسیز پاکستانیوں پر کمرشل ٹیکس لگانا: ایک غیر منصفانہ عمل**

اوورسیز پاکستانی دنیا کے مختلف حصوں میں محنت کر کے اپنے خاندانوں کی کفالت کرتے ہیں اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ اپنی محنت کی کمائی کو پاکستان بھیج کر اپنے عزیزوں کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں اور ملک کی معیشت کو مضبوط بناتے ہیں۔ ان اوورسیز پاکستانیوں کی کوششوں کو سراہنا چاہیے نہ کہ انہیں مزید مالی بوجھ میں ڈالا جائے۔

اوورسیز پاکستانیوں پر کمرشل ٹیکس لگانا ایک ناپسندیدہ اور غیر منصفانہ عمل ہے۔ اس سے ان کی مالی حالت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ یہ لوگ پہلے ہی غیر ملکی کرنسی کے بحران اور مہنگائی کے اثرات سے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان میں اپنے پیاروں کے لئے پیسے بھیجنا ان کا ایک انتہائی اہم عمل ہوتا ہے، جس سے مقامی معیشت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

اگر اوورسیز پاکستانیوں پر کمرشل ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، تو ان کی محنت کی کمائی پر اضافی بوجھ پڑے گا، جس سے نہ صرف ان کے روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔ اس کے علاوہ، اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی، اور وہ شاید اپنی کمائی پاکستان نہ بھیجیں، جس سے ملک کو مالی نقصانات ہو سکتے ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کے بجائے ان کی محنت کی قدر کرے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔ ان کی مالی معاونت کا تسلسل پاکستان کی معیشت کے لیے ضروری ہے، اور اس پر مزید بوجھ ڈالنا ملک کے مفاد میں نہیں۔

منافق اور کافر دونوں ایک ساتھ
16/12/2024

منافق اور کافر دونوں ایک ساتھ

سرکار دعا کریں باپو کی تصویر مل جاے بس۔۔۔۔۔۔🤣
12/12/2024

سرکار دعا کریں باپو کی تصویر مل جاے بس۔۔۔۔۔۔🤣

10/12/2024

یہ لوگ ہمارا اتحاد توڑنا چاہتے ہیں ان کا مقصد ہی یہی ہے مجھے لگتا ہے جھنڈا اور تصاویر بھی انھوں نے خود اتروائے ہیں یہی شرپسند عناصر ہیں دادا سے لے کر پوتے تک

08/12/2024

ایک گملا توڑے بغیر اپنے گیارہ کے گیارہ مطالبات من و عن منوا لینے والے کشمیریوں سے زیادہ، مہذب اور امن پسند کون ہو سکتا ہے!
سلیوٹ

08/12/2024

الحمد اللہ 8 دسمبر کشمیری قوم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

07/12/2024

وزراء تمام مطالبات مان کر ضلعی انتظامیہ نوٹیفکیشن تک جاری کر کے اپنی بات سے انکار ہو گئے اسیران کی رہائی سے انکار پر مارچ دوبارہ اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ

05/12/2024

آزاد کشمیر میں کسی بھی غیر ریاستی فورس کی مداخلت کو دہشت گردی تصور کیا جائے گا۔ کیونکہ آزاد کشمیر پاکستان یا بھارت کا حصہ نہیں۔

05/12/2024
05/12/2024

3 روپے یونٹ والی بجلی سے موبائل چارج کر کے فیسبک پر ایکشن کمیٹی کے خلاف ٹاؤٹ گری کرنے والوں کا بھی اپنا ہی لیول ہے✋🏻

04/12/2024

حکومت آزاد کشمیر متنازعہ آرڈیننس کو فل الفور منسوخ کر کہ آزاد کشمیر کو مزید افرا تفری سے بچائے۔
آئے روز ہڑتالیں ریاست پاکستان کے لیے نفرت پیدا کر رہی ہیں ۔

کچھ لوگوں کی ہمدردی، آپ کے لیے ایسا میٹھا نقصان ہوتا ہے۔ کہ آپ نقصان بھی کروا لیتے ہیں۔ اور اگلا احسان بھی کرجاتا ہے۔
03/12/2024

کچھ لوگوں کی ہمدردی، آپ کے لیے ایسا میٹھا نقصان ہوتا ہے۔ کہ آپ نقصان بھی کروا لیتے ہیں۔ اور اگلا احسان بھی کرجاتا ہے۔

Address

Rawala Kot
5000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Azad Kashmir:

Share