23/12/2024
ضروری وضاحت
حاجی حضرات حج کی تیاریاں شروع کر چکے اور عمرے کا سیزن تو زور و شور سے جاری ہے اللہ کریم ہم سب کو یہ سعادت بار بار نصیب فرمائے آمین اس بابرکت سفر کے حوالے سےایک اہم بات ذہن نشین کرلیں کہ سب سے پہلے آپ کی جو عبادات و مناسک کے حوالے سے زمہ داری ہے وہ پوری کریں تاخیر سے بھولنے اور غلطی کرنے کا احتمال ہے خصوصاً شاپنگ نہ شروع کردیں آج ایک حاجی صاحب نے مکہ مکرمہ سے رابطہ کیا کہ عمرے کے احرام میں صفا مروہ سے فارغ ہوکر حلق یا قصر نہیں کیا تھا کہ خوشبو لگا لی میں نے پوچھا صابن استعمال کیا یا شیمپو تو کہنے لگے نہیں میں نے سوچا بال تھوڑی دیر بعد کاٹ لوں گا کچھ شاپنگ کرلو ایک پرفیوم خریدتے ہوئے چیک کرنے کیلئے لگا لیا تو اب کیا کروں جب مقدار کا معلوم کیا تو تھوڑی مقدار تھی اس لیے اس پر صدقہ دینا لازم ہوا اس لیے حج بیت اللہ یا عمرے پر جانیوالے خوش نصیب پہلے اپنی مناسک و عبادات کی زمہ داری پوری کریں جب تمام احکامات سے فارغ ہو جائیں اس کے بعد شاپنگ وغیرہ کریں ورنہ خطرہ ہے کہ کوئی غلطی ہوسکتی ہے جس پر دم یا صدقہ دینا لازم ہو جائے گا یاد رہے کہ خوشبو کی مقدار زیادہ ہو یا جس عضو پر لگائی وہ عضو زیادہ مقدار میں خوشبو سے معطر کرلیا تو دم لازم ہوگا دم کی قیمت تقریبا پانچ سو سعودی ریال یا پاکستانی رقم میں تقریباً چالیس ہزار روپے بنتے ہیں اگر تھوڑی خوشبو لگائی تو صدقہ دینا لازم ہے جو تیس چالیس ریال بنتے ہیں اپنے حج و عمرے کے سفر سے پہلے کتابوں کے مطالعے،ویڈیوز،دیکھنے اور تربیتی پروگرامز میں شرکت کر کے اہم اہم احکامات سیکھ کر جائیں تاکہ اچھے طریقے سے عبادات کرسکیں۔مفتی عبدالغفار قادری