Tabarik Shah Offical

Tabarik Shah Offical I Love Traveling 💞

12/07/2023

بابون ٹاپ جاتے ہوئے آذاد جموں کشمیر ضلع نیلم ویلی

کسی بھی خوبصورت مقام پر پہنچانے کے لیے آپ کو سفر جیسے ایک عمل سے ضرور گزرنا پڑتا ہے اس کے بغیر ناممکن ہے منزل تلک پہنچنا اور اگر آپ کی منزل بلند پہاڑوں کے درمیان ہے تو پھر آپ کا سفر کسی نا کسی مقام پر خوفزدہ ضرور ہوتا آپ کے شٹے ٹاٹ ضرور ہوتے اور آپ یہ ضرور کہتے کہ (( اک واری اے راہ مُک جاوے ))

08/07/2023

بابون ٹاپ 2/7/2023

آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) کا ایک نہایت خوبصورت اور دلفریب مقام ہے جس بلندی سطح سمندر سے 12700 فٹ ہے یہاں تک پہنچنے کا سفر بھی نہیں حیرت انگیز ہے
آپ میں سے کون کون (بابون ٹاپ) گیا ہوا

03/07/2023

برف کی سفید چادر اوڑھے (بابون ٹاپ) 2/7/2023
ارادہ بس جاگراں جانے کا تھا اور نیند پُوری کرنے کا تھا 2 دن مگر پھر اچانک اردہ بنا جاگراں میں اور پھر ہم نے رات جاگراں گزاری اور صبح (بابون ٹاپ) کی طرف جیپ کے ذریعے روانہ ہوئے (بابون ٹاپ) سے تقریباً 30 منٹ پہلے جیپ سے اُتر گئے کیونکہ راستہ بند تھا گلیشیر کی وجہ سے 30 منٹ کی ہائکینگ کرنے کے بعد ہم (بابون ٹاپ) پہنچ گئے
اور جو منظر دیکھنے کو ملا وہ نہیں دلفریب اور حیرت انگیز تھا

27/06/2023

(چیٹھہ کٹھہ لیک) جاتے ہوئے نہایت ہی حسین مناظر قدرت کے دیکھنے کو ملتے آپ کو (چیٹھہ کٹھہ) ٹریک پر یہ ایک نہایت مشکل اور سخت ترین ٹریک ہے جسے میں نے تقریباً 6 سے 7 گھنٹے کے درمیان کیا اور ذندگی کا ایک نہایت منفرد تجربہ رہا اللہ کی قدرت کو نذدیک سے دیکھنے کے مواقع ملے انشا اللہ وقت کے ساتھ ساتھ (چیٹھہ کٹھہ لیک) کے ٹریک کی باقی وڈیوز بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا
جس سے آپ کو بھی بہت کچھ جانے کا موقع ملے گا اگر کبھی آپ نے (چیٹھہ کٹھہ لیک) جانے کا پلان کیا

26/06/2023

رتی گلی ٹریک ایک نہایت خوف زدہ ٹریکس میں سے ایک ہے شرط یہ بھی ہے کہ آپ جیپ کی چھت پر بیٹھے ہو اور تب جب آپ کے جسم کا ایک ایک حصہ آپ کو ناگن ڈانس کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے کچھ مقامات ایسے بھی آتے جہاں آپ کے شٹے ٹاٹ 😜 بھی ہوتے مگر ٹریک میں دیکھنے والے حسین اور دلکش منظر بھی آپ کو آپنے سحر میں مبتلا کرتے رہتے

24/06/2023

(بابون ٹاپ) آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) میں واقع ایک نہایت دلکش اور حیرت انگیز مقام ہے یہ سطح سمندر سے تقریباً 12700 فٹ بلندی پر واقع ہے یہاں سیاحوں کی تعداد ناجانے کے برابر ہے اس کی بنیادی وجہ روڈ کی ڈگمگاتی صورتحال اور (بابون ٹاپ) پر ضرور اشیاء کی کمی بھی ایک وجہ ہے مگر ان سب چیزوں کو ایک طرف رکھ کر
اگر صرف (بابون ٹاپ) کی بات کی جائے تو یہ ایک کمال اور حیرت انگیز جگہ ہے جسے دیکھنے کے بعد انسان اس کے سحر میں مبتلا ہوجاتا اور ایک الگ ہی کیفیت کا احساس ہوتا یہاں کیمپنگ کا تجربہ بھی بڑا درد ناک اور سرد رہا 😜

23/06/2023

ملک میں پڑتی ہوئی شدید گرمی 🔥🥵☀️♨️ نے ذندگی کا بیڑا غرق کر دیا ہے پورے ملک میں گرمی کی اس لہر نے انسانوں کا جینا محال کردیا ہے اطلاعات ہیں کہ پہاڑی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے

مجھے آج آڑنکیل یاد آرہا ( نومبر 2021) کی ایک یاد گار ویڈیو آپ اسے دیکھ کر کچھ سکون اور ٹھنڈی سانس لینے کی کوشش کرے 😜

14/06/2023

( پتلیاں جھیل) آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی)

جھیل تو خوبصورت ہے ہی مگر مگر میں تقریباً پچھلے 6 سالوں سے آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) کی ہر سیر کررہا مگر میرا سب سے حسیں اور دلکش سفر جو رہا وہ (پتلیاں جھیل) تک کا تھا جھیل سے ذیادہ میں نے سفر کا مزہ لیا جھیل مجھے متاثر کرنے میں ناکام رہی مگر سفر نے میرا بہت ساتھ دیا میرا اس قدر پتلیاں جھیل کے راستے سے لگاؤ ہوا کہ میں نے آپنا بائیک دوستوں کو دیا خود پیدل چلنے لگا اور کافی گھنٹے پیدل چلا
آپ میں سے کون کون (پتلیاں جھیل) جاچکا ہی ہے؟

06/06/2023

آذاد جموں کشمیر (وادی نیلم) کے خوبصورت علاقے کُٹن میں موجود یہ واٹر فال نہایت دلکش ہے
اسے (کُنڈل شاہی واٹر فال) کہاجاتا
میرے اس پیج کو لائیک + فالو کرے اور شئیر تو کرنا تو بلکل مت بھولنا 😜🙏

04/06/2023

ایک لمبے عرصے بعد پیچ پر واپسی 😜
چیٹھہ کٹھہ لیک 💕
وادی نیلم آذاد جموں کشمیر کی خوبصورت اور دلکش جھیلوں میں سے ایک ہے
مزید ایسی وڈیوز دیکھنے کے لئے میرے پیچ کو فالو کرے اور لائیک بھی شکریہ

21/06/2022

ان دونوں جون میں کچھ نومبر والا موسم بنا ہوا تو سوچا کیوں نا آپ کے ساتھ نومبر 2020 کی ایک یادگار ویڈیو شئیر کی جاۓ
آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) مقام ویڈیو (شاردہ)
اُمید ہے آپ کو ویڈیو پسند آئی ہوگی ❣️

04/06/2022

آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) کیل کا خوبصورت منظر
نومبر 2020
دوستوں پسند آیا آپ کو؟؟

02/06/2022

ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچا کیوں نا ایک بار پھر آپ کو آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) کے خوبصورت گاؤں آڑنکیل کی سرد موسم میں بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے ہوائی منظر کی سیر کرواؤں.
یہ ویڈیو نومبر 2020 آڑنکیل سے واپسی کیل جاتے ہوئے چیئر لفٹ میں سفر کے دوران بنائی
اُمید ہے آپ کو یہ ویڈیو پسند آئی ہوگی❣️

01/06/2022

آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) کے خوبصورت علاقے آڑنکیل سے کیل (چیئر لفٹ) کے ذریعے جاتے ہوۓ لمحے کی ایک خوبصورت منظر کی ویڈیو
اس میں کوئی شک نہیں کہ ( ضلع نیلم ویلی) میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور دلکش جگہیں ہے جہاں اِنسان ایک بار جائے تو پھر بار بار جانے کا دل کرتا❣️

31/05/2022

پاکستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے سوچا کیوں نا آج آذاد جموں کشمیر ( ضلع نیلم ویلی) کے خوبصورت علاقے ( آڑنکیل) کی سرد موسم میں بنائی گئی ایک ویڈیو آپ کی خدمت میں پیش کروں شاید ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کچھ ٹھنڈا محسوس کرسکے😜
انشاءاللہ Tabarik Shah Offical پیج کی جانب سے اسی طرح کی بہترین وڈیوز آپ کی خدمت میں پیش ہوتی رہی گی
آپ سب سے بس ایک دلی درخواست ہے کہ اس پیج کو ( لائیک اور فالو) کرتے جائیں اور اور وڈیوز کو ذیادہ سے ذیادہ (شئیر) کرتے جائیں
آپ کی محبت کا منتظر رہوں گا 🙏

30/05/2022

آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) کے خوبصورت علاقے (بابون ٹاپ) کا خوبصورت منظر آپ سب کی نظر.
بابون ٹاپ سطح سمندر سے 12700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے.
یہاں تک کا میرا سفر بہت دلچسپ رہا کیونکہ کچھ سفر میں بے موٹر-سائیکل پر کیا، کچھ سفر میں نے پیدل طے کیا اور کچھ جیپ کے ذریعے، اور جب یہاں رات گزارنے کا موقع ملا اتنی بلندی پر وہ تو ایک الگ ہی تجربہ تھا ذندگی کا جو مُشکل تھا مگر اُس کو انجوائے بھی بہت کیا،
نہایت ہی دلکش مناظر جسے دیکھ کر بس یہی کلمات زبان سے آدا ہوتے
اور تُم آپنے رب کی کون کون سے نعمتوں کو جُھٹلاؤ گے.
بے شک اللہ بہتر سے بہترین حکمت والا ہے

29/05/2022

آذاد جموں کشمیر ( ضلع نیلم ویلی) کے خوبصورت علاقے کی خوبصورت جھیلوں میں سے ایک جھیل ( رتی گلی)
یہ جھیل قُدرت کا ایک حسین شہکار ہے.
دُواریاں سے جیپ کے ذریعے اس جھیل کے بیس کیمپ تک پہنچنا ہوتا ہےاور پھر وہاں سے شہریوں کے لئیے 2 گھنٹے کی ہائیک ہے
جیپ کا سفر نہایت دلکش اور حیرت انگیز ہے ایک الگ ہی تجربہ رہا جیپ کے سفر کا
بیس کیمپ سے جھیل تک آپ گھوڑ سواری کرکے کے بھی پہنچ سکتے ❤️

29/05/2022

اسلام علیکم! اُمید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے ❤️
میں کافی وقت سے سیر و تفریح کی نیت سے (جنت نظیر وادی کشمیر ( نیلم ویلی) جاتا رہتا، پچھلے تقریباً 4 سال سے میں کشمیر (وادی نیلم) کا ہی سفر کررہا،
میں نے سوچا کیوں نا (وادی نیلم) کی خوبصورتی اور وہاں کے مہمان نواز لوگوں کا تعرف آپ سب کو بھی کرواؤں
اُسی مقصد کے لئیے میں نے اس پیج کا آغاز کیا
جس کی بدولت میں آپ تک آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) کی خوبصورتی اور وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی سے آپ کو آگاہ کر سکوں اُمید ہے آپ سب مل کر میرا ساتھ دیں گے
آپ کی محبتوں اور ساتھ کا انتظار رہے گا ( انشاءاللہ ❤️

آذاد جموں کشمیر (ضلع نیلم ویلی) کے خوبصورت اور آخری گاؤں (تاؤبٹ) جاتے ہوئے کے خوبصورت مناظر 😍

Address

Dhoke Hassu
Rawalpindi
PAKISTAN001

Telephone

+923481157078

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tabarik Shah Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tabarik Shah Offical:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Rawalpindi

Show All