14/01/2025
جسے رسول اللہ ﷺ نے اپنا وصی کہا
اپنا خلیفہ چنا
اپنے علوم کا وارث بنایا
جس سے دشمنی کو اپنے ساتھ دشمنی قرار دیا
جس سے محبت کو عین ایمان اور بغض کو نفاق قرار دیا
جس سے بغاوت کرنے والے باغی اور خوارجی قرار پا کر جہنمی ٹھہرے
جس سے ویسی ہی محبت رکھنے کا حکم ملا جیسی رسول اللہ ﷺ سے ہے
جو رسول اللہ ﷺ کے بعد پوری کائنات کا آقا و مولا ہے، امام المشارق و المغارب ہے
اس علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو تم صحابہ جیسا گمان بھی کرو گے
تو یہ کھلا کفر ہے
مگر تم جانتے نہیں
اگر السابقون الاولون صحابہ بھی مولا علی علیہ السلام کو اپنا آقا و مولا ماننے سے انکار کرتے
تو ایمان سے محروم رہ جاتے
مگر وہ سب مولا علی علیہ السلام کے ماننے والے تھے، اس لئے جنتی ہیں
اور یاد رکھیں
جو مولا علی علیہ السلام کو مانتے ہیں
بس وہی جنتی ہیں
جنہوں نے مولا علی علیہ السلام سے دشمنی رکھی
وہ جہنمی ہیں
چاہو تم ان کے جتنے مرضی عرس مناؤ
کوئی فرق نہیں پڑتا
علی کے مرتبوں کا حال کوئی اور کیا جانے
جناب سرور کونین جانے اور خدا جانے
#مولاعلی